Tuesday, 19 November 2024

ایمزٹی وی (اسلام آباد)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت نے جو ٹی او آرز بنائے ہیں اس کا اطلاق مجھ پر کیا جائے اگر میں اپنے آپ کو پیش کرسکتا ہوں تو وزیراعظم کیوں نہیں کرتے۔ مانچسٹرسے اسلام آباد واپسی پر بنی گالہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ لیڈر کبھی الزام نہیں لگاتا بلکہ صفائی دیتا ہے، پارلیمنٹ میں آج اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی وضاحت کروں گا پھر وزیراعظم سے بھی چاہوں گا کہ وہ الزامات کا جواب دیں، وزیراعظم کی تقریر کا بے صبری سے انتظار ہے لیکن یقین ہے کہ وہ اپنی تقریر کر کے ایوان سے چلے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اب ویسانہیں کہ جو ہے وہ چلتا جائے گا، کسی ایک میڈیا ہاؤس کو خرید کر مخالفین پر کیچڑ اچھالنے سے کام نہیں بنے گا، اگر کوئی آپ سے کچھ پوچھے تو اس کو بلیک میل کرنا شروع کر دیا جاتا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے چیف جسٹس کو لکھے گئے خط پر جوچیف جسٹس نے کہا سب کو معلوم تھا کہ یہی جواب آنا تھا، چیف جسٹس نے بالکل ٹھیک بات کہی کہ کمیشن کا اختیار محدود ہے اگر تحقیقات شروع کی تو صدیاں لگ جائیں گی۔

ایمزٹی وی (اسپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کی میزبانی کے لیے سری لنکن بورڈ سے درخواست کردی پی سی بی کی جانب سے سری لنکن کرکٹ بورڈ کو لکھے گئے خط میں درخواست کی گئی ہے کہ رواں سال اکتوبر میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کی میزبانی سری لنکا کرے۔ ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کے گراؤنڈز کے بڑھتے کرایوں کے سبب پی سی بی نے یہ قدم اٹھایا ہے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز 2 ٹیسٹ اور 6 ون ڈے میچز پر مشتمل ہوگی اس حوالے سے سری لنکن بورڈ نے بھی مثبت اشارے دیے ہیں۔

ایمزٹی وی (اسپورٹس) ایبٹ آباد میں فوجی ٹریننگ کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا ایک اور کنڈیشنگ کیمپ ہیمپشائر میں لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے مشکل دورہ انگلینڈ کے لیے کھلاڑیوں کی مکمل تیاری کے لیے پی سی بی سب کچھ کر گزرنے کو تیار ہے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فٹنس ٹیسٹ کے بعد ایبٹ آباد کی ملٹری اکیڈمی کاکول میں فوج کی زیر نگرانی کھلاڑیوں کی لہو گرمانے والی ٹریننگ جاری ہے جس میں جسمانی فٹنس پر زور دیا جارہا ہے کوچ اور چیف سلیکٹر کی درخواست پر بورڈ نے ایبٹ آباد کے بعد ایک اور کیمپ ہیمپشائر میں بھی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی ٹیم 2 ہفتے قبل انگلینڈ پہنچے گی اور وہاں کے ماحول سے ہم آہنگ ہونے کے لیے بھی ٹریننگ کرے گی۔

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ کا نام آئے اور خوبصورت اداکاراؤں کا ذکر نہ ہو ایسا ممکن نہیں،ان اداکاراؤں نے شوبر انڈسٹری کو اپنی خوبصورتی سے چار چاند لگادئیے،وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان اداکاراؤں کی خوبصورتی میں حیرت انگیز طور پر تبدیلی دیکھی گئی. یہاں مداحوں کے لیےشیئر کی گئی اداکاراؤں کی تصاویر جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بالی ووڈ کے طویل سفر نے ان کی خوبصورتی مین کس قدر اضافہ کیا ہے.

