Tuesday, 19 November 2024

ایمزٹی وی (انٹرنیشنل) ہندوستان اور ایران کے درمیان قریبی اور دوستانہ تعلقات کا عمل جاری ہے جس کے تحت وزیر اعظم نریندر مودی اس مہینے کے آخر میں ایران کے 2 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ایرانی بندرگاہ چاہ بہار کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرنے کی پیشکش لیے اتوار کو ایران جائیں گے۔ دورے کے دوران توانائی، تجارت اور سرمایہ کاری سمیت کئی شعبوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ تیل کی درآمدات کو دگنا کرنے اور چاہ بہار بندرگاہ منصوبہ پر بات چیت کی جائے گی بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق یہ دورہ ایران کے صدر حسن روحانی کی دعوت پر کیا جارہا ہے ایران پر عالمی پابندیاں ختم ہونے کے بعد بھارتی وزیر اعظم کا یہ پہلا دورہ ایران ہوگا۔ مودی نے حال ہی میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا دورہ بھی کیا تھا۔ وہ ایران کے دورے کے بعد افغانستان بھی جائیں گے۔

ایمزٹی وی (اسپورٹس) انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے مطابق ڈوپ ٹیسٹ میں ناکامی کے سبب 31 ایتھلیٹس کی اولمپک 2016 میں شرکت پر پابندی لگنے کا امکان ہے اولمپک 2016 کا انعقاد برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں 5 سے 21 اگست تک ہوگا اولمپک کمیٹی کے مطابق اولمپک میں دھوکہ دہی کے عمل کو ناکام بنانے کے لیے 5 اگست سے شروع ہونے والے ریو اولمپک 2016 میں شرکت کرنے والے ایتھلیٹس میں سے کسی کے بھی دوبارہ ٹیسٹ کیے جائیں گے اور جن کے ٹیسٹ مثبت آئیں گے ان کو شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد آنے والے اولمپکس میں ممنوع ادویہ کے استعمال کے ذریعے دھوکہ دینے والے ایتھلیٹس کو روکنا ہے، ایگزیکٹو بورڈ نے اس پر فوری طور پر عمل کرنے پر مکمل اتفاق کیا ہے اور 12 ممالک کی متعلقہ نیشنل اولمپک کمیٹیوں کو اس بارے میں آگاہ کردیا جائے گا یہ فیصلہ 2008 میں بیجنگ میں ہونے والے اولمپکس میں 454 سیمپلز میں سے 31 ایتھلیٹس کے سیمپل میں ممنوع ادویہ کے استعمال کی نشاندہی کے بعد عمل میں لایا گیا ہے۔

ایمزٹی وی (تعلیم) ضیاالدین یونیورسٹی میڈیا اسکول(ICMS)کے زیراہتمام پہلا ضیاالدین فلم فیسٹول کلفٹن کیمپس میں 21مئی کو ہوگا۔ فلم فیسٹول کاانعقاد عبدالحسن جعفری آڈیٹورئم کلفٹن میں کیا جائے گاجس میں مشہور اداکار اظفر رحمان، حسن سومرو، شمعون عباسی شرکت کرینگے ، فیسٹول میںکراچی کی مختلف جا معا ت جن میں، جامعہ کراچی، انڈس ویلی، آئی او بی ایم ، اقرائیونیو رسٹی اور آئی سی ایم ایس کی پیش کردہ شارٹ فلمیں اور ڈاکیومنٹریز کو منتخب کرلیا گیا ہے۔ منتخب کردہ فلموں اوردستاویزی فلموں کو ماہر اساتذہ پرمشتمل پینل جج کرے گا اور جیتنے والوں کو کیش انعام دیا جائے گا۔فلم فیسٹیول کو کرانے کا مقصد نوجوان فلم سازوں کےا کا م کو پروان چڑھانا، حوصلہ افزائی کرنا اوران کو محفوظ، عملی اور ضروری پلیٹ فارم فراہم کرناہے

ایمزٹی وی (اسپورٹس) قومی کرکٹرز کی فٹنس کا پول کھل گیا ، کاکول فٹنس کیمپ میں شامل کھلاڑیوں کی ہمت چار دن میں ہی جواب دے گئی ، فوجی ٹرینرز نے وزن کم کرنے کا مشورہ دے دیا ۔ اونچی پرواز کیسے کی جائے ، فوج کے زیر سایہ شاہینوں کی ایبٹ آباد میں تربیت جاری ہے ۔ بوُٹ کیمپ میں قومی کرکٹرز کی دوڑیں، اونچائی پر چڑھنے کی مشقیں، چھ منٹ میں ایک میل دوڑ کا ٹاسک ، یونس خان اور شان مسعود کے علاوہ تمام کھلاڑی تاخیر سے فنش لائن تک پہنچے ۔ پش اپس کے امتحان میں فواد عالم کے سوا سب فیل ہو گئے ، بہترین فٹنس والے کپتان مصباح الحق اور یونس خان بھی فوجی ٹرینرز کو متاثر نہ کر سکے ۔ دورہ انگلینڈ کے لیے پینتیس کھلاڑیوں کو فٹنس کیمپ میں مدعو کیا گیا تھا ، یاسر شاہ ،محمد حفیظ ،ذوالفقار بابر، حارث سہیل اور عماد وسیم ان فٹ ہیں ۔ پانچوں کرکٹرز بوُٹ کیمپ میں شرکت کرنے کی بجائے نیشنل کرکٹ اکیڈیمی میں بحالی کے پروگرام میں حصہ لے رہے ہیں۔

ایمزٹی وی (تعلیم) پاکستان سینٹرل ہومیو پیتھک میڈیکل کالج کے زیر اہتمام جلسہ تقسیم انعامات اور الوداعی پارٹی کا انعقاد پرنسپل پاکستان سینٹرل ہومیو پیتھک میڈیکل کالج ڈاکٹر مختار احمد کی زیر نگرانی کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی صدر نیشنل کونسل برائے ہومیو پیتھی ڈاکٹر محمود الحق عباسی تھے اور ارکان نیشنل کونسل برائے ہومیو پیتھی نے بھی شرکت کی جبکہ طلبہ اور ہومیو ڈاکٹرز کی بھی کثیر تعداد شریک محفل تھی ۔ تقریب کیلئے تمام ہومیو فارماسوٹیکل کمپنی نے تعاون کیا اور شرکت کی، پروگرام کی ابتداء تلاوت کلام پاک اور نعت خوانی سے ہوئی اس کے بعد مختلف خاکے اور قوالی کی صورت میں طلبہ نے حاضرین کو محظوظ کیا۔