Tuesday, 19 November 2024

ایمز ٹی وی(ٹیکنالوجی)سماجی رابطے کی ویب سائٹ “فیس بک” نت نئے فیچرز متعارف کرا کے اپنے صارفین کو محظوظ کرنے میں مصروف ہے۔ فیس بک کی ایپلی کیشن میں اب ایک نیا فیچر آنے والا ہے جس کے ذریعے آپ فوراً جان سکیں گے کہ کوئی آپ کی پوسٹ پر تبصرہ لکھ رہا ہے۔

جس طرح واٹس ایپ پرآپ دیکھتے ہوں گے کہ کوئی جواب لکھ رہا ہو تو آپ کو پتا چلتا ہے کہ جواب لکھا جا رہا ہے بالکل ویسے ہی آپ فیس بک پر بھی دیکھ سکیں گے کہ کوئی آپ کی پوسٹ پر تبصرہ لکھ رہا ہے۔ اس طرح بجائے اس کے کہ آپ تبصرہ آنے کے نوٹی فکیشن کا انتظار کریں پہلے ہی اس بات سے باخبر ہوں گے کہ کوئی تبصرہ آنے والا ہے۔ اس نئے فیچر کی فیس بک پر آزمائش جاری ہے اور امید ہے کہ تمام صارفین کے لیے یہ سہولت حسب سابق اگلے چند دنوں میں دستیاب ہوگی۔

ایمزٹی وی(گلگت بلدتستان)آمیر جماعت اسلامی پاکستان سنیٹر سراج الحق نے چترال پولو گراؤنڈ میں ایک بڑے جلسہء عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ ملک میں کرپشن اور ظلم کے خلاف ہماری مہم جاری ہے ۔ اور پاکستان میں اب مزید ناانصافی اور بدعنوانی کی حکومت باقی نہیں رہے گی اور میں کرپشن کے خلاف مہم کا آغاز دوبارہ چترال سے کر رہاہوں۔میں چترال اور ملک کے عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ اس مہم کے نتیجے میں آپ کو ایسا پاکستان ملے گا۔ جو انصاف اور قرآن و سنت پر کھڑی ہوگی ۔ جو کہ مڈل کلاس لوگوں کی حکومت ہو گی اور ملک میں لوٹ مار اور کرپشن کا بازار گرم کرنے والوں کو شکست ہو گی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں اور مجھے ایک عام آدمی کی مجبوریوں کا اندازہ ہے ۔ کہ وہ کس مشکل میں زندگی گزار رہے ہیں ۔ لیکن اس ملک کے حکمران ان کے خون سے عیاشیاں کر رہے ہیں ۔ میں موجودہ ظالمانہ نظام سے تنگ آچکا ہوں ، اب اُس وقت تک چین سے نہیں بیٹھوں گا ۔جب تک عدالتوں میں موجودہ قوانین کی بجائے قرآن کی حکمرانی قائم نہ ہو ۔ انہوں نے کہا کہ میں اللہ کے نظام کے علاوہ تمام نظاموں کا باغی ہوں ۔ کیونکہ موجودہ نظام اور اس کے حکمران سودی کاروبار اور ملک میں بے حیائی کو فروغ دے رہے ہیں ، جس کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں ہے ، انہوں نے کہا ، کہ یہ کتنی بد قسمتی کی بات ہے ،کہ ہمارا ملک تما م وسائل اور خزانوں سے مالا مال ہونے کے باوجود دو کروڑ بچے تعلیم سے محروم ہیں اور کچرے کے ڈھیروں میں رزق تلا ش کررہے ہیں۔ اگر جماعت اسلامی کی حکومت قائم ہو ، تو ہر فرد عزت کے ساتھ روزگار حاصل کرے گا ۔ انہوں نے مزیدکہا کہ میری لڑائی اور جنگ اقتدار اور کُرسی کی نہیں اللہ کیلئے ہے ۔ اور میں اللہ کے نظام کے علاوہ تمام نظاموں کا باغی ہوں ، انہوں نے کہا ،کہ جن لوگوں کے گھوڑے اور کُتے ائر کنڈیشنڈ جگہوں میں رہتے اور گوشت و مربہ کھاتے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا ، کہ پانا لیکس تو کیا یہاں ہر الماری اور ہر قالین کے نیچے لیکس موجود ہیں ۔ ہر ادارہ کرپشن کی دلدل میں پھنسا ہوا ہے ، اور کرپشن و پاکستان مزید ایک سا تھ نہیں چل سکتے ۔ اور نہ موجودہ نظام کے ہوتے ہوئے ہم ترقی کر سکتے ہیں ۔ اس لئے چترال کے عوام کرپشن فری پاکستان کے اس مہم میں جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی صوبہ خیبر پختونخوا مشتاق احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی اساس دونوں کو شدید خطرہ درپیش ہے ، مساجد اور مدرسوں کے خلاف کاروئیاں جاری ہیں ، تبلیغی جماعت جیسے دینی جماعت پر پابندی لگائی جارہی ہے ، ہندوستانی ایجنٹوں سے دوستوں کا سلوک اور ملا اختر کی ہلاکت سے وزیر اعظم بے خبر ہیں ، جبکہ 300ڈرون حملے پاکستان کی حکومت کے مشورے سے کرکے ہزاروں لوگوں کا قتل عام کیا گیا ،حکمرانوں کے ڈالر کے ساتھ محبت نے ریاست کو خطرے سے دوچار کر دیا ہے ۔ تمام وسائل کے باوجود ملک دن بدن مقروض ہو چکا ہے ۔ اور پاکستان پر اٹھارہ ہزار ارب روپے کا قرض لادا گیا ہے ۔ جبکہ ان قرضوں کو ہڑپ کرنے والے اس ملک کے حکمران اور اشرافیہ طبقہ ہے ۔ جلسے سے ایم این اے اپر دیر صاحبزادہ طارق اللہ سابق ایم این اے چترال مولانا عبدالاکبر چترالی ، ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ اور امیر جماعت اسلامی چترال مولانا جمشید احمد نے بھی خطاب کیا ۔

