Tuesday, 19 November 2024

ایمزٹی وی(اسلام آباد) ایم کیوایم کے سابق رہنماعمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات کرنے کے لیے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی جو اڈیالہ جیل میں کیس میں گرفتار ملزمان سے پوچھ گچھ کرے گی۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ کی عمران فاروق کے قتل کیس کی تحقیقات کرنے کے لیے غیر ملکی پرواز ای کے 614 سے اسلام آباد پہنچی۔ ذرائع کے مطابق برطانوی تحقیقاتی ٹیم عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزمان معظم علی، محسن اور خالد شمیم سے اڈیالہ جیل میں پوچھ گچھ کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی تحقیقاتی ٹیم پاکستانی ٹیم سے بھی ملاقات کرے گی جس میں عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ایمز ٹی وی (کراچی) بجٹ میں عام استعمال کی مختلف اشیا پر ٹیکس میں ردوبدل کی تجویز کے بعد خشک دودھ کی درآمدی ڈیوٹی پچاس فیصد جبکہ لوبیا پر پر پانچ فیصد کسٹم ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس

یکم جولائی سے خشک دودھ ،لوبیا دال اور درآمد کی جانے والی پولٹری مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے ، مچھلی ، زرعی سامان اور سولر آلات سستے ہونے کی امید بھی ہے ۔ بجٹ میں عام استعمال کی مختلف اشیا پر ٹیکس میں ردوبدل کی تجویز کے بعد خشک دودھ کی درآمدی ڈیوٹی پچاس فیصد جبکہ لوبیا پر پر پانچ فیصد کسٹم ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس لگے گا ۔

حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پولٹری مصنوعات کی برآمد پرپندرہ فیصد ڈیوٹی عائد جبکہ چوزوں اورہیچنگ انڈوں کی درآمدی ڈیوٹی دس فیصد تک کرنے کی تجویز پر غور کر رہی ہے جبکہ مچھلی اور جھینگے کی افزائش اور خوراک پر ٹیکس ختم کرنے کی تجویزبھی زیر غور ہے ۔

بجٹ میں پانی کے معیار جانچنے کے میٹرز اور پانی صاف کرنے کے شمسی توانائی کے آلات اور خام مال، زرعی مشینری اور آلات کی درآمد پر ڈیوٹی ختم کرنے کا بھی امکان ہے

ایمز ٹی وی(صحت) عالمی ادارہ صحت کے مطابق زیکا وائرس افریقی جزیرے کیپ ورڈی کے ساحل کے قریب گردش کرتا پایا گیا ہے اور یہاں اس مہلک وائرس سے متاثرہ 7 ہزار مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں جن میں تقریبا 180 حاملہ خواتین بھی شامل ہیں۔ افریقا میں ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر ماٹشیڈیشو موئٹی کا کہنا ہے کہ افریقی ممالک کو چاہیئے کہ وہ زیکا وائرس سے بچنے کے لئے حاملہ خواتین کو اس وائرس کی پیچیدگیوں سے متعلق آگاہی پیدا کریں اور اس کی منتقلی روکنے کے لیے لوگوں کی حوصلہ افزائی کریں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ زیکا وائرس پر تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ یہ ایشیائی نسل کے وائرس ہیں اور اسی نسل سے تعلق رکھتے ہیں جو برازیل میں بچوں کے دماغ کے سائز کو متاثر کرنے کا سبب بنے۔ دوسری جانب برطانیہ کے ایک محقق کا کہنا ہے کہ چھوٹے پیمانے پر افریقی ممالک میں زیکا وائرس گذشتہ 50 برسو?ں سے موجود ہے اس لیے وہاں کی کچھ آبادیوں میں اس سے مدافعت کی قوت پیدا ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ زیکا وائرس مچھر کے کاٹنے کی وجہ سے ہوتا ہے جس میں بچے کے سر کا سائز پیدائشی طور چھوٹا ہوتا ہے، برازیل میں مائیکرو سیفیلی یعنی چھوٹے دماغ کے ساتھ پیدا ہونے والے بچوں کے 1300 کیسز ریکارڈ کئے جا چکے ہیں۔

