ایمزٹی وی (انٹرنیشنل) افغانستان کے صوبے ہلمند میں فضائی حملہ،طالبان کمانڈر ملامنان ہلاک ہوگیا تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبے ہلمند میں فضائی حملے میں طالبان کمانڈر ملامنان ماراگیا،حملے میں طالبان کو مالی معاونت فراہم کرنے والا بھی مارا گیا دوسری جانب افغان طالبان کا کہنا ہے افغانستان میں کاروائیاں جاری رہیں گی افغان طالبان کےمطابق ملامنصور کی موت سے کاروائیاں متاثر نہیں ہوں گی. واضح رہے کہ دودن قبل افغان طالبان کے امیر ملامنصور اختر کو پاک افغان سرحدی علاقے میں فضائی حملےمیں نشانہ بنایا گیا تھا.
ایمز ٹی وی (انٹر ٹینمنٹ)شہنشاہ غزل مہدی حسن، اقبال بانو، فریدہ خانم ، غلام علی ، پرویزمہدی، غلام عباس سمیت دیگرغزل گائیکوں نے جس طرح سے اس شعبے کو دنیا بھرمیں انمول بنایا ہے، اس کی کوئی دوسری مثال نہیں ملتی۔ ان خیالات کا اظہارگلوکارہ واداکارہ سلمیٰ آغا نے ”ایکسپریس“ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ ایک فنکار کے لیے یہ سب سے خوشگوار لمحات ہوتے ہیں جب وہ کسی بھی پروگرام میں پرفارم کرنے کے لیے جائے تو وہاں پر اس کا کھڑے ہو کر استقبال کیا جائے۔ میرے نزدیک اس سے بڑا کوئی دوسرا ایوارڈ نہیں ہوسکتا۔
انھوں نے کہا کہ فن موسیقی میں غزل کو ایک خاص مقام حاصل رہا ہے۔ معروف شعراءکرام کے کلام کولوگوں تک پہنچانے میں غزل گائیکوں نے اہم کردارادا کیا۔ جس طرح سے انھوں نے سچے سروں کے ذریعے کلام کوپیش کیا، اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج کی نوجوان نسل بھی غزل سننے کے لیے بے تاب دکھائی دیتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں سلمیٰ آغا نے کہا کہ میں خود کوبہت خوش نصیب سمجھتی ہوں کہ مجھے عظیم غزل گائیکوں کوسننے اوران کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملا۔
ان عظیم فنکاروں نے اپنی صلاحیتوں کے بل پرپاکستان اورغزل کا نام پوری دنیا میں روشن کیا، جس پرمجھ سمیت ہرایک پاکستانی کوفخر ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ میں بھارت میں ایکٹنگ کے ساتھ ساتھ میوزک کے ایک بڑے پروجیکٹ پرکام کررہی ہوں، اس میں موسیقی کی کون کون سی صنف شامل کی جائے گی، وہ سب کے لیے سرپرائز ہوگا ، مگرمجھے امید ہے کہ جب یہ پروجیکٹ مارکیٹ میں آئے گا تواچھا اورمنفرد میوزک سننے والوںکی توجہ کا مرکز بنے گا۔
ایمز ٹی وی(صحت) آلو پوری دنیا کی مرغوب ترین غذا ہے لیکن ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس کی زیادتی سے بلڈ پریشر میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ماہرین کے مطابق ایک ہفتے میں 4 سے زائد مرتبہ صرف آلو کھانے سے بلڈ پریشر میں اضافے کا خدشہ پیدا ہوجاتا ہے۔ پکے اور ابلے ہوئے آلو کھانے سے 11 فیصد اور فرائی آلو کھانے سے یہ خدشہ 17 فیصد تک بڑھ سکتا ہے۔ ماہرین نے کہا ہے کہ وہ آلوو¿ں پر اپنا انحصار کم کردیں یا پھر صرف بے تحاشہ آلو کھانا کم کردیں۔
