Wednesday, 20 November 2024

ایمز ٹی وی(کراچی) متحدہ قومی موومنٹ نے رابطہ کمیٹی کے سینئرڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کے گھر پر رینجرز کے محاصرے کے خلاف آج کراچی سمیت سندھ بھر میں یوم احتجاج منانے کا اعلان کیا ہے جب کہ اس موقع پر عوام سے کاروبار اور ٹرانسپورٹ بند رکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔

اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ہزاروں کارکنوں کی گرفتاریوں کے ساتھ ساتھ اب ایم کیوایم کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستارکے گھرکا محاصرہ اس بات کوایک بارپھرثابت کرتاہے کہ کراچی میں آپریشن صرف اورصرف ایم کیوایم کے خلاف کیا جارہا ہے اورآپریشن کے نام پرگھر گھرظلم وستم کے پہاڑتوڑے جارہے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ گزشتہ دنوں ڈاکٹرفاروق ستارکے کوآرڈی نیٹرآفتاب احمد کو گرفتار کرکے ماورائے عدالت قتل کردیا گیا لیکن اس میں ملوث اہلکاروں کوگرفتارکرنے کے بجائے فاروق ستارکے گھر کا محاصرہ کیا گیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

رابطہ کمیٹی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ فاروق ستارکے گھرکے محاصرے اورظلم وبربریت کے خلاف آج احتجاج کے طورپراپنا کاروبار اور ٹرانسپورٹ بند رکھیں اوراس ظلم کے خلاف پرامن انداز میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں۔

واضح رہے کہ منگل کی رات رینجرز نے پی آئی بی کالونی میں فاروق ستار کی رہائش گاہ کے اطراف محاصرہ کیا اور اس دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا تاہم رینجرز اہلکار ایم کیوایم رہنما کے گھر کی تلاشی لیے بغیر کچھ دیر بعد روانہ ہوگئے۔ رینجرز ذرائع کے مطابق علاقے کا محاصرہ ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی کامران فاروقی کی گرفتاری کے لیے کیا گیا جن کی وہاں موجودگی کی اطلاع تھی

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ)اداکارہ سونم کپور جو اس حوالے سے کسی مصلحت کے پیش نظر اب تک حاموش تھیں لیکن اب وہ بھی میدان میں آگئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سلمان خان انڈسٹری کا بہت بڑا نام ہیں انھوں نے ملک کے لیے ثقافتی میدان میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں، انھیں اولمپکس کے لیے بھارت کی طرف سے سفیر مقرر کرنا درست فیصلہ ہے۔ ان کا کہنا تھا جو لوگ انھیں تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں وہ کروڑوں بھارتیوں کے دل کی ترجمانی نہیں کررہے۔

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ)بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اپنی جاندار اداکاری کے ساتھ ساتھ دوستی کے حوالے سے بھی شہرت رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ مشکل وقت میں اپنے دوستوں کی مدد کے لیے تیار ہوتے ہیں جب کہ سلو میاں خاص مواقع پر اپنے دوستوں سے تحفے تحائف کا تبادلہ کرتے ہیں اور اس بار رمضان المبار ک کی آمد پر انہوں نے بالی ووڈ اداکارہ ہما قریشی کو تحفہ دیا ہے جس پر اداکارہ خوشی سے پھولے نہیں سمارہی ہیں۔

سلمان خان نے اپنی قریبی دوست اداکارہ ہما قریشی کو رمضان المبارک کے موقع پر تحفے میں بیگ دیا ہےجس میں ان کی فلاحی تنظیم بینگ ہیومن کے نام والی شرٹ اور دیگر ملبوسات شامل ہیں جب کہ اداکارہ سلو میاں کی جانب تحفے دینے پر خوشی سے پھولی نہیں سما رہی ہیں جس کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا ہے۔ اپنے ٹویٹ میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ رمضان آرہا ہے لیکن مجھے میری عیدی جلدی مل گئی جس پر سلمان خان کی شکرگزار ہوں۔

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ)بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اپنی جاندار اداکاری کے ساتھ ساتھ دوستی کے حوالے سے بھی شہرت رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ مشکل وقت میں اپنے دوستوں کی مدد کے لیے تیار ہوتے ہیں جب کہ سلو میاں خاص مواقع پر اپنے دوستوں سے تحفے تحائف کا تبادلہ کرتے ہیں اور اس بار رمضان المبار ک کی آمد پر انہوں نے بالی ووڈ اداکارہ ہما قریشی کو تحفہ دیا ہے جس پر اداکارہ خوشی سے پھولے نہیں سمارہی ہیں۔