ایمزٹی وی(صحت) مشرومز کے طبی خواص کی بنا پر انہیں ’میجک مشروم‘ کہا جاتا ہے۔ بعض اقسام کے مشروم میں سکون پہنچانے والا کیمیکل سائلوسائبن شراب اور نشے پر انحصار، خودکشی کرنے کے دوروں اور بار بار ایک ہی کام کرنے والے ایک نفسیاتی مرض اوبسیسو کمپلسیو ڈِس آرڈر (او سی ڈی) جیسے خوفناک مرض کو ختم کرتا ہے۔

بعض تحقیقات کے مطابق نفسیاتی الجھنوں اور خودکشی کی کوشش سے وابستہ نفسیاتی عوارض میں مشروم کا یہ عنصر فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے اور نشے وغیرہ میں بھی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ مشروم میں موجود سائلوسائبن دماغ کے اندر جس مقام پر اثر کرتے ہیں انہیں سیروٹونن ریسیپٹر کہتے ہیں۔ اس طرح سے ڈپریشن اور ذہنی تناو¿ کے شکار افراد کے عارضے اور تکالیف کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

امپیریل کالج لندن کے ماہرین نے تجرباتی طور پر ڈپریشن میں مبتلا 12 افراد کو سائلوسائبن عنصر دیا گیا، 100 طرح کے مشرومز میں سائلوسائبن اور سائلوسِن نامی اہم اجزا پائے جاتے ہیں۔ مطالعے میں ایسے لوگ بھی تھے جو 17 سے 18 سال درمیانے درجے کی ڈپریشن کا شکارتھے جن پر کوئی دوا اثر نہیں کررہی تھی۔

ان مریضوں کو 2 دن تک 10 ملی گرام سائلو سائبن دی گئی اس کے ایک ہفتے بعد اس کی مقدار 25 ملی گرام تک پہنچادی گئی۔ اس کے بعد خوراک دینے کے ایک اور 2 دن بعد ان کے دماغ کے ایم آرآئی اسکین لیے گئے اور پھر ایک، 2، 3 اور 5 ہفتوں اور دوسری خوراک دینے کے 3 ماہ بعد دوبارہ اسکین لیے گئے۔ صرف 3 ماہ بعد آدھے مریضوں کی ڈپریشن میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔ ماہرین کے مطابق دوا کے صرف آدھے گھنٹے بعد ہی اس کے مفید اثرات سامنے آگئے اور اس کیمیکل کا کوئی سائیڈ افیکٹ نوٹ نہیں کیا گیا۔ اس طرح ثابت ہوا کہ مشروم میں موجود اجزا ناقابلِ علاج ڈپریشن میں بھی مفید ثابت ہوسکتےہیں۔

ایمز ٹی وی(صحت) ایک غریب بھارتی بچہ جو پیدائشی طور گردن کی عجیب و غریب بیماری میں مبتلا ہے اس کی وجہ سے اس کی گردن 180 ڈگری پر گھوم سکتی، اس کے والدین بھی اس کے مرنے کی دعائیں مانگ رہے تھے لیکن چار ہزار میل دور موجود اجنبی لڑکی نے اس کی زندگی بچا لی۔13 سالہ مہندرا آہیوار پیدائشی طور پر ایک نایاب بیماری میں مبتلا ہے۔ اس بیماری کی وجہ سے اس کی گردن کے پٹھے اس قدر کمزور ہیں کہ وہ اس کے سر کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے۔ یہی وجہ ہے کہ اس گردن ڈھلک کر جسم سے لگی رہتی ہے اور وہ اپنی گردن کو 180 ڈگری کے زاویے پر گھما سکتا ہے۔ مہندرا کے والدین نے اس کے علاج کے لیے درجنوں ڈاکٹروں سے رابطہ کیا لیکن کسی کے پاس اس کا علاج موجود نہ تھا۔ اس بیماری کے علاج کے خاص قسم کی سرجری درکار تھی جس کے لیے بہت زیادہ پیسے درکار تھے جو کہ مہندرا کے غریب خاندان کے پاس نہیں تھے، مہندرا کے والدین صورت حال سے اس قدر تنگ ّگئے کہ وہ اپنے ہی لخت جگر کی موت کی دعائیں مانگنے لگے۔

