ایمز ٹی وی(ٹیکنالوجی)ٹیلی ویڑن سے لے کر ٹیلی فون تک ان گنت مصنوعات میں مختلف مشینوں کی خوبیاں یکجا کردی گئی ہیں۔ مثلاً اسمارٹ ٹیلی ویڑن پر آپ مختلف پروگراموں سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ اسے کمپیوٹر کے طور پر بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ اس کے ذریعے انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ اسی طرح دستی گھڑی بھی اب محض گھڑی نہیں رہی بلکہ ’ اسمارٹ‘ ہوگئی ہے۔ وقت بتانے کے ساتھ ساتھ یہ متعدد دوسرے کام انجام دیتی ہے۔ اسمارٹ گھڑیاں مقبول تو ہورہی ہیں، مگر متعدد فنکشنز کی حامل یہ مشین اپنی چھوٹی اسکرین کی وجہ سے صارف کے لیے الجھن کا باعث بن رہی ہے۔
اس کی مختصر اور ٹچ اسکرین پر کسی فنکشن کو دباتے ہوئے اگر صارف کی انگلی اوپر یا نیچے والے کسی دوسرے فنکشن سے چ±ھو جائے تو اسے مشکل پیش ا?تی ہے۔ محققین کی ایک ٹیم نے اس مشکل کا حل ” اسکن ٹریک“ کی صورت میں نکالا ہے۔ یہ نئی ٹیکنالوجی ہاتھ کی جلد کو ٹچ اسکرین سے منسلک کر دے گی۔ اسمارٹ گھڑی کلائی پر باندھی جائے گی اور اس ٹیکنالوجی کے ذریعے ہتھیلی کی پ±شت ٹچ اسکرین کا کام کرے گی۔ ہتھیلی کی پ±شت پر انگلی کو حرکت دینے سے اسمارٹ واچ پر متعلقہ فنکشنز آپریٹ ہوتے رہیں گے۔ اسکن ٹریک سسٹم کارنیگی میلن یونیورسٹی کے ہیومن کمپیوٹر انٹرایکشن انسٹیٹیوٹ کے سائنس دانوں کی تخلیق ہے۔ یہ سسٹم سگنل خارج کرنے والی ایک انگشتری اور ایک سینسنگ بینڈ پر مشتمل ہے۔
انگشتری سے برقی سگنل خارج ہوتے ہیں، جنھیں گھڑی کے اندر نصب سینسنگ بینڈ محسوس کرتا ہے۔ انگلی میں انگوٹھی پہن کر جب اس سے ہتھیلی کی پ±شت کو چ±ھوا جائے گا تو اس میں برقی سگنل خارج ہوکر سینسنگ بینڈ تک پہنچیں گے۔ بینڈ میں نصب چار برقیرے اور انگوٹھی کے درمیان فاصلے کی پیمائش کے ذریعے بینڈ انگلی کی پوزیشن کا تعین کرے گا اور اس کی مناسبت سے گھڑی کے متعلقہ فنکشن کو فعال کردے گا۔ تجربات کے دوران اسکن ٹریک سسٹم نے 99 فی صد درست کام کیا۔
ایمز ٹی وی (کوئٹہ) مشرقی بائی پاس پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے میں ایک اہلکار شہید اور 7 زخمی ہو گئے۔کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس میں قریب پولیس موبائل کے قریب دھماکا ہوا جس میں ایک اہلکار شہید جب کہ 7 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمی پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ دوسری جانب پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر کے تخریب کاروں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
ایمزٹی وی (انٹرنیشنل) مصری حکام کے مطابق لاپتہ ہونے والا طیارہ ممکنہ طور پر سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ مصری ایئر لائن کا طیارہ ایئر بس اے 320 طیارہ پیرس سے قاہرہ جاتے ہوئے لاپتہ ہوگیا تھا غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مصری ایئر لائن کا کہنا ہے کہ پرواز نمبر 804 کا رابطہ دوران پرواز ریڈار سے منقطع ہوگیا۔ طیارے میں عملے کے 10 ارکان سمیت 69 افراد سوار ہیں ایئر لائن کے مطابق طیارہ مصری وقت کے مطابق رات 2 بجکر 45 منٹ پر مصر کی حدود میں 10 میل داخل ہونے کے بعد لاپتہ ہوا۔ مصری ایئر لائن کے ٹوئٹر پیغام کے مطابق جس وقت طیارہ لاپتہ ہوا، وہ 37 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کر رہا تھا مصری ایوی ایشن حکام کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارہ ممکنہ طور پر سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا ہے گذشتہ ماہ بھی مصری ایئر لائن ہی کے ایک طیارے کو ایک اغوا کار نے ہائی جیک کرنے کے بعد اسے قبرص میں اتار لیا تھا اس سے قبل گذشتہ برس ملائیشیا کا بھی ایک طیارہ دوران پرواز لاپتہ ہوچکا ہے۔ تلاش کرنے والوں نے مختلف مقامات پر جہاز کے ملبے کے ٹکڑے ملنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایمز ٹی وی(ٹیکنالوجی) سوشل میڈیا صارفین اب واٹس ایپ کو بھول جائیں کیوں کہ گوگل لارہا ہے ایسی نئی میسجنگ ایپلی کیشن جس سے آپ نہ صرف تیز ترین پیغامات ارسال کرسکیں گے بلکہ اس میں صارفین کو کئی حیران کن فیچرز کی سہولیات بھی دستیاب ہوں گی۔