بوسٹن می برگھم اینڈ وومن نیشنل ہاسپٹل کے ماہرین کا کہنا ہےکہ ان کا تحقیقی مطالعہ ظاہر کرتا ہے کہ آلو کے زیادہ استعمال اور اس کے بلڈ پریشر پر اور دیگر نقصانات پر اب بحث ہونی چاہیے۔ لیکن ایک ماہر نے کہا ہے کہ سارا الزام آلوو¿ں پر نہیں دھرنا چاہیے بلکہ اس کے ساتھ گوشت، تیل، اچار، چٹنیاں اور بے تحاشہ نمک بھی اس مرض کی وجہ ہوسکتے ہیں۔
ماہرین نے 20 سال تک ایک لاکھ 87 ہزار سے زائد خواتین اور مردوں کا جائزہ لیا اور ان سے ان کی خوراک کے بارے میں سوالنامے بھروائے گئے۔ مطالعے کے شروع اور آخر میں ان سے ان کے بلڈ پریشر کے بارے میں پوچھا گیا۔ شروع میں تو کسی نے بلڈ پریشر کی شکایت نہیں کی۔ لیکن اس کے بعد ان کا سروے کیا گیا تو آلو کھانے والے افراد کی اکثریت کا بلڈ پریشر معمول سے زیادہ نوٹ کیا گیا۔ ماہرین کے مطابق آلو میں گلائسیمک کی زائد مقدار موجود ہوتی ہے جو بلڈ پریشر میں اضافہ کرتی ہے اور اس تحقیق کی یہی بڑی وجہ ہوسکتی ہے۔ گلائسیمک انڈیکس سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے آخر کاربو ہائیڈریٹس خون میں شوگر کی وجہ کیوں بنتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہےکہ ان کی تحقیق سے یہ ثابت ہوا ہے کہ آلو براہِ راست بلڈ پریشر نہیں بڑھاتے بلکہ بلڈ پریشر بڑھانے میں کسی نہ کسی طرح مددگار ہوتے ہیں۔ ایک اور غذائی ماہر نے کہا ہے کہ فرنچ فرائیز کی صورت میں آلو کھانا زیادہ خطرناک ہونا چاہیے اور سب سے کم نقصان ابلے ہوئے آلوو¿ں سے ہوتا ہے۔
ایمزٹی وی (ٹیکنالوجی)ڈیون آئی لینڈ، کینیڈاکے علاقے بیفن بے میں واقع ہے۔ بیفن بے، کینیڈین قطب شمالی مجموعہ الجزائر ( Canadian Arctic Archipelago) کا حصہ ہے۔ 55247 مربع کلومیٹر پر محیط ڈیون آئی لینڈ دنیا کا سب سے بڑا بے آباد جزیرہ ہے۔ کروشیا جتنی وسعت رکھنے والا یہ جزیزہ آبادی سے کیوں محروم ہے؟ اس کی معقول وجوہات موجود ہیں۔ قطب شمالی میں واقع ہونے کی وجہ سے یہاں کا اوسط سالانہ درجہ حرارت منفی 16 ڈگری سیلسیئس ہے۔ اتنے کم درجہ حرارت کی وجہ سے جزیرے پر سال بھر برف جمی رہتی ہے۔ بالخصوص اس کے شمالی حصے میں برف کی 500 سے 700 میٹر موٹی تہیں موجود ہیں۔
صرف موسم گرما کے عروج پر ڈیڑھ ماہ کے لیے ڈیون آئی لینڈ کی زمین برف سے آزاد ہوتی ہے۔ ان دنوں میں یہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت آٹھ ڈگری سیلسیئس تک ہوتا ہے۔ حیوانات و نباتات بھی یہاں ندارد ہیں، تاہم گرما کے دوران گھاس پھوس اور جڑی بوٹیاں اُگ آتی ہیں۔ رہائش کے لیے درکار دوسری بنیادی سہولیات مثلاً بجلی، پانی، ٹیلی فون وغیرہ بھی موجود نہیں ہیں۔ ان وجوہات کی بنا پر عام انسانوں نے یہاں رہائش اختیار کرنے میں دل چسپی نہیں لی البتہ محققین یہاں ڈیرہ ڈالے ہوئے ہیں۔