بارہ سال اس اذیت میں جینے کے بعد مہندرا بھی اس زندگی کا عادی ہو چکا تھا لیکن برطانیہ کے علاقے لیور پول سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون جولی جونز کو جب اس بچے کے بارے میں پتا چلا تو وہ ان کی مدد کرنے کے لیے آگے بڑھی۔ کافی تگ و دو کے باوجود بھی جب وہ کچھ نہ کر پائی تو اس نے ایک آن لائن چندہ جمع کرنے والی ویب سائٹ پر تمام کہانی بیان کی اور چند دنوں میں ہی 12 ہزار پاو¿نڈز کی رقم جمع کر لی۔ یہ رقم لے کر جولی فوراً مہندرا کے گھر بھارت پہنچی۔ اس رقم کی بدولت نئی دلی کے اپالو ہاسپٹل میں مہندرا کی سرجری کا کام شروع ہوا۔ ڈاکٹر راجاگوپالان کرشنن جو کہ ریڑھ کی ہڈی کے ماہر سرجن ہیں انھوں نے اپنی نوعیت کے اس پہلے آپریشن کو کامیابی سے ہمکنار کیا اور اب مہندرا تیزی سے روبہ صحت ہے۔

ایمز ٹی وی(اسلام آباد) پینٹاگون کے بعد افغان صدر اشرف غنی اورچیف ایگزیکٹوعبداللہ عبداللہ نے بھی ڈرون حملے میں طالبان سربراہ ملا اختر منصور کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے جاری ایک بیان میں ملا اختر منصور کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے جب کہ اہم طالبان کمانڈر نے بھی طالبان سربراہ کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے

افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں طالبان سربراہ ملا اختر منصور کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ طالبان رہنما کو پاکستانی علاقے دالبندین میں ساڑھے 4 بجے نشانہ بنایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملا اختر منصور افغان امن عمل میں سب سے بڑی رکاوٹ تھے۔

دوسری جانب پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغان طالبان رہنما ملا اخترمنصور کی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوسکی اور اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔ دفتر خارجہ میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں افغان طالبان رہنما ملا اختر منصور کی ہلاکت کی خبروں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جب کہ اجلاس کے بعد ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ امریکا نے ڈرون حملے میں ملا اختر منصور کے مارے جانے کی اطلاع دی جب کہ اس حوالے سے وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو بھی ڈرون حملہ کئے جانے کے بعد اطلاع دی گئی تاہم ڈرون حملے میں ملا اختر منصور کی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوسکی اور اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی ڈرون حملے میں 2 افراد ہلاک ہوئے، گاڑی پاک افغان بارڈر کے قریب کوچکی سے تباہ شدہ حالت میں ملی، گاڑی کے ڈرائیور کی شناخت محمد اعظم کے نام سے ہوئی جس کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ہے جب کہ دوسرے شخص کی شناخت جاری ہے۔ ترجمان نے کہا کہ گاڑی سے ملنے والا پاسپورٹ پاکستانی ہے جس میں ولی محمد نامی شخص کا نام اور تصویر درج ہے، ولی محمد تفتان سے کرائے پر لی گئی گاڑی میں سفر کررہا تھا جو تفتان کے راستے 21 مئی کو پاکستان میں داخل ہوا، ولی محمد قلعہ عبداللہ کا رہائشی تھا جب کہ اس کے پاسپورٹ پر مستند ایرانی ویزا لگا ہوا تھا۔ ڈرون حملے سے متعلق ترجمان نے کہا کہ حملے پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی، اس کی سالمیت اور عالمی قوانین کے خلاف ہے جب کہ پاکستان ایسے حملوں کے خلاف ماضی میں بھی آواز اٹھاتا رہا ہے

علاوہ ازیں لندن پہنچنے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملا اختر منصور کی ہلاکت کی ابھی تصدیق نہیں ہوئی ہے جب کہ جان کیری کا کل رات ساڑھے 10 بجے فون آیا تھا اور واقعہ کے بعد مجھے اورآرمی چیف کو اطلاع دی گئی جس کے بعد آرمی چیف نے اس معاملے پر مجھ سے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی ڈرون حملہ پاکستان کی سلامتی کے خلاف ہے، ہمیں ڈرون حملوں پر تحفظات ہیں، پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی پر احتجاج کرتے ہیں۔