سلمان خان نے اپنی قریبی دوست اداکارہ ہما قریشی کو رمضان المبارک کے موقع پر تحفے میں بیگ دیا ہےجس میں ان کی فلاحی تنظیم بینگ ہیومن کے نام والی شرٹ اور دیگر ملبوسات شامل ہیں جب کہ اداکارہ سلو میاں کی جانب تحفے دینے پر خوشی سے پھولی نہیں سما رہی ہیں جس کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا ہے۔ اپنے ٹویٹ میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ رمضان آرہا ہے لیکن مجھے میری عیدی جلدی مل گئی جس پر سلمان خان کی شکرگزار ہوں۔

ایمز ٹی وی(صحت)نئی تحقیق کے مطابق ڈی ہائیڈریشن کا شکار بچوں کو مہنگے مشروبات کے بجائے سیب کا جوس پلانے سے زیادہ طبی فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ ٹورنٹو میں کی جانے والی اس تحقیق میں 6 ماہ سے 5 سال کے 650 ایسے بچوں کو شامل کیا گیا، جنہیں ہیضہ اور قے کی شکایت پر ایمرجنسی روم میں لایا گیا۔ آبیدگی (ہائیڈریشن) کے لئے ان بچوں کو دو گروپوں میں تقسیم کرکے ایک کو سیب کا جوس جبکہ دوسرے گروپ کو مہنگے مشروبات یا ادویات پلائی گئیں۔ ہسپتال سے فارغ ہونے کے ایک ہفتہ بعد ادویاتی مشروبات استعمال کرنے والے 9 فیصد جبکہ سیب کا جوس پینے والے صرف اڑھائی فیصد بچوں کو دوبارہ ڈاکٹرز سے رجوع کرنے کی ضرورت محسوس ہوئی۔ اس کے علاوہ ہیضہ اور قے کی مقدار بھی دونوں طرح کے مشروبات استعمال کرنے والے بچوں میں برابر تھی۔ اس سلسلہ میں محققین کا کہنا ہے کہ جدید تحقیق ڈی ہائیڈریشن کے لئے پہلے سے موجود روایتی علاج سے کہیں زیادہ بہتر ہے۔ ڈی ہائیڈریشن میں دو سال یا اس سے زیادہ عمر کے بچوں کے لئے سیب کا جوس بہت زیادہ مفید ہے۔ اس سے قبل یہ تاثر عام تھا کہ بہت زیادہ میٹھے مشروب کا استعمال ہیضہ کو بڑھاوا دیتا ہے، لیکن اس تحقیق نے اس تاثر کو بھی زائل کر دیا ہے۔ تاہم محققین ڈی ہائیڈریشن کا مسئلہ پیچیدہ ہونے کی صورت میں گھر پر ہی سیب کے جوس کے استعمال کے بجائے فوری طور پر ڈاکٹرز سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہیں۔

ایمز ٹی وی(صحت)سرکہ میں میگنیشئم، پوٹاشیم اور زنک وغیرہ شامل ہوتا ہے جو سماعت کے امراض میں مبتلا افراد کے لئے نہایت مفید تصور کیا جاتا ہے۔ خاص طور پر ایسے مریض جن کی سماعت کو کسی وجہ سے نقصان پہنچا ہو۔ ایک کپ پانی میں سرکہ اور شہد مکس کر کے استعمال کرنے سے کان کی جلن میں کمی واقع ہو جاتی ہے۔ پیاز: پیاز عرصہ دراز سے کان کے علاج کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے، لیکن محققین نے اب ثابت کیا ہے کہ پیاز کان کی بیماریوں خاص کر صدمے کے وجہ، دھماکے یا کسی دباؤ کی وجہ سے کان کو پہنچنے والے نقصان میں کافی حد تک کمی لا سکتا ہے۔ سائنسدان پیاز کو موثر قدرتی علاج تصور کرتے ہیں۔ اس کے استعمال کا طریقہ بتاتے ہوئے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ایک لیٹر پانی میں 300 گرام پیاز 12 گھنٹے کے لئے بھگو دیں اور کان میں انفیکشن کی صورت میں یہ پانی استعمال کریں۔ پسا ہوا نمک: کان کے درد میں آرام کے لئے پسا ہوا صاف نمک بھی دہائیوں سے استعمال کیا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق ایک کپ پسا ہوا نمک گرم کر کے کپڑے میں لپیٹ کر کان کے اوپر رکھنے سے کان میں موجود سیال باہر آ جاتا ہے اور انفیکشن سے آرام ملتا ہے۔ اس کے علاوہ سلفر کا استعمال بھی بند کان کھولنے میں مدد دیتا ہے۔ برگ ریز درخت: دماغ میں چوٹ، چکر، یاداشت کے مسائل، کان میں شور سنائی دینا اور دیگر عوامل کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل میں برگ ریز درخت (چین میں خصوصاً پایا جاتا ہے) کے پتے انتہائی موثر علاج تصور کئے جاتے ہیں۔ ناز بو: ناز بو نامی بوٹی کی خشک پتیاں جو ذائقہ میں کھٹی، میٹھی ہوتی ہیں، قوت سماعت کے مسائل میں اکسیر کا درجہ رکھتی ہیں، جن کے استعمال سے خون کے کم دباؤ سمیت مختلف مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ ناز بو کی چند خشک پتیاں ایک کپ کھولتے ہوئے پانی میں ابال کر کم از کم 10 روز استعمال کرنے سے مرض میں افاقہ ہوسکتا ہے۔

