Tuesday, 19 November 2024

ایمز ٹی وی (تجارت) یورپ کے سب سے بڑے کلب ٹورنامنٹ چیمپئنز لیگ کا فائنل آج کھیلا جائے گا۔ سٹارز سے سجی ریئل میڈرڈ کی ٹیم گیارہویں بار ٹرافی جیتنے کے لیے فیورٹ ہے تو اٹلیٹکو میڈرڈ بھی پہلی بار ٹائٹل جیتنے کا خواب لیے میدان میں اترے گی۔ تفصیلات کے مطابق چیمپئنز لیگ کا تاج آخر کس کے سر سجے گا ؟ فیصلہ آج ہو گا۔ فائنل معرکے میں سپین کے ریئل میڈرڈ اور اٹلیٹکو میڈرڈ ٹرافی کی جنگ لڑیں گے۔ ریئل میڈرڈ کو سٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو اور گیرتھ بال جیسے کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں۔ رنالڈو چیمپئینز لیگ میں سب سے زیادہ ترانوے گول کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔ ادھر اینٹونی گریزمین اور ڈیگو گوڈن اٹلیٹکو کو پہلی بار ٹرافی دلانے کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔ ریئل میڈرڈ نے سب سے زیادہ دس بار چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل جیت رکھا ہے جبکہ اٹلیٹکو میڈرڈ دو بار فائنل میں پہنچنے کے باوجود ٹرافی کے حصول میں ناکام رہا ہے

ایمزٹی وی (کھیل) پاکستان کے کامیاب ترین ٹیسٹ کپتان مصباح الحق بیالیس برس کے ہو گئے ہیں۔ میانوالی سے تعلق رکھنے والے مصباح الحق نیازی اٹھائیس مئی انیس سو چوہتر کو پیدا ہوئے۔ کرکٹ کے شاندار کیریئر کے باعث انہیں مرد بحران بھی کہا جاتا ہے۔ مصباح بطور کپتان اپنے خلاف کھیلنے والی ہر ٹیم کو شکست دینے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔ آئی سی سی اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے بیالیسویں سالگرہ پر انہیں مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد) وزیراعظم نوازشریف نے یوم تکبیرکے موقع پرپوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن پاکستان کی تاریخ میں یومِ آزادی کی طرح ایک اہم سنگِ میل کے طورپرہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ وہ دن ہے جب پاکستان دنیا کے نقشے پرپہلی مسلم ایٹمی قوت کے طورپرنمودارہوا، یہ ہماری قومی ذمہ داری ہے کہ ہم ملک کوبیرونی خطرات سے بچانے کے لئے اپنی تیاری پوری رکھیں تاکہ کوئی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہ کرسکے۔ پاکستان کاایٹمی پروگرام دفاع وطن کو ناقابل تسخیربنانے کے لئے وجود میں آیا اور یہ جنوبی ایشیا میں امن کی ضمانت ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس پروگرام سے طاقت کا توازن پیدا ہوا جو خطے کو محفوظ بنانے کے لئے ضروری تھا، پاکستان امن پریقین رکھتا ہے، پاکستان کا ایٹمی پروگرام جہاں مضبوط ملکی دفاع کی علامت ہے وہاں اس قوم کی غیر معمولی جرأت، استقامت اوربہادری کابھی اعلان ہے۔

    • ایمزٹی وی(اسلام آباد)لندن میں علاج کی غرض سے موجود وزیراعظم نواز شریف کے حوالے سے ترجمان مصدق ملک کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اوپن ہارٹ سرجری کے باعث لندن میں کچھ عرصہ قیام کریں گے جس کے دوران وزیرخزانہ اسحاق ڈار امور مملکت سنبھالیں گے۔ قانونی ماہرین کے مطابق وزیراعظم اگر کسی وجہ سے ملک میں موجود نہ ہوں تو امور مملکت سنبھالنے کا اختیار کابینہ کے پاس ہوتا ہے جب کہ وزیراعظم کسی رکن کو کابینہ کی صدارت کا اختیاردے سکتے ہیں تاہم اس کے پاس وہ اختیار نہیں ہوتا جو وزیراعظم کے پاس اختیارات ہوتے ہیں، اگر کسی مرض کے باعث وزیراعظم کو طویل عرصہ بیرون ملک قیام کرنا پڑے تو پارلیمنٹ کو اختیار حاصل ہے کہ وہ نئے وزیراعظم کا چناؤ کرے۔ دوسری جانب ماہر قانون علی ظفر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی طویل عرصہ غیرموجودگی کی صورت میں کوئی اور شخص امور مملکت چلائے اس بات کی اجازت آئین و قانون نہیں دیتا جب کہ آئین کی روح سے وزیراعظم کی غیرموجودگی میں پارلیمنٹ کا ہی اختیار ہے کہ وہ وزیراعظم کی غیر موجودگی میں کسی کو وزیراعظم چننے۔ قانونی ماہر کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو امور مملکت کی ذمہ داری دینا سیاسی فیصلہ تو ہوسکتا ہے تاہم قانون اس کی اجازت نہیں دیتا۔

