Tuesday, 19 November 2024

ایمزٹی وی (کھیل) نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے رواں برس پاکستان سے ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا.نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریزرواں برس نومبرمیں کھیلی جائے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 17 تا 21 نومبر کو کرائسٹ چرچ جب کہ دوسرا ٹیسٹ 25 تا 29 نومبر ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔ اس کے علاوہ 18-2017 کے کرکٹ سیزن میں دونوں ملکوں کے درمیان 3 ٹی 20 اور 5 ون ڈے کھیلے جائیں گے، جس کی میزبانی بھی کیویز ہی کریں گے دوسری جانب آسٹریلیا کے بعد اب نیوزی لینڈ نے بھی ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کی تیاری شروع کردی ہے، یہ ٹیسٹ میچ رواں برس ہی نیوزی لینڈ اورانگلینڈ کے درمیان آکلینڈ کے ایڈن پارک میں کھیلا جائے گا تاہم انگلینڈ کی جانب سے اس کی حامی نہیں بھری گئی کیونکہ دونوں ہی ٹیموں کے کھلاڑیوں نے رات کے وقت گلابی گیند نظرنہ آنے کی شکایت کی ہے۔

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ)ایک بھارتی اخبار کے مطابق پاکسانی نوعمر فلم ڈائریکٹر اذان سمیع خان نے بومن ایرانی کو اپنی نئی فلم کے لیے کاسٹ کیا تھا معلوم ہوا ہے کہ بومن ایرانی نے فلم میں کام کرنے کی حامی بھری تھی لیکن اخبار کے مطابق بھارتی فلم ڈائریکٹر کبیر خان کے گزشتہ ماہ کراچی وزٹ کے دوران ان کے ساتھ ہونے والے سلوک کو سامنے رکھتے ہوئے وہ ایسے ہی کسی واقعے سے بچنے کے لیے پاکستانی فلم میں کام کرنے سے گھبرارہے ہیں لہذا انھوں نے فلم میں کام سے معذرت کرناہی بہتر سمجھا ہے۔

ایمزٹی وی(کوئٹہ) وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ اب بہت ہوچکا افغان مہاجرین کو واپس جانا ہوگا اور اگر وہ عزت سے نا گئے تو بلوچستان میں بسنے والے افراد انہیں خود ہی دھکے دے کر باہر نکال دیں گے۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ افغانستان کے خفیہ ادارے این ڈی ایس سی کا بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ کے ساتھ پاکستان کے خلاف گٹھ جوڑہے، افغانستان ہمارا ہمسایہ ملک ہے، ہم جس سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن این ڈی ایس سی کی کارروائیاں اسی طرح جاری رہیں تو ہمارے تعلقات خراب ہوسکتے ہیں۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ جعلی شناختی کارڈز کا اجرا ہمارا بڑا مسئلہ ہے، جن مہاجرین کو کیمپس میں رہنا تھا وہ اب نادرا کی مہربانیوں کی وجہ سے ہماری گلیوں تک پہنچ چکے ہیں، افغان مہاجرین کی وجہ سے ملک میں امن و امان کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے لیکن اب بہت ہوچکا انہیں واپس جانا ہوگا، اگر وہ عزت سے نا گئے تو بلوچستان میں بسنے والے تمام افراد انہیں خود ہی دھکے دے کر باہر نکال دیں گے۔

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ)بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایت کار آنند ایل رائے کی نئی آنے والی فلم کے لیے اداکار شاہ رخ خان اوراداکارہ عالیہ بھٹ کے نام لیے جارہے ہیں جب کہ اسی فلم میں کام کے حوالے سے اداکارہ سونم کپورکا کہنا تھا کہ اگرانہیں کنگ خان کے ساتھ کام کا موقع ملے تو انہیں بہت اچھا لگے گا۔

فلمی حلقوں کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان کے ساتھ اداکارہ عالیہ بھٹ کی جوڑی اسکرین پر کچھ نیا کرنے جارہی ہے جس کے بعد سونم کپور کی خواہش صرف خواہش ہی لگتی ہے تاہم اس حوالے سے اداکارہ نے بھی تصدیق کی ہے کہ انہیں تاحال ہدایت کار کی جانب سے پیشکش نہیں کی گئی اور اگرانہیں موقع دیا گیا تو وہ ضرور شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گی۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان ان دنوں اپنی نئی آنے والی “رئیس” سمیت دیگر فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

ایمزٹی وی(تعلیم) وفاقی اردو یونیورسٹی نے ایم اے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا، ناظم امتحانات غیاث الدین احمد کے مطابق کراچی اوراسلام آباد میں ہونے والے ایم اے (سال آخر) پولیٹیکل سائنس ، تاریخ اسلام ،انگریزی اور اکنامکس پرائیویٹ سالانہ امتحانات (ستمبر2015ء) کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے ۔

