Tuesday, 19 November 2024
  • ایمزٹی وی(تعلیم) پاکستان کی ایک باہمت لڑکی کو تعلیمی خدمات پر کامن ویلتھ یوتھ ایوارڈ برائے ایکسیلنس سے نوازا گیا جو انہیں ضلع حیدرآباد میں ایک اسکول قائم کرنے پر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کامن ویلتھ ایوارڈ 17 نوجوان لڑکے لڑکیوں دیئے گئے ہیں جن میں صوبہ سندھ کے شہر حیدرآباد کی رہائشی مونا پرکاش بھی شامل ہیں۔ مونا پرکاش مہتانی کو یہ ایوارڈ کامن ویلتھ کی یوتھ افیئرز کی ڈائریکٹر نے کامن ویلتھ کی لندن سیکریٹیریٹ میں دیا جو ہر سال 30 عمر سے کم افراد کو معاشرتی ترقی اور دیگر خدمات کے صلے میں عطا کیا جاتا ہے۔ مونا پرکاش کو اس سے قبل 2014 میں اقوامِ متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کا این امن ( پیس ایوارڈ) ایوارڈ بھی دیا گیا تھا جس کی تقریب تھائی لینڈ میں منعقد ہوئی تھی۔ انہوں نے 10 سال قبل ٹنڈو الہیار کے قریب گاؤں دیوان چاندی رام میں ایک اسکول قائم کیا تھا جہاں کوئی سرکاری اسکول موجود نہیں تھی۔ اس اسکول میں انتہائی غریب طبقے کے زیادہ تر ہندو بچے شامل ہوئے کیونکہ وہاں ہندو برادری کی اکثریت تھی۔ شروع میں چند بچے پڑھنے آئے لیکن اس کے بعد 2014 تک 75 بچے یہاں داخل ہوچکے تھے اب یہاں ہندو اورمسلمان بچے اور بچیاں ایک ساتھ پڑھتے ہیں جو مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ایک اچھی کاوش ہے۔ اب یہ دیوان فارم اسکول کے نام سے مشہور ہے۔

     
     
 
 
 

ایمزٹی وی (کھیل) چیرمین پی سی بی شہریار خان نے پاکستان کی پہلی بائیومکینک لیبارٹری کا افتتاح کردیا جب کہ ان کا کہنا ہے کہ اب قومی کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کے لیے بیرون ملک جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ لاہورکی نجی یونیورسٹی میں چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے بائیومکنیک لیبارٹری کا افتتاح کیا جب کہ اس موقع پر شہریار خان کا کہنا تھا کہ بائیومکینک لیب کا قیام خوش آئند ہے، اب قومی کھلاڑیوں کو بیرون ملک جانے کے بجائے اپنے ہی ملک میں ٹیسٹ کی سہولت میسر ہوگی اور اس طرح پاکستان نئے دور میں داخل ہوجائے گا شہریار خان کا کہنا تھا کہ لیبارٹری میں سب سے پہلے ڈومیسٹک کرکٹ کے 27 بولرز کا ٹیسٹ لیا جائے گا اور کوشش ہوگی کہ لیبارٹری کو انہیں ٹیسٹ کی بنیاد پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے بھی منظور کرا لیا جائے جب کہ آئی سی سی کی اجازت ملنے پر پاکستان اس لیب کو رکھنے والا دنیا کا آٹھواں ملک بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کی جانب سے مشکوک بولنگ ایکشن کے باعث پابندی کے شکارآل راؤنڈر محمدحفیظ کا بولنگ ایکشن بھی اسی لیب میں 8 جولائی کو جانچا جائے گا۔