ایمز ٹی وی (تجارت) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت پہلی بار 50 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ ملک میں بھی یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایشیائی منڈیوں میں خام تیل برینٹ کی قیمت 50 ڈالر 7 سینٹس ہوگئی ہے۔ رواں سال کے آغاز سے اب تک خام تیل کی قیمت میں 80 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سال 2016 کےآغاز پر خام تیل کی قیمت 13 سال کی کم ترین سطح 28 ڈالر فی بیرل پر دیکھی گئی تھی۔ دوسری جانب یکم جون سے مقامی پیٹرولیم مصنوعات بھی مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ پیٹرول 1 روپے 25 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 61 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے تاہم خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث آئندہ آنے والے مہینوں میں بھی مقامی پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان نہیں ہے۔

ایمزٹی وی (کھیل) ریو ڈی جنیرو: ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے ریو اولمپکس برازیل سے کہیں اور منتقل کرنے کی سائنسدانوں اور میڈیکل شعبے سے وابستہ شخصیات کی تجویز مسترد کردی۔ زیکا وائرس نے جہاں دنیا بھر کے ممالک کو پریشانی میں مبتلا کررکھا ہے وہیں عالمی سطح پر اس وائرس کو صحت عامہ کے لئے خطرہ قراردیا جا چکا ہے جس کے پیش نظر تقریباً 150 سائنسدانوں، ڈاکٹروں اور میڈیکل شعبے سے وابستہ افراد نے عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او ) کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ برازیل کے شہر ریو میں زیکا وائرس کے بارے میں نئی دریافت کے بعد اب ان کھیلوں کو جاری رکھنا غیراخلاقی ہوگا۔ ڈبلیو ایچ او کو لکھے گئے خط پر سائنسدانوں، ڈاکٹروں اور میڈیکل شعبے سے وابستہ افراد نے دستخط بھی کئے جب کہ ان میں سے بہت سے افراد کا تعلق آکسفورڈ، ہارورڈ اور ییل یونیورسٹی سے ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے اولمپکس کو کہیں اور منتقل کرنے کی سائنسدانوں کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اولمپکس مقابلوں کا مقام تبدیل کرکے زیکا وائرس کے پھیلنے کی شرح کو روکا نہیں جا سکتا ہے، برازیل سمیت 60 ممالک میں زیکا وائرس پھیل چکا ہے اور وہاں بھی لوگ سفر کرتے ہیں، اولمپکس کو کسی اور جگہ منتقل کرنے کے بجائے عوام کو اس بیماری سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔

ایمز ٹی وی (تجارت) ورپی اتحادکو ٹوٹنے سےبچانے کیلئےجی سیون ممالک متحرک ہوگئے،برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کو خطرہ قرار دے دیا. تفصیلات کے مطابق جاپان کے شہر ٹوکیو میں جاری دو روزہ جی سیون ممالک کا اجلاس گذشتہ روز ااختتام پذیرہوگیا،اجلاس میں شامل دنیا کے امیر ترین ممالک نے برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کو عالمی ترقی کے لیے خطرہ قرار دے دیا ہے. جے سیون اجلاس کے اعلامیے میں عالمی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی قرار دیے جانے والے ممالک کا کہنا تھا کہ یورپی یونین سے برطانیہ کے انخلا سے بڑھتی ہوئی عالمی تجارت،سرمایہ کاری اور ملازمتوں کے رحجان کا رخ تبدیل ہو سکتا ہے.یاد رہے جی سیون ممالک کےسربراہان کی جانب سےمعاشی حالات سےمتعلق بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب برطانیہ میں 30جون کو یورپ میں رہنےیانہ سےمتعلق ریفرینڈم کاانعقادہورہاہے.واضح رہے کہ جی سیون کے دو روزہ اجلاس میں جاپان سمیت امریکہ، برطانیہ، اٹلی، جرمنی، کینیڈا اور فرانس کے سربراہا ن شریک تھے،جبکہ عالمی مالیاتی فنڈ کے سربراہ اور یورپی یونین کے کمشنر نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی تھی.

ایمزٹی وی (کھیل) پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان تھر میں قحط سے متاثرہ افراد کی امداد کے لئے آئندہ ماہ کراچی میں نمائشی میچ کا انعقاد کرائیں گے۔ پاکستانی نژاد باکسر عامر خان پاکستان اور یہاں کے شہریوں سے خاصا لگاؤ رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ کئی بار پاکستان آچکے ہیں اورخاص طور پر کراچی کے علاقے لیاری میں باکسنگ اکیڈمی میں باکسروں کو مفید مشورے بھی دے چکے ہیں۔ باکسر عامر خان نے ایک مرتبہ پھر پاکستانی شہریوں سے دلی لگاؤ کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے قحط سے متاثرہ تھرکے عوام کے لئے فنڈ ریزنگ میچ کرانے کا اعلان کیا ہے۔عامر خان آئندہ ماہ 2 جون کو کراچی میں نمائشی باکسنگ میچ کرائیں گے جس میں برطانیہ اورآئرلینڈ کے باکسر حصہ لیں گے۔ باکسنگ مقابلوں سے حاصل ہونے والی آمدنی تھرکے عوام کوصاف پانی کی فراہمی اوردیگربنیادی سہولیات کی فراہمی پرخرچ کی جائے گی۔