ایمز ٹی وی(ٹیکنالوجی)آئے دن لاکھوں آن لائن اکاو¿نٹس ہیک ہو جاتے ہیں۔ اکثر اس کی وجہ صارفین کے کمزور پاس ورڈ ہوتے ہیں۔ لیکن سوچنے کی بات یہ ہے کہ ویب سروسز آسان پاس ورڈ بنانے کی اجازت ہی کیوں دیتی ہیں۔ تحقیق کے مطابق سال 2015 میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا پاس ورڈ 123456 تھا۔ اگر ویب سروسز یہ پاس ورڈ رکھنے کی اجازت ہی نہ دیں تو لاکھوں اکاؤنٹس ہیک ہونے سے بچ سکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اب مائیکروسافٹ نے اس حوالے سے سنجیدہ قدم اُٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

زیادہ تر صارفین آسان پاس ورڈ منتخب کرتے ہیں تاکہ اسے یاد رکھ سکیں یہی نہیں بلکہ وہ اپنے کئی اکاؤنٹس کا پاس ورڈ بھی ایک جیسا رکھتے ہیں۔ سبھی پاس ورڈ کی اہمیت جانتے ہوئے بھی اس معاملے میں احتیاط نہیں برتتے۔ ہر سال لیک ہونے والے پاس ورڈز کا مکمل ڈیٹا جاری ہوتا ہے جس سے ہیکرز کو دوسروں کے پاس ورڈز کا اندازہ لگانے میں مزید مدد ملتی ہے جب کہ صارفین اس حوالے سے خبردار ہونے کی بجائے بدستور وہی پاس ورڈز استعمال کرتے رہتے ہیں۔ اس لیے مائیکروسافٹ سروسز میں اب مزید کمزور پاس ورڈ منتخب کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

