ایمزٹی وی(ٹیکنالوجی) برطانوی انجینیئروں کی ایک ٹیم نے وائرلیس کے ذریعے بجلی ایک فون کی بیٹری سے دوسرے فون تک پہنچانے کا ایک کامیاب تجربہ کیا ہے اور اسے پاور شیئر کا نام دیا گیا ہے جس میں لچکدار کوائلیں اور منسلک ہونے والی جگہ ہیں اگر آپ کے فون یا اسمارٹ واچ کی بیٹری بہت کم ہوچکی ہے تو زیادہ توانائی والی واچ یا اسمارٹ فون کو آپس میں چپکا کر ایک کا چارج دوسرے میں منتقل کیا جاسکتا ہے جب کہ اس کے لیے کسی تار کی ضرورت نہیں رہتی۔
اگرچہ بیٹری چارج کرنے والے لاتعداد پاور پیک بازار میں دستیاب ہیں لیکن ان وزنی اشیا کو اپنے ساتھ لے جانا ایک بڑا مسئلہ ہوتا ہے۔ اسی لیے یونیورسٹی آف برسٹل کے سائنسدانوں نے پاور شیئر نظام تیار کیا ہے جو رائج معیارات کے تحت کام کرتا ہے۔ اس میں کلاس ای ایمپلی فائر ہے جو ٹرانسمٹ سرکٹ پر کام کرتا ہے اور کیوآئی ریسیونگ سرکٹ ہے جو جارچ وصول کرتا ہے۔
اس کے بعد گھڑی سے گھڑی اور اسمارٹ واچ سے اسمارٹ واچ ملاکر صرف فون کو تھپتھپائیں اور جارچنگ شروع ہوجاتی ہے۔ اندازاً 12 سیکنڈ کی چارجنگ سے بند ہوتے ہوئے فون پر ایک منٹ بات کی جاسکتی ہے اور 2 منٹ چارجنگ سے 4ر منٹ کی گفتگو اوراتنے ہی منٹ کی ویڈیو دیکھی جاسکتی ہے۔
اس کے لیے ماہرین نے چارج بھیجنے اور وصول کرنے والی 2 کوائلز بنائیں اور انہیں مختلف آلات پر آزمایا جب کوائل سے کرنٹ گزرتا ہے تو الیکٹرو میگنیٹک میدان پیدا ہوتا ہے اور وہ دوسری کوائل تک جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اسمارٹ واچ کے پٹے میں ایسی کوائلیں لگا کر ان سے پاور شیئر کیا جاسکتا ہے۔
برسٹل یونیورسٹی کے تجربے سے ظاہر ہوا ہے کہ کوائل کے ذریعے 3.1 وولٹ ٹرانسفر کیا جاسکتا ہے لیکن اس میں ایک کمی ہے کہ وائرلیس نظام جتنی توانائی منتقل کرتا ہے اتنی ہی فضا میں ضائع بھی کردیتا ہے یعنی ا?دھی توانائی ہی منتقل کی جاسکتی ہے۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد)چیف جسٹس انورظہیرجمالی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے حج کوٹاسےمتعلق پرائیوٹ ٹورآپریٹرز کی درخواست کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران ٹور آپریٹرز کے وکیل نے کہا کہ وزارت مذہبی امور عدالتی فیصلوں کی غلط تشریح کر رہی ہے اور رجسٹرڈ ٹور آپریٹرز کو 4 سال سے کوٹا نہیں مل رہا۔ نجی ٹور آپریٹرز کے وکیل کے دلائل پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہم اس بات کا تو رونا رو رہے ہیں کہ نجانے ملک سے کب سفارشی کلچر اور اقربا پروری ختم ہو گی اور ملک میں گڈ گورننس آئے گی۔ جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد کا حکم دیا،کیا ہم سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمدنہ کرنے کا فیصلہ دے دیں۔ عدالت نے وزارت مذہبی امور کو عدالتی حکم پر مکمل عمل درآمد کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
