Tuesday, 19 November 2024

ایمز ٹی وی(ٹیکنالوجی) ٹیکنالوجی کی حالیہ تاریخ میں کاپی رائٹ (جملہ حقوق محفوظ) کے سب سے بڑے کیس کی جنگ میں گوگل نے اوریکل کو ہرا دیا ہے۔ امریکی کمپنی اوریکل کارپوریشن خصوصی طور پر ڈیٹابیس سوفٹ ویئرز اینڈ ٹیکنالوجی کی مارکیٹنگ اور ڈویلپنگ میں شہرت رکھتی ہے۔ گوگل کے ساتھ اوریکل کا تنازع اس وقت شروع ہوا جب اوریکل نے عدالت میں الزام لگایا کہ گوگل اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم میں استعمال ہونے والی اس کی جاوا ایپلی کیشنز استعمال کر رہا ہے۔ وفاقی عدالت نے درخواست کی سماعت کے بعد فیصلہ صادر فرمایا کہ گوگل کا اوریکل کی ایپلی کیشنز استعمال کرنا ”عام استعمال“ کے زمرے میں آتا ہے اور ان معاملات میں کسی کی حق تلفی نہیں ہوتی۔ جاوا پروگرامنگ لینگوئج کے بعض حصوں کا استعمال نامناسب نہیں ہے۔ قبل ازیں اوریکل نے کاپی رائٹس کی خلاف ورزی پر گوگل سے ہرجانے کے طور پر 9 ارب ڈالرز کا مطالبہ کیا تھا۔ واضح رہے کہ گوگل اپنے سمارٹ فونز کے آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ میں جاوا کا استعمال کرتا ہے جبکہ اینڈرائیڈ اس وقت دنیا کے80 فیصد موبائل فونز میں موجود ہے۔

ایمزٹی وی (انٹرنیشنل)  ترک صدر رجب طیب اردگان کاعوام سے خطاب میں کہنا تھا کہ مسلمان خاندان خاندانی منصوبہ بندی کےطریقوں کومت اپنائیں،اور ترکی کی آبادی میں اضافے کویقینی بنائیں.تفصیلات کے مطابق ترکی کے سرکاری ٹیلی ویژن پر خطاب کے دوران ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا تھا کہ مسلمان خاندانوں کو خاندانی منصوبہ بندی اور مانع حمل طریقوں کا استعمال نہیں کرنا چاہیے. ترک صدررجب طیب اردگان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے جانیشنوں کی تعداد کو دگنا کریں گے. استنبول میں خطاب کے دوران ذمہ دار خواتین پڑھی لکھی مستقبل کی ماؤں سے رجب طیب اردگان کا کہا کہ وہ مانع حمل ادویات استعمال نہ کریں اور ترکی کی آبادی میں اضافے کو یقینی بنائیں. رجب طیب اردگان کا کہناتھا کہ ”لوگ خاندانی منصوبہ بندی کی بات کرتےہیں تاکہ آبادی کنٹرول کی جاسکے،انہوں نے کہا کہ مسلمان خاندان اس کو سمجھ اور قبول نہیں کرسکتا”، واضح رہے کہ ترک صدر کا عالمی خواتین کے دن پر کہنا تھا کہ ”ایک عورت کے لیے ماں کا درجہ سب سے بڑھ کر ہے”.

ایمز ٹی وی(ٹیکنالوجی) اب نہ ہوا بھروانے کی پروا اورنہ نہ پنکچر کا ڈر۔ فرانس کی معروف ٹائر ساز کمپنی نے ایسا جدید ٹائر متعارف کرادیا جس میں ہوا بھرنے کی ضرورت ہے اور نہ اسے پنکچر کا خوف ہے بلکہ یہ اچھا خاصا وزن اٹھائے مشکل راستوں پر بھی کامیاب سفر کرتا ہے۔

