Tuesday, 19 November 2024

ایمز ٹی وی (اسپیشل رپورٹ) ہم روزانہ بڑے پیمانے پر ای میلز، پیغامات، سماجی رابطوں کی اپڈیٹس، تصاویر، صحت کے بارے میں معلومات، خوارک اور بہت سی دوسری سرگرمیوں کی شکل میں مواد پیدا کرتے ہیں۔ اور یہ مواد ہمارے بعد بھی رہے گا۔ ایسے میں ہماری موت کے بعد ہمارے عزیز ان کا کیا کریں؟ ایئن ٹوئگ نے 33 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کی بیوہ کیرولین نے بتایا: ’ان کی موت کے دوسرے دن جب میں بیدار ہوئی تو ایک مختلف دنیا سامنے تھی اور مجھے بہت کچھ کرنا تھا۔‘

ایئن کے سر میں ایک پھوڑا تھا جس کی کامیاب کیموتھریپی ہو رہی تھی لیکن اچانک بیماری کا حملہ ہوا اور تین ماہ کے بعد وہ نہیں رہے۔ ان کے والدین نے کیرولین کی مدد کی لیکن ایک چیز ایسی تھی جس سے کیرولین کو تنہا ہی نبرد آزما ہونا تھا۔ انھوں نے کہا: ’ایئن انٹرنیٹ یا کمپیوٹر کو پسند کرنے والے افراد میں نہیں تھے۔ لوگ اس پر کتنا وقت گزارتے ہیں اس کے بارے میں وہ شاکی رہتے تھے لیکن پھر بھی انھوں نے آن لائن پر نہ جانے کتنے اکاؤنٹس اور پاس ورڈ بلکہ ایک پوری زندگی چھوڑ رکھی تھی۔‘ پچاس سال قبل لوگ تصاویر اور خطوط سے بھرے جوتوں کے بکسے رکھتے تھے۔ اگر آپ ایئن کے متعلق آن لائن پر چیزیں تلاش کریں تو آپ کو ہزاروں کی تعداد میں تصاویر اور پیغامات ملیں گے۔

اپنے خاوند کے انٹرنیٹ کے بارے میں بیک وقت مخالف جذبو ں کے برعکس کیرولین کو سائبر دنیا میں سکون محسوس ہوتا تھا۔ انھوں نے ایئن کی زندگی پر مبنی ایک ویب سائٹ بنائی اور انھیں یہ خیال آیا کہ ’وڈوڈ اینڈ ینگ (وآئی) نامی خیراتی ادارہ‘ نوجوان بیواؤں کو تعاون فراہم کر سکتا ہے۔ اس کے ساتھ انھوں نے ایک دوسری سائٹ شروع کی جس میں ایسی تخلیق کو فنڈ کیا جانے لگا جو بچوں کے دکھ سے نکلنے میں مدد کرنے کے لیے بنائی گئی۔

بعض لوگوں نے اپنے کتبے کے بجائے آن لائن پر اپنی موجودگی کو پسند کیا۔ ڈورسیٹ کمپنی کیو آر میموریز سٹیل کا ’کیو آر کوڈ‘ فراہم کرتی ہے جو کہ ایک قبر سے منسلک ہو سکتا ہے جہاں سے ایک ویب پیج تک رسائی ہوسکتی ہے اور جہاں کسی شخص کے بارے میں ان کی زندگی کے مواد یا ان کی موت کے بعد ان کے اہل خانہ کے مواد مل سکتے ہیں۔ کیو آر میموریز کے مینیجنگ ڈائرکٹر سٹیفن نممو کا کہنا ہے کہ ’اس پر ہمیشہ ہماری امید کے مطابق چیزیں نہیں ہوتی ہیں۔ کسی خاتون کے جنازے کی ویڈیو ہوتی ہے جس میں مناجات ہوتی ہے یا پھر کوئی بوڑھا شخص کسی مے خانے میں بیٹھا گا رہا ہے اور اس کا سات منٹ کا گیت اس کی شخصیت کا آئینہ دار ہو۔‘ یہ کمپنی ایک کوڈ کے لیے 95 پاؤنڈ لیتی ہے اور اس سے منسلک ویب پیج کے لیے مزید 95 پاؤنڈ چارج کرتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کیو آر کوڈ ان کے لیے ’عجیب جاذبیت رکھتا ہے۔‘ ’ہم پوچھتے ہیں کہ اگر وہ بے معنی ہو جائیں تو پھر آپ کیا کریں گے۔ ہم ہمیشہ ان کے بارے میں سوچتے ہیں لیکن وہ کسی نہ کسی شکل میں یہاں رہیں گے۔ سچ تو یہ ہے کہ یہ جتنا عجیب رہے اتنا ہی بہتر ہے۔‘