ایمزٹی وی(تعلیم)کراچی پریس کلب میں کانفرنس کرتے ہوئے آل سندھ پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے چیئرمین حیدر علی نے کہا ہے کہ گرمیوں کی چھٹیوں پر سندھ حکومت نے جلد بازی میں فیصلہ کیا ہے، 46اسکولز کی رجسٹریشن معطل کرنا تعلیم دشمنی ہے ،محکمہ تعلیم سندھ رجسٹریشن منسوخ کرنے کا نوٹی فکیشن غیر مشروط طور پر واپس لے ورنہ ہتک عزت کا دعوی کرنے کے لیے قانونی حق استعمال کیا جائے گا۔ اس موقع پر وائس چیئرمین انور علی بھٹی ،محمد انور اور دیگر بھی موجود تھے ۔چیئرمین حیدر علی کا کہنا تھا کہ 19 مئی کو ایک نوٹی فکیشن کے ذریعے محکمہ تعلیم سندھ نے سب کو حیران کر دیا تھا ،تعلیمی ادارے افراتفری میں بند نہیں کیے جا سکتے تھے۔ نجی اسکولز ایسوسی ایشن نے محکمہ تعلیم سے تین روز کی مہلت مانگی تھی تاکہ جن اسکولز کے ٹیسٹ اور ہوم ورک کا سلسلہ ہو وہ مکمل کر لیا جا تا لیکن شاید محکمہ تعلیم تعلیمی عمل کو رکوانا چاہتا تھا ،عجلت میں 46 اسکولوں کو رجسٹریشن معطلی کے نوٹسز بھجوائے گئے ۔حیدر علی نے کہا کہ میڈیا میں ان اسکولز کی فہرست شائع کر کے انہیں مجرم بنا کر پیش کیا گیا ہم تمام تر زیادتی کی صورتحال پر احتجاجی تحریک چلانے پر بھی غور کر رہے ہیں، محکمہ تعلیم سندھ اور ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن کا نجی اسکولز کے ساتھ رویہ تضحیک آمیز ہے ۔انہوں نے کہا کہ جن اسکولز کی رجسٹریشن منسوخ کی گئی ہے وہ ہتک عزت کا دعویٰ کرنے کے لیے عدالتوں میں بھی جائیں گے ۔پریس کانفرنس کے شرکا میں عبدالرحمن ،امتیاز علی صدیقی ،محمد ساجد ،مرتضیٰ شاہ ، خان محمد ، عالم شیر ،دوست محمد دانش ،پرویز ہارون اور محمد شکیل بھی شامل تھے

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) اداکارہ میرا نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کو اپنا چچا اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو اپنا تایا بنا لیا۔ اداکارہ نے ایک نجی ٹی وی شو میں کہا کہ سیاست میں اپنی والدہ سے متاثر ہوں۔ انھوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ میری کوئی آف شور کمپنی نہیں، ایک کمپنی بنائی تھی جس کے پلیٹ فارم سے فلم ”ہوٹل “بنائی۔

انھوں نے کہا کہ مجھے فلموں میں کامیڈی کردار نہیں دیے جاتے حالانکہ میں اتنی اچھی کامیڈی کر سکتی ہوں کہ دیکھنے والے حیران رہ جائیں۔ آنے والی نئی فلم کامیڈی بناو¿ں گی اور اس میں میر اکردار دیکھنے والوں کو مدتوں یاد رہے گا۔انھوں نے کہا کہ میرے اور مہیش بھٹ کے درمیان کوئی اختلاف نہیں۔

ایمزٹی وی (انٹرنیشنل)  پاکستان کا معاشی گھیراؤ اورگوادر پورٹ کو متاثرکرنے کیلئے بھارتی حکومت نےایک اور قدم اٹھالیا، ایران کے ساتھ چاہ بہار بندرگاہ کی توسیع سمیت بارہ منصوبوں پر دستخط کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت اورایران نے چاہ بہاربندرگاہ میں توسیع کے منصوبے پر دستخط کردیئے ہیں، اس موقع پرتہران میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدرحسن روحانی نے کہا کہ چاہ بہارمنصوبہ ایران بھارت تعاون کی بڑی مثال ہے۔ایرانی صدر نے کہا کہ حالیہ دور میں ایران اوربھارت کے معاشی تعلقات ماضی کی نسبت زیادہ مضبوط ہوئے ہیں اوراس کی بڑی مثال چاہ بہاربندرگاہ کا منصوبہ ہے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے اپنے خطاب میں دورہ ایران کو تاریخی قراردیتے ہوئے کہا کہ ایرانی صدر سے باہمی تعلقات،علاقائی صورتحال اورعالمی امورپربات چیت ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ ایران اورافغانستان کے ساتھ ٹرانسپورٹ اورٹرانزٹ کے تین ملکی معاہدوں پردستخط کریں گے دوسری جانب تجزیہ کاروں کے مطابق چاہ بہار بندرگاہ کی توسیع گوادرپورٹ کی اہمیت کو کم کرنے کیلئے کی جارہی ہے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت اپنا سامان ایرانی بندرگاہ کے ذریعے اپنے ساحلوں پر اتارنا چاہتا ہے۔ اسی طرح یورپی ممالک اور وسطی ایشیائی ریاستوں سے بھی براہ راست سامان چاہ بہار پر اتارکربھارت تجارت کے مواقع بڑھانے کا خواہش مند ہے۔