ایمز ٹی وی(صحت) مئی 1962ء میں انسانی عضو کی پہلی کامیاب پیوند کاری عمل میں آئی۔ یہ آپریشن امریکا میں ہوا جہاں ڈاکٹروں نے حادثے میں زخمی ہونے والے بارہ سالہ بچے کا کٹا ہوا بازو اس کے جسم سے دوبارہ جوڑ دیا۔ اس سے پہلے امریکا اور یورپ میں کٹے ہوئے جسمانی اعضا کو جوڑنے کے تجربات ناکامی سے دوچار ہوئے تھے۔ اس کامیاب آپریشن میں جوڑا جانے والا بازو عمر بھر فعال رہا۔ یہ آپریشن بوسٹن کے میساچوسٹس جنرل ہسپتال میں کیا گیا جس میں ڈاکٹر رونالڈ اے مالٹ اور جے مک کھین نے حصہ لیا۔

ایمزٹی وی (انٹرنیشنل) بھارتی ریاست مہاراشٹرمیں فوج کے اسلحہ ڈپو میں آگ لگنے سے 2 افسران سمیت 17 فوجی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ناگپور کے قریب واقع بھارتی فوج کے اسلحہ ڈپو میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جس کے بعد مزید دھماکے سنے گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات کا تاحال تعین نہیں کیا جاسکا جبکہ آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔ حادثے کی تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ بھارتی اخبار کے مطابق مذکورہ ڈپو ایشیا کا دوسرا بڑا اسلحے کا ڈپو ہے۔ آگ کے پھیلنے کی وجہ سے قریبی آبادی کے سینکڑوں رہائشیوں کو بھی محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر جلد جائے وقوع کا دورہ کریں گے۔

ایمز ٹی وی(صحت)سائنس دانوں نے ایک ایسا ڈی این اے ٹیپ ریکارڈر ایجاد کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے جو جاندار کے کسی بھی عضو کے خلیے کی خاندانی تاریخ بتا سکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکا کی یونیورسٹی آف واشنگٹن کے ماہرین نے ایک ایسا مالیکیولائی ٹیپ ریکارڈ تخلیق کیا ہے جو دراصل ڈی این اے کے ایک ٹکڑے پر مشتمل ہے جس کے اندر مختلف جگہوں پر نشانات لگے ہوتے ہیں۔ اس ٹکڑے کو جاندار کے کسی ایک خلیے کے جینوم میں داخل کر دیا جاتا ہے جو بعدازاں جاندار کی زندگی کے دوران تبدیلیوں سے گزرتا رہتا ہے۔ جب خلیہ تقسیم ہوتا ہے تو یہی نشان زدہ ٹکڑا اس کی اگلی نسلوں کو ورثے میں ملتا ہے۔ بالغ خلیے میں اس ٹکڑے پر موجود نشانات کی تعداد اور ترتیب سے سائنس دان اس بات کا پتہ چلا سکتے ہیں کہ یہ کن مراحل سے گزر کر یہاں پہنچا ہے۔ سائنسدانوں کو اس میدان میں اس وقت پیشرفت ہوئی جب انہوں نے جین ایڈیٹنگ کی تکنیک کی مدد سے جانداروں کے ڈی این اے میں ردوبدل کیا۔ حیاتیاتی ماہرین نے اس ایجاد کو ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس تحقیق سے یہ سمجھے میں آسانی ہو گی کہ بیمار اور خراب ٹشوز کیسے تعمیر کیے جاتے ہیں یا ان کی دیکھ بھال کیسے کی جاتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ افزائشی حیاتیات سے اس بات کا سراغ لگایا جا سکتا ہے کہ خلیے کی تقسیم کے ہر دور میں جینیاتی مواد کیسے کھلتا ہے۔ جسم کا نقشہ کیسے ترتیب پاتا ہے اور ٹشو کیسے مخصوص کرداروں میں ڈھلتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس علم کا بڑا حصہ خلیہ بہ خلیہ تاریخ کی بجائے محض اندازوں اور تخمینوں ہی پر مبنی تھا۔

