Tuesday, 19 November 2024

ایمزٹی وی (کھیل) چترال کے قدرتی مناظر اور جغرافیائی نقشہ پیرا گلائڈنگ یعنی چھتری برداری کیلئے نہایت موزوں جگہ ہے۔یہاں ایسے مقامات بھی ہیں جہاں پائلٹوں نے پرواز کیا اور کئی گھنٹوں تک ہوا میں گھومنے پھرنے کے بعد واپس اسی جگہ پراتر چکے ہیں یہاں کے مقامی پائلٹ ٹنڈم فلائنگ کے ذریعےسیاحوںکو بھی پیرا شوٹ میں ساتھ ہوا میں لےجاتے ہیں جو ’کو پائلٹ‘ کا کردار ادا کرتا ہے کرنل عزیز گل کا کہنا ہے کہ ٹنڈم فلائٹ نیپال وغیرہ میں ہواکرتا تھا اور لوگ اس کیلئے بہت پیسے خرچ کرتے ہیں مگر ہمارے اپنے ملک چترال میں بھی یہ سہولت موجود ہے لیکن فی الحال لوگ اس سے لوگ استفادہ نہیں کررہے مقامی پائلٹ سیف اللہ جان کا کہنا ہے کہ یہاں کا جغرافیائی حالات اور مناظر نہایت موزوں ہے اور ہندوکش ایسوسی ایشن فار پیرا گلائڈنگ کو اگر ذرا سا بھی تعاون حاصل ہو تو یہ دنیا بھر کے سیاحوں کو یہاں کھینچ کرلاسکتے ہیں ایک اور پائلٹ معراج حسین کا کہنا ہے کہ غیر ملکی پائلٹوں نے عالمی ریکارڈ بھی یہاں بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ چترال کے ثمر پیلیس جو بیر موغ لشٹ کے پہاڑی کے اوپر واقع ہے وہ اتنی بہترین جگہہ ہے کہ وہاں سے ٹیک آف یعنی پرواز کیا بھی جاسکتا ہے اور کئی گھنٹوں تک ہوا میں گھومنے پھرنے کے بعد اسی جگہ اتر سکتے ہیں انہوں نے مزیدکہا کہ اگر حکومت ان کے ساتھ تعاون کرے اور ان کی ایسوسی ایشن کی حوصلہ افزائی کرے تو وہ سالانہ کروڑوں روپے اس صنعت سے کما سکتے ہیں۔ بیر موغ لشٹ پہاڑ کے اوپر بیس سال پہلے پی ٹی ڈی سی ہوٹل کی بہترین عمارت بنائی گئی تھی مگر جب سے وہ بنا ہوا ہے اسی وقت سے بند پڑا ہے اور اربوں روپے کا یہ عمارت ایک بھوت بنگلے کا منظر پیش کرتا ہے جو آہستہ آہستہ گر کر زمین بوس ہونے والا ہےانہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ بیر موغ لشٹ میں پندرہ سالوں سے بند پی ٹی ڈی سی ہوٹل ان کے حوالہ کیا جائے تاکہ وہ اسی ہوٹل کے لان سے پرواز کرنے کےلئے بین الاقوامی سطح پر پیرا گلائڈرز پائلٹ بلائیں ،اس سے چترال کی معیشت پر اچھے اثرات پڑیں گے۔

ایمز ٹی وی(کراچی) ٹڈاپ میگا اسکینڈل میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی یوسف رضا گیلانی کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرلی گئی جب کہ عدالت نے 23 مقدمات میں فرد جرم عائد کرنے کے لئے تاریخ مقرر کردی۔

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی احتساب عدالت میں پیش ہوئے جہاں ان کی آمد سے قبل پیپلزپارٹی کے کارکنان کی بڑی تعداد پہلے سے ہی عدالتی احاطے میں موجود تھی۔ دوران سماعت یوسف رضا گیلانی کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے 5 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے کی جانب سے پرانے الزامات پر نئے مقدمات قائم کئے گئے ہیں اس لئے ان کے موکل کی عبوری ضمانت منظور کی جائے۔

عدالت نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ٹڈاپ میگا اسکینڈل کے تمام 23 مقدمات میں فرد جرم عائد کرنے کے لئے 23 جون کی تاریخ مقرر کردی۔ اس موقع پر وکیل فاروق ایچ نائیک نے استدعا کی کہ آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد نہ کی جائے کیوں کہ انہیں ایف آئی اے کی جانب سے مقدمات کی نقول فراہم نہیں کیا جس پر عدالت نے ایف آئی اے حکام کو حکم دیا کہ انہیں تمام مقدمات کی نقول فراہم کی جائے اور آئندہ سماعت پر ہر صورت فرد جرم عائد کی جائے گی

