Tuesday, 19 November 2024

ایمزٹی وی (تعلیم)جامعہ کراچی کے وائس چانسلر آفس میں گزشتہ روز ڈاکٹر جمیل جالبی ریسرچ لائبریری کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔ مفاہمتی یادداشت پر شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر اور چیئرمین ایکسپورٹ پروسسنگ زون ڈاکٹر محمد خاور جمیل نے دستخط کئے ۔ اس موقع پر شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ لائبریری کراچی یونیورسٹی کے لئے ڈاکٹر جمیل جالبی کی طرف سے ایک بہت بڑاعلمی تحفہ ہے جس میں ایک لاکھ کتابیں اور قلمی مخطوطے شامل ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس کتب خانے کی تعمیر سے طالب علموں کی دانش اور ریسرچ کے معیار میں اضافہ ہوگا۔

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) ہالی ووڈ ایکشن اور ایڈونچر فلم ’دی لیجنڈ آف ٹارزن‘ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ فلم جولائی میں امریکی سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی۔ ہالی ووڈ ایکشن اور ایڈونچر فلم ’دی لیجنڈ آف ٹارزن‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ فلم کی کہانی جنگل میں جرائم پیشہ افراد کی غیر قانونی سرگرمیوں کے گرد گھومتی ہے۔جنگل میں زندگی گزارنے والے ٹارزن کو لندن راس آجاتا ہے لیکن جنگل میں جرائم پیشہ گروہ کی سرگرمیوں کے باعث ٹارزن کو لندن کی آسائشیں چھوڑ کر واپس جنگل آنا پڑتا ہے۔

ٹارزن اور اس کے جنگلی جانور دوست مل کر دشمن کا مقابلہ کرتے ہیں۔ فلم کے نمایاں اداکاروں میں مارگٹ روبی، کرسٹوف والٹز، سیموئل جیکسن، کیسپر کرمپ اور ایلا پرنل شامل ہیں۔ ایکشن سے بھرپور فلم جولائی میں نمائش کے لیے پیش کردی جائی گی۔

ایمزٹی وی (انٹرنیشنل) بھارتی ریاست ہریانہ میں کنویں کی صفائی کرنے والے 5 مزدور زہریلی گیس کے باعث ہلاک ہوگئے تفصیلات کے مطابق واقعہ ہریانہ کے ضلع جند میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق کنواں 5 یا 6 سال سے استعمال میں نہیں تھا اسی وجہ سے اس میں زہریلی گیس جمع ہوگئی تھی جس نے مزدوروں کی جان لی گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ حکام گاؤں میں پانی کی کمی کے حوالے سے کوئی اقدامات نہیں کر رہے اور ان کے مرد کنوؤں سے پانی حاصل کرنے پر مجبور ہیں بھارت میں پچھلے 2 مون سون کے موسم میں کم بارشیں ہوئی ہیں جس کے باعث بھارت کی کئی ریاستوں میں پانی کا بحران شدید ہوگیا ہے۔ تقریباً 330 ملین لوگ یعنی بھارت کی نصف آبادی پانی کی کمی کا سامنا کر رہی ہے گزشتہ ہفتے بھارتی سپریم کورٹ نے ہریانہ سمیت 3 ریاستوں پر بحران کے حل کے لیے مناسب اقدامات نہ کیے جانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا تھا بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھی متاثرہ ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے مل کر بحران سے نمٹنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے اپنی فلم ’’دل والے‘‘ میں بدترین اداکاری اور سلمان خان کی فلم ’’پریم رتن دھن پایو‘‘ نے بد ترین فلم پر ’’گھنٹہ ایوارڈ 2016‘‘ اپنے نام کرلیا۔