ایمزٹی وی(تعلیم) تھائی لینڈ میں ایک اسکول کے ہاسٹل میں لگنے والی آگ سے 17 طالبات ہلاک جب کہ 5 شدید زخمی ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق تھائی لینڈ کے شمالی صوبے چیانگ رائی میں مسیحیوں کے ایک فلاحی اسکول کے ہاسٹل میں آگ لگ گئی۔ حادثے کے وقت 38 طالبات موجود تھیں جن کی عمریں 5 سے 13 برس کے درمیان تھیں۔ آگ ایسے وقت لگی جب ہاسٹل میں موجود طالبات سو رہی تھیں۔ جو جاگ گئیں وہ تو بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئیں لیکن جو نہ جاگیں وہ ابدی نیند سوگئیں۔ صوبائی انتظامیہ نے 17 بچیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے میں 5 طالبات زخمی ہوئی ہیں جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 2 لاپتہ ہیں جن کے بارے میں کوئی معلومات نہیں۔ چیانگ رائی کی صوبائی پولیس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ہاسٹل میں لگنے والی آگ پر قابو پایا جاچکا ہے، وقوعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں تاکہ اس کی وجوہات کا تعین کیا جاسکے۔
ایمزٹی وی (ٹیکنالوجی) امریکی کمپنی ایسی ڈیجیٹل ایلفابٹ نیڈیئم سینس ڈیوائس تیار کررہی ہے جو دکھنے میں ایک ماؤس کے برابر ہے لیکن اسے صرف ایک انگلی کے ذریعے نہ صرف ماؤس کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے بلکہ مکمل ٹائپنگ بھی کی جا سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بیٹری سے چلنے والی یہ ڈیوائس اسمارٹ فون، ٹیبلٹ، اسمارٹ واچ اور کمپیوٹرز کے ساتھ باآسانی استعمال کی جا سکتی ہے۔ اسے استعمال کرنے کے لیے کسی سطح پر رکھنے کی بھی ضرورت نہیں پڑتی۔ اس میں ٹائپنگ کا انداز بھی بدل دیا گیا ہے کیونکہ اس پر بٹنز موجود نہیں بلکہ ہر لفظ لکھنے کے لیے مختلف تراتیب رکھی گئی ہیں کہ اس پر کسی طرف انگلی پھیریں تو کون سا حرف ٹائپ ہو۔ مکمل طور پر وائرلیس ہونے کی وجہ سے اس کے ذریعے باآسانی اسکرین سے دور بیٹھ کر بھی ٹائپ کیا جا سکتا ہے۔ اس بنانے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ عام ٹائپنگ کی طرح اس کی ٹائپنگ سیکھنے کے بعد باآسانی تیز رفتاری سے ٹائپ کیا جا سکتا ہے۔ عام صارفین سے لے کر کمپیوٹر گیمنگ کے شوقین افراد تک سبھی کے لیے یہ ڈیوائس یکساں مفید ثابت ہو گی۔
ایمزٹی وی(تعلیم)امریکا میں 2 پاکستانی نژاد طالب علموں نے بہترین کاروباری منصوبہ بندی پر 10 ہزار ڈالر کا انعام جیت لیا۔ ذرائع کے مطابق امریکا کی یونیورسٹی آف ٹیکساس نے طالب علموں کی حوصلہ افزائی کے لیے مقابلے کا انعقاد کیا تھا۔ جس کے تحت مختلف شعبہ جات میں امریکی نوجوان نسل کو کاروباری مواقع کے فروغ، باہمی تجارت میں وسعت اور انہیں معاشی میدان میں خود مختار بنا کر اپنے پیروں پر کھڑا کرنا مقصد تھا۔ مقابلے میں کئی پاکستانی نژاد طلبا نے بھی شرکت کی۔ مقابلے میں یونیورسٹی آف ٹیکساس آرلنگٹن کے شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کے پاکستانی نژاد امریکی طالب علم راجا راحیل خانزادہ اور ان کے دوست نے یونیورسٹی آف ٹیکساس آرلنگٹن میں بہترین کاروباری منصوبہ اور پلان تخلیق کرنے پر یونیورسٹی کی جانب سے 10 ہزار ڈالر کا انعام جیت لیا، فورٹ ورتھ میں قائم بزنس فرم کی جانب سے طالب علموں کو مفت مشاورت، کاروبار کے لیے گائیڈ لائن بھی فراہم کی جائے گی۔ راجا راحیل اور ان کی ٹیم نے بزنس کا ایک ایسا سافٹ ویئر تیار کرنے کا منصوبہ تخلیق کیا ہے جو مستقبل میں امریکا سمیت دنیا بھر میں بزنس کی خرید و فروخت میں اہم اور معاون ثابت ہو گا۔
