Tuesday, 19 November 2024

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پارلیمنٹ کے تین سال مکمل ہونے کے مشترکہ اجلاس ہوا۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ وہ موجودہ پارلیمنٹ کےتین سال مکمل ہونے پر مبارکباد دیتے ہیں، ان تین برسوں میں جمہوری سفر کامیابی سے جاری رہا ،جمہوری نظام کو مزید قوی اور مستحکم بنایا جاسکتا ہے کیونکہ پائیدار ترقی جمہوریت کے بغیر حاصل نہیں ہوسکتی۔ جمہوری سفر کے دوران عوام کی خوشحالی کے کئی منصوبے سامنےآئے ، زرمبادلہ اور شرح نمو بڑھ رہی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ ملک میں بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہورہا ہے، وہ امید کرتے ہیں کہ 2018 میں تمام منصوبوں کی تکمیل کے بعد بجلی بحران پر قابو پالیاجائےگا لیکن ہمیں گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور بالائی علاقوں کے ندی نالوں سے بجلی پیدا کرنے پر بھی توجہ دینا ہوگی،اس کے علاوہ بجلی کی پیداوار میں اضافےکےساتھ ساتھ اس کی ترسیل کے نظام میں بھی بہتری کی ضرورت ہے۔ ہمیں سستی بجلی کے لئے سرمایہ کاروں کو بھی راغب کرنا ہوگا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بارے میں صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ وزیرستان، بلوچستان اور کراچی میں امن کی بحالی کے لیے کی جانے والی کارروائیوں کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں، امید ہے ضرب عضب کے تمام اہداف حاصل کرلئے جائیں گے، قوم نےدہشت گردی کےخلاف بےمثال عزم و ہمت کا مظاہرہ کیا ہے، ہم اپنی افواج کی قربانیوں کی قدر کرتے ہیں، انسداد پولیو مہم میں شہید ہونےوالے بھی ہمارے ہیرو ہیں، دشہت گردی کی خلاف اس جنگ کےدوران قبائلی علاقوں کی قربانیوں پر انہیں بھی خراج تحسین پیش کرتےہیں۔ زندہ قومیں اپنے شہیدوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں، افواج پاکستان اور قوم کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے قومی یادگار قائم کی جائے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم پرعزم ہے، دانشور اور علمائے کرام کا گروپ تشکیل دیا جائے جو انتہاپسندی اور دہشتگردی کاجوابی بیانیہ تشکیل دے۔ خارجہ پالیسی کے حوالے سے صدر ممنون حسین نے کہا کہ دنیا پر واضح کرتے ہیں کہ ہم کسی بھی ملک پر جارحیت کا ارادہ نہیں رکھتے، ہماری خارجہ پالیسی کی بنیاد امن اور برابری ہے، ہم پڑوسیوں کے ساتھ مثبت اور بامعنی مذاکرات کے خواہش مند ہیں ،خطے کےمسائل کی بنیادی وجہ مسئلہ کشمیر کا حل نہ ہونا بھی ہے، جب تک مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار داد کےمطابق حل نہیں ہوجاتا خطے کے مسائل حل نہیں ہوسکیں گے، پاک بھارت مذاکرات التوا کا شکار ہیں جس پر تشویش ہے۔ پاکستان خطےکےعوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہروقت تیار رہتا ہے، پاکستان کی کوششوں سے افغنستان میں امن مذاکرات کے لیے چار ملکی گروپ تشکیل دیاگیا، اس کے علاوہ 14 ممالک پر مشتمل ہارٹ آف ایشیا کانفرنس بھی افغانستان میں امن کی کڑی ہے۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ اسلامی ممالک سے تعلقات خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہیں، پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے کے لئے مثبت کردار ادا کیا، ہماری کوششوں کے مثبت نتائج سامنے آئے۔ خلیج تعاون کونسل کے ساتھ دفاع، توانائی اور دیگرشعبوں میں تعاون کررہے ہیں،ایران پر پابندیوں کےخاتمے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات میں بہتری آئی ہے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ توانائی کی ضرورت پوری کرنے میں معاون ثابت ہوگا، ایرانی صدر کے دورہ سے دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت ملی ہے۔ امریکا کےساتھ ہمارے تعلقات دیرینہ اور تاریخی ہیں، یورپی یونین سے تعلقات میں بھی بہتری آئی ہے۔

