Tuesday, 19 November 2024
  • ایمزٹی وی(آزادکشمیر)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انورظہیرجمالی کا کہنا ہے کہ کرپشن اور نااہلی کی بیماری ہمارے ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے۔ مظفرآباد میں آزاد کشمیر جوڈیشل کانفرنس سے خطاب کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ عدالتوں میں 60 فیصد مقدمات سرکاری اداروں کی نااہلی، بےحسی اور بد انتظامی کا نتیجہ ہیں۔ کرپشن اورنااہلی کی بیماری ہمارے ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے۔ ہمیں ملک سے کرپشن اورنااہلی کی بیماری ختم کرنےکی ضرورت ہے، اس کے علاوہ گڈگورننس کا ماحول پیدا کرنا بھی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ہمیں ایک دوسرے پر الزامات لگانےکے بجائے اپنا محاسبہ کرنا ہوگا۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ معاشرے میں انصا ف کی فراہمی لازمی جزو ہے، ججز یہ غلط فہمی اپنے دل سے نکال دیں کہ وہ حاکم ہیں ، ججز عوام کے خادم ہے جو عوام کے ٹیکسز سے تنخواہیں اورمراعات لیتے ہیں۔

     
     
 
 
 

ایمزٹی وی(کھیل) ایشین سکس ریڈ بال اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے تینوں کھلاڑیوں نے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ محمد آصف، محمد بلال اور بابر مسیح نے اپنے گروپس میں 4، 4 فتوحات حاصل کیں۔ ابوظہبی میں جاری ایشین سکس ریڈ بال اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستانی کیوئسٹ نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے اپنے گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ سابق امیچر ورلڈ چیمپئن محمد آصف نے آخری گروپ میچ میں بھارت کے کمال چاؤلہ کو ایک کے مقابلے میں چار فریمز سے شکست دی اور گروپ میں چار فتوحات اور ایک شکست سے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی محمد بلال آخری گروپ میچ میں ایران کے سہیل واحدی سے پانچ صفر سے ہار گئے تاہم گروپ سی میں چار کامیابوں اور ایک ناکامی کی بدولت ناک آؤٹ راؤنڈ میں پہنچ گئے۔ پاکستان کے تیسرے کیوئسٹ بابر مسیح نے بھی گروپ جی میں اپنے چاروں میچز جیت لیے۔ ان کا آخری مقابلہ ہانگ کانگ کے چاؤ ہومن سے ہوگا۔ میچ کی ہار جیت سے قطع نظر بابر مسیح ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ چکے ہیں۔

ایمزٹی وی(کھیل) ورلڈ چیمپئن جمیکا کے یوسین بولٹ نے جمہوریہ چیک میں ہونے والی سو میٹر کی ریس ناقابل بیان وقت میں جیت لی دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ نے اوسٹراوا گولڈن اسپائیک میٹنگ میں 100 میٹر کی دوڑ میں ایسی تیزی دکھائی کہ سب دیکھتے رہ گئے جمیکن ایتھلیٹ یوسین بولٹ نے تمام حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مقررہ فاصلہ 9.98 سیکنڈز میں طے کیا اور جیت کا جشن روایتی انداز میں منایا ویمنز پال والٹ ایونٹ میں جمہوریہ چیک کی ایتھلیٹ جیرینا کامیاب رہیں۔ خواتین کی 400 میٹر کی ریس جمیکا کی کرسٹین ڈے کے نام رہی۔ جمیکن ایتھلیٹ نے مقررہ فاصلہ 51.1 سیکنڈز میں عبور کیا مینز پال والٹ ایونٹ میں ورلڈ ریکارڈ ہولڈر فرانس کے رینالڈ لیولن بازی لے گئے۔