ایمز ٹی وی(صحت)کراچی میں قومی ادارہ صحت برائے اطفال میں دھڑ جڑی بچیوں کو داخل کرادیا گیا آپریشن کا فیصلہ ٹیسٹ رپورٹس آنے کے بعد کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق عمرکوٹ کا رہائشی ارشاد اپنی دھڑجڑی بچیوں کے علاج کےلے فکر مند ہے ساتھ ہی ارشاد کو امید ہے کہ نومولود بچیوں کے لیے تھرسے کراچی تک کا آنا بے کار نہیں جائے گا۔ این آئی سی ایچ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر پروفیسر جمال رضا کہتے ہیں کہ دھڑ جڑی بچیوں کا آپریشن کب کیا جائے گا طبی معائنے اور رپورٹس آنے کے بعد ہی پتہ چلے گا ۔ طبی ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں ہر ڈیڑھ لاکھ بچوں میں سے ایک بچہ سر اور جسم جڑا ہواپیدا ہوتاہے جن کے تمام ٹیسٹ ہونے کے بعد فیصلہ کیا جاتاہے کہ ان کی سرجری ممکن ہے کہ نہیں ہے۔

ایمز ٹی وی(صحت) اسپرین کو پہلے گٹھیا اور جوڑوں کے درد کم کرنے کے لیے تیار کیا گیا تھا پھر ہر قسم کا درد کم کرنے میں اس کے فوائد سامنے آئے۔ یہ دوا درد پیدا کرنے والے کیمیکل تھرومبوکسینس کو روکتی ہے جو درد اور جلن کی وجہ بنتے ہیں لیکن اس کے درج ذیل فوائد اور طبی استعمال بھی اب تسلیم کیے جاچکے ہیں۔ مائیگرین میں بھی مفید آدھے سر کے درد کو مائیگرین اور میگرین دونوں ناموں سے پکارا جاتا ہے۔ اگر ایسپرین کو مائیگرین دور کرنے والی لیکن ڈاکٹر کی تجویز کردہ ”سوماپٹریپٹان“ کی جگہ استعمال کیا جائے تب بھی یہ آدھے سر کے درد میں مفید ثابت ہوتی ہے۔ برطانوی ماہرین کے مطابق ایسپرین نہ صرف دردِ سر کو ختم کرتی ہے بلکہ روشنی سے ہونے والے سر کے درد کو بھی کم کرتی ہے جو مائیگرین کی اہم علامت ہوتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو شدید مائیگرین کی شکایت ہے تو دن میں 2 مرتبہ ایسپرین کی 300 سے 600 ملی گرام مقدار کھائی جاسکتی ہے لیکن اس سے ذیادہ ایسپرین لینے سے گریز کیا جائے۔ دل کے دورے سے بچاؤ خون کے خلیات کے ننھے منے ٹکڑے پلیٹلٹس کہلاتے ہیں جو مل کر خون کے لوتھڑے بناتے ہیں۔ یہ لوتھڑے نہ صرف امراضِ قلب بلکہ فالج اور بلڈ پریشر کی وجہ بھی بنتے ہیں۔ تاہم ان امراض میں طرز زندگی، وزن، ورزش نہ کرنے جیسے دیگر عوامل بھی شامل ہوتے ہیں۔ خون کے لوتھڑے قلبی شریانوں کو بند کرکے دل کے دورے کی وجہ بن سکتے ہیں لیکن ایسپرین خون کے لوتھڑے بننے کے عمل کو بھی روکتی ہے۔ امریکی ڈاکٹروں کی ایک ٹاسک فورس نے تجویز کیا ہے کہ اگر آپ کی عمر 50 سے 59 برس ہے اور دل کے دورے کا خطرہ ہے تو آپ روزانہ ایسپرین کی ہلکی مقدار کھاسکتے ہیں جس کے فوائد حاصل ہوں گے۔ اگر بلڈ پریشر زیادہ رہتا ہے اور کولیسٹرول کی سطح زیادہ ہے تب بھی آپ ایسپرین کھاسکتے ہیں اس کے لیے 75 ملی گرام خوراک کافی ہوگی۔ کینسر سے بچاؤ اگرچہ یہ عمل مکمل طور پر نہیں سمجھا گیا لیکن خیال یہ ہے کہ ایسپرین سرطان جیسے موذی مرض سے بچاتی ہے۔ امریکا اور یورپ کے ماہرین نے کہا ہے کہ اگر 10 سال تک لوگ معمول کے تحت ایسپرین کھاتے ہیں تو اس سے کینسر کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔ اینلز آف اونکولوجی نامی جرنل میں 2014 میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا کہ اگر طویل عرصے سے ایسپرین کھائی جائے تو پیٹ، ہاضمے کی نالی اور آنتوں کے کینسر کا خطرہ ایک تہائی رہ جاتا ہے۔ اسٹروک اور فالج کے چھوٹے دوروں سے حفاظت بعض اوقات دماغ میں خون کے لوتھڑے پھسلنے سے فالج کے کم وقتی اور مکمل اپاہج کرنے والے دورے پڑسکتے ہیں۔ اگر کوئی معمولی فالج (اسٹروک) کا شکار ہوتا ہے تو اس کے بعد ایسپرین فالج کے مزید دوروں سے بچ سکتا ہے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے 56 ہزار مریضوں پر ایسپرین کے 15 تجربات کا جائزہ لیا تو معلوم ہوا کہ ایسپرین دماغ میں رگوں کو کھلا رکھتی ہے اور خون کے لوتھڑے بننے کو روکتی ہے۔ اسی لیے فالج کے مریضوں کو ایسپرین دینے کے غیرمعمولی فوائد سامنے آتے ہیں۔ اسقاطِ حمل سے بچاؤ حاملہ خواتین میں خون کے لوتھڑے بننے کی کیفیت ہیوزسنڈروم کہلاتی ہے اور ایسی خواتین میں بار بار حمل ضائع ہوجاتا ہے۔ لندن کے وومن کلینک کے میڈیکل ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ایسپرین خون کو پتلا کرتی ہے اور اس طرح اسقاطِ حمل کا خطرہ کم کم ہوجاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق ایسے کئی مطالعات سے ثابت ہوا ہے کہ ایسپرین کو اگر خون پتلا کرنے والی دوا کو ہیپارن کے ساتھ دیا جائے تو اس سے حمل گرنے کا خدشہ 25 فیصد تک کم ہوجاتا ہے تاہم کوئی بھی حاملہ خاتون ڈاکٹر کی اجازت کے بغیر یہ دوا استعمال نہ کریں۔

