ایمز ٹی وی(ٹیکنالوجی)خوبصورت لمحوں کو یادگار بنانے کے لیے ہم ان کی تصویریں بنا لیتے ہیں۔ گروپ تصویر بنانے میں بس ایک مسئلہ درپیش ہوتا ہے کہ فوٹوگرافر خود تصویر میں نظر نہیں آ سکتا۔ اس مسئلے کو اسمارٹ فون نے سیلفی کی صورت میں ختم کیا۔ اور اب سب ہی پر سیلفیز بنانے کا ایک جنون سوار ہے۔ سیلفی کو مزید خوبصورت بنانے کے لیے سیلفی اسٹکس بھی سامنے آگئیں اور اب مزید جدید ترین سیلفی اسٹکس سامنے آنے والی ہیں۔
امریکی کمپنی نے ایک جدید ترین سیلفی اسٹک ان ریئل متعارف کرائی ہے۔ اپنے نام کی طرح واقعی یہ غیر حقیقی خصوصیات رکھنے والی سیلفی اسٹک ہے۔ اس اسٹک میں کئی خودکار نظام موجود ہیں۔ مثلاً اس کی لمبائی کو خود کار بٹنز سے کم یا زیادہ کیا جا سکتا ہے جس سے اس کا استعمال انتہائی آسان ہو جاتا ہے۔ اس میں 2 ننھے سے پنکھے بھی موجود ہیں جو چہرے پر ہوا ڈالتے ہوئے بالوں کو پیچھے کی جانب ا±ڑا دیتے ہیں۔
اس جدید سیلفی اسٹک کا یہ فنکشن یقیناً خواتین کو بہت پسند آئے گا۔ اس کے علاوہ اس میں روشنی کا بندوبست بھی موجود ہے۔ اس میں اسمارٹ فون نصب کریں تو اسٹک پر لگی 2 لائٹس فون کے دائیں بائیں آکر اندھیرے میں بھی اچھی تصویریں بنانے میں مدد دیتی ہیں۔ اپنے ان جدید ترین فیچرز کی وجہ سے ہر کوئی یہ سیلفی اسٹک حاصل کرنا چاہے گا لیکن فی الحال یہ سیلفی اسٹک صرف تشہیری مقاصد کے لیے بنائی گئی ہے البتہ امید ہے مستقبل میں ایسی سیلفی اسٹکس ضرور دستیاب ہوں گی۔
ایمزتی وی (اسلام آباد)قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل متحدہ اپوزیشن کا اجلاس جاری ہے جس میں ایوان کی کارروائی سے متعلق حکمت عملی تیار کی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کے چیمبر میں متحدہ اپوزیشن کا اجلاس جاری ہے جس میں تحریک انصاف، عوامی نیشنل پارٹی، مسلم لیگ (ق)، مسلم لیگ عوامی اور دیگر جماعتوں کے رہنما اور ارکان شریک ہیں۔ اجلاس میں قومی اسمبلی میں آج کی کارروائی سے متعلق حکمت عملی تیار کی جارہی ہے اور اس موقع پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ اپوزیشن رہنما اور ارکان اکٹھے اسممبلی میں جائیں گے۔ متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں ایم کیو ایم کے ارکان ایک مرتبہ پھر شریک نہیں ہوئے جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے کے رہنماؤں کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں منایا جائے گا۔
ایمزٹی وی (انٹرنیشنل) عراقی دارالحکومت بغداد میں ایک کے بعد دیگر بم دھماکوں میں 70 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت کے شمالی علاقے الشباب کے بازار میں کیے جانے والے خودکش حملے میں 30 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔ حملے میں 70 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔ حکام کے مطابق خودکش حملہ آور ایک خاتون تھی دوسرا کار بم دھماکہ شہر کے جنوبی علاقے رشید میں ہوا جس میں کم از کم 8 افراد جاں بحق ہوئے۔ حملے میں بائیس افراد زخمی بھی ہوئے۔
