Tuesday, 19 November 2024

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) معروف اداکار عدنان صدیقی نے بھی بالی وڈ میں قدم رکھ دیا، گذشتہ دنوں انھوں نے اپنی پہلی بالی وڈ فلم ”مام“کی شوٹنگ مکمل کرادی۔کراچی کے مقامی ہوٹل میں ان کا کہنا تھا کہ بالی وڈ سے ماضی میں متعدد آفرز آتی رہی ہیں لیکن اس فلم کی کہانی نے دل کو چھو لیا، فلم کی کہانی سے متعلق زیادہ نہیں بتاسکتا لیکن فلم میں سری دیوی کے شوہر کا کردار ادا کررہا ہوں جب کہ پاکستانی اداکارہ سجل علی بھی فلم کا حصہ ہیں۔

عدنان صدیقی نے کہا کہ فلم میں کام کرنے کا تجربہ بہت خوشگورا رہا، جارجیا میں شوٹنگ کرنے کے دوران کافی مزہ آیا، بالی وڈ تکنیکی طور پر ہم سے بہت آگے ہے ہمیں ان کی پیروی کے بجائے اپنا سینما بنانے کی ضرورت ہے۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد) حكومت نے 22 ویں آئینی ترمیم كی منظوری كے لیے سینیٹ كا اجلاس 2 جون كو طلب كرلیاتاكہ الیكشن كمیشن كے صوبائی ممبران كی تعیناتی كا عمل جلداز جلد شروع ہو سكے۔ ذرائع كے مطابق حكومت نے فیصلہ كیا ہے كہ سینیٹ كا اجلاس 2 جون كو بلا كر اس میں22 ویں آئینی ترمیم كی منظوری لی جائے، 22 ویں آئینی ترمیم كی منظوری كے فوری بعد حكومت اور اپوزیشن میں الیكشن كمیشن میں 4 نئے صوبائی ممبران كی تعیناتی كے لیے مشاورت شروع ہو جائے گی، اگر موجودہ ممبران كی ریٹائرمنٹ تك جو 12 جون كو ریٹائر ہو جائیں گے نئے ممبران كی تعیناتی نہ كی گئی تو الیكشن كمیشن غیر فعال ہو جائے گا جس سے ضمنی انتخابات ، سندھ میں بلدیاتی انتخابات كا تیسرا مرحلہ سمیت امور رك جانے كا خدشہ ہے كیونكہ الیكشن كمیشن كے غیر فعال ہونے كی صورت میں ضمنی انتخابات نہیں ہو سكتے اور نہ ہی الیكشن كمیشن كوئی فیصلہ كر سكتا ہے۔ ذرائع كے مطابق 22 ویں آئینی ترمیم كی منظوری كے بعد ممبران كے انتخاب كے لئے حكومت اور اپوزیشن كے پاس موجود آپشن بڑھ جائیں گے، اگر حكومت اور اپوزیشن 12 جون تک نئے ناموں پرمتفق نہیں ہو پاتے تو پھر پرانے ممبران كی ریٹائر منٹ كے ساتھ ہی الیكشن كمیشن غیر فعال ہو جائے گا اور نئے ممبران كی تعیناتی تك غیر فعال رہے گا۔ واضح رہے کہ سینیٹ كے سابقہ اجلاس سے 22 ویں آئینی ترمیم كی اراكین كی تعداد كم ہونے كے باعث منظوری نہیں لی جا سكی تھی۔

ایمز ٹی وی(صحت) کھانے میں چکنائی جذب کرکے کیلوریز کم کرنے والی حیرت انگیز پلیٹ تیار کرلی گئی ہے جس میں موجود سوراخ کھانے میں موجود تیل کو جذب کرلیتے ہیں اور یوں ہمیشہ کھانے میں کیلوریز کی مقدار کم کرنے میں مددگار ہوتی ہے۔اس پلیٹ کی تیاری میں تھائی لینڈ کی وزارتِ صحت اور بنکاک کی ایک اشتہاری کمپنی کا تعاون حاصل ہے۔ اس کا مقصد تھائی لینڈ کے لوگوں میں تیزی سے پھیلتے موٹاپے کو کم کرنا ہے کیونکہ وہاں کی عوام بسیار خوری اور زیادہ کیلوریز کھانے کی وجہ سے فربہی اور دیگر بیماریوں کی شکار ہورہی ہے۔