 

زرین خان

 

پریانکا چوپڑا

 

عالیہ بھٹ

 

دیپکا پڈوکون

 

کاجول

 

ودیا بالن

 

بپاشا باسو

 

ایشوریا رائے

 

کرشمہ کپور

 

پرنیتی چوپڑا

 

شروتی حسن

 

کرینہ کپور

 

سونم کپور

 

شلپا شیٹھی

 

سوناکشی سنہا




ایمز ٹی وی(ٹیکنا لوجی) کمپیوٹر پر سب سے زیادہ استعمال ہونے والا پروگرام براؤزر ہے۔ اس وقت سب سے مقبول براو¿زرز میں گوگل کروم اور موزیلا فائر فوکس شامل ہیں جب کہ ان کے بعد انٹرنیٹ ایکسپلورر اور اوپرا کا نام آتا ہے۔ ان تمام براو¿زرز میں ایک بات مشترک ہے کہ یہ میموری کا بے دریغ استعمال کرتے ہیں اور اگر آپ لیپ ٹاپ استعمال کرتے ہیں تو جانتے ہوں گے کہ براؤزر میں کھلے درجنوں ٹیبز بیٹری پر بھی اثر انداز ہوتے ہیں۔ اس طرح براؤزر میں کھلے ضروری و غیر ضروری ٹیبز بیٹری کے جلد خاتمے کا باعث بنتے ہیں۔

ناروے سے تعلق رکھنے والی کمپنی اوپرا نے اپنے براؤزر کے 39 ویں ورڑن میں ایک پاور سیونگ موڈ پیش کیا ہے جسے خاص طور پر لیپ ٹاپ صارفین کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ یہ فیچر اس بات کا خیال رکھتا ہے کہ لیپ ٹاپ زیادہ سے زیادہ دیر تک بیٹری پر چلے۔ اوپرا میں جب کوئی ویب ایڈریس لکھیں تو یہ اس کے آگے بیٹری کا آئی کن دکھا کر یاد دلاتا ہے کہ اس موڈ کو آن کرکے بیٹری کی بچت کی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ براؤزر خود بھی خیال رکھتا ہے اور جیسے ہی بیٹری کم ہو یہ بیک گراؤنڈ میں کھلے ٹیبز کی سرگرمیوں کو روک دیتا ہے۔ یہ بیٹری زیادہ استعمال کرنے والی اینی میشنز وغیرہ کو بھی روک دیتا ہے۔ اس طرح لیپ ٹاپ کی بیٹری 50 فیصد زیادہ کارکردگی دکھا سکتی ہے۔ اپنی بات کو ثابت کرنے کے لیے اوپرا نے باقاعدہ اس تجربے کو آزما کر دکھایا کہ جو لیپ ٹاپ فائر فوکس اور کروم استعمال کرتے ہوئے بیٹری پر 2 گھنٹے چلا وہی اوپرا استعمال کرتے ہوئے لگ بھگ 3 گھنٹے کام کرتا رہا۔

ایمزٹی وی (تعلیم)ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ڈاؤ میڈیکل کالج کے تمام ریٹائرڈ پرنسپلز کے تعلیمی،تحقیقی اور انتظامی خدمات کے اعزاز میں گزشتہ روز پروقار تقریب کا انعقاد کیااور اس موقع پر مختلف شعبہ جات،لیکچر ہال اور آڈیٹوریم کو ان کے ناموں سے منسوب کردیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان تھے جبکہ ڈاؤ یونیورسٹی کے بانی وائس چانسلر پروفیسر مسعود حمید خان، پرووائس چانسلر پروفیسر محمد مسرورسمیت دیگر فیکلٹی اراکین بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے پروفیسر مسعود اور ان کی ٹیم کو جگر کی پیوندکاری کا پہلا کامیاب آپریشن کرنے پر مبارکباد دی ۔ قبل ازیں گورنر سندھ نے ڈاو یونیورسٹی اوجھا کیمپس کا دورہ کیا اور جگر کی پیوندکاری کے کامیاب آپریشن کا جائزہ لیا۔