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمٹ)امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں جس کی وجہ سے انہیں آئے دن مختلف شخصیات کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اب اس دوڑ میں بھارتی اداکارہ سنی لیون بھی شامل ہوگئی ہیں۔ اسی حوالے سے سنی لیون کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے خیالات انتہائی دلچسپ ہیں، وہ ایک منہ پھٹ آدمی ہیں اورہم اس طرح کی باتیں سننے کی عادی نہیں لہٰذا ٹرمپ اسی وجہ سے تنازعات میں گھرے رہتے ہیں۔

سنی لیون کا کہنا تھا کہ آپ چاہیں ڈونلڈ ٹرمپ سے پیارکریں یا نفرت لیکن آپ ان کی ویڈیوز دیکھتے ہیں اور یہ اچھی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے کچھ نظریات سے متفق نہیں لیکن کچھ حد تک ان کی سوچ امریکا کو مشکلات سے نکالنے میں مددگار ثابت ہوگی۔

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمٹ)ایک بھارتی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے کالکی کوچلن نے شادی کو غیر ضروری عمل قراردیتے ہوئے کہا کہ شادی دو افراد کی کیمسٹری کا نام ہے اگر ان کے تعلقات اورمزاج ایک جیسے رہیں تو یہ گاڑی چلتی رہتی ہے جہاں تفریق اور تضاد پیدا ہوا ایک دوسرے سے الگ ہوجانا ہی بہتر ہوتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں کالکی نے کہا کہ انھوں نے ابھی تک دوسری شادی کا نہیں سوچااور نہ اس حوالے سے ان کے ذہن میں کوئی دوسرا شخص موجود ہے۔تاہم انھوں نے اس بارے میں مزید کچھ بتانے سے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ وہ ذاتی باتیں شیئر کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔

ایمزٹی وی(تجارت) رواں مالی سال میں زراعت کے شعبہ کی شرح نمو منفی رہی۔ آئندہ بجٹ میں زرعی اور صنعتی سیکٹر کے لیے خصوصی پیکج دیے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق زراعت کے شعبہ کا خصوصی پیکیج پیداواری لاگت میں کمی کے لیے دیا جائے گا۔ صنعتی شعبہ بھی اس پیکج سے مستفید ہو سکے گا۔ دونوں شعبوں کی کارکردگی ملکی معاشی شرح نمو اور برآمدت میں اضافے کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ ذرائع کے مطابق زراعت کے لیے دیے جانے والے پیکیج کا حجم 200 ارب روپے تک ہو سکتا ہے۔ وزیر اعظم نے بھی کسانوں کی معاونت کے لیے کھاد کی قیمتوں میں کمی کی خاص ہدایات جاری کی ہیں۔ رواں مالی سال زراعت کے شعبہ کی شرح نمو منفی 0.19 فیصد رہی جو کہ 15 سال کی کم ترین سطح ہے

  • ایمزٹی وی(تعلیم)لیاقت یونیورسٹی اسٹاف ویلفیئر ایسوسی ایشن (لسوا)جام شورو کے رہنماؤں میں خان سولنگی ،سکندر علی جونیجو،بابر رؤف قریشی ،سکندر علی سیال،مشتاق علی بھلائی ،نیاز علی چانڈیو اوردیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لمس یونیورسٹی کے ملازمین کے مسائل حل نہیں کیے جا رہے ہیں، ملازمین گزشتہ کئی سال سے اپنے حقوق سے محروم ہے ، یکم جون سے ملازمین کے حقوق کے لئے تحریک کا آغاز کیا جائے گا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ لیوانکیشمنٹ ،ہاؤسنگ سوسائٹی ،ڈی پی سی ،اپ گریڈیشن سمیت تمام مسائل کو حل کیا جائے۔

     
     
 
 
 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمٹ)اپنے ایک انٹرویو میں میرا کا کہنا تھا کہ آج کل ہر لڑکی اداکارہ میرا بننا چاہتی ہے لیکن انھیں یہ نہیں معلوم کہ میں نے اس مقام تک پہنچنے کے لیے کتنی محنت کی ہے۔ میں نے فلم انڈسٹری کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور جب بھی فلم انڈسڑی کومیری خدمات کی ضرورت ہوگی میں دل وجان سے کام کروں گی۔ شادی سے متعلق سوال کے جواب میں میرانے کہا کہ مجھے منافقت نہیں آتی جو بات کہنی ہوتی ہے منہ پر کہہ دیتی ہوں۔ میں بھی جلدشادی کرلوں گی مگر اس کا پرفیکٹ ٹائم نہیں بتا سکتی۔