بالی ووڈ میں اچھی اداکاری اور بہترین فلم پر ایوارڈز سے نوازا جاتا ہے لیکن فلم نگری میں بد ترین اداکاری پر بھی مختلف ایوارڈز سے نوازا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ رواں سال بد ترین اداکاروں اور فلموں کی کیٹیگری میں بڑے بڑے ناموں نے جگہ بنائی ہے۔ بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے فلم ’’دل والے‘‘ میں بد ترین اداکار اور اداکارہ سونم کپور نے فلم ’’پریم رتن دھن پایو‘‘ میں بدترین اداکارہ پر گھنٹہ ایوارڈ 2016 جیت لیا ہے جبکہ بد ترین فلم کا ایوارڈ سلمان خان کی فلم ’’پریم رتن دھن پایو‘‘ اور فلم ’’شاندار‘‘ کے ڈائریکٹر وکاس بہل کو بد ترین ہدایتکار کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

ایمزٹی وی(تعلیم) داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹوریٹ آف کنٹینو پروفیشنل ڈپارٹمنٹ کے زیر اہتمام لفظی اور غیر لفظی کمیونی کیشن سے متعلق انتہائی معلوماتی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ سیمینار میں دائود یونیورسٹی کے تمام شعبوں کے چیئرپرسنز ، اساتذہ ، کلیہ ممبران اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ موضوع پر لیکچر دیتے ہوئے شعبہ بنیاد سائنس کی عائشہ عامر نے موثر کمیونی کیشن کے فوائد اور طریقوں سے طلباء و طالبات کو آگاہ کیا ۔ عائشہ عامر نے اپنی پریذنٹیشن میں لفظی اور غیر لفظی کمیونی کیشن کی صلاحیتوں کے مثبت پہلوؤں کو اُجاگر کیا۔

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) سابق بھارتی کرکٹر روی شاستری اپنے ساتھی کرکٹر اظہر الدین کی زندگی پر بننے والی فلم ’’اظہر‘‘ میں اپنا کردارغلط اندازمیں پیش کرنے پر سخت ناراض ہوگئے۔ سابق بھارتی کرکٹر اظہر الدین کی زندگی پر بننے والی فلم ’’اظہر‘‘ ریلیز سے قبل ہی تنازعات کا شکار ہوگئی جب کہ سابق بھارتی کرکٹر کی بیوی اور بالی ووڈ اداکارہ سنگیتا بجلانی نے فلم میں اپنے کردار پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا تاہم اب بھارتی کرکٹر کے ساتھی کھلاڑی بھی فلم میں اپنے کرداروں پر چراغ پا ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’’اظہر‘‘ میں سابق بھارتی کرکٹر روی شاستری کو لڑکیوں میں گھرے رہنے والے کھلاڑی کے طور پر دکھایا گیا ہے یہی نہیں بلکہ فلم میں انہیں اپنی بیوی سے دھوکا دکھاتے ہوئے پیش کیا گیا جس پر سابق بھارتی کرکٹر نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے جب کہ روی شاستری کی جانب سے بھارتی کرکٹ بورڈ کو بھی شکایت کردی گئی ہے جس کے بعد فلم کے ہدایتکار کے خلاف کارروائی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ فلم ’’اظہر‘‘ 13 مئی کو نمائش کے لیے پیش کی گئی ہے جس میں اداکار عمران ہاشمی، اداکارہ پراچی ڈیسائی اور لارا دتا نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

 

ایمزٹی وی(صحت)برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے نمائندے ڈاکٹر مائیکل تھیئرن نے کہا کہ رواں سال پاکستان اور اس کے پڑوسی ملک افغانستان میں پولیو کے چند کیسز ہی سامنے آئے ہیں جب کہ پاکستان اور افغانستان میں انسدادِ پولیو کی مہم کا آغاز ہوا ہے جس کے تحت آئندہ 3 روز میں لاکھوں بچوں کو پولیو سے تحفظ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 70 ہزار ارکان 98 لاکھ 60 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے اور ان کے ساتھ محفوظ اور مشکل مقامات کے لیے پولیس کے حفاظتی دستے ہوں گے۔

