Tuesday, 19 November 2024

ایمزٹی وی(تعلیم)امریکا کی یونیورسٹی آف کیلی فورنیا لاس اینجلس میں فائرنگ کے واقعے میں دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یونیورسٹی پولیس کے مطابق مسلح شخص کی اطلاع پر کیمپس کو بند کر دیا گیا۔ پولیس چیف جیمز ہیرن کا کہنا ہے انجینئرنگ کی عمارت میں دو مردوں کی لاشیں ملی ہیں۔ انہوں نے کہا ابھی علم نہیں ہو سکا کہ دونوں طلبا ہیں یا اسٹاف کے ارکان ہیں۔ لاس اینجلس پولیس چیف چارلی بیک کے مطابق آلہ قتل مل گیا ہے اور حالات قابو میں ہیں۔ ایف بی آئی اور انسداد دہشتگردی اسٹاف بھی واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

ایمز ٹی وی(ٹیکنالوجی)فیس بک، مائیکروسافٹ، گوگل اور ٹوئٹر نے یورپین کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جسے درخواست ملنے پر اس کے 24 گھنٹوں کے اندر حذف کر دیا جائے گا۔ انٹرنیٹ کی دنیا کی 4 بڑی کمپنیوں فیس بک، مائیکروسافٹ، گوگل اور ٹوئٹر نے نفرت انگیز مواد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔ اب ہر طرح کے نازیبا مواد کو رپورٹ کرنے پر 24 گھنٹوں کے اندر جائزہ لے کر سوشل میڈیا سے ہٹا دیا جائے گا۔ حالیہ دنوں میں دہشت گردوں کی سوشل میڈیا پر بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے یہ قدم اُٹھایا گیا ہے۔ نوجوان نسل کو خراب کرنے کے لیے دہشت گرد اور دیگر جرائم پیشہ افراد سوشل میڈیا کا سہارا لے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک دوسرے کی تضحیک کرنے اور ذاتی لڑائیوں کا بدلہ لینے کے لیے بھی ایک دوسرے کے خلاف مواد سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا جاتا ہے۔ اگرچہ پہلے بھی کسی نازیبا مواد کو رپورٹ کیا جاسکتا تھا لیکن اب سماجی رابطوں کی ان بڑی کمپنیز نے وعدہ کیا ہے کہ اس طرح کے مواد کو ان کے دنیا بھر میں موجود نمائندے بروقت جائزہ لینے کے بعد 24 گھنٹوں کے اندر اندر حذف کر دیں گے۔ فیس بک اور ٹوئٹر جو کہ اس وقت سب سے بڑی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس ہیں وہ اس حوالے سے کچھ مزید اقدامات میں بھی مصروف ہیں۔ ان اقدامات کے تحت آرٹی فیشیل انٹیلی جنس کو بھی نفرت انگیز اور نازیبا مواد کی نشاندہی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ یہ نظام ان ویب سائٹس پر موجود قابل اعتراض تصاویر کی خود بخود نشاندہی کرکے انہیں حذف کر سکتا ہے۔ مثلاً فحش اور اسلحہ تھام کر بنائی گئی تصویروں کو یہ نظام جلد اور زیادہ تعداد میں ڈھونڈ سکے گا۔ یعنی انسانوں کی نشاندہی کے مقابلے میں یہ نظام خود ہی زیادہ تر قابل اعتراض مواد کو پکڑ لے گا۔ سوشل میڈیا کو پُرامن اور دوستانہ رابطوں کے ذرائع برقرار رکھنے کے لیے انٹرنیٹ کی ان چاروں بڑی کمپنیوں کا یہ اتحاد وقت اور حالات کی اشد ضرورت تھا۔

ایمزٹی وی (تعلیم)پنجاب یونیورسٹی نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر رواں ماہ ہونے والے امتحانات ملتوی کردیئے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر رواں ماہ ہونے والے امتحانات ملتوی کردیئے ہیں جس کے تحت بی اے، بی ایس ای اور بی کام سمیت ایم اے پارٹ اور پارٹ ٹو کے امتحانات بھی تاحکم ثانی ملتوی کیے گئے ہیں۔ زرائع کا کہنا ہے کہ امتحانات کے لیے طلبا کی رول نمبر سلپس بھی جاری کی جا چکی ہیں تاہم امتحانات کے نئے شيڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