ایمزٹی وی(کھیل) لیگ اسپنر دانش کنیریا نے بھارت منتقل ہونے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت صرف مذہبی یاترا کے لیے آیا ہوں، جلد واپس آؤں گا۔ دانش کنیریا نے میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت منتقل نہیں ہو رہا۔ ابھی مشکل دن چل رہے ہیں، پراتھنا کے لیے آیا ہوں۔ مذہبی یاترا کو غلط رنگ نہ دیا جائے۔ دانش کنیریا نے کہا ہے کہ پاکستان میری پہچان ہے۔ جلد واپس آؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان عبادت کے لیے سعودی عرب جاتے ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ سعودیہ منتقل ہوگئے۔ واضح رہے کہ دانش کنیریا اتوار کو فیملی کے ہمراہ بھارت گئے تھے۔ لیگ اسپنر پر کرپشن کیس میں کرکٹ کے دروازے بند ہیں۔

ایمزٹی وی(تعلیم)محکمہ تعلیم سندھ میں جعلی اساتذہ کے بعد جعلی ہیڈ ماسٹر کی بھرتی کا بھی انکشاف ہوا ہے ۔ 2014ء میں نشاندہی کے باوجود جعلی ہیڈ ماسٹر آج بھی ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دو سال قبل تعینات، ڈائریکٹر تعلیم کی نشاندہی کے باوجود اے جی سندھ سے جاری جعلی آئی ڈیز کے ذریعے ان ہیڈ ماسٹروں کو تنخواہیں دینے کا سلسلہ تاحال جاری ہے ۔ اس سلسلے میں حاصل کردہ معلومات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ میں جعلی اساتذہ کی بھرتی کے انکشاف کے بعد جعلی ہیڈ ماسٹروں کے بھی بھرتی ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ دو سال قبل محکمہ تعلیم سندھ کے ڈائریکٹر عبدالوہاب عباسی نے ایک لیٹر نمبر DSE/ESTT/14068-69/2014 جاری کرکے اے جی سندھ کو بتایا تھا کہ جعلی ہیڈ ماسٹروں کی آئی ڈیز کو بلاک کرکے ان کو دی جانے والی تنخواہیں روکی جائیں۔ ذرائع کے مطابق انتہائی بااثر ہونے کے باعث اے جی سندھ نے تاحال نشاندہی کردہ ہیڈ ماسٹروں کی تنخواہیں نہیں روکیں اور ان کو آج تک جعلی آئی ڈیز کے ذریعے تنخواہیں دینے کا سلسلہ جاری ہے ۔ جعلی آئی ڈیز کے ذریعے بھرتی ہونے والے ہیڈ ماسٹروں کے خلاف نیب اور اینٹی کرپشن کو بھی باضابطہ کارروائی کرنے کے لئے ایک لیٹر ارسال کیا گیا تھا مگر انہوں نے بھی تاحال اس معاملے پر کوئی کارروائی نہیں کی۔

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمٹ)کراچی کے مقامی ہوٹل میں شاندار تقریب میں سال 2016 کی نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا۔ ماہرہ خان، جو فلم بن روئے اور ٹی وی ڈرامہ صدقے تمہارے کی کیٹگری میں نامزد ہوئی ہیں، انھوں نے تقریب میں میزبانی کے فرائض انجام دیے۔

چیئرمین یونی لیور شازیہ سعید نے اس موقع پر کہا کہ لکس اسٹائل ایوارڈز نے کامیابی کے ساتھ پندرہ سال مکمل کیے ہیں، جس کامقصد فیشن، فلم، موسیقی اور ٹی وی کے شعبہ جات کے فنکاروں کی شاندار کارکردگی کو منانا ہے۔ پندرہویں سالانہ لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب جولائی کے ا?خر میں منعقد کی جائے گی۔

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمٹ)بالی ووڈ اداکار سریش چٹوال نے فنی کیرئیر کا آغاز 1969 میں ریلیز ہونے والی فلم ”راکھی راکھی“ سے کیا جس کے بعد وہ سلور اسکرین کے علاوہ چھوٹے پردے پر اداکاری کے جوہر دکھاتے رہے جب کہ انہوں نے سپر ہٹ فلموں ”کرن ارجن“، ”کوئلہ“ اور ”منا بھائی ایم بی بی ایس“ میں بھی اہم کردار نبھا کر کرداروں کو ہمیشہ کے لیے زندہ کردیا تاہم بھارتی فلم نگری کے لیجنڈری اداکار اب اس دنیا میں نہیں رہے۔

بالی ووڈ اداکار سریش چٹوال طویل علالت کے بعد ممبئی میں انتقال کرگئے جن کی آخری رسومات بھی ادا کردی گئی ہیں جب کہ ان کے انتقال کی خبر ان کے بیٹے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے دی جس کے بعد کئی نامور فلمی ستاروں نے ان کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