اس پلیٹ میں 500 انتہائی باریک سوراخ ہیں جو تیل کو جذب کرلیتے ہیں اور تمام سوراخوں میں پھنس جانے والا تیل ڈیڑھ سے 2 چمچے کے برابر ہوتا ہے اور اس طرح کھانے میں 30 کے قریب کیلوریز کم ہوجاتی ہیں۔اگرچہ کھانے کو ٹشو پیپرز یا دیگر اقسام کے نیپکنز پر بھی رکھ کر کھایا جاسکتا ہے تاکہ اضافی تیل جذب ہوجائے لیکن ہمیشہ یہ اشیا دستیاب نہیں ہوتیں اور نہ ہی تمام پکوان ان پر رکھے جاسکتے ہیں۔

فی الحال اس پلیٹ کو اب تک باضابطہ طور پر فروخت کے لیے پیش نہیں کیا گیا ہے لیکن تجرباتی طور پر یہ پلیٹ بہت سے ہوٹلوں میں تقسیم کی گئی ہے۔ اس میں سوراخوں میں جذب ہونے والا تیل ننھے قطروں کی صورت میں نیچے جمع ہوجاتا ہے جسے بعد میں دھوکر صاف کیا جاسکتا ہے۔

ایمز ٹی وی(ٹیکنالوجی) گوگل کی جانب سے اینڈروئیڈ کا تازہ ور ژن آنے کے باوجود اسمارٹ فون بنانے والی کمپنیز اینڈروئیڈ کی اپ گریڈ انتہائی تاخیر سے جاری کرتی ہیں لیکن اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے گوگل اب خود میدان میں آنے کے لیے تیار ہے اور مستقبل میں اینڈروئیڈ کی اپ ڈیٹس گوگل خود جاری کر سکتا ہے۔اینڈروئیڈ اسمارٹ فونز میں جب بھی کوئی آپریٹنگ سسٹم کی خرابی سامنے آتی ہے تو گوگل کو اس کا ذمے دار ٹھہرایا جاتا ہے۔ حالانکہ گوگل اینڈروئیڈ کے تازہ ور ژن میں اس مسئلے کو ختم کر چکا ہوتا ہے۔ اب یہ ذمے داری اسمارٹ فونز بنانے والی کمپنیوں پر عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے صارفین کے لیے اینڈروئیڈ کی اپ ڈیٹ جاری کریں۔

دوسری جانب اگر ایپل کو دیکھا جائے تو گوگل کے مقابلے میں ایپل کو یہ برتری حاصل ہے کہ وہ اپنا فون بھی خود بناتے ہیں اور اس کا آپریٹنگ سسٹم بھی۔ یہی وجہ ہے کہ اس وقت ایپل کے 84 فیصد آئی فون آئی او ایس کے تازہ ترین ورژن پر چل رہے ہیں لیکن اینڈروئیڈ پر مبنی اسمارٹ فونز میں سے صرف 7.5 فیصد اینڈروئیڈ مارش میلو پر اپ گریڈ ہیں۔

اسمارٹ فون بنانے والی کمپنیاں اینڈروئیڈ کی اپ ڈیٹ اس قدر تاخیر سے جاری کرتی ہیں کہ صارفین اینڈروئیڈ کا نیا ورژن اس کے ریلیز کے تقریباً ایک سال بعد کہیں جا کر استعمال کرتے ہیں۔ اس وقت اینڈروئیڈ کا سب سے زیادہ استعمال ہونے والا ورژن 4.4 کٹ کیٹ ہے جو کہ 2015 میں جاری ہوا تھا۔

آئی او ایس کے پرانے ورژن استعمال کرنے والے آئی فون کی تعداد انتہائی کم بلکہ نہ ہونے کے برابر ہے جب کہ اینڈروئیڈ کے ساتھ یہ صورت حال ہے کہ ابھی تک اینڈروئیڈ 2.2 جھنجر بریڈ بھی استعمال میں ہے۔