ایمزٹی وی (ٹیکنالوجی)برطانوی شہری جیمز ینگ 2012 میں لندن میں ٹرین حادثے کا شکار ہوئے تھے جس میں ان کا بازو کٹ گیا تھا جس کے بعد بڑی مشکل سے ان کی جان بچائی گئی تھی۔ جیمز پیشے کے لحاظ سے سائنسداں تھے اور ان کی خواہش تھی کہ ان کا مصنوعی بازو ٹیکنالوجی کا شاہکار ہو۔ اس کے بعد ان سے لندن کی ایک ماہر اورآرٹسٹ سوفی ڈی اولیویرا براٹا نے رابطہ کیا اور انہی مستقبل کا جدید ترین بازو لگانے کی پیشکش کی۔

اس بازو میں سینسر لگے ہیں جو اصل اعصاب اور رگوں سے جڑے ہیں جو دماغی سگنل کے ساتھ کام کرتے ہیں اوراس بازو میں ایک بیٹری اور کمپیوٹر نظام بھی لگایا گیا ہے جس سے وہ اصل بازو کا کام لیتے ہیں اور چھوٹی اشیا بھی اٹھا سکتے ہیں۔

اس کےعلاوہ مشینی بازو میں ایک یوایس بی پورٹ لگی ہے جو فون کو چارج کرتی ہے، ایک لیزر لائٹ ہے، رات کو مختلف اشیا ڈھونڈنے کے لئے ایک ٹارچ بھی لگائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ بازو کے اوپری حصے میں ایک چھوٹا ڈرون بھی نصب ہے جو اس بازو کو سائنس فکشن فلموں کی طرح ایک جدید شے ظاہر کرتےہیں۔ اگرچہ یہ روبوٹک بازو بہت مہنگا ہے لیکن کمپنی چاہتی ہے کہ حکومتی اداروں کی کوشش سے ایسے بازوو¿ں کو بڑے پیمانے پر تیار کرکے کم سے کم برطانیہ میں متعارف کرایا جائے تاکہ مزید لوگ اس سے استفادہ کرسکیں۔

ایمزٹی وی (اسلام آباد)پاکستان نے بھارتی سپرسانک میزائل تجربے پر سخت تشویش ظاہر کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ بھارت کی جانب سے سپرسانک انٹر سیپٹر میزائل کے تجربے پر تشویش ہے۔ امریکہ کے ساتھ معاملہ اٹھانے کے ساتھ ساتھ پاکستان نے کانفرنس آن ڈس آرمنٹ میں بھی بات کی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی دفاعی ضروریات سے غافل نہیں ہے۔ اپنے میزائل سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کے لیے اقدامات کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سمجھوتہ ایکسپریس سانحے کے ملزمان ابھی تک انصاف کے کٹہرے میں نہیں لائے گئے۔ سمجھوتہ ایکسپریس کے ذمہ دار کرنل پروہت اور اس کے ساتھیوں کو بچایا جا رہا ہے، عالمی برادری اس کا نوٹس لے۔ بھارتی سیکرٹری خارجہ کے پاکستان آنے کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی۔ کلبھوشن یادیو کے معاملے پر پاکستان نے دنیا کو بھارتی کردار باور کروایا ہے۔نفیس ذکریا نے کہا کہ افغان مفاہمتی عمل سے متعلق چار ملکی کور گروپ کا پانچواں اجلاس گزشتہ روز ہوا۔ افغانستان میں امن و استحکام کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہے، افغانستان میں پندرہ برسوں سے فوجی کارروائی ہو رہی ہے اب امن کو موقع دینا ہوگا پاکستان نے دہشتگرد گروپس کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان جتنا کچھ کر چکا ہے پاکستان کی کوششوں پر شک نہیں کیا جا سکتا۔