ادھر امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغان حکام کو اعتماد میں لے کر حملہ کیا گیا، ملا اختر منصور افغانستان میں امریکی فوجیوں کے لئے خطرہ بن چکا تھا، طالبان سربراہ پر حملے کے حوالے سے وزیراعظم نواز شریف سے ٹیلی فون پر بات کی تھی جب کہ حملہ واضح پیغام ہے کہ پرامن اور خوشحال افغانستان کے لئے کام جاری رکھیں گے۔

ایمز ٹی وی(صحت)مائیگرین میں مبتلا افراد اکثر روشنی سے بھی تکلیف محسوس کرتے ہیں اور درد کے دورے کے وقت اندھیرے میں رہنا پسند کرتے ہیں۔ یہ تکلیف سرخ، پیلی، نیلی اور سفید روشنی سے بڑھ جاتی ہے جب کہ سبز روشنی اس درد کو کم کرتی ہے۔ ماہرین کے مطابق سبز رنگ کا سب سے مو¿ثر ویو لینتھ معلوم کرکے ایسے خاص چشمے بنائے جاسکتے ہیں جو درد کی اس شدت کو کم کرسکتےہیں۔ ماہرین کے خیال میں روشنی سے درد کی وجوہ میں شاید دماغ کے اپنے سرکٹ اور وائرنگ کا دخل شامل ہے۔ دماغی سرکٹ کی وجہ سے یہ درد بڑھ جاتا ہے لیکن سبز رنگ اس شدت کو کم کرسکتا ہے۔ ہارورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کا طویل تحقیق کے بعد کہنا ہے کہ سبز روشنی سے مائیگرین کی تکلیف کم کی جاسکتی ہے۔

ماہرین نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے ایسے نیم نابینا افراد پر تحقیق کی جو مائیگرین کے شکار تھے۔ یہ لوگ کسی عارضے یا حادثے کی وجہ سے اندھے ہوگئے تھے۔ ان افراد کو جب نیلی روشنی میں رکھا گیا تو ان کے سر کا درد شدید ہوگیا۔ اس کے بعد ایک دوسرے تجربے میں بصارت والے افراد کو مائیگرین کے درد کے وقت ایک اندھیرے کمرے میں رکھا گیا اور ان پر دھیرے دھیرے سفید، سبز، پیلی اور پھر لال روشنی ڈالی گئی۔ اس دوران مختلف روشنیوں سے بڑھنے والے درد کو ناپنے کے لیے رضاکاروں کے سر پر الیکٹروڈ لگائے گئے۔ بینائی والے رضاکاروں نے کہا کہ نیلی روشنی نے ان کی تکلیف بقیہ روشنی جیسی ہی تھی لیکن سبز روشنی سے ان کا درد نہیں بڑھا بلکہ درد کم ہوگیا۔

ماہرین کے مطابق سبز روشنی ہو تو کوئی بھی شے اگر مائیگرین کے مریضوں کو سکون پہنچا سکے تو یہ اچھا ہوگا کیونکہ دردِ سر کی یہ قسم بہت تکلیف دہ ہوتی ہے۔ ماہرین نے کہا ہے کہ اب وہ اس معاملے پر مزید تحقیق کرر ہے ہیں جب کہ ایسے چشمے بھی بنائے جاسکتے ہیں جو ساری روشنیوں کو روک کر صرف سبز روشنی کو ہی آنکھوں تک پہنچنے دے کیونکہ اس سے ان کی تکلیف میں کمی کی جاسکے گی۔

ایمزٹی وی(ٹیکنالوجی) چھوٹی سے چھوٹی چیزوں کے مشاہدے کے لیے مائیکرو اسکوپ کا استعمال کیا جاتا ہے اور ان کی تصاویر بنانے کے لیے خصوصی کیمرے درکار ہوتے ہیں۔ اٹالین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے تعاون سے اسمارٹ مائیکرو آپٹکس کمپنی نے ایک انتہائی چھوٹا سا لینس تیار کیا ہے جو کسی بھی اسمارٹ فون کے کیمرے کے اوپر باآسانی چپکایا جا سکتا ہے۔