ایمزٹی وی(کھیل) انگلینڈ کے خلاف لیڈز ٹیسٹ میں سری لنکا کی ٹیم فالو آن کا شکار ہوگئی۔ لیڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ نے سری لنکا کے گرد گھیرا تنگ کردیا۔ کھیل کے دوسرے روز انگلینڈ نے پہلی نا مکمل اننگز 171 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی اور 298 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ جونی بیرسٹو 140 اور ایلکس ہیلز 86 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جواب میں سری لنکا کی ٹیم بیٹنگ لائن میں بری طرح ناکام ہوگئی۔ انگلش بولرز نے مہمان بیٹنگ لائن کو صرف 91 رنز پر چلتا کردیا۔ اینڈرسن نے 5 اور براڈ نے 4 کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا۔ سری لنکا کو اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے مزید 206 رنز رکار ہیں۔
ایمزٹی وی(اسلام اباد)پارلیمنٹ نے کم عمر اور غیر مسلم لڑکی کی زبردستی شادی کرانے والوں کیلئے شکنجہ تیا ر کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی نے فوجداری ترمیمی بل 2016ءمنظور کر لیا ہے۔ بل میں تجویز کیا گیا ہے کہ کم عمر لڑکی یا غیر مسلم عورت کی زبردستی شادی کرانے والوں کو دس سال تک کی سزا دی جائے۔ زبردستی شادی کرانے پر دس لاکھ تک جرمانہ بھی کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس جرم کے مرتکب افراد کو دونوں سزائیں بھی دی جا سکتی ہیں۔ بل میں مذہبی جذبات مجروح کرنے یا فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے پر 3 سال قید کی سزا تجویز کی گئی ہے۔ کسی گروہ یا فرد کی جانب سے کسی بھی ملزم پر تشدد کی صورت میں تین سال تک قید کی سزا ہوگی۔ تشدد کے نتیجے میں ملزم کی ہلاکت پر دیگر سخت قوانین کا اطلاق بھی ہو گا۔ بل میں موبائل فونز پر رانگ کال‘ غلط ای میل یا ایس ایم ایس کرنے والوں کیلئے بھی سزائیں تجویز کی گئی ہیں جبکہ قانون شہادت میں ترمیم بھی بل کا حصہ ہے
ایمز ٹی وی(ٹیکنالوجی)یہ سال سام سنگ کے لیے گلیکسی ایس سیون اور ایس سیون ایج کے حوالے سے ضروراہم ہے لیکن 2017 میں سام سنگ اپنے اسمارٹ فونز میں مزید جدت لانے کے لیے تیار ہے۔ چونکہ تہہ ہو جانے والے یعنی فولڈ ایبل اسمارٹ فونز کے بارے میں کافی عرصے سے افواہیں گردش کر رہی تھیں لیکن اب یہ خواب حقیقت کے قریب ہے۔
سام سنگ 2017 میں فولڈ ایبل اسمارٹ فون متعارف کرائے گی۔ یہ ایسے اسمارٹ فونز ہوں گے جو چوڑائی میں ٹیبلٹ جیسے ہوں گے لیکن انہیں موڑ کر اسمارٹ فون جیسی شکل بھی دی جا سکے گی۔ اس منصوبے پر ایک عرصے سے پروجیکٹ ویلی کے نام سے کام جاری تھا۔ فی الحال اس فون کی کوئی حتمی تصویر سامنے نہیں آئی جس سے اس کے ڈیزائن کا یقینی طور پر اندازا ہو سکے لیکن اس کی متوقع تصاویر کی وجہ سے صارفین اس کے شدت سے منتظر بھی ہیں۔
ماہرین کے مطابق فولڈ ایبل اسمارٹ فون اس صنعت میں سام سنگ کو دیگر حریف کمپنیوں سے آگے بڑھنے میں بھرپور مدد دے گا۔ فولڈ ایبل اسمارٹ فون کے علاوہ اگلے سال سام سنگ گلیکسی ایس ایٹ، ایس ایٹ ایج، گلیکسی نوٹ سیون اور نوٹ سیون ایج بھی منظر عام پر آئیں گے۔