اینڈروئیڈ اس وقت دنیا کا مقبول ترین آپریٹنگ سسٹم ہے اس کی ساکھ برقرار رکھنے کے لیے گوگل ایک نئے فیچر پر کام کرے گا جس کے ذریعے اپ ڈیٹس گوگل خود جاری کر سکے گا۔ اس طرح اسمارٹ فونز بروقت اینڈروئیڈ کے نئے ورژن کو استعمال کر سکیں گے۔

ایمزٹی وی (تعلیم)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام بی اے ،بی ایس سی سالانہ امتحانات کے دوران امتحانی سینٹروں میں بجلی اور پینے کاپانی غائب ہوگیا ، موبائل جمع کرانے کے 30اور موٹر سائیکل اسٹینڈ کے 20روپے وصول کئے جانے لگے ۔ جس پر طلبہ نے احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیر انتظام امتحانات کا سلسلہ16مئی سے جاری ہے جن کے دوران طلبہ کو شدید گرمی میں پینے کا پانی تک میسر نہیں ہے ۔گزشتہ روز سول لائن کالج میں بنائے گئے سنٹر میں انگریزی کے پرچہ میں بجلی بند ہونے پر طلبہ نے احتجاج کیا۔

ایمزٹی وی(تعلیم)پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے بی ایس (چار سالہ پروگرام)سیکنڈ سمیسٹر 2016 کے امتحانات کیلئے داخلہ فارم و فیس جمع کرانے کا شیڈول جاری کردیا. اعلامیہ کے مطابق فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ3جون ہے ۔ جبکہ امتحانات کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔

ایمزٹی وی(تجارت)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت پہلی بار 50 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ ملک میں بھی یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایشیائی منڈیوں میں خام تیل برینٹ کی قیمت 50 ڈالر 7 سینٹس ہوگئی ہے۔ رواں سال کے آغاز سے اب تک خام تیل کی قیمت میں 80 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سال 2016 کےآغاز پر خام تیل کی قیمت 13 سال کی کم ترین سطح 28 ڈالر فی بیرل پر دیکھی گئی تھی۔ دوسری جانب یکم جون سے مقامی پیٹرولیم مصنوعات بھی مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ پیٹرول 1 روپے 25 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 61 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے تاہم خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث آئندہ آنے والے مہینوں میں بھی مقامی پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان نہیں ہے۔

ایمزٹی وی(تجارت) عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے کمی واقع ہوئی ہے صرافہ ایسو سی ایشن کا کہنا ہے کہ فی تولہ سونے کی قیمت پانچ سو روپے کمی سے آڑتالیس ہزار پانچ سو پچاس روپے ہو گئی۔ جبکہ دس گرام سونے کی قیمت چار سو اٹھائیس روپے کمی سے اکتالیس ہزار چھ سو چودہ روپے ہو گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونا بیس ڈالر کمی سے ایک ہزار دو سو اکیس ڈالر فی اونس پر آگیا ہے ۔

  • ایمزٹی وی(تعلیم)لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے 12ویں کانووکیشن کا انعقاد ہوا جس میں 6 ہزار 4 سو85 طالبات کو ڈگریاں جاری کی گئیں۔ یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی بارالحاق شدہ کالجوں کی طالبات کو بھی ڈگریاں دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کالج کی 3 ہزار 9 سو 71 طالبات جبکہ الحاق شدہ کالجوں کی 2 ہزار 5 سو 14 طالبات میں ڈگریاں تقسیم ہوئیں جبکہ 22 پی ایچ ڈی سکالرز کو بھی ڈگریاں جاری کی گئیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے زیادہ سے زیادہ وسائل اور فنڈز کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ، ہمیں اعلیٰ تعلیمی اداروں میں میرٹ کو یقینی بنانا ہوگا تاکہ کسی کی حق تلفی نہ ہوسکے ۔ دریں اثنا گورنر ہائوس میں ملاقات کیلئے آئے خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں محب وطن ہیں ، طریقہ کار اور ترجیحات مختلف ہو سکتی ہیں تاہم ہر ایک کی خواہش ہے کہ پاکستان ترقی کے سفر پر رواں دواں رہے اور امن و خوشحالی کی منزل حاصل کرے - انہو ں نے کہا کہ تاجر برادری معیشت میں خصوصی اہمیت کی حامل ہے جو تمام تر مشکلات کے باوجود معیشت کا پہیہ جاری رکھے ہوئے ہے۔