Tuesday, 19 November 2024

ایمز ٹی وی (کھیل) انگلش پریمیر لیگ میں کھیلے گئے میچ میں آرسنل نے ایسٹن وِلا کو چار صفر سے ہرا دیا ہے۔ آرسنل نے میچ کے آغاز سے ہی شاندار پرفارمنس دی اور حریف ٹیم پر چھائی رہی ، انہوں نے پہلا گول کھیل کے پانچویں منٹ میں ہی اسکور کر کے ایسٹن وِلا پر پریشر ڈال دیا ۔ اس کے بعد آرسنل نے یکے بعد دیگرے مزید تین مرتبہ گیند کو جال کا راستہ دکھایا ۔ جبکہ حریف ٹیم بھرپور کوشش کے باوجود کوئی گول اسکور کرنے میں ناکام رہی ، فاتح ٹیم کی جانب سے اولیور نے زبردست ہیٹرک اسکور کی ۔

ایمز ٹی وی (کھیل) قومی ٹوئنٹی 20 میلہ پی ایس ایل کی طرز پر سجانے کا فیصلہ کرلیا گیا، رواں سال 8 ٹیمیں ڈومیسٹک ایونٹ کی رونقیں بڑھائیں گی، گورننگ کونسل کے سربراہ نجم سیٹھی پاکستانی لیگ کے آئندہ ایڈیشن میں چھٹی ٹیم کی شمولیت کیلیے راہ ہموار کرنے کی کوشش کرینگے، منگل کو ہونے والی میٹنگ میں فرنچائزز کو مالی طور پر نقصان نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی جائے گی۔ مجوزہ فرنچائز کو کشمیر سے منسوب کیے جانے کا امکان باقی نہیں رہا،گلگت، بلتستان یاکوئی اور نام دیا جاسکتا ہے، پلیئرز ڈرافٹ پر بھی تبادلہ خیال ہوگا، فرنچائز مالکان کو ریجنل ٹیموں کی سرپرستی کیلیے قائل کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی طرز پر پاکستان کپ ٹورنامنٹ کے فیصل آباد میں انعقاد سے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوئے ہیں، ایونٹ کے فائنل تک شائقین کی دلچسپی میں بتدریج اضافہ ہوتا گیا، ٹی وی پر بھی ناظرین کی توجہ حاصل ہوئی، اب پی ایس ایل کی طرز پر قومی ٹوئنٹی 20ٹورنامنٹ کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا، رواں سال کے ڈومیسٹک ایونٹ میں مجموعی طور پر 8 ٹیمیں شریک ہونگی، دوسری جانب 5فرنچائزز کیساتھ ہونے والے معاہدے کے تحت پی ایس ایل میں چھٹی ٹیم کا اضافہ 2018میں کیا جاسکتا ہے لیکن پی سی بی آئندہ ایڈیشن میں ہی رونقیں بڑھانے کا خواہاں ہے۔ مالی نقصان کے پیش نظر فرنچائزز کی مخالفت کے باوجود گورننگ کونسل کے سربراہ نجم سیٹھی ابھی تک ہمت نہیں ہارے، وہ منگل کو میٹنگ میں راہ ہموار کرنے کی کوشش کرینگے، فرنچائزز کو مالی طور پر نقصان نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی جائے گی،ان کو مکمل پلان سے آگاہ کیا جائے گا کہ ایک ٹیم زائد ہوجانے کے باوجود تبدیلی گھاٹے کا سودا نہیں ہوگی، مجوزہ چھٹی ٹیم کو کشمیر سے منسوب کیے جانے کا امکان باقی نہیں رہا، ذرائع کے مطابق چند ناگزیر وجوہات پر اس کو گلگت، بلتستان یاکوئی اور نام دیا جاسکتا ہے۔

ایمز ٹی وی (ڈی آئی خان) مولانا فضل الرحمان ایک بار پھر عمران خان پر برس پڑے ، کہتے ہیں وزیراعظم نے تحقیقات کے لیے اپوزیشن کی ہر بات مانی مگر وہ بھاگ گئے ، وزیر اعظم نہیں وہ خود چور نکلے ہیں ، پاکستان میں آنےوالی آوازیں یہاں کی نہیں ، باہر کی ہیں ۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے جلسے میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہر طرح سے فارغ لوگ پاکستان کی سیاست پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں وزیراعظم نے تحقیقات کے لیے ہر بات مانی مگر اپوزیشن نے راہ فرار اختیار کی لیکن اب بلی تھیلے سے باہر آچکی ہے ، وزیراعظم نہیں آپ خود چور ہیں ۔ مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم کو حمایت کی یقین دہانی کرائی اور جے یو آئی کی طرف سے سندھ اور فاٹا میں جلسے کرنے کی دعوت بھی دی ۔