مائیکروسافٹ سروسز میں ایسا فیچر شامل کیا جا رہا ہے جو انٹرنیٹ پر لیک شدہ پاس ورڈز کے بارے میں باخبر رہے گا۔ اگر صارفین کوئی ایسا پاس ورڈ منتخب کرنے کی کوشش کریں گے جو پہلے ہی انٹرنیٹ پر موجود ہو گا تو اس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ مشکل پاس ورڈ منتخب کرنے کے لیے یہ فیچر صارفین کو تنگ نہیں کرے گا بلکہ صرف پاس ورڈ کا موازنہ پہلے سے موجود اپنے ڈیٹا بیس سے کر کے یہ فیصلہ کرے گا کہ پاس ورڈ منفرد ہے یا نہیں۔ اس طرح صارفین کو ہر حال میں مشکل پاس ورڈ بنانا ہو گا۔

ایمز ٹی وی(ٹیکنالوجی)ویسے تو کئی کمپنیز چھوٹے کمپیوٹر متعارف کرا چکی ہیں لیکن ان میں اسکرین موجود نہیں ہوتی۔ اب ایک چینی کمپنی نے انتہائی چھوٹا لیکن مکمل کمپیوٹر تیار کیا ہے جسے باآسانی جیب میں رکھا جا سکتا ہے۔ اس کمپیوٹر میں 5 انچ کی ایچ ڈی ٹچ اسکرین موجود ہے لیکن اسے بڑے ڈسپلے اور پروجیکٹر سے بھی ایچ ڈی ایم آئی کیبل سے جوڑا جا سکتا ہے جب کہ اس کمپیوٹر کو گول ون کا نام دیا گیا ہے جس کی قیمت 99 امریکی ڈالر رکھی گئی ہے۔

ونڈوز 10 آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والا یہ کمپیوٹر ڈسپلے کے ساتھ موجود ہے اس میں ونڈوز 10 کو بطور آپریٹنگ سسٹم استعمال کیا گیا لیکن چونکہ یہ ٹچ اسکرین ٹیبلٹ کی فہرست میں آتا ہے اس لیے ونڈوز کے لائسنس کی قیمت نہیں ہوتی۔ اس کے علاوہ اینڈروئیڈ لولی پاپ بھی موجود ہے تاکہ آپ اسے بطور اسمارٹ فون بھی استعمال کر سکیں۔

گول ون میں ایک عام لیپ ٹاپ جیسی تمام خصوصیات موجود ہیں۔ اس میں بہتر وائی فائی کارکردگی کے لیے چھوٹا سا اینٹینا بھی دستیاب ہے جب کہ اس کی بیٹری ڈیڑھ سے 2 گھنٹے تک کام کرنے کی طاقت رکھتی ہے۔ اسٹوریج کو بڑھانے کے لیے اس میں ایس ڈی کارڈ کی سپورٹ موجود ہے اور ایک اضافی ڈرائیو بالکل اس کے نیچے چپکائی بھی جا سکتی ہے۔

آپ اس پر دفتری کام کر سکتے ہیں، فلمیں دیکھ سکتے ہیں اور گیمز وغیرہ بھی کھیل سکتے ہیں۔ غرض اپنی قیمت سے لے کر فیچرز تک یہ ایک شاندار کمپیوٹر ہے جسے چین سے پوری دنیا میں آن لائن فروخت کیا جا رہا ہے۔

ایمز ٹی وی(ٹیکنالوجی)جب ہمارے فون کی بیٹری ختم ہونے کے قریب ہوتی ہے تو ہم اسے فوراً چارج پر لگانا چاہتے ہیں اور اس کے لیے زیادہ تر لوگ فوراً اسے کمپیوٹر کے ساتھ یو ایس بی کیبل کے ذریعے چارج پر لگا دیتے ہیں کیونکہ یہ فون کو چارج کرنے کا سب سے آسان طریقہ ہے لیکن آپ کو پتا ہونا چاہیے کہ سکیورٹی ماہرین اس حوالے سے کافی تشویش رکھتے ہیں۔