اس مائیکرو لینس کو بلپس کا نام دیا گیا ہے۔ یہ لینس ایک چھوٹے سے بینڈ پر مشتمل ہے اور اس میں چپکنے کی صلاحیت بھی موجود ہے۔ اسمارٹ فون کے کیمرے پر اسے چپکانے کے بعد انتہائی چھوٹے سائز کی چیزوں جیسے کہ انسانی جلد کے خلیوں، انتہائی چھوٹے حشرات یا کسی بھی چیز کا نہ صرف مشاہدہ کیا جا سکتا ہے بلکہ ان کی انتہائی اعلیٰ معیار کی تصاویر بھی بنائی جا سکتی ہیں۔ اس لینس کو اینڈروئیڈ اور آئی او ایس ایپلی کیشن کے ذریعے استعمال کیا جاتا ہے۔ بلپس مائیکرو لینس کی قیمت لگ بھگ 2200 پاکستانی روپے کے برابر ہو گی جس کی وجہ سے تحقیق سے دلچسپی رکھنے والے طلبہ کو بھرپور مدد ملے گی۔

ایمزٹی وی(ٹیکنالوجی) ناسا کے سائنسدانوں نے تصدیق کی ہے کہ عالمی سطح پر رواں سال اپریل کا مہینہ گرم ترین رہا ہے جو اوسط سے 1.11 سینٹی گریڈ گرم تھا جب کہ ابتدائی 3 ماہ کے بھی درجہ حرارت معمول سے زیادہ تھے اور اس طرح 2016 انسان کی معلومہ تاریخ کا گرم ترین برس ثابت ہوسکتا ہے۔

ناسا کے سائنسدانوں نے تصدیق کی ہے کہ اس سال اپریل کا مہینہ گرم ترین رہا ہے جو اوسط سے 1.11 سینٹی گریڈ گرم تھا جب کہ سال 2016 کے ابتدائی 3 مہینے بھی ریکارڈ گرم رہے تھے۔ ناسا کے ا?ب و ہوا کے ڈیٹا ریکارڈ نے پیش گوئی کی تھی کہ 2016 ایک اور ریکارڈ گرم ترین سال ہوگا۔

بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کے نزدیک ایل نینو اس گرمی کا ذمے دار ہے لیکن یہ معلوم نہ تھا کہ فرق اتنا زیادہ ہوگا۔ ماہرین کے مطابق ایل نینو کے ایک بڑے واقعے کے بعد گرم پانی کی لہریں جنوبی بحرالکاہل ( پیسیفک) کی جانب بڑھیں اور اس کا اثر پورے کرہ ارض پر پڑا۔ ناسا کے گوڈارڈ اسپیس سسٹم اور نیشنل اوشیانک اینڈ ایٹماسفیئرک ایجنسی (این او اے اے) کےمطابق اس سال جنوری اور فروری اگرچہ سردی کے مہینے تھے لیکن ان مہینوں کا اوسط درجہ حرارت بالترتیب 1.13 اور 1.34 درجہ سینٹی گریڈ گرم تھے۔ اس کے علاوہ مارچ بقیہ مہینوں کے مقابلے میں 1.28 سینٹی گریڈ گرم تھا۔

دوسری جانب سائنسدانوں نے کہا ہے کہ ا?سٹریلیا کے سمندروں میں مونگے اور مرجانی سلسلوں کی پلیچنگ بھی نوٹ کی گئی ہے جب کہ بعض افریقی ممالک اس وقت شدید خشک سالی کی لپیٹ میں ہیں۔ اس کے علاوہ سولومن جزائر میں موجود 5 اہم جزیرے سمندر میں غائب ہوچکے ہیں۔

