ایمزٹی وی (آزاد کشمیر)پیپلز پا رٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری آج میرپور میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلالول بھٹو کے دورہ کیلئے سکیورٹی سمیت تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ شہرمیں پی پی کے جھنڈوں،دیو ہیکل پینا فلیکسوں کی بھرمار ہے جلسہ عام کیلئے میڈیا کمیٹی کے چیئر مین ظفر مغل نے بتایاکہ بلاول بھٹو زرداری آج اپنے پہلے دو روزہ دورہ میرپور کیلئے زرداری ہائوس اسلام آباد سے 10بجے دن اپنے قافلہ کے ہمراہ میرپور کیلئے روانہ ہوں گے اور سب سے پہلے لیاقت باغ روالپنڈی میں اپنی والدہ شہیدبے نظیر بھٹو کی جائے شہادت پر حاضری دیں گے جہاں سے وہ ایئر پورٹ چوک راولپنڈی پہنچیں گے بلاول بھٹو کی آمد پر روات ٹول پلازہ،گوجر خان سوہاوہ،دینہ ،منگلا پل پر شاندار استقبال کیا جائیگا ، انہیں بڑے جلوس کی شکل میں5بجے میرپور کرکٹ اسٹیڈیم لایا جائے گا۔ خالق آباد ، چترپڑی اورایف ٹو میں جلسہ کے بارے میں اجلاسو ں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری عبدالمجیدنے کہا کہ عوام سے غداری کرنے والے اپنے انجام سے بچ نہیں سکتے ، انتخابات میں عوام ان کا حساب برابر کردیں گے ،پیپلزپارٹی سے بے وفائی کرنے والے ساری زندگی اقتدار کے لئے ترستے رہیں گے ،عوام کااستحصال کرنے والے اقتدار پرستوں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں، ان کی ہچکولے کھاتی سیاسی کشتی کوکوئی نہیں بچاسکتا۔
ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) یوکرائن کےدارلحکومت کیف کےنواحی گاؤں میں واقع اولڈہوم میں آتش زدگی کےباعث سترہ افرادموت کے منہ میں چلےگئے. تفصیلات کے مطابق دارلحکومت کیف کےنواحی گاؤں میں واقع نجی اولڈ ہوم میں اتوار کی صبح اچانک آگ لگ گئی،دومنزلہ عمارت میں پینتیس افرادرہائش پذیرتھے. کیف پولیس کاکہناہےکہ آگ کےباعث سترہ افرادجھلس کر ہلاک ہوگئے،لاشوں کو فرانزک جانچ کےلیےاسپتال منتقل کردیاگیا ہےجبکہ ڈی این اے نمونےبھی حاصل کرلیےگئےہیں،مرنےوالوں میں ایک نرس بھی شامل ہے. یوکرائن کےوزیراعظم نےواقعہ پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہارکرتے ہوئے واقعے کی فوری تحقیقات کاحکم دے دیاہے. کیف پولیس نے عمارت کےمالک کوگرفتارکرلیاہے،عمارت کا مالک رہائشی عمارت کو کمرشل مقاصد کے لیےاستعمال کررہا تھا اور رہائشیوں سےدوسو اڑتیس ڈالرزماہانہ کرایاوصول کررہاتھا. پولیس کےمطابق گرفتارشخص کےخلاف فائرسیفٹی قانون کی ممکنہ خلاف ورزی کےتحت مقدمےکی تحقیقات کاآغازکردیا گیاہے۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد) وزارت داخلہ نے نوشکی ڈرون حملے میں افغان طالبان کے سابق امیر ملا اختر منصور کی ہلاکت تصدیق کردی ۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق بلوچستان کے ضلع نوشکی میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے دوسرے شخص کی شناخت ہوگئی ہے جو افغان طالبان کا سابق امیر ملا اختر منصور تھا۔ ترجمان کے مطابق لاش کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ سے ہوئی جس کا میچ ملا اختر منصور کے قریبی عزیزسے لیا گیا جو ملا منصور کی میت لینے افغانستان سے آیا تھا۔ واضح رہے نوشکی کے علاقے احمد وال میں امریکا نے ایک گاڑی پر ڈرون حملہ کیا تھا جس میں تحریک طالبان افغانستان کے سابق امیر ملا اختر منصور کی ہلاکت کے علاوہ پاکستانی ڈرائیور محمد اعظم بھی ہلاک ہوا تھا تاہم پاکستانی حکام نے فوری طورپر ملا اخترمنصور کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی تھی جب کہ حملے پر امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدیداحتجاج بھی کیا گیا تھا۔
ایمزٹی وی(کوئٹہ) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال تین روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال اپنے قریبی ساتھی انیس قائم خانی کے ہمراہ کوئٹہ پہنچے تو ائیرپورٹ پر کارکنوں کی بڑی تعداد سبز ہلالی پرچم اٹھائے اپنے قائد کے استقبال کے لیے موجود تھے۔ ایئرپورٹ روڈ سے گاڑیوں کا قافلہ روانہ ہوا اور عدالت روڈ پہنچا جہاں پارٹی کے صوبائی دفتر بلوچستان ہاوس کا افتتاح کیا۔ کوئٹہ پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کی تبلیغ کے لئے نکلا ہوں‘ اپنے سفر کا آغاز بلوچستان سے کیا۔ بلوچستان کے لاپتہ افراد کے حوالے سے ان کا کہناتھا کہ عدالت کے ذریعے انصاف دیا جائے۔ مخالفین کو گلے لگانے کی بات پر کسی نے الطاف بھائی کو بھی گلے لگانے کا پوچھا تو مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ مخالفین میں الطاف بھائی شامل نہیں کیونکہ وہ ”را“ کے ایجنٹ ہیں۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ اختیارات نچلی سطح پر منتقل کئے جائیں تو مسائل حل ہو جائیں گے۔ سانحہ بلدیہ پر مکمل تحقیقات ضروری ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں بہت کچھ معلوم ہے۔ مصطفیٰ کمال نے وقت آنے پر بتانے کا وعدہ بھی کیا
ایمزٹی وی(لاہور)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے 18 ویں یوم تکبیرکے موقع پراپنے پیغام میں قوم کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 28 مئی پاکستان کی سیاسی اوردفاعی تاریخ کا اہم ترین دن ہے، پاکستان کے اس تاریخی کارنامے سے پوری قوم کا سرفخر سے بلند ہوا جب کہ یوم تکبیرقومی امنگوں کا ترجمان اور ملی یکجہتی کا تاریخ سازدن ہے، آج کوئی بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ اٹھا کرنہیں دیکھ سکتا۔ وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ 28 مئی 1998 کو وزیراعظم نواز شریف نے تمام تر دباؤ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایٹمی دھماکے کئے، سیاسی و عسکری قیادت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک صفحہ پرہے جب کہ افواج پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمت و جرأت کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے ملک کی جغرافیائی سرحدوں کے دفاع کے لئے قربانیاں دی ہیں جنہیں قوم پراموش نہیں کرسکتی ہے۔