کیرولن نے ایئن کے فیس بک پیج کو یادگار بنانے کے لیے منتخب کیا۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ ان کے دوست ان کے ٹائم لائن پر ان کی تصاویر دیکھ سکیں اور ان کے یوم پیدائش پر کوئی بھی دردناک یاددہانی نہ ہو۔ گذشتہ سال فیس بک نے وراثت کی پالیسی اپنائی کہ کسی کے صفحے کا نظم و نسق دیکھنے اور اسے اپڈیٹ کرنے کے لیے کون بہتر ہوگا۔ وہ اس کی پروفائل ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں لیکن ذاتی پیغامات نہیں پڑھ سکتے یا پھر ان کے بدلے لاگ ان نہیں کر سکتے۔ اس کے علاوہ آپ کمپنی سے ان کے اکاؤنٹ کو ڈیلیٹ کرنے کی درخواست کر سکتے ہیں۔ اور اگر آپ کچھ نہیں کرتے ہیں تو پھر کمپنی آپ کی موت کی خبر کے بعد آپ کے اکاؤنٹ کو یادگار کی درجہ بندی میں ڈال دے گی۔

 

ایمزٹی وی(تجارت) لاہور ہائیکورٹ نے حکومت پنجاب کو کسانوں سے زرعی ٹیکس وصول کرنے سے روکتے ہوئے حکم امتناعی جاری کردیا لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کسانوں نے مؤقف اختیار کیا کہ حکومت نے آرڈیننس کے ذریعے کسانوں پر بلاجواز ٹیکس عائد کر رکھا ہے۔ حکومت نے ٹیکس کے نفاذ سے قبل اسمبلی سے منظوری نہیں لی انہوں نے بتایا کہ کسان پہلے ہی بھاری ٹیکس ادا کر رہے ہیں جبکہ حکومت نے زرعی ترقی کے لیے کبھی بھی عملی اقدامات نہیں کیے جس کی وجہ سے کسانوں کو دوہری مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ حکومت کی جانب سے کسانوں پر عائد کیے گئے زرعی ٹیکس کے نفاذ کو کالعدم قرار دیا جائے عدالت نے حکومت پنجاب کو کسانوں سے زرعی ٹیکس وصول کرنے سے روکتے ہوئے حکم امتناعی جاری کردیا عدالت نے حکومت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔

ایمزٹی وی (لاہور)یوٹیوب کے گلوبل ورژن کی بحالی کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وطن پارٹی کے سربراہ بیرسٹر ظفر اللہ نے سپریم کورٹ رجسٹری میں درخواست دائر کی ہے جس میں بتایا گیا کہ پاکستان میں یوٹیوب کی بحالی کے بعد ابھی تک یوٹیوب کا گلوبل ورژن بحال نہیں کیا گیا۔ گلوبل ورژن بحال نہ ہونے کی وجہ سے طلبہ کو مشکلات کاسامنا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ یوٹیوب کا گلوبل ورژن بحال نہ کرنا حکومت کا بلا جواز اقدام ہے اور اس پر پابندی کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ یوٹیوب کا گلوبل ورژن بحال کرنے کا حکم دیا جائے۔

ایمزٹی وی (اسپورٹس) تائیوان میں کھیلے جانے والے ایشین اسکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل پاکستان نے جیت لیا۔ فائنل میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو 0-2 سے شکست دی تفصیلات کے مطابق ایشین اسکواش چیمپئن شپ میں فرحان زمان اور فرحان محبوب نے پاکستان کو کامیابی دلائی۔ پہلے میچ میں فرحان محبوب نے ہانگ کانگ کے ٹینگ منگ ہانگ کو شکست دی۔ دوسرے میچ میں فرحان زمان نے میچ جیت کر پاکستان کو ٹائٹل جتوا دیا فرحان محبوب کو میچ میں کامیابی کے لیے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تاہم میچ کو 4-11 سے اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئے۔ فرحان زمان نے بھی عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور اپنے حریف کو باآسانی شکست دے دی پاکستان نے کوارٹر فائنل میں عراق جبکہ سیمی فائنل میں بھارت کو شکست دی تھی۔