سائنس دانوں اور محققین کے لیے ڈیون آئی لینڈ انتہائی دل چسپ جگہ ہے۔ اس دل چسپی کا سبب جزیرے کی نامہربان آب و ہوا اور بے آب و گیاہ سرزمین ہے۔ ان دونوں عوامل نے مل کر ڈیون آئی لینڈ کو مریخ بنا دیا ہے۔ سائنس دانوں کے مطابق ڈیون آئی لینڈ کا ماحول سُرخ سیارے کے ماحول سے بے حد مشابہت رکھتا ہے۔ اگر آکسیجن اور کہیں کہیں نظر آنے والی گھاس موجود نہ ہو تو اس جزیرے اور مریخ میں کوئی فرق نہیں ہوگا۔ مریخ سے گہری مماثلت رکھنے کے باعث ڈیون آئی لینڈ سائنس دانوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جو اسے ’ مارس آن ارتھ ‘ ( زمین پر مریخ) بھی کہتے ہیں۔ 2001ءسے یہاں ناسا کے ہوٹن مارس پروجیکٹ ( ایچ ایم پی) کے سلسلے میں تحقیق جاری ہے۔ اس پروجیکٹ کا مقصد یہ جاننا ہے کہ دوسرے سیاروں بالخصوص مریخ پر خلانوردوں کا رہن سہن کیسے ممکن ہوسکتا ہے۔ ڈیون آئی لینڈ پر ایک وسیع و عریض گڑھا موجود ہے۔ اس کا قطر 23 کلومیٹر اور گہرائی ڈیڑھ کلومیٹر سے زائد ہے۔ محققین کے مطابق چار کروڑ سال قبل کسی فلکیاتی جسم کے زمین سے ٹکرانے کے باعث یہ گڑھا وجود میں آیا تھا۔ مریخ کی سطح پر بھی ایسے گڑھے پائے جاتے ہیں۔ سائنس دانوں نے اپنا بیس کیمپ اس کے قریب قائم کر رکھا ہے جہاں وہ ہمہ وقت تحقیق میں مصروف رہتے ہیں۔ مریخ کے برعکس ڈیون آئی لینڈ مکمل طور پر زندگی سے محروم نہیں ہے۔ سبزے کی صورت میں یہاں زندگی کا واضح نشان ملتا ہے۔ اس کے علاوہ کیڑے مکوڑوں، کیچوے اور دوسرے حشرات بھی موسم گرما کے دوران نکل آتے ہیں۔
ایمز ٹی وی(ٹیکنالوجی)اس فیچر کے ذریعے ایک نقشہ نمودار ہوتا ہے کہ فیس بک پر کس ملک اور شہر سے اس وقت لائیو لیکن غیر پرائیوٹ ویڈیوز نشر ہورہی ہیں۔ فیس بک کے ڈیسک ٹاپ ورڑن میں ایک نئے نقشے کا اضافہ کیا گیا ہے جس میں نیلے نقطے نمودار ہوتے ہیں جو ظاہر کرتے ہیں کہ یہاں سے نشر ہونے والی ویڈیوز کو زیادہ لوگ دیکھ رہے ہیں۔ اس پر کرسر لاتے ہی مزید تفصیل بھی نمودار ہوجاتی ہے اوراس سے آگے جانے والی لائنوں سے معلوم ہوگا کہ اس ملک کی ویڈیو کہاں کہاں دیکھی جارہی ہے۔
مثلاً اگر آپ اسکائی ٹی وی کی لائیو اسپورٹس اسٹریم دیکھ رہے ہیں تو اس سے نکلنے والی لکیریں دیگر کئی ممالک تک جارہی ہوں گی جن سے آپ کو معلوم ہوجائے گا کہ ویڈیو کن ممالک میں دیکھی جارہی ہے۔ تاہم دونوں کی درست ترین لوکیشن پرائیوسی کی وجہ سے تھوڑی مبہم رکھی جاتی ہے۔
لیکن تمام لائیو اسٹریمنگ اتنی دلچسپ نہیں کہ انہیں دیکھا جائے۔ اکثر لوگ باہر بیٹھے ہیں اور لائیو اسٹریم ویڈیو بھیج رہے ہیں جب کہ کچھ لوگ دعوتوں کو بھی اسٹریم کررہے ہیں۔ عین اسی طرح جس طرح لوگ فیس بک پر پکوڑے اور سینڈوچ پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ ٹویٹر کے پیری اسکوپ جیسی ایک سہولت ہے جس میں آپ لائیو ویڈیو دیکھ سکتے ہیں۔ لیکن اسٹریمنگ سے قبل یہ ضرور نوٹ کرلیں کہ وہ پرائیوٹ ہے یا پبلک کے لیے ہیں۔
ایمزٹی وی (ٹیکنالوجی) صبح صبح ا±ٹھ کر آئینہ دیکھنا سب کا روز مرہ کا معمول ہے لیکن اگر یہی آئینہ آپ کو خوش آمدید کہے اور ساتھ میں موسم کا احوال بتائے بلکہ یہ بھی بتائے کہ آپ کے دفتر جانے والے راستے میں ٹریفک کی صورت حال کیا ہے تو کیسا رہے گا۔ مائیکروسافٹ نے ایسا جادوئی آئینہ تیار کیا ہے جو یہ تمام باتیں آپ کو بتاسکتا ہے۔ سنگاپور میں معنقد ہونے والی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کانفرنس 2016 میں مائیکروسافٹ نے اپنے نئے جادوئی آئینے کو متعارف کرا دیا ہے۔ یہ آئینہ مائیکروسافٹ کی سنگاپور ڈیویلپرز کی ٹیم نے انٹرنیٹ آف تھنگز کے حوالے سے تیار کیا ہے۔ مائیکروسافٹ کے اس جادوئی آئینے پر ایک ویب کیم نصب ہے جو صارفین کا چہرہ پہچان کر انہیں خوش آمدید کہہ سکتا ہے۔