ایمزٹی وی (کھیل) یورپا فٹبال لیگ میں کھیلے گئے میچ میں سیویلا نے لیور پول کو تین ایک سے ہرا دیا ہے ۔ یورپا فٹبال لیگ کے میچ میں لیور پول نے میچ کا زبردست آغاز کیا اور 35 ویں منٹ پہلا گول اسکور کر کے برتری حاصل کرلی سیویلا کی ٹیم نے ہمت نہ ہارتے ہوئے شاندارکم بیک کیا اور چھیالیسویں منٹ میں گول پوسٹ پر کامیاب حملہ کر کے مقابلہ ایک ایک گول سے برابر کر دیا ۔ اس کے بعد سیویلا نے لیور پول کو خوب تگنی کا ناچ نچایا اور مزید دو گولز داغ کر میچ میں تین ایک سے کامیابی حاصل کر لی، فاتح ٹیم کی جانب سے کوک دو گولز کر کے نمایاں رہے سیویلا کے کھلاڑیوں نے چمچماتی ٹرافی کے ساتھ خوب جشن منایا اور اس تاریخی لمحے کو یادگار بنا دیا۔

ایمزٹی وی (کھیل) ٹور آف کیلیفورنیا سائیکلنگ کا چوتھا مرحلہ سلو واکیہ کے پیٹر ساگن نے جیت لیا۔ فرانس کے جولین الا فلپ کو اب بھی مجموعی برتری حاصل ہے کیلیفورنیا میں جاری سائیکلنگ ایونٹ ٹور آف کیلیفورنیا میں پیٹر ساگن اور بیلجئم کے گریگ وین کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا۔ پیٹر ساگن نے 215 کلو میٹر کا فاصلہ 5 گھنٹے، 16 منٹ اور 33 سیکنڈ میں طے کر کے کامیابی حاصل کرلی۔ بیلجیئم کے گریگ وین نے دوسری اور آسٹریلیا کے نیتھن ہوس نے تیسری پوزیشن حاصل کی، ریس میں مجموعی طور پر فرانس کے جولین الا فلپ کو اب بھی مجموعی برتری حاصل ہے۔

ایمز ٹی وی(ٹیکنالوجی) پہلے فس بک پر صرف لکھ کر تبصرہ کیا جا سکتا تھا لیکن بعد میں فیس بک نے تصویری تبصروں کا فیچر متعارف کرایا اس فیچر نے صارفین میں بھرپور پذیرائی حاصل کی اور سبھی نے دوسروں کی پوسٹوں کا جواب تصویروں سے دینا شروع کر دیا۔ اب ہو جائیں تیار کیونکہ فیس بک وڈیوز کے ذریعے تبصرہ کرنے کا فیچر بھی متعارف کرانے والی ہے۔

یہ فیچر فیس بک کی اینڈروئیڈ اور آئی او ایس ایپلی کیشن پر استعمال کیا جا سکے گا۔ فی الحال اس فیچر کو جاری کرنے کی کوئی حتمی تاریخ سامنے نہیں آئی البتہ اگلے چند ہفتوں میں اس کے سامنے آنے کی امید رکھی جا سکتی ہے۔ اس کے اجرا کے بعد کمنٹ باکس میں موجود کیمرے کو جب آپ استعمال کریں گے تو وڈیو بنانے کا آپشن بھی موجود ہو گا اس طرح آپ فوری اپنی مختصر سی ویڈیو کے ذریعے بھی کسی کی پوسٹ پر اظہار خیال کر سکیں گے۔