ایمز ٹی وی(ٹیکنالوجی) گوگل کلچرل انسٹی ٹیوٹ نے جدید اور تیز ترین روبوٹک آرٹ کیمرا متعارف کرا دیا جو مصوری کے فن پاروں کی ایک ارب پکسلز کی حامل انتہائی تفصیلات کے ساتھ تصاویر بنا سکتا ہے اور اس کا مقصد دنیا بھر میں موجود فن پاروں کی ڈیجیٹل کاپی محفوظ کرنا اور ان پر تحقیق کو آسان بنانا ہے۔مصوری کے فن پاروں کو سمجھنا بھی ایک فن ہے اس لیے مصوری سے دلچسپی رکھنے والے افراد دنیا بھر کے عجائب گھروں میں جاتے ہیں اور وہاں رکھے فن پاروں کا باریک بینی سے جائزہ لیتے ہیں۔ پرانے دور کے مصوروں نے اپنے فن پاروں میں کئی راز چھوڑے ہیں جنہیں تلاش کرنا آسان نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ صدیوں ان کا معائنہ کرنے کے بعد بھی آج تک ان میں چھپی کوئی نہ کوئی نئی چیز دریافت ہو رہی ہے۔
اس کے علاوہ دنیا کے ہر فرد کا ان فن پاروں تک پہنچنا بھی ممکن نہیں۔ ان کی جو تصاویر دستیاب ہیں وہ جتنی بھی اچھی ہو جائیں ان کا انتہائی باریک بینی سے جائزہ لینا ممکن نہیں۔ ان فن پاروں کی تصویر کشی کے لیے الٹرا ہائی ریزولوشن کیمرا درکار ہوتا ہے۔ لیکن یہ فن پارے بہت ہی پرانے دور کے ہونے کی وجہ سے انتہائی نازک ہیں۔ انہیں زیادہ ہوا، روشنی اور نمی سے نقصان پہنچتا ہے۔ یہی وقت ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ کئی ایسے انمول فن پارے ضائع ہو گئے۔
دنیا میں موجود ان پاروں کو محفوظ کرنے کے لیے گوگل کلچرل انسٹی ٹیوٹ نے ایک نیا آرٹ کیمرا متعارف کرایا ہے۔ یہ کیمرہ ایک ارب پکسلز کی حامل الٹرا ہائی ریزولوشن تصویر بنا سکتا ہے۔ یہ کیمرا تصویر کو نقصان پہنچائے بغیر اس کے ایک ایک نقطے کی انتہائی بہترین تصویر بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تصویر کے ہر حصے کو مکمل فوکس میں لانے کے لیے یہ اس کی سیکڑوں تصاویر بنا لیتا ہے۔
اس کیمرے کے ذریعے گوگل کا مقصد دنیا بھر میں موجود نایاب فن پاروں کی ڈیجیٹل کاپیاں تیار کرنا ہے اس کام کے لیے یہ کیمرا دنیا بھر کے عجائب گھروں کا سفر کرے گا تاکہ ان میں رکھے فن پاروں کو ہمیشہ کے لیے محفوظ کیا جا سکے۔ اور یہ کام گوگل بغیر کسی معاوضے کے یعنی مفت انجام دے گا۔ کیمرے کے اجرا کے موقع پر اس کی پہلی بنائی 200 تصاویر کو بھی آن لائن پیش کیا گیا ہے جس سے اس کیمرے کی صلاحیتوں کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
ایمز ٹی وی(ٹیکنالوجی )سال 2013 میں فون بنانے والی دنیا کی معروف ترین کمپنی نوکیا نے اپنا موبائل فون بنانے کا شعبہ مائیکروسافٹ کے ہاتھ بیچ دیا تھا لیکن اب نوکیا اس میدان میں واپسی کے لیے تیار ہے۔ اینڈروئیڈ کی آمد اور بھرپور مقبولیت نے نوکیا موبائل فونز کی فروخت کو شدید نقصان پہنچایا۔ اینڈروئیڈ کو استعمال نہ کرنے کی وجہ سے نوکیا کی مصنوعات صارفین کی پسندیدگی حاصل کرنے میں ناکام ثابت ہوئیں۔
لگتا ہے نوکیا کو بھی اپنی اس غلطی کا اب شدت سے احساس ہے یہی وجہ ہے کہ نوکیا اب کی بار اینڈروئیڈ کے حامل اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ تیار کرے گی جس کے لئے فن لینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک کمپنی ایچ ایم ڈی کے ساتھ معاملات طے پا چکے ہیں۔ یہ کمپنی اسمارٹ فون بنانے کے حوالے سے اچھا تجربہ رکھتی ہے۔ معاہدے کے مطابق یہ کمپنی “نوکیا” کا نام استعمال کرتے ہوئے نئے اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ تیار کرے گی جن میں اینڈروئیڈ کو بطور آپریٹنگ سسٹم استعمال کیا جائے گا۔ اس طرح نوکیا کے شائقین اب حقیقی معنوں میں اینڈروئیڈ پر مبنی شانداراسمارٹ فون دیکھ سکیں گے