ایمزٹی وی(لاہور)لاہور پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ میڈیا معاشرے کا آئینہ ہوتا ہے اور آج صحافت کو پاکستان کے دفاعی اداروں کے ساتھ کھڑا ہونا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کو امن کی ضرورت ہے۔ معاشرے میں تنازعات فرقہ واریت، لسانیت کے بنیاد پر بھی ہیں جنھیں ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نظریاتی ہم آہنگی کے بغیر ٹکراو ختم نہیں کیا جا سکتا اور ایسا نہ ہونے پر امن بھی نہیں ہو گا۔ ہمیں اپنی فکر اور فکر کی سمت کو بدلنا ہے۔ پرویز رشید نے کہا کہ جیسے ہم نے ضرب عضب کے ذریعے دہشت گردوں کے انفراسٹرکچر کو ختم کیا ہے اسی طرح نظریاتی ضرب عضب سے انتہا پسندی کو ختم کرنا ہو گا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اگر آپ کا عقیدہ تنگ نظری پر مبنی ہو گا تو سیاست کی بنیاد بھی تنگ نظری پر ہو گی
ایمزٹی وی (لاہور) عمران خان پیسے اکٹھے کرنے کی مشین بن گئے، کہتے ہیں مخالفین نے میرا نام اے ٹی ایم ٹھیک ہی رکھا ہے، کپتان نے یہ بھی بتا دیا کہ کون سیاسی اور کون غیرسیاسی ہوتا ہے، فضل الرحمن پر بھی تنقید کے تیر چلا دیئے۔ شوکت خانم اور نمل کالج کے بعد عمران خان نے پاناما لیکس پر احتجاج کے لئے فنڈ ریزنگ کا اعلان کر دیا۔ کپتان کی جانب سے نمل کالج کی فنڈ ریزنگ تقریب میں نوجوانوں کو سیاست کی طرف آنے کا خوب درس دیا گیا۔
کپتان نے بعض علمائے کرام اور اسلامی نظریاتی کونسل کو بھی ہدف تنقید بنایا، بولے اسلامی نظریاتی کونسل عدل و انصاف کی بجائے عورتوں پر برس رہی ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ انصاف کا تقاضا ہے کہ ملک کا سربراہ خود کو احتساب کے لئے پیش کرے، جب لوگوں کو پتہ چلے کہ انکا پیسہ آف شور کمیپنوں میں چلا جائے گا تو پھر ٹیکس کیسے اکھٹا ہو گا۔
ایمزٹی وی(تعلیم)پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ میں کتابوں کی چھپائی میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے معاملے میں نیا انکشاف سامنے آیا ہے۔ پہلے ایک ہی پارٹی کو تین کتابوں کی چھپائی کا ٹھیکہ دے کر فائدہ پہنچایا گیا اوراب اس سے ٹیکس بھی نہیں لیا جارہا۔ تفصیلات کےمطابق پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے ایک ہی پرنٹر کو ایک ہی سائز کی کتابیں مختلف ریٹس پر چھپوانے کا آرڈردیا۔ یہ تمام کتابیں الگ الگ ریٹ پر ایک ہی پرنٹر کو دی گئیں اور تین کتابوں کی مختلف ریٹس پر چھپوائی کا ٹھیکہ دے کر حکومت کو تین کروڑ چھیاسی لاکھ روپے نقصان پہنچایا گیا۔ بات یہیں ختم نہیں ہوئی پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی پرنٹر پر نوازشات جاری رہیں سیلز ٹیکس دینے کی باری آئی تو پرنٹر پر پھر بھرپور مہربانیاں کی گئیں اور پرنٹر کو تین کروڑ 76لاکھ روپے کا سیلز ٹیکس بھی چھوڑ دیا اس طرح ملکی خزانے کو مجموعی طور پر سات کروڑ باسٹھ لاکھ کا چونا لگا دیا گیا
ایران نے کہا ہے کہ جب تک عراق کو ہماری ضرورت ہے اس وقت تک ایران عراق سے واپس نہیں جائے گا شام اور عراق میں ہمارے عسکری مشیر ان ملکوں کی دہشت گردوں اور مسلح گروپوں سے نمٹنے میں رہ نمائی کررہی ہیں۔ دورہ یورپ کے دوران سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا کہ ایران کسی پڑوسی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا۔ ہم عراقی حکومت کی مدد اور اس کے استحکام کے لیے اس کے ساتھ تعاون کررہے ہیں جب تک بغداد کو ہماری ضرورت رہے گی ہم عراق میں موجود رہیں گی۔
عراق کو اس وقت دہشت گردی کی خلاف جاری جنگ میں ہماری اور دوسرے عالمی اتحادیوں کی مدد کی اشد ضرورت ہے شام اور عراق میں ہمارے عسکری مشیر ان ملکوں کی دہشت گردوں اور مسلح گروپوں سے نمٹنے میں رہ نمائی کررہی ہیں۔