ایمزٹی وی (انٹرنیشنل) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گلبدین حکمت یار کی تنظیم اسلامی اور حکومت کے درمیان ابتدائی امن معاہدے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جب کہ مستقبل میں ممکنہ طور پر طے پائے جانے والے معاہدے کے تحت حزب اسلامی حکومت سے تعاون کرے گی جب کہ اس کے بدلے افغان حکومت کی جانب سے حزب اسلامی کے قیدیوں کی رہائی، کارکنان کو عام معافی اور تنظیم کا نام امریکا اور یورپی ممالک کی بلیک لسٹ سے نکالنے کی پیش کش کی گئی ہے خبر ایجنسی کےمطابق ممکنہ معاہدے کے مجوزہ مسودے میں 3 حصے اور 26 آرٹیکل شامل ہیں جس میں غیرملکی افواج کے فوری انخلا کو فی الحال ملتوی کردیا گیا ہے تاہم حزبِ اسلامی قومی اتحادی حکومت کا حصہ نہیں بن سکے گی اور نہ ہی اسے سیاسی جماعت کا درجہ دیا جائے گا لیکن تنظیم کا نام اقوامِ متحدہ کی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنے میں مدد دی جائے گی جب کہ معاہدے کے تحت حزب اسلامی اور اس کے سربراہ گلبدین حکمت یار اپنی کارروائیاں فوری طور پر روک دیں گے افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کے سینئر معاون کا کہنا ہےکہ ہم معاہدے کے متعلق پر امید ہیں لیکن اس سے مراد ہر گز کسی بھی قسم کا حتمی معاہدہ طے پانا نہیں ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق افغان حکومت کا خیال ہے کہ حزب اسلامی کے بعد طالبان پر بھی یہ دباؤ بڑھ سکتا ہے کہ وہ اپنی سرگرمیاں ترک کرکے افغان حکومت سے تعاون پر آمادہ ہوسکے واضح رہے کہ اپریل میں گلبدین حکمت یار کے نائب امین کریم نے کہا تھا کہ معاہدے میں ہمارا اہم ترین مطالبہ تھا کہ افغان سرزمین پر موجود تمام غیر ملکی افواج کو فوری طور پر نکالا جائے اور یہی نکتہ امن معاہدے میں سب سے بڑی رکاوٹ بنا ہوا ہے۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد) حکومت اور اپوزیشن مشترکہ ٹی او آرز کے لئے بارہ رکنی پارلیمانی کمیٹی بنانے پرمتفق ہو گئے۔ کمیٹی کا کوئی سربراہ نہیں ہو گا۔ ایم کیو ایم کوکمیٹی میں شامل نہیں کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی صدارت میں حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہوا۔ پاناما لیکس الزامات کی تحقیقات کے لیے کمیشن کے قیام اور مشترکہ ٹی او آرز تشکیل دینے کے لیے پارلیمانی کمیٹی بنانے پر اتفاق ہو گیا۔ قومی اسمبلی اجلاس میں قرارداد کے ذریعے کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا جائے گا۔ کمیٹی میں 6 حکومت جبکہ 6 اپوزیشن کے ارکان ہونگے۔ وزراءنے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ کمیٹی دو ہفتے میں کام مکمل کرے گی۔ اپوزیشن رہنماوں کا کہنا تھا کہ اگر مشترکہ ٹی او آرز پر اتفاق ہو گیا تو حکومت چیف جسٹس کو نئے ٹی او آرز بھجوائے گی۔ خورشید شاہ نے دھمکی دی کہ معاملہ پارلیمنٹ میں حل نہ ہوا تو سڑکوں پر بھی آ سکتے ہیں۔ اپوزیشن کی جانب سے کمیٹی میں اعتزاز احسن، شاہ محمود قریشی، الیاس بلور، آفتاب شیرپاو، صاحبزادہ طارق اللہ اور طارق بشیر چیمہ شامل ہیں جبکہ حکومت نے بھی اتحادیوں کی مشاورت سے ناموں کو حتمی شکل دیدی ہے۔

ایمز ٹی وی(ٹیکنالوجی)فیس بک ری ایکشنز کی آمد کے بعد لائیک بٹن کو ایک جدت حاصل ہوئی۔ اس کی مدد سے لوگ پسندیدگی کے ساتھ ساتھ ناپسندیدگی کا اظہار بھی کر سکتے ہیں۔ لیکن اب فیس بک کا ارادہ ہے اس میں ایک اور تبدیلی لانے کا۔ گزشتہ دنوں آپ نے دیکھا ہو گا کہ فیس بک ری ایکشنز میں مادرز ڈے کے حوالے سے ایک پھول شامل کیا گیا تھا اس کے علاوہ فیس بک پر ویڈیوز کمنٹس کرنے کا فیچر بھی آنے والا ہے۔

لیکن اب نئی تبدیلی کے ذریعے اس میں آپ کی اپنی تصویر شامل ہو گی۔ یعنی کسی پوسٹ پر آپ جو ری ایکشن پوسٹ کرنا چاہیں گے اس کی جگہ ویسے ہی جذبات کی حامل آپ کی چھوٹی سی تصویر موجود ہو گی۔

اس کام کے لیے فیس بک آپ کی اپ لوڈ کردہ تمام تصاویر میں سے فوراً مطلوبہ موڈ کی تصویر تلاش کر کے پیش کر دے گی جو آپ پوسٹ کر کے اپنے جذبات کا اظہار کر سکیں گے۔ اس نئے فیچر سے صحیح لطف اندوز ہونے کے لیے آپ کی مختلف موڈز میں بہت ساری تصاویر فیس بک پر اپ لوڈ ہونی چاہئیں۔ اس کے علاوہ گروپ تصاویر میں درست ٹیکنگ بھی ہونی چاہیے تاکہ ہر بار کسی ری ایکشن کی جگہ آپ کی اپنی تصویر موجود ہو۔