ایمزٹی وی(بلوچستان) بلوچستان کے وزیر سردار غلام مصطفیٰ ترین کا بیٹا پشین سے لاپتہ ہوگیا ہے ۔ پولیس کے مطابق صوبائی وزیر کے بیٹے اسد خان کی گاڑی مل گئی جبکہ علاقے کی ناکا بندی کر کے اسد خان ترین کی تلاش شروع کردی گی ہے۔
ایمزٹی وی(تعلیم) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے عملی امتحانات ملتوی کردیئے ذرائع کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے قائم مقام ناظم امتحانات ہدایت اللہ انصاری نے مطلع کیا ہے کہ نویں اور دسویں کے جاری سالانہ عملی امتحانات 23مئی کو شبِ برات کی وجہ سے ملتوی کر دیے گئے ہیں جبکہ ملتوی ہونے والے عملی امتحانات اب 25مئی کو ہونگے۔
ایمزٹی وی(تعلیم)محکمہ تعلیم پنجاب نے اسکولوں کے اوقات تبدیل کردیا۔ تفصِلات کے مطابق رواں سال قبل از وقت موسم گرما کی تعطیلات کے مطالبے نے زور پکڑا تو آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے نئے اوقات کار جاری کر دیے ۔ نئے اوقات کار جاری ہونے کے بعد پہلے دن تمام نجی اسکولز میں تو اس پر عملدر آمد نہیں ہو سکا ۔ تاہم شیڈول تبدیل ہونے کے بعد بچے خوش ہیں کہ پوری نہ سہی ، آدھی چھٹی ہی سہی ۔ پنجاب بھر کے سرکاری اسکول بھی ساڑھے سات بجے کھلے جہاں چھٹی گیارہ بجے ہوا کرے گی۔
ایمزٹی وی(کھیل) پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ کیلئے محمد عامر کے ویزہ کی درخواست جمع کروا دی ہے ۔ محمد عامر کو 2010 کے فکسنگ سکینڈل کی وجہ سے انگلینڈ کا ویزہ حاصل کرنے میں مشکلات درپیش ہیں ۔ پی سی بی نے فاسٹ بولر کا ویزہ حاصل کرنے کیلئے خصوصی کیس تیار کیا ہے ۔ پی سی بی کو امید ہے کہ نیوزی لینڈ کی طرح محمد عامر کو انگلینڈ کا ویزہ بھی جلد مل جائیگا ۔ پاک انگلینڈ سیریز رواں سال جولائی میں شیڈول ہے ، سیریز میں 4 ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور ایک ٹی 20 کھیلا جائیگا۔
ایمزٹی وی(تعلیم) جامعہ کراچی کے متعدد شعبوں میں ایم فل ، پی ایچ ڈی پروگرام کا انعقاد مشکل میں پڑ گیا۔ ذرائع کے مطابق جامعہ کراچی میں متعدد شعبوں میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کے داخلہ ٹیسٹ منعقد کیا گیا جس میں 2649امیدواروں نے شرکت کی جس میں 1599 امیدوار ناکام ہوگئے۔10 سے زائد شعبوں میں انتہائی کم امیدوار پاس ہونے کی وجہ سے ان شعبوں میں ایم فل ، پی ایچ ڈی پروگرام کا انعقاد مشکل ہوگیا ہے۔جامعہ کراچی کے شعبہ اعلٰی تعلیم و تحقیق کے ایک رکن کے مطابق شعبہ فزیالوجی میں ایک اسسٹنٹ پروفیسر ایک پی ایچ ڈی کے امیدوار کا ڈین آفس سے تحقیقی خاکہ زبردستی لے کر آگئے جبکہ امیدوار نے شعبہءچیئر پرسن کی منظوری سے اسے ڈین آفس بھجوایا تھا۔اعلٰی تعلیم و تحقیق کے رکن کے مطابق اس واقعہ کی زبانی اطلاع تو مل گئی ہے تاہم تحریری شکایت کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) پاکستان کے لیے امریکی امداد کی شرائط مزید سخت کردی گئیں امریکی ایوان نمائندگان نے نیشنل ڈیفنس اتھارائزیشن ایکٹ منظور کرلیا پاکستان کے لیے امریکی فوجی امداد کا حصول مزید دشوار ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ نے پاکستان سے ایک بار پھر ڈو مورکا مطالبہ کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کے باوجود کڑی شرائط رکھ دیں امریکی ایوان نے حقانی نیٹ ورک کے خلاف کریک ڈاؤن کے سسلسلے میں پاکستان کی ناکامی پر مایوسی کا اظہار کیا۔ ایکٹ میں 602 بلین ڈالرز کے نیشنل ڈیفنس اتھارائزیشن ایکٹ کے تحت پاکستان کے لیے 450 ملین ڈالر کی امداد کو حقانی گروپ کے خلاف کارروائی اور شکیل آفریدی کی رہائی سے مشروط کردیا گیا ایکٹ میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان حقانی گروپ کے خلاف کارروائی کرے اور شمالی وزیرستان میں گروپ کو ٹھکانے نہ بنانے دے۔ اس سلسلے میں پینٹاگون کو پاکستان کی حقانی گروپ کے خلاف آپریشن کی تصدیق کرنے کا کہا گیا ہے۔ ایکٹ میں مقامی انتظامیہ سے بھی تصدیق طلب کی گئی کہ پاکستان نے حقانی نیٹ ورک کے سینئر رہنماؤں اور درمیانے درجے کے کارکنوں کو گرفتار کرنے اور ان پر مقدمہ چلانے کے حوالے سے پیش رفت دکھائی ہے ایک اور ترمیم میں سیکریٹری دفاع سے تصدیق طلب کی گئی کہ پاکستان اپنے فوجی یا دیگر فنڈز یا امریکا کی جانب سے فراہم کیا گیا ساز و سامان اقلیتی گروپوں پر ظلم و ستم کے لیے استعمال نہیں کر رہا پاکستان کو امداد دینے کی ایک اور شرط ڈاکٹر شکیل آفریدی کی فوری رہائی بھی ہے۔ امریکا کا کہنا ہے کہ شکیل آفریدی بین الاقوامی ہیرو ہے۔ ایوان نمائندگان نے اتھارائزیشن ایکٹ کی متفقہ طور پر منظوری دے دی ڈاکٹر شکیل آفریدی پر الزام ہے کہ انہوں نے ایبٹ آباد میں القاعدہ لیڈر اسامہ بن لادن کو ڈھونڈنے کی مہم میں علاقے میں جعلی پولیو مہم چلائی تھی۔ شکیل آفریدی غداری کے الزام میں اس وقت پشاور کی ایک جیل میں قید ہے اور امریکہ کئی بار اس کی حوالگی کا مطالبہ کرچکا ہے اس سے قبل وزیر داخلہ چوہدری نثار واضح کرچکے ہیں کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کا معاملہ پاکستان کا ذاتی معاملہ ہے اور کسی کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہونا چاہیئے۔ شکیل آفریدی کا فیصلہ پاکستان خود کرے گا۔
ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) بھارت میں سورج قہر برسانے لگا، محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت51 سینٹی گریڈ پر پہنچنے سے آج تک کی ریکارڈ شدہ گرمی کے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں بھارت میں ان دنوں گرمی کی شدید ترین لہر جاری ہے اور گرمی کا یہ نیا ریکارڈ راجھستان کے شہر فلودی میں ریکارڈ کیا گیا ہے، اور یہ فارن ہائیٹ اسکیل پر 123.8 ریکارڈ کیا گیا ہے واضح رہے کہ 1956 میں گرمی کی شدت 50.6 ریکارڈ کی گئی تھی جو کہ گزشتہ سا ٹھ سال تک بھارت کا زیادہ ترین درجہ حرارت قرار دی جاتی رہی بھارتی میٹرولاجیکل ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر بی پی یادو کے مطابق گزشتہ روز یعنی جمعرات بھارت کی معلوم تاریخ کا گرم ترین دن تھا ان کا کہنا تھا کہ شمالی بھارت میں درجہ حرارت ماہ جون اور جولائی میں40 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر رہنا معمول کی بات ہے تاہم 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر جانا غیر معمولی واقعہ ہے بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کے آخر تک ملک کے شمالی اور مغربی علاقوں میں گرمی کی شدید لہر جارہ رہے گی بھارت نے گزشتہ سال 45 سینٹی گریڈ یا معمول سے پانچ ڈگری اوپردرجہ حرارت کو ہیٹ ویو قراردیا تھا۔