ایمز ٹی وی(صحت)ایک پیر میں 33 جوڑ، 100 کے قریب پٹھے، عضلات اور لاتعداد خون کی رگیں اور شریانیں ہوتی ہیں جو دل، دماغ، حرام مغز اور ریڑھ کی ہڈی سے جڑی ہوتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق پیروں کی کیفیات درج ذیل امراض کی جانب اشارہ کرسکتی ہے تاہم ضروری نہیں کہ پیروں کی کیفیت 100 فیصد اسی مرض کو ظاہر کرے جو یہاں بیان کیا جارہا ہے۔ اس ضمن میں اچھے ڈاکٹر سے رجوع کرنا ہی بہتر ہوگا۔

پیر میں اینٹھن اور تکلیف: پیر میں تکلیف اور تناؤ کی وجہ جسم میں پانی کی کمی بھی ہوسکتی ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ یا تو پیروں تک آکسیجن نہیں پہنچ رہی ہے۔ اسی طرح پیروں میں تکلیف بعض دواؤں کے سائیڈ افیکٹ کو بھی ظاہر کرتی ہے۔ اس کا حل ہے کہ پانی زیادہ پیا جائے، آرام دہ جوتا پہنا جائے اور باقاعدہ ورزش کی جائے تاکہ دورانِ خون بہتر رہے۔ اگر ہڈیوں میں تکلیف ہے تو یہ یورک ایسڈ کی زیادتی کی طرف ایک اشارہ ہے جس کا ایک حل تو ڈاکٹر کو دکھانا ہے اور احتیاط یہ ہے کہ سرخ گوشت ترک کردیا جائے۔

پیروں کا غیر معمولی ٹھنڈا ہونا: پاؤں اگر مسلسل سرد رہتے ہوں تو یہ کئی کیفیات کی جانب اشارہ کرتے ہیں جوذیابیطس، خون کی کمی اور دورانِ خون کی کمزوری کو ظاہر کرتے ہیں۔

پیروں میں سُوجن: پیروں میں اگرمسلسل سوجن ہوتو یہ کئی سنجیدہ امراض کی جانب اشارہ کرتے ہیں ۔ خون کی کمی، کمزور دل، جگر اور گردوں کے امراض سے بھی پیروں پر سوجن آسکتی ہے۔ اس کے علاوہ ڈی وی ٹی یا بڑی رگ میں خون کے لوتھڑے بننے یا دوران خون متاثر ہونے سے بھی یہ مرض لاحق ہوسکتا ہے۔ علاج کے دوران ورزش کریں، نمک کا کم استعمال اور وزن گھٹانے کی کوشش کریں۔

پاؤں کے چمچہ نما ناخن: اس مرض میں پاؤں کے ناخن ابھرے ہونے کی بجائے چمچے کی طرح ہوتے ہیں اور یہ غذائی کمی، خون میں فولاد کی کمی یا اندرونی جریان کی علامات ہوسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ پیر کے انگوٹھے کا چمچہ شکل کا ہونا جینیاتی امراض اور خون میں کمی کو بھی ظاہر کرتا ہے۔

انگوٹھے کے زرد ناخن: عموماً نیل پالش لگانے والی خاتون کے پیر کے ناخن پیلے ہوسکتے ہیں۔ لیکن یہ دیگر امراض کی علامت بھی ہوسکتے ہیں۔ جگر کی خرابی، ٹی بی اور تھائی رائیڈ غدود میں گڑبڑ کی وجہ سے بھی ناخن پیل ےہوسکتے ہیں۔

پاؤں میں سویاں چبھنا: پاؤں میں سرسراہٹ اور سویاں چھبتی محسوس ہوں تو یہ اعصابی نظام میں خرابی کو ظاہر کرتی ہیں۔ ذیابیطس کے مرض میں اعصاب متاثر ہوتے ہیں اور سویاں چھبتی محسوس ہوتی ہیں۔