ایمزٹی وی(تعلیم)بیکن ہائوس ویلنشیا ٹائون کیمپس کے طالب علم شاہ میر خان نیازی نے عالمی سطح پر انٹل انٹرنیشنل سائنس اینڈ انجینئرنگ مقابلے میں چوتھی پوزیشن حاصل کر لی ۔ مقابلے میں 75ممالک سے 1700 طلبہ نے شرکت کی ۔ جن میں سے نہم سی کے طالبعلم شاہ میر نے فزکس کے شعبے میں انفرادی طور پر چوتھی پوزیشن حاصل کر کے ملک و قوم کا نام روشن کردیا -

ایمز ٹی وی (صحت)ویل کورنیل میڈیسن کی تازہ ترین تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر ماں ذہنی اور نفسیاتی بیماریوں میں مبتلا ہوتی ہے تو اس کے اثرات ان کی اولاد پر بھی پڑتے ہیں۔ جینیاتی اور غیرجینیاتی وراثت کے طریقے مختلف ہوتے ہیں لیکن انہی کے ذریعے والدین سے اولاد تک ان کی خصوصیات منتقل ہوتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق غیر جینیاتی امراض اور نقائص کی منتقلی کو بروقت شناخت کرکے ان کا اثر کم کیا جاسکتا ہے، انسانی مطالعات سے معلوم ہوا ہے کہ والدہ کا رویہ اولاد تک منتقل ہوسکتا ہے جو ان کے برتاو¿ میں نظر آتا ہے، اسی طرح اولاد کی اولاد یعنی پوتے پوتیوں اور نواسے نواسیوں تک میں بھی یہ خواص منتقل ہوسکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اولاد کی اولاد میں شروع کے جینیاتی مادے شامل ہوسکتے ہیں۔ اس کی ایک مثال یہودیوں میں ہولوکاسٹ واقعے کی شہادت ہے جو متاثرہ ماں کی اولاد کی اولاد میں بھی دیکھے گئے ہیں اور اس کے لیے کئی برسوں کا مطالعہ کیا گیا تھا۔ ماہرین کے مطابق تجربات میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ ڈپریشن، ذہنی تناو¿، بے چینی اور شیزوفرینیا کی علامات ماں سے بیٹے اور بیٹی تک منتقل ہوسکتی ہیں۔

ایمزٹی وی (انٹرنیشنل) بھارتی میڈیا کے مطابق مشرقی بھارت میں مسافروں سے بھری کشتی دریا میں ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کشتی میں سوار دیگرسیکڑوں افرادکو بچالیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ تمام افراد میلے میں شرکت کرکے گاؤں واپس آرہے تھے لیکن کشتی میں جگہ کم ہونے کے باوجود تمام افراد اسی میں سوار ہوگئے جس کے باعث حادثہ پیش آیا امدادی ٹیم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں ڈوبنے والے سیکڑوں افراد کو بچالیا گیا جس کے بعد تلاش کا کام بھی ختم کردیا گیا ہے واقعے کے خلاف علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے متعدد کشتیوں کو نذر آتش کردیا۔

ایمز ٹی وی (لاہور) وزیر اعلٰی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کسی بھی صورت منفی یا انتشار کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا ، کہتے ہیں خوشحالی کے سفر میں 18 کروڑ عوام اب رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے ۔ ایوان وزیراعلٰی لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی اس موقع پر گفتگو میں محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کسی بھی صورت منفی یا انتشار کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا ۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض سیاسی عناصر صرف ذاتی مفادات کی خاطر ملک کی ترقی روکنے کے درپے ہیں ، خوشحالی کے سفر میں 18 کروڑ عوام اب رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے ۔ محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان میں ترقی ، خوشحالی امن اور امید کا سفر شروع ہو چکا ہے ۔ سیاست عوام کی بے لوث خدمت کا نام ہے ، ہر قدم ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے اٹھ رہا ہے۔