Tuesday, 19 November 2024

ایمزٹی وی(کھیل)پاکستان کرکٹ کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے انگلینڈ کے دورے سے قبل لگائے گئے اسکلزکیمپ کے لیے 21 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلا ن کردیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کا میڈیا سے بتاتے کرتے ہوئے انگلینڈ کے دورے کے لیے لگائے گئے ’’اسکلز کیمپ‘‘ کے لیے 21 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے، جس کے بعد حتمی 15 کھلاڑیوں کا اعلان یکم جون ہوگا۔ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے انضمام الحق کا کہنا تھا کہ دو نئے کھلاڑیوں آصف اکبر اور افتخار احمد کو ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے پر ابتدائی ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔ اس موقع پرانضمام الحق نے ابتدائی ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 30 مئی سےلاہور میں لگائے گئے اسکلز کیمپ میں 21 کھلاڑی حصہ لیں گے۔ اسکلز کیمپ میں حصہ لینے والی 21 کھلاڑیوں میں دو وکٹ کیپرز سرفراز احمد اور محمد رضوان ہونگے۔ اوپنر بیٹسمین کے لیے محمد حفیظ اور خرم منظور کا انتخاب ہواہے،جب کہ شان معسود اور سمیع اسلم ،مڈل آرڈرمیں بیٹسمین اظہر علی،مصباح الحق،یونس خان اور اسد شفیق اپنے بلے بازی کے جوہر دکھا سکیں گے۔ بات فاسٹ بولنگ کے شعبے کی ہو تو راحت علی، جنیید خان،سہیل خان،احسان عادل، محمد عامر کو اپنی صلاحیتیں آزمانے کا موقع دیا جائے گا، وہاب ریاض کی شرکت سلیکشن سے مشروط ہوگی۔ انگلینڈ ٹیم کے بیٹسمینوں کو پریشان رکھنے کے لیے اسپینرز یاسر شاہ اور ذوالفقار بابر میدان میں موجود ہوں گے۔ یاد رہے انگلینڈ کے دورے میں پاکستان 4 ٹیسٹ میچیز،5 ایک روزہ میچز اور ایک ٹی 20 میچ کھیلے گی۔

ایمزٹی وی(کھیل) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کہتے ہیں کہ اگر دورہ انگلینڈ کے لئے ٹیم کو ان کی ضرورت پڑی تو وہ دستیاب ہوں گے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں شاہد آفریدی نے کہا کہ قومی ٹیم کے سلیکٹرز نوجوانوں کو موقع دینا چاہتے ہیں، اسی لیے وہ ٹیم سے دور ہیں اور یہ بہتر ہی کہ کہ سلیکشن جکمیٹی انہیں ٹیم سے دور رکھیں اور نوجوان کرکٹرز کی صلاحیتوں کو پرکھیں۔ بوم بوم آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ اپنی توجہ کاؤنٹی کرکٹ پر توجہ مرکوز کرنے پر خوش ہیں لیکن اگر ملک کو ان کی ضرورت ہوئی تو پاکستان کے دورۂ انگلینڈ کے لیے دستیاب ہوں گے۔ واضح رہے کہ شاہد آفریدی اس وقت کاؤنٹی کرکٹ کے لیے برطانیہ میں موجود ہیں اور جمعے کو ہیمپشائر کاؤنٹی کی جانب سے 2011 کے بعد پہلی بار میدان میں اتریں گے۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) امریکی صدر باراک اوباما اپنے تاریخی دورے پر جاپان کے سیاحتی مقام آئس شیما پہنچ گئے جہاں وہ امیر ممالک کے گروپ جی 7 کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے، اپنے دورے کے دوران وہ امریکی ایٹمی بمباری سے متاثرہ شہر ہیروشیما بھی جائیں گے۔ جی سیون اجلاس میں شرکت کیلیے میزبان جاپان کے علاوہ دیگر رکن ممالک برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی اور کینیڈا کے سربراہان بھی جاپان پہنچ رہے ہیں۔ آئس شیما میں امریکی صدر اوباما کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران جاپانی وزیر اعظم شینزو آبے نے کہا کہ جنوبی جاپان میں اوکیناوا میں قائم امریکی فوجی اڈے کے ایک ملازم کے ہاتھوں ایک جاپانی خاتون کا قتل انتہائی مجرمانہ فطرت کا عکاس ہے۔ اس قتل پرمیں نے امریکی صدر باراک اوباما سے سخت احتجاج کیا ہے صدر اوباما کے دورہ ہیرو شیما کے موقع پر ایک بیان میں جاپانی وزیر خارجہ فومیوکیشیدا نے کہا کہ ہیروشیما اور ناگا ساکی پر امریکی ایٹمی بمباری میں ان گنت جاپانی شہری مارے گئے تھے اور جاپان کو انتہائی ناگوار انسانی المیے کے سامنا کرنا پڑا تھا۔ ہماری حکومت کا شروع ہی سے یہ موقف رہا ہے کہ امریکا کی ایٹمی بمباری انسانی حقوق کے حوالے سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔جاپانی وزیر خارجہ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا کی ایٹمی بمباری کے متاثرین اور مرنے والوں کے اہل خانہ کی جانب سے یہ مطالبہ شدت اختیار کرگیا ہے کہ صدر اوباما کو ایٹمی بمباری کی بابت جاپان سے معافی مانگنا چاہیے۔