واضح رہے کہ عراق میں موجود رہنے سے متعلق ایرانی وزیرخارجہ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عراق کے شہر فلوجہ میں شیعہ ملیشیا حشد الشعبی کی جانب سے داعش کے خلاف جنگ کی آڑ میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں جاری ہیں۔تازہ اطلاعات سے پتا چلا ہے کہ حشد الشعبی نے فلوجہ کے 100 سے زاید عام شہریوں جن میں عمر رسیدہ افراد اور بچے بھی شامل ہیں کو اغواء4 کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔حشد الشعبی کے عناصر نے شمالی بغداد کے الراشدیہ شہر کے البوجعاطہ قصبے کے 150 خاندان زبرستی گھروں سے نکال باہر کیے ہیں۔ جبکہ اس سے پہلے ایران کے سعودی عرب کیساتھ اختلافات چل رہے ہیں
ایمزٹی وی (کراچی) ایف آئی اے نے غیر قانونی طریقے سے شناختی کارڈ بنانے والے نادرا کے سینئر ایگزیکٹیو آفیسر کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے نادرا سرجانی آفس پر چھاپہ کے دوران سینئر ایگزیکٹیو آفیسر سلمان زبیری کو گرفتار کر لیا ۔ ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان زبیری افغان اور بنگالی شہریوں سے بھاری رشوت لیکر غیر قانونی طریقے سے پاکستانی شناختی کارڈ ز جاری کرتا تھا تاہم ملزم کو آج گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیاہے ۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس سے تفتیش کی جا ر ہی ہے
ایمزٹی ی(میرپور)وزیرا عظم چوہدری عبدالمجید نے کہاکہ پیپلز پارٹی سے خوف زدہ عناصر نے حکومت پر بے بنیاد الزامات کو مشغلہ بنا لیا ہے ۔وفاقی وزرا ء روزانہ کوئی نہ کوئی نیا منصوبہ بناتے ہیں اور طرح طرح کی کہانیاں سناتے ہیں ان کے تمام منصوبے خاک میں ملا دیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے یہاں وزیر اعظم ہائوس میں ملاقات کرنیوالے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس حوالے سے انہوں نے مزیدکہا کہ وزیر امور کشمیر، کشمیر کونسل کے فنڈز ن لیگ کے امیدواروں کی الیکشن مہم پرخرچ کررہے ہیں قبل ازیں افسران سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ کی جائے اس میں کسی قسم کی سستی یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔
ایمزٹی وی (اسلام آباد)نادرا نے وزیردفاع خواجہ آصف کے حلقے کی فرانزک رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس انور ظہیرجمالی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 110 میں عذاداری کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر نادرا کی جانب سے تفصیلی فرانزک رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی جس پر فریقین وزیردفاع خواجہ آصف اور عثمان ڈار کے وکلا نے نادرا رپورٹ پر تیاری کے لئے عدالت سے وقت مانگا۔ چیف جسٹس انور ظہیرجمالی نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ وکلا کیس چلائیں گے یا رپورٹ کے جائزہ کی مہلت دے دیں تاہم عدالت نے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کرتے ہوئے سماعت سے قبل فریقین کو نادرا رپورٹ پر اعتراضات جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین آرمی سے ایک مسلمان فوجی کو صرف اس لئے نکال دیا گیا کیونکہ اس نے داڑھی منڈوانے سے انکار کر دیا تھا۔ مختوم حسین نامی اس مسلمان فوجی کا موقف تھا کہ اسلام میں داڑھی منڈوانے کی اجازت نہیں ہے، اس لئے وہ ایسا اقدام نہیں اٹھا سکتا۔ انڈین آرمی نے قوانین اور حکم ماننے سے انکار پر مختوم حسین کو ناپسندیدہ فوجی قرار دے کر نوکری سے برخاست کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق 2001ء میں مختوم حسین نامی اس مسلمان فوجی نے اپنے کمانڈنٹ افسر سے درخواست کی تھی کہ اسے مذہبی بنیادوں پر داڑھی رکھنے کی اجازت دی جائے۔ فوجی افسر نے اس درخواست کے بعد مختوم حسین کو داڑھی رکھنے کی اجازت دیدی تاہم بعد ازاں اسے احساس ہوا کہ یہ اجازت فوجی قوانین میں ہونے والی نئی ترامیم اور احکامات کے خلاف ہے، تو اس نے یہ اجازت واپس لے لی اور مختوم حسین کو احکامات کی تعمیل کرنے کا حکم دیا۔ فوجی مختوم حسین نے ان احکامات کو امتیازی قرار دیتے ہوئے عدالت عالیہ کا دروازہ کھٹکھٹایا اور داڑھی نہ منڈوانے کے اپنے فیصلے پر قائم رہا۔ فوج کے احکامات نہ ماننے کی پاداش میں اسے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا اور حکم عدولی پر 14 روز کیلئے حراست میں بھی رکھا گیا۔ اطلاعات ہیں کہ مختوم حسین بھرتی فوج کے اس امتیازی سلوک اور فیصلے کیخلاف اب سپریم کورٹ جانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ بھارتی فوج کے قوانین کے مطابق سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ کسی کو بھی داڑھی بڑھانے کی اجازت نہیں ہے۔
ایمزٹی وی(مردان) یوسی ہوتی میں تحریک انصاف کے جلسہ گاہ کی طرف جانے والی ریلی پر فائرنگ سے کونسلر سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ا
مرادن کی یونین کونسل ہوتی میں تحریک انصاف کی جانب سے جلسے کا انعقاد کیا گیا تھا جس کے لیے پی ٹی آئی کے کارکنان ریلی کی شکل میں جلسہ گاہ کی جانب رواں دواں تھے کہ اس دوران مخالف گروپ نے ریلی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جب کہ 5 زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ سے تحریک انصاف کا تحصیل کونسلر بھی جاں بحق ہوا جب کہ واقعہ میں زخمی افراد کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں بعض افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ فائرنگ کے واقعہ کے بعد علاقے میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہے اور دونوں گروپوں نے مورچے سنبھالے ہوئے ہیں تاہم پولیس کی بھاری نفری علاقے کو گھیرے میں لے کر صورتحال کو کنٹرول کرنے کی کوشش کررہی ہے
ایمزٹی وی(لاہور) چیرمین تحریک انصاف کا عمران خان کہنا ہے کہ عدل اورانصاف کے بغیراسلامی معاشرہ ناممکن ہے لیکن اسلامی نظریاتی کونسل کا سارا نزلہ صرف عورتوں پرگرتا ہے۔ ل اہور میں تقریب سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ پاناما لیکس ملک کے اندرکا انکشاف نہیں بلکہ اس کا علم باہرہی سے ہوا لیکن فضل الرحمان کہتے ہیں کہ یہودیوں نے نوازشریف کے خلاف سازش کی، عوام کویقین ہوا کہ ان کا پیسہ پاناما میں نہیں جائے گا تووہ ملک کوپیسہ دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اثاثے چھپا کر پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا جب کہ وزیراعظم الزامات نہیں لگاتے تحقیقات کرتے ہیں۔
چیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ملک میں جمہوریت نہیں بادشاہت ہے، لوگ بھوکے مررہے ہیں اور یہ اورنج ٹرین بنارہے ہیں جب کہ اوورسیز پاکستانی ملک چلارہے ہیں کیونکہ ہمارے پاس ملک چلانے کے لیے پیسہ نہیں اور حکومت قرضوں کی قسطیں ادا کرنے کے لیے مزید قرض لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماراتعلیمی نظام ہمیں غلام بنارہا ہے جب کہ نوجوانوں کو سیاسی ہونا چاہیے کیونکہ نوجوانوں کا غیرسیاسی ہونا آمرانہ خیال ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عدل اورانصاف کے بغیراسلامی معاشرہ ناممکن ہے لیکن اسلامی نظریاتی کونسل کا سارا نزلہ صرف عورتوں پرگرتا ہ