ایمزٹی وی (انٹرنیشنل) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن یونان کے معاشی بحران کے حل کے لئے دوروزہ دورے پریونان پہنچ گئے. تفصیلات کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن دو روزہ دورے پر یونان پہنچے تو صدر پیوٹن کا ایتھنز ائیرپورٹ پر پُرتباک استقبال کیا گیا، ہوائی اڈے پر روس کے صدر کا استقبال یونانی وزیر دفاع نے کیا. رواں سال روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا پورپی یونین کے کسی رکن ملک کا یہ پہلا دورہ ہے. روسی صدرپیوٹن نےایتھنز میں یونانی صدراوروزیراعظم سےعلیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں،انہوں نےیونان کومعاشی بحران سےنمٹنےمیں مددکی پیش کش بھی کی. یونانی وزیر اعظم اورصدرپیوٹن کےدرمیان ملاقات میں اقتصادی تعاون، توانائی اور جنوبی بحیرہٴ روم کے مسائل کے علاوہ یورپی یونین اور نیٹو کے ساتھ روس کے تعلقات پر بھی بات چیت کی گئی.
ایمزٹی وی (انٹرنیشنل) تارکین وطن کی کشتی بحیرہ روم میں الٹنے سے پینتالیس افراد ہلاک ہوگئے ،جبکہ ایک سو پینتیس مسافروں کو بچا لیاگیا. تفصیلات کے مطابق اطالوی کوسٹ گارڈ کا کہنا تھا کہ 22 آپریشن کرکے چار ہزار تارکین وطن کو بچایاگیا،جبکہ رواں ہفتے پیر کے روز سے اب تک 14ہزار تارکین وطن کی جانیں بچائی گئی ہیں. دوسری جانب لیبیا کے کوسٹ گارڈ حکام کا کہنا تھا انہوں نے چھ کشتیوں کو مغربی ساحل جانے سے روک لیا جن میں سات سو پچاس افراد سوار تھے، جبکہ چار لاشیں بھی برآمد کرلی گئی. یاد رہے کہ شام میں خانہ جنگی،اور مشرق وسطیٰ میں مذہبی اور فرقہ وارانہ تنازعات سے بچنے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں لوگ اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر پورپی بندرگاہوں کا رخ کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ بین الاقوامی مہاجرین کی تنظیم کے مطابق گذشتہ سال تین ہزار سات سو مہاجرین یورپی ممالک تک پہچنےکی کوشش میں جان کی بازی ہار گئے تھے۔ واضح رہے کہ رواں ہفتے میں یہ دوسر بڑا واقعہ ہے اس سے قبل اطالوی ساحل پر کشتی ڈوبنے سے پانچ افراد ہلاک جبکہ ایک بزار افراد کواطالوی کوسٹ گارڈ کی جانب سے بچالیا گیا تھا.
ایمزٹی وی (انٹرنیشنل) بھارت نے ایک بار پھر زمین سے زمین پر مار کرنے والے سپر سانک براہموس میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ براہموس سپر سانک میزائل کا تجربہ بھارتی فضائیہ کی جانب سے راجھستان کے ضلع جیسلمیر کی پوکھران رینج میں کیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق روسی سائنسدانوں کے تعاون سے تیار کردہ یہ براہموس میزائل 290 کلومیٹر کے فاصلے تک اپنے ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے اور اسے سمندر سے آبدوز کے ذریعے بھی داغا جاسکتا ہے۔ بھارت اپنی میزائل ٹیکنالوجی میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے جو خطے میں عدم تحفظ کا سبب بن سکتا ہے جبکہ امریکہ بھارت کو نیو کلیئر سپلائر گروپ میں شامل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے جس سے بھارت کو جوہری توانائی پر نظر رکھنے کا سرٹیفیکیٹ بھی مل جائے گا۔ امریکی سینیٹرز نے خبردار کیا ہے کہ اس سے خطے میں عدم توازن قائم ہوسکتا ہے۔
ایمزٹی وی(کراچی) کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے رہنما سید مصطفیٰ کمال کاکہنا ہتھا کہ کراچی کی بربادی گزشتہ سات سال میں ہوئی ہے۔ انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومت کو خبردار کیا کہ اپنے قبلے درست کرلیں اب کراچی لاوارث نہیں ۔ سید مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ تین سو ارب روپے خرچ کرکے کراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنایا مگر اب ہر سو بربادی ہے اور جب یہ تباہی ہورہی تھی ایم کیو ایم اور سندھ حکومت کی پارٹنر تھی ۔ انہوں ںے کہا کہ شہر کے دعوے داروں نے کے فور ، لیاری ایکسپریس وے کے لیے تو آواز نہیں اٹھائی مگر اپنے قائد کے شناختی کارڈ کے لیے مظاہرے کیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ کراچی کے وارث آگئے ہیں ۔ سابق ناظم کراچی نے کہا کہ دشمن بائیس سال سے جنگ لڑے بغیر شہر پر قابض ہے وہ ملک کی بقاء کی جنگ لڑرہے ہیں ۔ عوام کو ان ساتھ دینا ہوگا