پیروں کے جوڑ میں اینٹھن اور تکلیف: پیروں کی انگلیوں کے جوڑ میں اگر تکلیف اور مستقل اینٹھن ہو تو یہ گٹھیا کی جانب اشارہ کرتی ہیں۔ گٹھیا میں جوڑوں کا استر ( لائننگ) سوج جاتی ہیں اور ٹشوز متاثر ہونے لگتے ہیں۔ اس میں ضروری ہے کہ مریض کودیا جائے ، برف سے ٹکور کیا جائے اور ادویہ دی جائیں لیکن یہ سب ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد ہی ممکن ہے۔

ایمز ٹی وی(ٹیکنالوجی)یہ تجربہ امریکی شہر کنیکٹکٹ میں کیا گیا جہاں سیکورسکی ایس 76 ہیلی کاپٹر کو صرف ایک ٹیبلٹ کے ذریعے اڑایا گیا اور اس نے 30 میل کا طویل سفر طے کیا اور بحفاظت زمین پر اترگیا۔ اس ہیلی کاپٹر کی پرواز، نگرانی اور اڑان کو صرف ایک ٹیبلٹ کے ذریعے کنٹرول کیا گیا ہے جسے ہیلی کاپٹر میں بیٹھا ایک آپریٹرچلارہا تھا ۔ ہیلی کاپٹر نے کنیکٹی کٹ کے مقام اسٹریٹ فورٹ سے پرواز کی اور اسی شہر کے علاقے پلین ویلی میں لینڈ کیا۔ مجموعی طور پر اس نے 30 میل یعنی 48 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔ گوگل اور دیگر ادارے خودکار گاڑیوں پر تحقیق کرر ہے ہیں لیکن فضا میں پائلٹ کے بغیر ہیلی کاپٹر اڑانے کا یہ پہلا کامیاب تجربہ ہے۔ اس کے ذریعے ایک کمرشل ہیلی کاپٹر خود فضا میں بلند ہوا اور 30 میل کا فاصلہ طے کیا اور بحفاظت لینڈنگ کی۔

ہیلی کاپٹر بنانے والی امریکی کمپنی کا کہنا ہے کہ اس طرح سے نہ صرف ہیلی کاپٹر عملے کو کم کرنے میں مدد ملے گی بلکہ اس سے ہیلی کاپٹر پرواز کی ٹریننگ میں بھی تبدیلیاں آئیں گی جب کہ اس نظام کا اہم مقصد پائلٹ پر غیر ضروری بوجھ کو کم کرنا اور ہیلی کاپٹر کی حفاظت میں اضافہ کرنا ہے۔

ایمز ٹی وی(ٹیکنالوجی)سام سنگ نے اپنا مضبوط ترین امیدوار گلیکسی ایس 7 ایکٹیو بلآخر میدان میں اتار ہی دیا۔ کافی عرصے سے اس فون کے دلچسپ فیچرز کے حوالے سے پیشگوئیاں جاری تھیں جن کی اب تصدیق ہو گئی ہے۔ سام سنگ کے مطابق یہ اسمارٹ فون 5 فٹ کی بلندی سے گرنے پر بھی ٹوٹ پھوٹ سے محفوظ رہے گا۔ ٹوٹنے سے بچانے کے لیے اس فون کے گرد ربر کا کور استعمال کیا گیا ہے جب کہ اسے واٹر پروف بھی بنایا گیا ہے۔ گہرے پانی میں 30 منٹ تک رہنے کے باوجود بھی یہ فون خراب نہیں ہو گا۔

ماہرین کے مطابق اس فون کو بیچنے کے لیے اس کے 2 فیچرز ہی کافی ہیں تاہم سام سنگ نے اس فون کو ہارڈویئر کے حوالے سے بھی شاندار خصوصیات سے نوازہ ہے۔ گلیکسی ایس 7 ایکٹیو کی اسکرین 5.1 انچ پر مشتمل ہے، اس میں 4 جی بی ریم جب کہ 32 جی بی روم موجود ہے۔ گلیکسی ایس 7 میں موجود 3000 ایم اے ایچ کی بیٹری کے مقابلے میں گلیکسی ایس 7 ایکٹیو میں 4000 ایم اے ایچ کی شاندار بیٹری موجود ہے۔ اس میں سامنے کی جانب 12 میگا پکسلز جب کہ پیچھے کی جانب 5 میگا پکلسز کا کیمرہ نصب کیا گیا ہے۔

آپریٹنگ سسٹم کے طور پر اس میں اینڈروئیڈ کا تازہ ترین ورژن 6.0.1 مارش میلو موجود ہے جب کہ اسے 750 ڈالر کی قیمت میں 10 جون کو فی الحال صرف امریکہ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

das a sdasd asdasd asd asd asdasdasdasd asd asdasd asd asdasd asd asd asd asdasdsad asd asd