پچھلے دنوں گوگل نے گروپ چیٹ کے لیے ایک ایپلی کیشن ” گوگل اسپیسز” متعارف کرائی تھی لیکن اس بارگوگل نے اپنی سالانہ تقریب میں ایک نئی زبردست ایپلی کیشن ”ایلو“ کا اعلان کیا ہے۔ یہ ایپلی کیشن میسجنگ کی دنیا کو یکسر بدل کر رکھ دے گی۔ واٹس ایپ کی طرح آپ کو اس میں چیٹ کرنے کا موقع تو ملے گا لیکن اس میں گوگل کا جدید نظام موجود ہوگا جو چیٹ کرنے میں آپ کی بھرپورمدد بھی کرے گا۔ یعنی جب آپ کے دوست کوئی خوش خبری کی تصویر بھیجیں گے تو یہ یہ ایپ فوراً جواب دینے کے لیے مبارک باد کا پیغام پہلے ہی لکھا دکھائے گی جس میں سے اپنے پسندیدہ پیغام پر کلک کرتے ہوئے آپ بغیر ٹائپ کیے ہی جواب دے سکیں گے۔
اگر آپ باہر کھانا کھانے کے لیے کسی دوست کو جانے کا کہیں گے تو یہ ایپلی کیشن آپ کے قریبی اور پسندیدہ ہوٹلوں کی فہرست پہلے ہی دکھا دے گی، اس طرح جہاں جانے کا دل چاہے آپ دوستوں کو اس ہوٹل کی تفصیل فوراً ہی بھیج سکیں گے۔ یعنی یہ ہرآنے والے پیغام اورتصویرکواپنے خاص الگورتھم سے پہچان کراس کے حساب سے جواب پہلے ہی تیاررکھے گی۔
واٹس ایپ سے کہیں بہتراس میں ٹیکسٹ فارمیٹنگ موجود ہوگی اگرآپ کسی لفظ کو بہت بڑا کرکے لکھنا چاہیں گے تو بس اپنی اسکرین پر اوپر کی جانب ڈریگ کرنا ہوگا جس سے ٹیکسٹ کا فونٹ سائز بڑھ جائے گا اسی طرح نیچے کی جانب ڈریگ کرنے سے ٹیکسٹ کا سائز چھوٹا ہوتا جائے گا۔ تصویریں بھیجتے ہوئے آپ ان پر ڈرائنگ بھی کرسکیں گے۔ اس ایپ کی سب سے مزیدار بات اس میں گوگل ٹالک کا ہونا ہے جس کے ذریعے آپ بول کر اپنے دوستوں کو پیغام بھیج سکیں گے۔ اس کے علاوہ اس میں گوگل بوٹ بھی موجود ہوگا یعنی جب آپ خود کو تنہا محسوس کر رہے ہوں اور گپ شپ کے لئے کوئی دوست دستیاب نہ ہو تو آپ اس بوٹ سے چیٹ کرسکتے ہیں۔ آپ کے ہر سوال کا یہ بوٹ بڑی خوبصورتی سے اور فوراً جواب دے گا۔
گوگل ایلو میں محفوظ پیغامات بھیجنے کے لیے واٹس ایپ کی طرح اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن بھی موجود ہوگی۔ اس کے علاوہ ویڈیو چیٹ کے لیے گوگل ایک عدد اور ایپلی کیشن ”گوگل ڈو او“ بھی لانے کا خواہش مند ہے۔ یہ دونوں ایپلی کیشنزاگلے چند ہفتوں میں اینڈروئیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے مفت دستیاب ہوں گی۔گوگل ایلو کے فیچرز دیکھنے کے بعد کہا جا سکتا ہے یہ واٹس ایپ کی متبادل نہیں بلکہ اس سے بھی بڑھ کر اچھی ایپلی کیشن ثابت ہوگی۔
ایمز ٹی وی (گلگت) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے گلگت میں پاک چین فائبر آپٹیکل کیبل منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف گلگت پہنچے جہاں پر انہوں نے پاک چین فائبر آپٹیکل کیبل منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا ، وزیر اعظم نے گلگت بلتستان کونسل کے نو منتخب ارکان سے حلف بھی لیا ۔ وزیر اعظم نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ میں اس منصوبے کے انجینیئرز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے مشکلات کے باوجود اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ، جنہوں نے منصوبے کے دوران جان کا نذرانہ دیا ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ خنجراب سے راولپنڈی تک فائبر کیبل کی لمبائی 820 کلومیٹر ہوگی ۔ یہ منصوبہ آنے والے دور میں انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا ، اس سے لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے اور خطے میں ترقی کی راہیں کھلیں گی ، خطے میں تھری جی اور فور جی کی سہولیات میسر ہوں گی ۔ آج پاکستان اور چائنہ کے پہلے مواصلاتی رابطے کا افتتاح ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد یہ خطہ دنیا کا جدید ترین خطہ بن جائے گا اور یہ دیگر تمام علاقوں سے ملے گا جس سے ترقی کی راہیں کھلیں گی ، وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس منصوبے کے اثرات عام آدمی تک پہنچنا ضروری ہیں ، اب عالمی سطح پر معاشی جنگ لڑی جا رہی ہے جس کا ہتھیار علم ہے ۔ ہمیں اپنی بقا کا چیلنج درپیش ہے ۔ اس سے قبل اس سے بڑا کوئی منصوبہ اس خطے میں شروع نہیں کیا گیا ، اس سے ملک میں انتہا پسندی کے رجحان میں کمی آئے گی ، جب نوجوانوں کو روزگار ملے گا تو وہ دہشتگردی کی جانب نہیں جائیں گے
ایمزٹی وی (ملتان) سی ٹی ڈی نے دریائے چناب کے کنارے کارروائی کے دوران القاعدہ کے اہم کمانڈروں سمیت 8 دہشت گردوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاع پر دریائے چناب کے کنارے پر کارروائی کی جہاں دہشت گردوں سے مڈ بھیڑ ہوئی جس کے نتیجے میں سی ٹی ڈی کی جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم القاعدہ سے ہے اور وہ ملتان یونیورسٹی پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں القاعدہ کے اہم کمانڈرز بھی شامل ہیں جن کی شناخت منیب جاوید عرف قندھاری، طیب نواز، رزاق ،ذیشان اور ابو دجانہ کے نام سے ہوئی جب کہ دیگر ہلاک دہشت گردوں میں یونیورسٹی پر خودکش حملے کے لیے تیار دہشت گرد بھی مارا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے 2 خودکش جیکٹس، 2 کلاشنکوف، 2 پستول، متعدد رائفلز اور 3 ہینڈ گرینیڈ برآمد ہوئے جب کہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے 6 ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے
ایمزٹی وی (کراچی) ایم کیو ایم کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے پاناما لیکس سے متعلق بننے والی پارلیمانی کمیٹی میں شامل کیے جانے کا مطالبہ کردیا۔
ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کراچی میں پی ایس 106 کے ضمنی انتخاب میں الیکشن آفس کا افتتاح کیا اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شہر میں بلدیاتی نمائندوں کومالی اور انتظامی اختیارات دیئے جائیں اور ٹرانسپورٹ کا نظام وضع کیا جائے جب کہ ملک میں مردم شماری کی جائے اور 20 صوبے بنائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ جس پارٹی کے نمائندے کا نام آف شور کمپنی میں آیا، کیا ان کا احتساب ہونا چاہیے جب کہ کسی نے نہیں کہا ہم اپنی پارٹی میں احتساب کریں گے، ایم کیوایم اپنے نمائندوں سے گوشواروں کی تفصیلات بھی طلب کرتی ہے۔
فاروق ستار نے کہا کہ ہم اپوزیشن کا حصہ ہیں لیکن متحدہ اپوزیشن میں نہیں لہٰذا ہمیں نظرانداز نہ کیا جائے اور ہمیں پارلیمانی کمیٹی کے 13 ویں رکن کی حیثیت سے شامل کیا جائے کیوں کہ ہم اپوزیشن کی جماعت بن کر صحیح اپوزیشن کا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔
ایمز ٹی وی (تجارت) پاکستان کسٹمز ایڈجیوڈکیشن کلکٹریٹ کراچی نے ایل ای ڈی لائٹس کے درآمدی کنسائمنٹ کی کلیئرنس میں کسٹمز ڈیوٹی و ٹیکسوں میں غیرقانونی طور پر رعایت حاصل کرنے پر درآمدکنندہ کو شوکازنوٹس جاری کردیا۔ درآمدکنندہ کمپنی میسرز شاہد برادرزنے کسٹمز ڈیوٹی، سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس قانون میں موجود رعایت غلط طریقے سے حاصل کرتے ہوئے مختلف واٹ پینل کی ایس ایم ڈی / ایل ای ڈی کے متعدد درآمدی کنسائمنٹس کی کسٹمز کلیئرنس حاصل کی۔ اس طرح سے مذکورہ درآمدکنندہ نے رعایت کا ناجائزفائدہ اٹھاتے ہوئے قومی خزانے کو ریونیو کی مد میں 3 کروڑ 52 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا جبکہ کمپنی کی جانب سے درآمد کیے گئے آئٹمز 240 واٹ سے زائد پاورکے حامل ہیں، پاکستان میں اسٹینڈرڈ انرجی 240 واٹ طاقت تک محدود ہے لہٰذا مذکورہ درآمدی کنسائمنٹس پر رائج قوانین کے تحت ڈیوٹی وٹیکسوں میں رعایت نہیں دی جاسکتی۔ ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ کمپنی کے آڈٹ کے بعد پاکستان کسٹمز کے ماتحت ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کراچی نے ریونیو کی مد میں چوری شدہ رقم کی ادائیگیوں کی ہدایت کی تھی لیکن بے قاعدگی میں ملوث میسرز شاہد برادرز نے ڈائریکٹوریٹ کی آڈٹ آبزرویشن کا کوئی جواب نہیں دیا ۔
ایمزٹی وی (تعلیم) جامعہ کراچی نے ڈگری کلاسز میں داخلے کااعلان کردیا۔ جامعہ کراچی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر معظم علی خان کے اعلامیے کے مطابق جامعہ کراچی کے تحت الحاق شدہ کالجز میں بی اے ،بی ایس سی اور بی کام (پاس) سال اول ودوم میں داخلے کی تاریخ میں31مئی2016ء تک1000 روپے لیٹ فیس کے ساتھ توسیع کردی گئی ہے ۔تاہم یہ توسیع جامعہ کراچی کے قواعد وضوابط اور کالجز میں نشستوں کی موجودگی اور مطلوبہ حاضری کی تکمیل سے مشروط ہے ۔مزید تفصیلات طلبا وطالبات متعلقہ کالجز سے حاصل کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ اب تاریخ میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔
ایمزٹی وی (انٹرنیشنل) کان کنی کے ٹائیکون “فلپ اوپن ہیمر” کی زیرِ ملکیت اب تک کے سب سے وزنی،قیمتی اور مہارت سے تراشے ہوئے “شاندار نیلے ڈائمنڈ” کو ریکارڈ قیمت 57 ملین ڈالر میں نیلام کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق فلپ اوپن ہیمر جو کان کنی کی دنیا کے ٹائیکون سمجھے جاتے ہیں 1995 میں انتقال کر گئے تھے،اُن کے انتقال کے بعد ان کے زیر ملکیت نایاب و کمیاب اور اب تک نکالے گئے سب سے بڑے و وزنی شفاف و چمکدار نیلے رنگ کے ہیرے کو نیلام کردیا گیا،ہیرہ 15 قیرات کا تھا محض 20 منٹ میں دنیا کےمہنگا ترین، اور مہارت و صفائی سے تراشے گئے ہیرے کی نیلامی مکمل ہو گئی،نیلامی کے وقت ہال میں 500 سے زائد افراد موجود تھے نیلامی کی تقریب سے ماہرین نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ آج کی ہونے والی نیلامی میںممکنہ طور پر ہانگ کانگ کے ارب پتیکا ریکارڈ ٹوٹ جائے گا جس نے 48 ملین ڈالر کی مالیت کا کم یاب ہیرا خرید کر ریکارڈ قائم کیا تھا اس سے قبل منفرد ’’فینسی پنک ڈائمنڈ‘‘ ہیرا 31 ملین ڈالر میں فروخت ہوا تھا،جس پر ہیرا فروخت کرنے والے ’’کورا انٹرنیشنل‘‘ کے صدر نے اطمینان ک اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ ایک قیمتی ہیرا خریدتے ہیں تو اس کی بھاری قیمت ادا کرتے ہیں مگر آپ کو معلوم ہوتا ہے کہ جب آپ اسے فروخت کرنے جارہے ہوں گے کہ تو اس سے زیادہ کمائیں گے حال میں نایاب ہیروں کی ریکارڈ قیمتوں میں فروخت سے پتہ چلتا ہے کہ لوگ قیمتی ہیروں کو نہ صرف پسند کرتے ہیں بلکہ اس کے حصول کے لیے بھاری رقوم تک دینے کے لیے تیار رہتے ہیں، جس کے باعث یہ ’’انڈسٹری‘‘ تیزی سے ترقی کے منازل طے کر رہی ہے اس موقع پر کان کنی سے منسلک ادارے اور قیمتی پتھروں کے تاجر، قیمتی پتھروں کی بڑھتی مقبولیت اور ان سے حاصل ہونے ریکارڈ قیمت پر مسرت کا اظہار کررہے تھے،جب کہ خریدار اپنے ذوق کی تسکین پر نہال نظر آرہے تھے۔