این او اے اے کے مطابق زمین پر 1880 کے بعد سے اب تک درجہ حرارت کا ریکارڈ رکھا جارہا ہے جس کے تحت 2016 گرم ترین سال ہوسکتا ہے کیونکہ لگاتار 4 مہینوں تک اوسط درجہ حرارت سب سے زیادہ دیکھا گیا ہے۔ کرسچیئن ایڈ نامی تنظیم کا کہنا ہے کہ 2060 تک دنیا کے ساحلی علاقوں پر رہنے والے ایک ارب افراد بالواسطہ یا بلاواسطہ متاثر ہوسکتے ہیں۔ غریب ممالک کی مدد کے لیے 100 ارب ڈالر کا کلائمٹ فنڈ قائم کیا گیا ہے تاکہ آب و ہوا میں تبدیلی سے شدید متاثر ہونے والے افراد کی مدد کی جاسکے۔

ایمز ٹی وی(ٹیکنالوجی)آج کل ہر چیز کی مارکیٹنگ زوروں پر ہے۔ ایس ایم ایس مارکیٹنگ کی بات کی جائے تو اس پر تو کچھ زیادہ ہی زور نظر آتا ہے۔ تقریباً ہر فون رکھنے والے کو دن بھر کہیں نہ کہیں سے تشہیری ایس ایم ایس آتے ہی رہتے ہیں۔ فالتو ایس ایم ایس بھیجنے میں موبائل نیٹ ورک کمپنیز خود کسی سے پیچھے نہیں، دن بھر ان کے اپنے تشہیری ایس ایم ایس ناک میں دَم کر دیتے ہیں۔

ان ایس ایم ایس سے جان چھڑانے کے کئی طریقے موجود ہیں۔ موبائل نیٹ ورک کے اپنے تشہیری ایس ایم ایس بند کرنے کے لیے آپ ا±ن کی ہیلپ لائن پر بات کر کے کہہ سکتے ہیں کہ آپ کو ایسے ایس ایم ایس نہ بھیجے جائیں تو وہ آپ کے نمبر پر آئندہ کم سے کم ایس ایم ایس کریں گے۔

دیگر فالتو ایس ایم ایس کو بلاک کرنے کے لیے اینڈروئیڈ اور آئی او ایس دونوں میں پہلے سے بندوبست موجود ہوتا ہے۔ جس ایس ایم ایس بھیجنے والے کو آپ بلاک کرنا چاہیں تو اینڈروئیڈ میں اس پر ٹچ کرکے رکھیں تو ایک مینو ظاہر ہو جائے گا جس میں اس نمبر کو ”رجسٹر ایز اسپیم“ کرنے کا آپشن موجود ہو گا۔ اگر آپ کسی نمبر کو اسپیم کے طور پر منتخب کرلیں تو آئندہ اس کے ایس ایم ایس آپ کو تنگ نہیں کریں گے۔

اسی طرح کا آپشن آئی فون میں بھی موجود ہوتا ہے۔ جسے میسج بھیجنے والے کو آپ خاموش کرنا چاہیں اس کا میسج کھول کر اوپر موجود ڈیٹیلز کے بٹن پر کلک کریں۔ اگلی اسکرین پر ”ڈوناٹ ڈسٹرب“ کا آپشن موجود ہو گا جسے آپ فعال کر کے ان پیغامات سے جان چ±ھڑا سکتے ہیں۔ آئی فون میں کسی نمبر کو مکمل طور پر بلاک کرنے کا آپشن موجود ہوتا ہے۔ اس کے لیے اسی طرح نمبر کے ساتھ موجود ڈیٹیلز کے آئی کن پر کلک کریں تو ڈیٹیلز کا حصہ کھل جائے پھر سب سے آخر میں دیکھیں ”بلاک دِس کالر“ کا آپشن موجود ہو گا۔ اس طرح یہ نمبر بلاک ہو جائے گا اور آئندہ ایس ایم ایس تو کیا کال بھی نہیں کر پائے گا۔

اگر بعد میں کبھی آپ کسی نمبر کو اَن بلاک کرنا چاہیں یا تمام بلاک کیے گئے نمبرز دیکھنا چاہیں تو آئی فون کی سیٹنگز میں آجائیں۔ سیٹنگز میں آنے کے بعد فون کے آپشن میں آئیں جہاں بلاکڈ کا آپشن موجود ہو گا۔ اس پر کلک کریں تو تمام بلاک نمبرز موجود ہوں گے جنھیں یہاں سے اَن بلاک بھی کیا جا سکتا ہے۔