ایمزٹی وی(کراچی)ایم کیو ایم نے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت فطرہ اور زکوٰۃ جمع کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔ اس حوالے سےفاروق ستار کا کہنا ہے گزشتہ سال بھی فلاحی کاموں سے روکا گیا جس کے باعث یونیورسٹی اور دیگر رفاہی سرگرمیاں شدید متاثر ہوئی ہیں ۔ انہیں نے کہا ہے کہ فطرہ جمع کرنے پر کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ تیز ہو گیاتھا۔
ایمزٹی وی(تجارت) وفاقی وزیر تجارت انجینیئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ سرگودھا میں برآمدات کے فروغ کے لیے ڈرائی پورٹ قائم کی جائے گی۔ علاقے میں پیدا ہونے والے پھلوں کی برآمد کے لیے تمام تر سہولیات ایک ہی جگہ میسر ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے بورڈ آف ایڈمنسٹریٹرز کے اکہترویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر تجارت انجینیئر خرم دستگیر خان نے کہا کہ اس منصوبے سے خطے میں پائی جانے معدنیات جپسم، نمک اور لوہا بھی بیرون ملک برآمد کرنے کا عمل بھی انتہائی سہل ہوجائے گا اور لوگوں کو برآمد کرنے کی ترغیب ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں تقریباً 250 کینو پراسیسنگ پلانٹ موجود ہیں۔ ڈرائی پورٹ کی عدم موجودگی کی بنا پر کینو کی برآمدات کو کلیئرنس کے لیے کراچی لے جایا جاتا ہے جو برآمد کنندگان کے لیے دقت آمیز عمل ہے۔ ڈرائی پورٹ کے قیام سے تمام کنٹینروں کو ایک مرتبہ چیک کر کے برآمد کے لیے سیل کر دیا جائے گا جس سے برآمد کنندگان کو وقت اور پیسے کی بچت ہوگی۔ اجلاس میں کوئٹہ میں پھلوں کے پیکنگ اور پراسیسنگ پلانٹ قائم کرنے کی بھی منظوری دی گئی جس کے لیے ماہرین سے فزیبلٹی اسٹڈی کروائی جائے گی۔ پلانٹ کوئٹہ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پھلوں کے برآمد کنندگان کی ایسوسی ایشن کے تعاون سے چلایا جائے گا جس سے بلوچستان کے زراعت سے وابستہ کسانوں کو اپنی آمدن میں اضافہ کرنے میں مدد ملے گی۔ بورڈ نے کراچی میں کورنگی ٹینری زون میں بائیو گیس کی مدد سے بجلی کی تیاری کے پراجیکٹ میں توسیع کی منظوری بھی دی۔ بورڈ نے اس ماحول دوست پراجیکٹ کو سراہا اور اس کے انتظامی معاملات کو ماہرین کی زیر نگرانی پروفیشنل انداز میں چلانے کی ہدایت کی۔ بورڈ نے ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ سیکریٹریٹ میں پراجیکٹس کے تکنیکی پہلوؤں کو جانچنے کے لیے ماہر کے تقرر کی بھی منظوری دی تاکہ ای ڈی ایف بورڈ کے سامنے پیش کیے جانے والے منصوبوں کے قابل عمل ہونے کے متعلق بہترین رائے قائم کی جا سکے۔
ایمزٹی وی(تجارت) اسٹاک مارکیٹ اور حصص میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کیپیٹل گینز ٹیکس میں کمی کیے جانے کا امکان ہے۔ اسٹاک مارکیٹ ممبران کا کہنا ہے کہ ٹیکس میں کمی سے اسٹاک مارکیٹ میں اربوں روپے کی نئی سرمایہ حاصل ہوسکے گی۔ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اسٹاک مارکیٹ میں نئی کمپنیوں کے اندراج کی حوصلہ افزائی کے لیے مختلف ٹیکس مراعات دیے جانے کا امکان ہے۔ اس میں سر فہرست کیپیٹل گینز ٹیکس کی شرح میں 5 فیصد تک کمی شامل ہے۔ اس کے علاوہ بونس شیئرز اور بروکریج ہاوسسز پر ٹیکس میں کمی بھی زیر غور ہے۔
ایمزٹی وی(پنجاب) لاہور ہائیکورٹ نے پانامہ لیکس کے انکشافات پر وزیراعظم کے خلاف کارروائی نہ کرنے کی کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیئے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے جواد اشرف ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی جس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف پانامہ لیکس کے انکشافات پر کارروائی نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے. درخواست گزار کے مطابق پانامہ لیکس کے انکشافات کے بعد الیکشن کمیشن کو وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف آئین کے آرٹیکل 63 کے تحت نااہلی کی کارروائی کے لئے درخواست دی مگر الیکشن کمیشن نے کوئی کارروائی نہیں کی اور اس حوالے سے آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کی جا رہیں۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کو پانامہ لیکس کے انکشافات پر وزیراعظم کے خلاف نااہلی کی کارروائی کے لئے ہدایت کی جائے جس پر لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر الیکشن کمیشن کو 8 جون کے لئے نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