ایمزٹی وی (انٹرنیشنل) منگولیا میں دریائے آنون کے نزدیک کام کرنے والے مزدوروں نے منگولوں کے سب سے طاقت ور باد شاہ چنگیز خان کا مقبرہ دریافت کرلیا بیجنگ یونی ورسٹی کی ماہرین آثارقدیمہ کے مطابق دریائے آنون کے نزدیک مزدوروں کو سڑک کی تعمیر کے دوران متعدد ڈھانچے ملے، جن سے اس عہد ساز دریافت کا آغاز ہوا مقبرے سے کل 68 ڈھانچے ملے ہیں جن کے بارے میں کہا جارہا ہےہے کہ یہ مقبرے کی تعمیر کرنے والے مزدوروں کے ہیں جنہیں اس مقام کو خفیہ رکھنے کے لیے زندہ دفن کردیا گیا ہوگا مقبرے سے سونے کے سکوں اور چاندی کی اشیا کے اک ڈھیر کے ساتھ ایک طویل القامت مرد کا ڈھانچہ ملا ہے جس کےبارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ چنگیز خان کا ہے مقبرے سے 12 گھوڑوں کی باقیات جبکہ 16 عورتوں کے ڈھانچے بھی ملے ہیں جن کے بارے میں یقین کیا جارہا کہ انہیں منگولوں کے اس عظیم رہنما کی حیات بعد از موت میں آسانیاں فراہم کرنے کے لئے اس کے ساتھ دفن کیا گیا تھا ماہرین آثار قدیمہ نے کئی قسم کے ٹیسٹ اور تجزیے کرنے کے بات اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مقبرے سے برآمد ہونے والے طویل القامت شخص کی عمر 60 سے 75 سال کے درمیان تھی، اس کا انتقال1215 سے 1235 کے درمیان ہوا تھا اور وہ چنگیز خان ہے مقبرہ سینکڑوں سال تک دریا کے ساحل کے نیچے رہا تھا یہاں تک کہ دریائے آنون نے اپنا راستہ تبدیل کیا اور مقبرے کی جگہ پانی سے باہرآگئی۔ سینکڑوں سال تک زیر آب رہنے والے اس مقبرے کی حالت انتہائی خستہ ہے تموجن یعنی لوہے کے نام سے پیدا ہونے والے اس بادشاہ نے اپنی بکھرے ہوئے منگول قبیلوں کو یکجا کرکے بیرونی دنیا پر حملے شروع کیے اوراپنی زندگی میں 31 ملین مربع کلومیٹر سے زائد کا علاقہ قبضہ کیا۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد) گزشتہ روزپاک امریکا سیکیورٹی،اسٹریٹیجک استحکام اور عدم پھیلاؤ ورکنگ گروپ کے آٹھویں مرحلے کااجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان نیوکلیئر سپلائر گروپ کا مکمل رکن بننے کی اہلیت رکھتا ہے۔ امریکا نے نیوکلیئر سپلائرز گروپ اور دیگر کثیرالجہتی ایکسپورٹ کنٹرول رجیم کے ساتھ اسٹرٹیجک ٹریڈ کنٹرول ہم آہنگ کرنے کیلیے پاکستان کی نمایاں کوششوں کا اعتراف کیا ہے۔ سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے اجلاس میں پاکستان جب کہ امریکی نائب سیکریٹری خارجہ برائے آرمز کنٹرول و بین الاقوامی سیکیورٹی روز گوٹی موئیلر نے امریکا کی نمائندگی کی۔ پاکستانی وفد نے اس بھرپور اعتماد کا اظہار کیا کہ پاکستان ایکسپورٹ کنٹرول رجیم خصوصاً نیو کلیئر سپلائر گروپ (این ایس جی ) اور میزائل ٹیکنالوجی کنٹرول رجیم کا مکمل رکن بننے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ پاکستان نے سماجی و اقتصادی ضرورت کے تحت نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال تک رسائی پر زور دیا اس کے علاوہ پاکستان نے صحت، زراعت اور واٹر سیکٹرز میں نیوکلیئر سائنس کے پرامن استعمال میں امریکا کے ساتھ تعاون میں دلچسپی ظاہر کی۔ امریکا نے بھی پاکستان کے ساتھ نیوکلیئر سائنسی تعاون میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ امریکی وفد نے اپنی اسٹریٹیجک ٹریڈ کنٹرولز کو نیوکلیئر سپلائرز گروپ کے کنٹرولز سے ہم آہنگ کرنے کے پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی۔ پاکستان نے اپنے اس مؤقف کا اعادہ کیا کہ وہ خطہ میں نیوکلیئر ٹیسٹنگ میں پہل نہیں کرے گا۔ اجلاس میں دونوں ملکوں نے نمایاں تنازعات کو پرامن طریقہ سے حل کرنے پر زور دیا۔