ایمز ٹی وی(ٹیکنالوجی) یقیناً آپ اپنے فون سے پینوراما تصاویر بھی بناتے ہوں گے۔ پینوراما تکنیک میں عام تصویر سے زیادہ وسیع منظر کی تصویر کشی کی جا سکتی ہے۔ اس کے لیے کیمرے کو آہستہ آہستہ ایک سمت میں گھمانا ہوتا ہے جس سے لینس ایک چوڑی تصویر بناسکتا ہے۔ 360 ڈگری زاویے پر اب تو ویڈیوز بھی بن رہی ہیں جن کو ورچوئل ریئلٹی ڈیوائس کے ذریعے دیکھتے ہوئے صارف گھوم کر مکمل منظر دیکھ سکتا ہے۔

فیس بک میں اگلے چند ہفتوں میں 360 ڈگری زاویے کی تصاویر کو نیوز فیڈ میں شامل کرنے کا فیچر متعارف کرایا جائے گا۔ ان تصاویر کا صحیح لطف ا±ٹھانے اور اسے مکمل دیکھنے کے لیے فون کو ایک سے دوسری سمت میں گھمانا ہو گا جس سے آپ اس میں موجود پورا منظر دیکھ سکیں گے۔ ویسے تو تصویر کو سوائپ کرکے بھی دیکھا جا سکے گا لیکن اس فیچر کا اصل ہدف ورچوئل ریئلٹی ڈیوائسز ہیں جن کے ذریعے تصویر میں موجود منظر کو گردن گھما کر دائیں بائیں مکمل دیکھا جا سکے گا۔

 

ایمزٹی وی (انٹرنیشنل) سوئیڈن کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ بہت جلد فوسل فیول سے پاک پہلا ملک بننے والے ہیں۔ سوئیڈن قابل تجدید توانائی یعنی ری نیو ایبل انرجی کے منصوبوں پر 546 ملین ڈالر کی سرمایہ کرے گا سوئیڈن کی حکومت کے مطباق ان کا یہ اقدام پیرس میں ہونے والے معاہدے کی تکمیل کی طرف ایک قدم ہے اور 2016 کے بجٹ میں یہ ان کی پہلی ترجیح ہوگا سوئیڈن پہلے ہی اپنی بجلی کا ایک تہائی حصہ غیر فوسل فیول تونائی کے ذرائع سے حاصل کرتا ہے۔ سوئیڈن حکام کا کہنا ہے کہ وہ شمسی توانائی، قابل تجدید توانائی کے ذخائر، الیکٹرانک بسوں، ماحول دوست کاروں اور ماحول سے مطابقت رکھنے والی پالیسیوں پر زیادہ سرمایہ کاری کریں گے سوئیڈن پہلا ملک نہیں جو قابل تجدید توانائی کے ذرائع پر توجہ دے رہا ہے۔ اس سے قبل امریکی ریاست ہوائی نے بھی امریکہ کی پہلی فوسل فیول سے پاک ریاست بننے کے منصوبے کا اعلان کیا، اس سال کے آغاز میں کوسٹا ریکا 75 دن تک مکمل طور پر قابل تجدید توانائی پر منحصر رہا، ڈنمارک نے بھی پچھلے سال جولائی میں اپنی بجلی کی 140 فیصد ضروریات کو پون بجلی (ہوا سے بننے والی بجلی) کے ذریعے پورا کیا۔

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) بالی وڈ میں آجکل شادیوں کا سیزن ہے ، پریٹی کے بعد امریتا راؤ بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں ۔ بالی وڈ کی ایک اور حسینہ پیا گھر سدھار گئیں ، فلم ویواہ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی امریتا راؤ اپنے دوست ریڈیو جوکی انمول کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی ۔ چونتیس سالہ امریتا کے شوہر انمول نے ٹوئٹر پر اپنی شادی کی خبر سنائی، دونوں گزشتہ سات سال سے ایک دوسرے کے ساتھ دیکھے جا رہے تھے۔

anmol post