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ گلوکار ارجیت سنگھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر سلمان خان کے نام معافی نامہ جاری کرنے کے کچھ ہی گھنٹوں بعد ڈیلیٹ کردیا۔پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق ارجیت سنگھ نے فیس بک پر معافی نامے میں سلمان خان سے فلم سلطان کے لیے اپنی آواز میں ریکارڈگانا ختم نہ کرنیکی التجاکی۔ارجیت سنگھ کا کہناتھا کہ انھوں نے سلمان خان سے معافی مانگنے کے لیے اس لیے سماجی پلیٹ فارم کا سہارا لیاہے کہ ان کا بالی ووڈ سپر اسٹارسے رابطہ نہیں ہوپارہا۔ اپنا معافی نامہ ختم ڈلیٹ کرنے کے بعد ارجیت نے کہا ہے کہ انھیں امید ہے کہ ان کا یہ خط کسی نہ کسی طرح سے سلمان خان تک پہنچ چکا ہوگا۔

واضح رہے کہ ارجیت نے معافی نامے میں کہا تھا کہ ان کا مقصد قطعی طور پر سلمان خان کی توہین کرنا نہیں تھا۔ آپ کے لیے گانا میرا خواب تھا جو اب پورا ہونے جا رہا تھا۔اس گانے کو سلطان سے ختم نہ کروائیں بہرحال آپ کا جو بھی فیصلہ ہو میں اور میرا خاندان ہمیشہ سے آپ کا فین تھا اور رہے گا۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل)عراق میں فلوجہ کے قبضے کے لیے عراقی افواج کی دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف کاروائی تیسر ے روز میں داخل ہوگئی. تفصیلات کے مطابق عراق کے مغربی شہر فلوجہ کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کےلیے عراقی افواج کی کارروائیاں تیسرے روز میں داخل ہوگئی. حاشید شابی گروپ بھی عراقی فوج کے شانہ بشانہ داعش کے جنگجوؤں کے مقابلے پر آگیا، جس سے فلوجہ میں عراقی افواج کی کامیابی کا امکان بڑھ گیا ہے. فلوجہ کے کئی علاقوں میں عراقی افواج اور داعش کے جنگجوؤں کے درمیان لڑائی جاری ہے، بعض مقامات پر داعش کی پسپائی کی اطلاعات ہیں.عراقی حکومت نے فلوجہ کے شہریوں کو ہدایت کی ہے وہ محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں اور گھروں سے باہر بلاضرورت نکلنے سے گریز کریں.