روس سے تعلق رکھنے والی ایک معروف اینٹی وائرس کمپنی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اسمارٹ فون جب پی سی سے جڑتا ہے تو دونوں ڈیوائسز کافی ساری اہم معلومات کا تبادلہ کرتی ہیں۔ اس تبادلے میں فون کمپیوٹر کو اپنا نام، کمپنی، ڈیوائس کی قسم، سیریل نمبر، فرم ویئر کی معلومات، آپریٹنگ سسٹم کی تفصیلات، فائل سسٹم اور الیکٹرانک چِپ آئی ڈی جیسی اہم معلومات فراہم کرتا ہے۔ ان تفصیلات میں کمی بیشی ضرور ہو سکتی ہے لیکن فون اپنے بارے میں کمپیوٹر کو بنیادی معلومات دیتا ضرور ہے۔

بظاہر یہ معلومات بے ضرر لگتی ہیں لیکن کمپیوٹر سکیورٹی کمپنی کے مطابق فون کو ہیک کرنے کے لیے اتنی تفصیلات کافی ہوتی ہیں۔ اپنی بات کو ثابت کرنے کے لیے ماہرین نے عام مائیکرو یو ایس بی کیبل کے ذریعے کمپیوٹر سے جڑے فون میں بغیر بتائے ایک روٹ ایپلی کیشن انسٹال کر کے بھی دکھائی۔ خاص طور پر اگر فون پر کوئی پاس ورڈ نہ لگا ہو اور پی سی سے جوڑتے وقت اسے صرف چارج کی جگہ میڈیا ٹرانسفر کی اجازت دی جائے تو خطرہ انتہائی بڑھ جاتا ہے۔ ہیکرز کسی طرح اس معلومات کو حاصل کر کے فون کو ہیک کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں اور اس طرح کے ہیکنگ کے حملے کرنے کے لیے زیادہ مہارت بھی درکار نہیں ہوتی۔

اگر آپ اس حوالے سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو صرف اپنے ذاتی کمپیوٹر پر فون چارج کریں۔ فون پر پاس ورڈ کا ہونا بھی سکیورٹی کی ایک اضافی تہہ فراہم کرتا ہے جب کہ فون میں اینٹی وائرس کا ہونا بھی چارجنگ کے دوران ہر قسم کے مال ویئر کو آنے سے روک سکتا ہے۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) یمن کے جنوبی صوبے شبوہ میں حوثی قبائل اورفوج میں جھڑپوں کےنتیجے میں بیس فوجی جان کی بازی ہار گئے. تفصیلات کے مطابق جھڑپوں کاآغازحوثی قبائل کےحکومتی پوزیشنز پرحملوں کےبعد ہوا،ملٹری کمانڈر کا کہنا ہے کہ حوثی قبائل کےحملےکےجواب میں فوج نے کارروائی کرتے ہوئےحوثی قبائل کےزیرقبضہ علاقوں کاکنٹرول حاصل کرلیاہے، تاہم جھڑپوں کےنتیجےمیں بیس فوجی مارے گئے. انڈسٹریل حب شبوہ خانہ جنگی کے باعث مفلوج ہوگیاہے،شبوہ میں حوثی قبائل اورحکومت کےدرمیان جاری کشمکش کے نتیجےمیں القاعدہ کو پنپنےکاموقع مل گیاہےاوراب شبوہ میں تینوں دھڑےبرسرپیکارہیں. واضح رہے کہ یمن میں جاری تنازع اب تک چھ ہزاردوسوافرادکی جان لے چکاہے،جبکہ خانہ جنگی کےباعث ملک کی معیشت اور انفراسٹرکچرتباہ ہوچکاہے.

ایمزٹی وی(آزاد کشمیر)جماعت اسلامی آزاد کشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے پتن شیر خان سے آئے کمانڈر یاسین خان اور طالب حسین سے ملاقات کی، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ضلع سدھنوتی میں پتن شیر خان ہی نہیں پورا آزاد کشمیرمسائلستان بناہوا ہے ،ریاست کے بجٹ 62ارب ر وپے میں سے تعمیراتی کاموں کے لئے صرف 11ارب روپے رکھے گئے ہیں