    • ایمزٹی وی (اسلام آباد) بنی گالہ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سربراہی میں پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم کے ایوان میں خطاب کے دوران خاموشی اختیار کی جائے گی۔ اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ اسپیکرسردارایاز صادق سے رابطہ کیا جائے گا کہ عمران خان کو وزیراعظم کے بعد بولنے کا موقع دیا جائے اس حوالے سے شاہ محمود قریشی اسپیکر سے ملاقات کر کے معاملات طے کریں گے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ایوان میں اپنی آف شور کمپنی کے حوالے سے وضاحت دیں گے اور خود کو احتساب کے لئے پیش کریں گے۔

       
       
     
     
     

ایمزٹی وی (خیبرپختونخواہ)خیبرپختونخوا‘ فاٹا اور بلوچستان میں تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی۔ خیبرپختونخوا میں پانچ سال سے کم عمر کے 56 لاکھ بچوں جبکہ قبائلی علاقوں میں 9 لاکھ 65 ہزار 633 بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں پانچ سال سے کم عمر کے 56 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کے لئے 17 ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ 14 ہزار پولیو ورکرز گھر گھر جا کر جبکہ 3 ہزار پولیو ٹیموں کے 9ہزار ورکرز ٹرانسپورٹ اڈوں، تجارتی مراکز اور اہم شاہراہوں پر بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائیں گے۔ اس مقصد کے لئے 3ہزار لیڈی ہیلتھ ورکررز کی تعیناتی کی گئی ہے۔ ہم کے لئے سکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے۔ پشاور سمیت تمام بڑے اور حساس اضلاع میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ قبائلی علاقوں میں 9 لاکھ 65 ہزار 633 بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے جس کے لئے 3ہزار 78 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) بالی وڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن اپنے والد اور بھارت کے معروف شاعر ہری ونش رائے سے بے حد متاثر ہیں ۔ امیتابھ نے کہا کہ وہ اپنے والد کی زندگی میں بھی ان کے شاعرانہ کلام اور تحریروں سے استفادہ کرتے تھے اور 2003میں ان کے انتقال کے بعد وہ مزید باقاعدگی سے والد کا کلام پڑھنا انھوں نے اپنے معمول میں شامل کرلیا ہے۔حال ہی میں ایک انٹرویو میں امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ والد کا کلام پڑھ کے مجھے نئی طاقت ملتی ہے۔

امیتابھ کا کہنا تھا کہ جب بھی مجھ پر کوئی کڑا وقت آیا یا مصیبت کی گھڑی میں والد کے کلام سے مجھ آگے بڑھنے کا حوصلہ ملا اور میری پریشانی میں بھی کمی ہوئی۔

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) اداکارہ ریما خان نے فلم انڈسٹری میں واپس آنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اداکارہ ریما نے ڈرامہ منصف خلیل الرحمن سے رابطہ کر کے اپنی فلم کے لیے اسکرپٹ لکھنے کی درخواست کی ہے۔ ریما کاغذی کاروائی مکمل ہونے کے بعد فلم کے کرداروں کے ناموں کا اعلان کریں گی۔

ایمزٹی وی (انٹرنیشنل) پرتگال میں فلاورفیسٖٹول عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ شہریوں نے خوبصورت پھولوں سے سجے ملبوسات پہن کر رقص کیا تفصیلات کے مطابق پرتگال میں ہونے والے رنگا رنگ فلاور فیسٹیول میں شہریوں نے بھرپور شرکت کرکے ماحول کو رنگین کردیا پرتگال کی فضاؤں میں پھولوں کی خوشبو رچی ہوئی ہے۔ فلاور فیسٹول میں ہر طرف کھلے کھلے خوش رنگ پھول سجے ہیں۔ ان پھولوں کی مہک سے شہریوں کے چہرے بھی کھلے کھلے ہیں فیسٹیول میں پھولوں سے بنے لباس پہنے حسینائیں رقص کررہی ہیں۔ گلابی پیرہن میں جھوم جھوم کر گانا گاتی پرتگالی لڑکیاں فلاور فیسٹول میں آنے والوں کو خوش آمدید کہہ رہی ہیں فلاور فیسٹول میں پھولوں سے سجے فلوٹس بھی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ جس کے بعد رنگا رنگ پھول دار ملبوسات میں ہونے والی پریڈ نے دل باغ باغ کردیا۔