ڈاکٹر مائکل تھیئرن کا کہنا تھا کہ ہمیں لاجسٹک اور سیکیورٹی دونوں سطحوں پر چیلنجز کا سامنا ہے، بعض علاقوں میں پولیو کے قطرے پلانے والے عملے کے لیے سکیورٹی ایک مسئلہ ہوگی اورانہیں تحفظ فراہم کرنے کے لئے پولیس کی نفری کی ضرورت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تقریبا 11 اور افغانستان میں تقریبا 5 کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تاریخ میں سب سے کم تعداد ہے، ہمیں امید ہے کہ ہم پاکستان میں پولیو کے خاتمے سے چند ماہ کے فاصلے پر ہیں۔

واضح رہے پاکستان اور افغانستان دنیا میں وہ دوممالک رہ گئے ہیں جہاں پولیو اب بھی وبائی مرض کی حیثیت اختیار کیے ہوئے ہے جب کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں سمیت خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں اکثر اوقات پولیو ٹیموں پر حملے بھی ہوتے رہے ہیں جن کی وجہ سے بھی اکثر پولیو کے رضاکار دور افتادہ علاقوں میں جانے سے گریز کرتے ہیں۔

ایمز ٹی وی(صحت) بچوں سے لے کر بڑوں تک، سب ہی کبھی نہ کبھی دانتوں کی تکلیف کا شکار ہو جاتے ہیں اور وقت بے وقت اٹھ جانے والی یہ تکلیف بہت پریشان کرتی ہے۔ دانتوں کے درد سے گھر کا کوئی بھی فرد متاثر ہو، اس سے براہ راست ایک خاتون خانہ کو واسطہ پڑتا ہے۔ اس کے علاوہ کچھ لوگ ڈینٹسٹ کے پاس جانے سے کتراتے بھی ہیں۔ انہیں لگتا ہے کہ اگر ایک بار کوئی اوزار منہ میں لگ گیا، تو پوری زندگی اِسی کے سہارے جینا پڑے گا۔

لونگ : لونگ میں دانتوں کے درد کا قدرتی علاج موجود ہے۔ دو سے تین عدد ثابت لونگ کواپنے دانتوں کے ا±س حصے میں رکھیں، جہاں درد ہے اور تب تک رکھے رہنے دیں، جب تک تکلیف دور نہ ہو جائے۔ اس کے علاوہ لونگ کا تیل بھی دانت کے درد سے آرام دیتا ہے۔

برف کا ٹکڑا : برف سے بھی آپ کے دانتوں کی تکلیف کا علاج ممکن ہے۔ ایک عدد برف کا ٹکڑا لیں اور ا±سے کسی چھوٹے سے کپڑے میں رکھ کے تھوڑا موٹا موٹا ک±وٹ لیں اور پھر اس پوٹلی کو اپنے گالوں پہ رکھ کے ٹکور کریں۔ آپ کو خود درد میں کمی محسوس ہو گی۔

گرم کپڑا : تولیے یا کسی بھی کپڑے کو استری کی مدد سے گرم کر لیں، یاد رہے کہ کپڑا بہت زیادہ گرم نہ ہو جائے، جو آپ کی جلد کے لیے ایک مصیبت کھڑی کر دے۔ کپڑے کو گرم کر کے اپنے گالوں پہ آہستہ آہستہ سینکائی کریں، درد میں کمی آئے گی۔

کھیرا : ایک کھیرے کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور اسے د±کھنے والی داڑھ یا دانت کی جگہ پہ رکھیں۔

پیاز : پیاز کا ایک باریک ٹکڑا کاٹیں اور اسے دانتوں پہ لگائیں، درد ختم ہو جائے گا۔

آلو : آلو کو بھی دانتوں کے درد کو دور کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ آلو کا ایک چھوٹا قتلا لیں اور اسے درد والی جگہ پہ رکھیں۔

پودینے کی پتیاں : پودینے میں بھی دانتوں کے درد کا قدرتی علاج پایا جاتا ہے۔ پودینے کی پتوں کو چیونگم کی طرح چبائیں، تکلیف ختم ہو جائے گی۔

لہسن کے جوے : ایک لہسن کا جوا اپنے منہ میں رکھیں یا پھر لہسن کو پیس کے اس پہ نمک لگا کے بھی منہ میں رکھا جا سکتا ہے۔ دونوں صورتوں میں تکلیف سے نجات ملتی ہے۔