ایمزٹی وی(تعلیم)صوبائی حکومت کی جانب سے موسم گرما کی تعطیلات کے باوجود نجی تعلیمی ادارے کھلے رکھنے پر محکمہ تعلیم حرکت میں آگیا، 42تعلیمی اداروں کو شوکازنوٹس جاری کردیئے ،سیل کرنے کی کارروائی شروع کردی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں قبل ازوقت کرنے کااعلان کردیا تھا اور احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے اسکولوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے رکھا ہے محکمہ تعلیم کی ٹیموں نے چیکنگ کی تو معلوم ہوا کہ 42 نجی تعلیمی ادارے احکامات پر عملدرآمد نہیں کررہے، ا ن سکولوں کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

ایمزٹی وی (تعلیمی) بورڈ آ ف انٹر میڈ یٹ اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن را ولپنڈی نے ٹیچرز سنز 2015کے وظائف کیلئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ ترجمان ارسلان علی کے مطابق نوٹیفکیشن کے بارے میں کسی کو اعتراض ہو تو وہ 15یوم کے اندر آفیسر انچارج انکوائری برانچ تحریری طور پر جمع کروائے۔

ایمزٹی وی (کوئٹہ) آرمی چیف نے کوئٹہ کا دورہ کیا اس موقع پرکوئٹہ میں کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج میں خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ ضرب عضب میں پاک فوج نے عملی آپریشن کے بعد خفیہ اطلاعات پر بھی کامیابی کے ساتھ اہم نوعیت کے آپریشن کیے اوراہداف حاصل کیے لیکن دہشت گردی کے خلاف آپریشن کا ابھی خاتمہ نہیں ہوا۔ جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی عالمی مسئلہ ہے اور اس عالمی مسئلے سے لڑنے کے لئے پاکستان اور پاکستانی فوج پرعزم ہے پاک فوج جیسی متحرک فوج کی قیادت پر فخر ہے کیونکہ دنیا کی کوئی بھی فوج آج تک پاک فوج کی طرح چیلنجز کا مقابلہ نہیں کر پائی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بعد ازاں سدرن ہیڈ کوارٹر کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں بلوچستان کی سیکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی جس پر آرمی چیف نے سیکیورٹی فورسز کی کوششوں کو سراہا۔ ترجمان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے تخریب کار عناصر کو جڑ سے اکھار پھینکنے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ متحد ہوکردہشت گردی کےناسورکو جڑ سےاکھاڑ دیں گے، ملک کے خلاف مذموم سرگرمیوں کو مل کر ختم کریں گے اور دشمن عناصر کر ملک سے نکال باہر پھینکیں گے۔

ایمزٹی وی(کھیل) پاکستانی کرکٹر محمد حفیظ کی انجری تاحال ٹھیک نہ ہوسکی۔ دورہ انگلینڈ کے لیے ان کی شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا۔ تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ کی ایم آر آئی رپورٹ پی سی بی کو موصول ہوگئی۔ ڈاکٹرز نے رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے محمد حفیظ کو آرام کا مشورہ دے دیا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے محمد حفیظ کی ایم آر آئی رپورٹ دیکھنے کے بعد انہیں ایک ہفتہ آرام کرنے مشورہ دے دیا ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کے بعد محمد حفیظ کا دوبارہ میڈیکل ٹیسٹ لیا جائے گا جس کے بعد ان کو دورہ انگلینڈ کے لیے ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا جائے ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کی رپورٹ کے مطابق ان کی اسکل کیمپ میں بھی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔ دورہ انگلینڈ میں حفیظ کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہے۔ محمد حفیظ انجری کی وجہ سے ورلڈ کپ ٹی 20 میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں بھی شرکت نہیں کر سکے تھے جبکہ وہ کاکول اکیڈمی میں ہونے والے بوٹ کیمپ میں بھی شرکت سے محروم رہے۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) عراقی فورسزاورکردملیشیا کےپیش قدمی جاری ہے،فلوجہ کےقریب قصبےکوتین دن لڑائی کےبعددہشت گرد تنظیم داعش سے آزادکرالیا گیا.تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عراقی فورسزاورکردملیشیا کےہمراہ قبائلیوں نےفلوجہ کی جانب پیش قدمی کےدوران قریبی قصبےکوآزادکرالیاہے۔ اس سے قبل عراقی فوج کےجوانوں اور قبائلیوں نےقصبےکےمرکزی پولیس اسٹیشن پرقبضہ کرکےعراقی پرچم لہرادیاتھا جس کےبعد دو روز تک جاری رہنے والی گھمسان کی لڑائی کے بعد داعش کے دہشتگرد قصبہ چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہوگئے. عراقی وزیراعظم کےاعلان کےبعد عراقی فورسز نے فلوجہ کی آزادی کیلئےگرینڈ آپریشن کاآغاز کردیاہے. یاد رہے کہ حاشید شابی گروپ بھی عراقی فوج کے شانہ بشانہ داعش کے جنگجوؤں کے مقابلے پر آگیاتھا،جس سے فلوجہ میں عراقی افواج کی کامیابی کا امکان بڑھ گیا تھا. واضح رہے کہ اس سے قبل عراقی حکومت نے فلوجہ کے شہریوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں اور گھروں سے باہر بلاضرورت نکلنے سے گریز کریں.