ایمزٹی وی (آزادکشمیر)وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے 30مئی کو چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے انتہائی کامیاب جلسہ پر انتظامی کمیٹی’ میڈیا کوریج کمیٹی’ پولیس’ انتظامیہ ، میر پور کے عوم اور پیپلزپارٹی ’پی ایس ایف ’ پی وائی او ’ خواتین ونگ سمیت ذیلی تنظیموں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پارٹی کیلئے ان کی کاوشوں کو سراہا ہے۔ گزشتہ روز وزیر اعظم ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ کامیاب جلسہ سے مخالفین کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں ، انتخابی عمل میں پیپلز پارٹی کا مقابلہ کرنا کسی کے بس کی بات نہیں ۔ آزادکشمیر میں پیپلز پارٹی ہمالیہ سے بلند قوت بن چکی ہے ۔ پیپلز پارٹی پوری طرح متحد و منظم ہے اس سے ٹکرانے والے پاش پاش ہوں گے ۔پیپلز پارٹی سے بے وفائی کرنے والے اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں ان کی دم توڑ تی سیاست آخری ہچکولے کھا رہی ہے ، عوام نے منفی سیاست کو مسترد کردیا ہے ، وزیر اعظم نے کہا کہ آزادکشمیر میں بلاول بھٹو کے جلسوں کے بعد وفاقی وزراء کے انتخابات کو ہائی جیک کرنے کے تمام منصوبے ادھورے رہیں گے اور وفاقی وزراء اپنے ایجنڈے کو عملی جامہ نہیں پہنا سکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے اہل کشمیر سے کمٹمنٹ کے تسلسل کو جاری رکھا جس پر اہل کشمیر ان کے شکر گزار ہیں ۔

ایمزٹی وی(مظفرآباد) چہلہ بانڈی میں راجہ محمدر شید خان کی زیر صدارت جلسہ عام ہوا۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ممبر اسمبلی بیرسٹر افتخارگیلانی نے کہا ہے کہ مظفرآباد کے عوام اس مرتبہ وزارت عظمٰی کے حصول کو یقینی بنائیں گے ہمارا ہدف مظفرآباد کی محرومیوں کا ازالہ کرنا ہے سات بار پارٹیاں بدلنے والے سازشی حربے استعمال کر کے اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ غیر ت مند عوام نے ڈانس کلچر کو مسترد کر دیا ہے مظفرآباد کی تعمیر وترقی کے دشمن عناصر کوا ب کی بار عبرتناک انجام سے دوچار کر ینگے۔ اس موقع پر بیسیوں افراد نے دوسری جماعتوں سے مستعفی ہو کر مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا اعلان کیا ۔

ایمزٹی وی(تعلیم) ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ جامعہ کراچی شہریوں کو اعلیٰ تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کا فریضہ انجام دے رہی ہے جو کسی بھی شہر کی ترقی و خوشحالی کے لیے ضروری ہے لہٰذا اس ادارے کے ساتھ ہر ممکن تعاون برقرار رہے گا ،جامعہ کراچی کو مزید پوائنٹس (بسیں)مہیا کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی۔ یہ بات انہوں نے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد قیصر سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ جنہوں نے ایڈمنسٹریٹر کراچی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور جامعہ کراچی کے طالبعلموں کو سفری سہولت مہیا کرنے کے لیے بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے سال رواں کے لیے پوائنٹس فراہم کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی طرف سے اس سلسلے میں مہیا کردہ تعاون جامعہ کراچی کے طالبہ و طالبات کے لیے ایک گراں قدر تحفہ ہے اور وہ امید کرتے ہیں کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی اپنی علم دوستی اور شہری خدمت کی روایت برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی جامعہ کراچی کو پوائنٹس کا عطیہ دے گی۔ ایڈمنسٹریٹر نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کی طرف سے اعلیٰ تعلیمی مرکز جامعہ کراچی کے طالب علموں کو سفری سہولت مہیا کرنے میں تعاون جاری رہے گا اور اس سلسلے میں ضروری اقدامات کیے جائیں گے.