  • ایمزٹی وی(سندھ) کراچی کے علاقے گلشن حدید میں گاڑی کے قریب دھماکے سے غیرملکی باشندہ اور دو افراد معمولی زخمی ہو گئے۔ دھماکے کے مقام سے دھمکی آميز خط بھی ملا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق آدھا کلوگرام دھماکا خيز مواد گرين بيلٹ پر ايک گملے ميں نصب کيا گيا تھا۔ دھماکے کے بعد علاقے میں افراتفری پھيل گئی۔ راہگیر خوفزدہ ہو کر ادھر ادھر بھاگنا شروع ہو گئے۔ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا کہنا ہے کہ دھماکے کے مقام سے دھمکی آميز ايک خط بھی ملا ہے جس ميں غيرملکيوں کو دھمکیاں دی گئی ہیں

     
     
 
 
 

ایمزٹی وی(تعلیم) سندھ یونیورسٹیز آفیسرز فیڈریشن کی جانب سے مطالبات کے حل کے لئے مرحلے وار تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔ سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام کے ریسٹ ہاﺅس میں فیڈریشن کی مینجنٹ باڈی کے ہنگامی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیڈریشن کے مرکزی چیئرمین ریاست علی اکبر ، سینئر وائس چیئر مین غلام حسین پھل پوٹو، جنرل سیکرٹری مرتضی سیال اور دیگر نے کہا کہ مطالبات پورے نہ ہوئے تو سندھ بھر مین احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی جس کے تحت قلم چھوڑ ہڑتال، احتجاجی مظاہرے ، علامتی بھوک ہڑتال اور آخر میں تا دم مرگ بھوک ہڑتال کی جائے گی۔