ایمزٹی وی (انٹرنیشنل) یورپی ملک آسٹریامیں ہونے والےصدارتی انتخابات میں الیگزینڈر وین ڈر بیلن نے نوبٹ ہوفر کوشکست دے کریورپی یونین میں دائیں بازو کا پہلا صدر منتخب ہونے سے روک دیا. تفصیلات کے مطابق اتوار کے دن الیکشن کے ابتدائی نتائج میں فریڈم پارٹی کےنوبٹ ہوفرکو برتری حاصل تھی تاہم یہ برتری بہت کم فرق سے تھی. گزشتہ روز ڈاک کےذریعے موصول ہونےوالےووٹوں کی گنتی کےبعد الیگزینڈر وین ڈر بیلن نے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی. نوبٹ ہوفرنے شکست تسلیم کرتے ہوئے کہاکہ ان کے لیے یہ ایک افسوناک دن ہے تاہم دکھی ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ انتخابات میں جو کوششیں کی گئی ہیں وہ ضائع نہیں گئیں،بلکہ مستقبل میں ان کا اثر نظر آئے گا۔

ایمزٹی وی (انٹرنیشنل)  یمن کے شہرعدن میں داعش کاحملہ،خودکش بم دھماکےمیں کم از کم پچاس افرادجاں بحق ہوگئے تفصیلات کے مطابق یمن کے جنوبی شہر عدن میں حملہ آور نے فوج کے ٹرینگ سینٹر میں نوجوانوں کی قطار کے قریب خود کو دھماکے سے اڑایا،ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکاکہ خودکش حملہ آور نے دھماکہ خیز جیکٹ سے خود کو اڑا یا بارود سے بھری گاڑی کےذریعےدھماکہ کیاگیا۔ دہشت گرد تنظیم داعش نےیمب کے شہر عدن میں حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ یاد رہے گذشتہ دنوں یمن میں المکلاپورٹ کے قریب پولیس کےٹریننگ سینٹر میں خودکش حملہ آور نے اپنے آپ کو دھماکے خیزمواد سے اُڑا دیا،جس میں 25 پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گئے، جبکہ 64 افراد زخمی ہوگئے تھے.رواں ماہ یمن میں داعش کی جانب سے کیا جانے والا تیسرہ بڑا حملہ ہے،حملوں میں مرنے والوں کی تعداد سو سے زائد ہوچکی ہے.واضح رہے اس سے قبل المکلا شہر سے باہرعسکریت پسندوں کی جانب سے دھماکہ خیزمواد سے بھری گاڑی کو فوجی اڈے میں اُڑایا گیاتھا،جس کے نتیجے میں 15 فوجی جاں بحق ہوئے تھے،داعش نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی تھی.

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اپنی نئی آنے والی فلم میں سلمان خان کے مدمقابل مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جس کے لیے وہ نہایت پرجوش ہیں جب کہ فلم میں اپنے کردار میں ڈھلنے کے لیے مارشل آرٹ اور پہلوانی کی تربیت لی تھی جس کے بعد اب وہ فلم میں سب سے منفرد کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما فلم ”سلطان“ میں پہلوانی کے ساتھ ساتھ گھریلو لڑکی کے روپ میں بھی نظر آئیں گی جس کے لیے انہوں نے کھیتی باڑی کرتے ہوئے ٹریکٹر چلایا تھا لیکن اب انہوں نے فلم میں اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے گوبر کے اوپلے بناتے ہوئے مناظر کی عکس بندی کرائی ہے جب کہ فلم کے مناظر کی عکس بندی کراتے ہوئے اداکارہ کسی قسم کی ہچکچاہٹ کا اظہار نہیں کیا بلکہ مناظر کی خوشی سے عکس بندی کراکے فلم میں اپنے انتخاب کو درست ثابت کردیا ہے۔

واضح رہے کہ فلم ”سلطان“ رواں سال عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

ایمز ٹی وی(کھیل) بھارتی بیٹسمین ویرات کوہلی نے ڈانسنگ اور گلوکاری کے بعد اب پینٹنگ بھی شروع کردی ہے۔ آئی پی ایل ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور نے ایک دلچسپ ویڈیو جاری کی جس میں کوہلی پینٹنگ کررہے ہیں، انھوں نے پہاڑ، ندی اور ایک ہٹ بھی بنایا۔ اس وقت نوجوان بیٹسمین اپنے کیریئر کی بہترین فارم میں ہیں، آئی پی ایل کے رواں سیزن میں اب تک وہ ریکارڈ 900 رنز بناچکے ہیں، انھوں نے تن تنہا اپنی ٹیم کو پلے آف میں پہنچایا۔ واضح رہے کہ ویرات کوہلی اس سے قبل گلوکاری اور ڈانس کے جوہر بھی دکھا چکے ہیں۔