ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) افغانستان میں طالبان نے بھی ملامنصور اختر کی ہلاکت کی تصدیق کردی جبکہ مولوی ہیبت اللہ اخونزادہ کو طالبان کا نیا امیر مقرر کرلیا ہے۔ افغانستان میں طالبان تحریک نے ایک باضابطہ بیان میں اپنے امیر ملا اختر منصور کی امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے مولوي ہیبت اللہ اخونزادہ کو نیا امیر مقرر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تحریک طالبان کی رہبری شوری کی جانب سے میڈیا کو جاری ایک بیان میں تحریک کا کہنا ہے کہ ملا اختر منصور کی موت جنوبی افغانستان کے صوبہ قندہار کے ریگستان اور پاکستان کے صوبے بلوچستان کے نوشکی کے سرحدی علاقے میں ہوئی۔ مولوی ہیبت اللہ ملا اختر منصور کے نائب تھے اور شوری نے بظاہر حقانی نیٹ ورک کے سراج الحق کی جگہ ہیبت اللہ کو ترجیع دی ہے شوری نے ملا عمر کے صاحبزادے مولوی یعقوب کو ہیبت اللہ کی جگہ نائب امیر مقرر کیا ہے امریکی صدر براک اوباما افغان طالبان کے سربراہ ملا اختر منصور کی ہلاکت کو افغانستان میں قیامِ امن کی دیرینہ کوششوں کے سلسلے میں اہم سنگِ میل قرار دے چکے ہیں۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد)حکومت اور اپوزیشن کی طرف سے نام موصول ہونے کے بعد اسپیکر اسمبلی نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہورہا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق بارہ رکنی پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس بدھ کے روز ہو گا،حکومت اور اپوزیشن کی طرف سے نام موصول ہونے پر اسپیکر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے، پارلیمانی کمیٹی پاناما پیپرز، آف شور کمپنیوں، قرضوں کی معافی اور کک بیکس کی تحقیقات کے لئے ٹی او آرز تیار کرے گی،اس بات کا فیصلہ بھی ہو گا، کہ تحقیقات کا آغاز وزیر اعظم نواز شریف سے ہو یا تمام افراد کے حوالے سے بلاتفریق تحقیقات کی جائیں،حکومت کی طرف سے ٹی اور آرز کی تیاری کے لئے پارلیمانی کمیٹی میں اسحق ڈار، اکرم درانی ،میر حاصل بزنجو، خواجہ آصف ،،خواجہ سعد رفیق اورانوشہ رحمان شامل ہیں، جبکہ اپوزیشن کی طرف سے اعتزازاحسن، شاہ محمودقریشی،صاحبزادہ طارق اللہ،بیرسٹر سیف، طارق بشیر چیمہ اور الیاس بلور کو شامل کیا گیا ہے۔
ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) امریکن سینیٹ میں پاکستان کوامداد کی فراہمی کے لئے شرائط مزید سخت کرنے کا بل پیش کردیا گیا،امداد کی فراہمی حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی سے مشروط کی گئی ہے تفصیلات کے مطابق امریکہ کی جانب سے “ڈومور” کے مطالبے کے بعد پاکستان کوامریکی امداد کی فراہمی بھی مشروط کرتے ہوئے “حقانی نیٹ ورک ” کے خلاف کارروائی کے بدلے تیس کروڑڈالرامداد دینے کا بل امریکی سینٹ میں پیش کردیا گیا۔ یاد رہے نیشنل ڈیفنس آتھرائزیشن بل کے تحت پاکستان کوتیس کروڑڈالرکی امداد ملنا ہے، جس کے لیے امریکی سینیٹ میں پیش کیے گئے حالیہ بل میں امریکی وزیردفاع ایشٹن کارٹرکوپابند کیا گیا ہے کہ وہ ایوان میں پیش ہوکرکانگریس ارکان کوقائل کریں کہ پاکستان حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کررہا ہے۔ دوسری جانب سینٹ کی آرمڈ کمیٹی نے 2017 میں پاکستان کو80 کروڑ ڈالرامداد دینے کی منظوری دے دی ہے۔ کمیٹی کے مطابق امداد پاکستان اورامریکا کے دیرینہ تعلقات کومدنظررکھتے ہوئے پاکستان کی سیکورٹی بہتربنانے کے لئے دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق امریکہ کی سینیٹ سے قبل امریکی ایوان نمائندگان نے بھی پاکستان کو45 کروڑ ڈالرکی فوجی امداد کو حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی سے مشروط کرنے کا بل منظورکر چکے ہیں۔ واضع رہےاسامہ بن لادن کی پاکستان میں ہلاکت کے بعد سے امریکہ اور پاکستان کے درمیان تناؤ کی کیفیت جاری ہے،جس میں شدت اس وقت آئی جب اتوار کو ملا اختر منصور ایک ڈرون حملے میں پاکستان میں ہلاک ہوئے، اس سے قبل سابق امیر ملا عمر کے بارے میں بھی مبینہ طور پہ کہا جاتا ہے کہ وہ پاکستان میں زیر علاج تھے۔
ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ)بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان نے اپنی نئی آنے والی فلم “سلطان” کو درد ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلم میں ریسلر کا کردار آسان نہیں بلکہ بہت مشکل تھا۔اپنے ایک انٹرویو میں سلمان خان نے کہا کہ سلطان ان کے لیے جسمانی طور پر بہت مشکل فلم رہی، وہ سمجھتے تھے وہ فلم کی شوٹنگ کے دوران اپنے جسم کو پہنچنے والے درد کو جھیل جائیں گے اور اس سے وہ جسمانی طور پر مزید بہتر ہوجائیں گے لیکن ریسلنگ ایک مشکل کھیل ہے، فلم میں دکھائے جانے والے ایکشن سینز میں ریسلنگ کے داؤ پیچ کے علاوہ مارشل آرٹس کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
سلمان خان نے کہا کہ سلطان میں ان پر فلمائے گئے تمام ایکشن خود انہوں نے عکسبند کرائے ہیں، مارشل آرٹس کے ماہرین نے ان کے ساتھ وہی سلوک کیا جیسا عام طور پر وہ اپنے حقیقی مد مقابل کے ساتھ کرتے ہیں اور ان لڑائیوں میں بہت زخمی بھی ہوئے۔ فلم کے مناظر ان کے خون ، پسینے اورآنسؤوں کی ترجمانی کرتے نظر آئیں گے۔
واضح رہے کہ فلم سلطان میں اداکارکے ہمراہ انوشکا شرما بھی نظرآئیں گی جب کہ فلم رواں سال عید کے موقع پرسینیما گھروں کی زینت بنے گئی۔
ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) یورپ میں تارکین وطن کی مشکلات جاری ہیں۔ یونان میں حکام نے ہزاروں پناہ گزینوں کے کیمپ کو خالی کروانا شروع کردیا ہے غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مقدونیہ کی سرحد کے ساتھ یونان کی شمالی سرحد پر واقع ایڈومنی کیمپ کوخالی کروانے کے لیے پولیس کی گاڑیاں، بلڈوزر اور پولیس کی بھاری نفری کو کیمپ کے باہر پہنچا دیا گیا ہے۔ آپریشن کے دوران ممکنہ مزاحمت سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری بھی مہاجرین کے مرکز کے باہر موجود ہے تاہم حکام کا کہنا ہے کہ کیمپ خالی کروانے کا عمل بغیر کسی مسئلے کے جاری ہے۔
ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بالی وڈ اداکارہ سنی لیون اداکاری سے زیادہ فلم بینوں کے لیے اپنی خوبصورتی کی وجہ سے مشہور ہیں لیکن آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ سنی لیون اپنی بدصورت بانہوں کی وجہ سے پریشان ہیں۔ ایک بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سنی لیون کے بازؤں کی غیر معمولی موٹائی ان کے جسمانی حسن سے مطابقت نہیں رکھتی جس کی وجہ سے سنی لیون نے معروف ٹرینر پراشانت سوانت کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔
ایمزٹی وی(تعلیم)بلوچستان کی مختلف یونیورسٹیز کے طلباءو طالبات لاہور کا سفر طے کر کے واپس کوئٹہ پہنچ گئے۔ واپسی پر طلبہ اور طالبات کا کہنا تھا کہ پنجاب نے بڑے بھائی جیسا کردار ادا کیا اتنی محبت دی کہ فخر محسوس ہونے لگا ہے۔ تفصیلات کےمطابق غیر سرکاری تنظیم ڈیووٹ انٹر نیشنل کے زیر اہتمام بلوچستان کی مختلف یونیورسٹیز کے200طلباءو طالبات لاہورکی سیر مکمل کر کے کوئٹہ پہنچ گئے پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے طلباءو طالبات کا کہنا تھا کہ لاہور کا سفر یادگار رہا ہمیں وہاں وہ پروٹوکول دیا گیا جو وزیروں مشیروں کو دیا جاتا ہے۔ اس حوالے سے طلباءو طالبات کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری ملک کے لئے گیم چینجر کا کردار ادا کریگی بلوچستان کی ترقی میں ہی پاکستان کی ترقی پوشیدہ ہے۔ پنجاب کی یونیورسٹیز میں جا کر یقین ہو گیا ہےکہ تعلیم ہی ترقی کی اولین سیڑھی ہے ۔ 12مئی سے 19مئی تک جاری رہنے والے اس پروگرام کے تحت بلوچستان کے طلباءو طالبات نے ایک دن پاک آرمی کے ساتھ گزارہ جس کے بعد بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں شرکت،گورنر بلوچستان سے ملاقات اور سیکرٹریٹ کے دورے کے بعدیہ طلباءو طالبات نے لاہور کی مختلف یونیورسٹیز کا دورہ بھی کیا۔
ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ پریانکا چوپڑانے جیمز بانڈ گرل کا کردار کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ اس سے قبل پریانکا چوپڑا کا نام بھی جیمز بانڈ کا کردار کرنے والے امیدواروں میں گردش کررہا تھا۔ایک انٹرویو میں پریانکا کا کہنا تھا کہ وہ کافی عرصے سے کام کر رہی ہیں لیکن بانڈ گرل کا کردار نہیں کرسکیں۔تاہم اب انھیں موقع ملا تو وہ بانڈ گرل کا کردار خوشی سے کریں گی۔
ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) افغانستان کے صوبے پغمان میں خودکش بم دھماکہ سے 10 افراد ہلاک اور 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں تفصیلات کے مطابق افغانستان کے دارلحکومت کابل کے نزدیک صوبہ پغمان میں ایک مسافر بس پر خود کش بم دھماکہ ہوا ہے،جس کے نتیجے میں بس میں سوار 10 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے ہیں خود کش بم دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہیں،جب کہ افسوسناک واقے میں ہلاک ہونے والوں کی میتیوں کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے یاد رہے افغان طالبان کے امیر ملا اختر منصور کو اتوار کو ایک ڈرون حملے میں ہلاک کر دیا گیا تھا،کئی حلقے اس خودکش بم دھماکے کو ملا اختر منصور کی ہلاکت کا ردعمل قرار دے رہے ہیں۔
ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) اداکار اکشے کمار کا شمار ان بھارتی فنکاروں میں ہوتا ہے جو اپنے پیشے سے دیانت داری سے منسلک ہیں اور سیاسی و مذہبی معاملات میں الجھنا پسند نہیں کرتے،لیکن حال ہی میں ایک انٹرویو میں اکشے نے انکشاف کیا کہ وہ نسل پرستی کا شکار ہوچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نسل پرستی کوئی حیران کن بات نہیں یہ بھارت سمیت ہر جگہ موجود ہے۔اکشے کمارنے کہا کہ بالی وڈ اسٹار شاہ رخ ،پریانکا چوپڑا اور سونم کپور کی طرح وہ بھی بیرون ملک نسل پرستی سے متاثر ہوئے ہیں لیکن وہ اس ایشو پر واویلا نہیں کرنا چاہتے کیونکہ غیر ملکیوں سے اس طرح کا سلوک ہمارے ملک میں بھی کیا جاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ گورے جب بھارت آتے ہیں تو یہاں کے لوگ بھی ان سے امتیازی سلوک کرتے ہیں۔ایسا نہیں ہے کہ بھارت کے لوگ گوروں کو ویلکم کرتے ہیں اور انھیں سینے سے لگاتے ہیں۔