اس جادوئی آئینے میں ذاتی استعمال کے لیے 8 افراد کی پروفائلز بنائی جاسکتی ہیں۔ اس طرح یہ چہرہ پہچانتے ہی انہیں لاگ ان کر دیتا ہے۔ یہ بطور آئینہ تو کام کرتا ہی ہے لیکن ساتھ میں صارفین کو ان کی پسند کے مطابق معلومات بھی دکھاتا ہے۔ چہرہ دیکھ کر یہ جذبات کا اندازہ بھی لگا سکتا ہے کہ اس وقت انسان غصے میں ہے یا مسکرا رہا ہے۔ یہ آئینہ فی الحال ڈیمو مراحل میں ہے اور مائیکروسافٹ کا ارادہ اس میں مزید فیچرز شامل کرنے کا بھی ہے جیسے کہ ٹوئٹر اور فیس بک کی نیوز فیڈ دکھانا۔
کاروباری لحاظ سے دیکھا جائے تو تشہیری مہم چلانے والی کمپنیز کے لیے یہ ایجاد انتہائی کارآمد ثابت ہو گی۔ اگر کوئی اسکرین تشہیری مہم دکھا رہی ہو تو یہ کسی کو پتا نہیں چلتا کہ کتنے لوگ اس کی طرف متوجہ ہوئے لیکن اس آئینے پر دکھائے گئے اشتہار کو جتنے لوگ رک کر دیکھیں گے یہ ان کی تصویر بھی بنا سکتا ہے۔ اس طرح باآسانی لوگوں کی دلچسپی کا اندازہ لگایا جا سکے گا۔ پچھلے دنوں سام سنگ نے بھی اپنے جدید آئینے کو متعارف کرایا تھا لیکن مائیکروسافٹ میجک مرر شاید اس سے بڑھ کر مفید ثابت ہو گا۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد)حکومت نے پاناما لیکس پر ٹی او آرز مرتب کرنے کے لیے تشکیل دی گئی پارلیمانی کمیٹی کے لیے اپنے نمائندوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔ حکومت کی جانب سے وفاقی وزرا اسحاق ڈار، خواجہ سعد رفیق، خواجہ آصف، میر حاصل بزنجو، انوشہ رحمان اور اکرم خان درانی پارلیمانی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔ حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے ٹی او آرز مرتب کرنے کے لیے 12 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں دونوں جانب سے 6،6 اراکین شامل ہیں۔ جبکہ دوسری جانب اپوزیشن کے نمائندوں میں سینیٹر اعتزاز احسن، شاہ محمود قریشی، غلام احمد بلور، بیرسٹر سیف، طارق اللہ اور طارق بشیر چیمہ شامل ہیں جب کہ پارلیمانی کمیٹی کی سربراہی کسی کے پاس نہیں ہوگی اور کمیٹی 2 ہفتوں میں اپنی تجاویز ایوان میں پیش کرنے کی پابند ہے۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاكستان پیپلزپارٹی نے وزیراعظم اور ان كے خاندان كے خلاف نااہلی كے حوالے سے ریفرنس تیار كر لیا جو جمعرات کے روز الیکشن کمیشن میں دائر کیا جائے گا جب کہ الیكشن كمیشن نے وزیر اعظم اور ان كے خاندان كے اثاثوں كی تفصیلات پیپلز پارٹی كو فراہم كرنے كی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی كے رہنما نیئر بخاری اور لطیف كھوسہ كی جانب سے چیف الیكشن كمشنر كو درخواست دی گئی تھی جس میں وزیر اعظم ،ان كے خاندان اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار كے اثاثوں كی تفصیلات مانگی گئی تھیں جب کہ درخواست میں 1990سے 2013 كے دوران جمع كروائے گئے تصدیق شدہ كاغذات نامزدگی اور سالانہ گوشواروں كی تفصیلات مانگی گئی تھیں۔ ذرائع كے مطابق الیكشن كمیشن نے پیپلزپارٹی كی جانب سے مانگی گئی تفصیلات انہیں مہیا كر نے كا فیصلہ كیا ہے اور جلد الیكشن كمیشن مطلوبہ معلومات پیپلزپارٹی كو دے دے گا۔ پیپلزپارٹی كے سیكرٹری جنرل لطیف كھوسہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا كہ پیپلزپارٹی نے وزیراعظم وزیراعلیٰ پنجاب ، ركن قومی اسمبلی حمزہ شہباز اور كیپٹن صفدر كے خلاف ریفرنس تیار كر لیا ہے جس كی حتمی منظوری بدھ كو ہونے والے پارٹی كی قانونی كمیٹی كے اجلاس میں دے دی جائے گی۔ قانونی كمیٹی میں سابق چیرمین سینٹ فاروق ایچ نائیك اور نئیر حسین بخاری، سینٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن اور لطیف كھوسہ شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا كہ ریفرنس كے ہمراہ ٹھوس شواہد بھی دیئے جائیں گے جس میں شریف خاندان كے اثاثوں كی تفصیلات، ان كے بیانات اور سی ڈیز سمیت دیگر مواد شامل ہے۔ انہوں نے بتایا كہ جس طرح ہمارے سامنے اعلیٰ حكمران ہیں اسی طرح ہم نے سنجیدگی كے ساتھ ریفرنس تیار كیا ہے۔
ایمزٹی وiی(انٹرنیشنل)ترکی کے شہر استنبول میں پہلی عالمی انسانیت سربراہ کانفرنس آج سے شروع ہوگئی ہے، جس میں جنگوں اور ماحولیات کی تبدیلی کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بحران سے نمٹنے پر غور کیا جائے گا۔
عالمی انسانیت سربراہ کانفرنس اقوام متحدہ کے زیراہتمام منعقد کی جا رہی ہے جس میں ساٹھ سے زائد ممالک کے سرابراہان مملکت اور فلاحی ادارے شرکت کر رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق دنیا بھر میں تقریبا چھے کروڑ افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں جبکہ ساڑھے بارہ کروڑ افراد کو تعاون اور تحفظ کی ضرورت ہے۔ طیب اردگان نے پناہ گزینوں کے بوجھ کو مل جل کر اٹھانے کے نئے طریقۂ کار وضع کرنے کی اپیل کی ہے۔ خبرایجنسی کے مطابق شام میں پانچ برس سے جاری خانہ جنگی میں اڑھائی لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک جب کہ لاکھوں بے گھر ہو گئے ہیں
ایمزٹی وی(پنجاب) فیصل آباد میں تین روزہ انسدادِ پولیو مہم آج سے شروع ہو گئی ہے۔ ضلع بھر کے 13 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جس کیلئے 3 ہزار سے زائد پولیو ٹیموں کی ڈیوٹیاں بھی لگا دی گئی ہیں۔
فیصل آباد میں تین روزہ انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے جو 23 مئی سے 25 مئی تک جاری رہے گی۔ ضلع بھر کے تیرہ لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جس کیلئے تین ہزار سے زائد پولیو ٹیموں کی ڈیوٹیاں بھی لگا دی گئی ہیں۔ دو ہزار چار سو پینسٹھ موبائل ٹیمیں گھر گھر جا کر قطرے پلائیں گی جبکہ ایک سو پینسٹھ ٹرانزٹ ٹیمیں لاری اڈے اور اسٹیشینز پر جبکہ چار سو کے قریب مختلف ہاسپٹلز اور ڈسپنسریوں میں اپنی خدمات سرانجام دیں گی۔
محکمہ صحت کی جانب سے پولیو ورکرز کی سیکورٹی کے بھی مناسب انتطامات کئے گئے ہیں۔ ایریا انچارج کے ساتھ پولیس اہلکار بھی ڈیوٹی پر ہوں گے