ایمز ٹی وی (جھنگ) خوشاب روڈ پر ٹریفک حادثے میں 10 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے۔ خوشاب روڈ پر ناصر آباد کے قریب بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے جھنگ کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) امریکہ کے اسلحہ تاجروں کی تنظیم ’’نیشنل رائفل ایسوسی ایشن‘‘ نے امریکی صدارتی انتخاب میں ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کا اعلان کردیا تفصیلات کے مطابق ’’نیشنل رائفل ایسوسی ایشن‘‘ نے متحد رہنے کا عزم کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کا اعلان کردیا،ایسوسی ایشن کے صدر ’’کرس کوکس‘‘ کا کہنا تھا کہ ہیلری کلنٹن کو ووٹ دینے کا مطلب ہے کہ ہم اپنے کاروبار سے دستبردارہو کر کوئی اور روزگار ڈھونڈیں “نیشنل رائفل ایسوسی ایشن” کے صدرکرس کوکس نے اپنی تنظیم کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں موجود ہزاروں محب الوطن شرکاء، ایسوسی ایشن کے امریکہ بھر میں 5 ملین ممبرز اور10 ملین سے زائد ہمارے سپورٹرز کی نمائندگی کرتے ہوئے میں امریکہ کے صدارتی امیدوار کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کرتا ہوں امریکہ میں اسلحہ فروشوں کو قانونی مشاورت دینے والے سب سے بڑے “لیگل ایڈوائزری گروپ” کے چیف وائن نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ہیلری کلنٹن کو وائیٹ ہاؤس پہنچنے سے روکا جائے،ورنہ وہ اسلحہ ایکٹ میں ترمیم کرنے میں کامیاب ہوجائیں گی،جس کے بعد اسلحہ فروشوں کو اپنے کاروبار کو ’’خدا حافظ‘‘ ہی کہنا پڑے گا۔ یاد رہے ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلحہ فروشوں کے کاروبار کو آئینی و قانونی تحفظ دینے،اورامریکہ میں موجود “بندوق فری زون” ختم کرنے کا برملہ اظہا کیا تھا،جس کے بعد امریکہ کی قومی رائفل ایسوسی ایشن نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کا اعلان کردیا۔ واضح رہے ہیلری کلنٹن بندوق مخالف سوچ رکھتی ہیں، اور اسلحہ ایکٹ میں ممکنہ ترمیم جس سے اسلحہ لے کر چلنے کی آزادی مل جائے گی ،کی سب سے بڑی مخالف ہیں،اور اپنی پوری انتخابی مہم میں انہوں نے اسلحہ فری زون قائم رکھنے اور اسلحہ کی فروخت کے قوانین کو سخت کرنے کا پرچار کیا تھا۔ شاید یہی وجہ ہے کہ ہیلری کلنٹن کی اسلحہ مخالف پالیسی کو دیکھتے ہوئے اسلحہ فروشوں نے ہیلری کلنٹن کے بجائے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کا فیصلہ کیا۔

ایمزٹی وی (اسلام آباد)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی کا کہنا ہے کہ اوباما انتظامیہ پر یہ واضح کیا جا چکا ہے کہ پاکستان کی امداد روکنے سے دونوں ممالک کے تعلقات بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں طارق فاطمی نے کہا کہ صدر براک اوباما اور وزیر خارجہ جان کیری پاکستان کے دوست ہیں اور انہوں نے ہمیشہ پاکستان کے مفادات کا تحفظ کیا ہے اس لیے ہمیں امید ہے کہ وہ پاکستان کی فوجی مالی امداد کے لیے سینیٹ کو قائل کرلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی سینیٹ نے پاکستان کی امداد روکی نہیں بلکہ کچھ شرائط عائد کی ہیں تاہم اس معاملے پر سینیٹ کو قائل کرنا پاکستان کا درد سر نہیں ہے۔ طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ اوباما انتظامیہ پر یہ واضح کیا جا چکا ہے کہ پاکستان کی امداد روکنے سے امریکا اور پاکستان کے تعلقات بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔ ایف 16 طیاروں سے متعلق انہوں نے بتایا کہ اس معاہدے پر بھی امریکا سے بات چیت جاری ہے اور امید ہے کہ یہ معاملہ بھی جلد حل ہوجائے گا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں انعام یا کسی کی خوشنودی کے لیے نہیں کرتا بلکہ انسداد دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں ہمارے قومی مفاد میں ہیں جب کہ ہم نے امریکی انتظامیہ اور سینیٹ کے کچھ ارکان کو بھی بتا دیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف ہماری کارروائیاں صرف پاکستان کے مفاد میں نہیں بلکہ امریکا اور دوسری دنیا کا مفاد بھی اسی سے وابستہ ہے۔ ایک سوال کے جواب میں طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کی محفوظ پناگاہوں سے متعلق دعوے حقائق کے بالکل برعکس ہیں، پاکستان کی ایک لاکھ 80 ہزار فوج اور ایئرفورس ان علاقوں میں کارروائیوں میں مصروف ہے۔

ایمز ٹی وی (تجارت) ایف پی سی سی آئی میں آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایسوسی ایشن چیئرمین کا کہنا ہے کہ سوئی سدرن نے بغیر مشاورت کے سندھ میں اچانک 3 روز گیس کی لوڈ شیڈنگ شروع کر دی ہے جس کے سبب عوام سی این جی کے حصول کے لئے لمبی قطاروں میں خوار ہو رہے ہیں۔ اسکے علاوہ انرجی ویلیو میں اضافے کے سبب پمپ مالکان کو گیس مہنگی مل رہی ہے۔ ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب کی طرح سندھ میں بھی پمپس پر گیس انفرا اسٹرکچر ٹیکس کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔ -

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) مصر کے تباہ ہونے والے طیارے ایئر بس اے 320 کا ملبہ اور بلیک باکس مل گیا۔ طیارہ گذشتہ روز پیرس سے انقرہ جاتے ہوئے گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ اس سے قبل دعویٰ کیا گیا تھا کہ یونانی جزیرے سے ملنے والا ملبہ مصری طیارے کا ہے تفصیلات کے مطابق مصر کے تباہ ہونے والے طیارے کا ملبہ اور بلیک باکس مل گیا ہے۔ ملبہ مصر کے شہر اسکندریہ کے قریب سمندر میں ملا اس سے قبل طیارے کے ملبہ کی تلاش کا کام بحیرہ روم میں بڑے پیمانے پر جاری تھا۔ تلاش کے عمل میں مصری، یونانی، فرانسیسی اور برطانوی فوجی اہلکار حصہ لے رہے تھے گزشتہ روز مصر کی ہوا بازی کی وزارت نے مسافر طیارے کی بحیرہ روم میں یونان کے جزیرے کیٹے میں گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کردی تھی۔ وزارت کا کہنا تھا کہ پیرس سے قائرہ آنے والی ایئر بس اے 320 تباہ ہوگئی ہے جس پر دہشت گردی کا حملہ متوقع ہے کیونکہ بظاہر اس میں کوئی تکنیکی نقص موجود نہیں تھا مصری طیارے میں عملے کے 10 ارکان سمیت 66 مسافر سوار تھے۔ مسافروں کا تعلق مصر، فرانس، برطانیہ اور دیگرممالک سے تھا گذشتہ ماہ بھی مصری ایئر لائن ہی کے ایک طیارے کو ایک اغوا کار نے ہائی جیک کرنے کے بعد اسے قبرص میں اتار لیا تھا اس سے قبل گذشتہ برس ملائیشیا کا بھی ایک طیارہ دوران پرواز لاپتہ ہوچکا ہے۔ تلاش کرنے والوں نے مختلف مقامات پر جہاز کے ملبے کے ٹکڑے ملنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایمز ٹی وی(ٹیکنالوجی)دنیا ایک عرصے سے اس بات کی منتظر تھی کہ ٹیکنالوجی کی دنیا کی معروف ترین کمپنی گوگل خود اپنا فون کب پیش کرے گی۔ گوگل نیکسس فون ویسے تو دستیاب ہیں لیکن انھیں گوگل خود تیار نہیں کرتا بلکہ گوگل کی اشتراکی کمپنیاں جیسے کہ ایل جی، ایچ ٹی سی اور ہواوے بناتی ہیں لیکن اب گوگل اپنا فون مکمل طور پر خود تیار کرے گا۔ گوگل کے تازہ ترین اعلان کے مطابق ان کے ماڈیولر فون 2017 میں دستیاب ہوں گے۔

گوگل کا یہ نیا فون پروجیکٹ ایرا کے تحت پیش کیا جائے گا۔ اس پروجیکٹ میں ماڈیولر فونز پر کام کیا جا رہا تھا جس کے تحت صارفین اپنی پسند سے اپنا فون خود بنا سکیں گے۔ اس فون کے مختلف حصے جیسے کہ کیمرا، بیٹری اور دیگر ہارڈویئر کو ضرورت کے تحت جب چاہیں بدلا جا سکے گا۔ جس طرح ہم کمپیوٹر کے مختلف حصے ضرورت پڑنے پر خود بدل سکتے ہیں۔ اگر فون کا کیمرہ مزید بہتر، اضافی بیٹری یا اسپیکر، مزید طاقت ور ریم وغیرہ لگانا ہو تو فون میں موجود ٹائلوں کی طرح لگے کسی بھی حصے کو نکال کر نیا ہارڈ ویئر لگایا جا سکے گا۔ اس طرح صارفین کو بار بار نئے فون خریدنے سے نجات مل جائے گی کیونکہ وہ خود اپنی پسند سے اپنا فون بنا اور اپ گریڈ کر سکیں گے۔ اس منصوبے پر کئی سالوں سے کام جاری تھا لیکن گزشتہ روز پہلی دفعہ گوگل نے اس فون کے پروٹوٹائپ ورژن کا کامیاب تجربہ پیش کیا۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے ملزم کو اپنی حراست میں لے لیاہے ابتدائی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے مغربی حصے کے قریب ایک مسلح شخص نے اچانک فائرنگ شروع کردی۔ تاہم فائرنگ کے واقعے میں کسی شخص کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ہیں سکیورٹی اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے اس مسلح شخص کو زخمی کر دیا،امریکی میڈیا کے مطابق مذکورہ شخص وائٹ ہاؤس میں داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا فائرنگ کے واقعے کے وقت امریکی صدر باراک اوبامہ وائٹ ہاؤس میں موجود نہیں تھے پولیس نے سیکورٹی کے پیش نظر وائٹ ہاؤس کو سیل کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