ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) جمالا جن کا پورا نام سوزانہ جمال الدینوف ہے نے اس مقابلے میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کیے اس مقابلے میں ان کے علاوہ 41 دیگر گلوکاروں نے بھی شرکت کی۔ یوکرین کی گلوکارہ جمالا نے رواں سال کا یورو ویژن گیتوں کا مقابلہ جیت لیا ہے۔ اس مقابلے میں شامل ان کا گانا سیاسی بیان پر مبنی تھا جس میں 1940ء کی دہائی میں سوویت یونین کی طرف سے کرائمیا سے بدر کیے جانے تاتاریوں کا ذکر کیا گیا ہے۔ اس مقابلے میں شامل یہ گانا ان محدود چند گانوں میں شامل ہے جن میں کوئی سیاسی بات شامل ہے۔
33 سالہ گلوکارہ کا تعلق جزیرہ نما کرائمیا سے ہے جس پر روس نے 2014ء میں قبضہ کر لیا تھا جس کے بعد کیف کے حامی یوکرین کے شہریوں اور روس نواز علیحدگی پسندوں کے درمیان ایک مسلح تنازع شروع ہو گیا۔ "1944" نامی گانے میں وہ اپنے تاتار عزیزوں کا ذکر کرتی ہیں تاہم اس میں ڈھکے چھپے انداز میں موجود صورت حال کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔
جمالا جن کا پورا نام سوزانہ جمال الدینوف ہے نے اس مقابلے میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کیے اس مقابلے میں ان کے علاوہ 41 دیگر گلوکاروں نے بھی شرکت کی جن کا تعلق یورپ، آسٹریلیا اور اسرائیل سے تھا۔ اس مقابلے کے ہفتے کو منعقد ہونے والا حتمی مرحلہ جو چار گھنٹوں تک جاری رہا کو یورپ، چین، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور پہلی بار امریکہ میں براہ راست نشر کیا گیا۔ گزشتہ سال اس فائنل مقابلے کو 20 کروڑ لوگوں نے دیکھا تھا۔
ماضی میں یوروویژن مقابلے جتینے والوں میں سویڈن کا پاپ گروپ ایبا بھی شامل ہے جس نے یہ مقابلہ 1974ء میں جیتا تھا اور کینیڈا کے گلوکار جنہوں نے سوئیٹزر لینڈ کی نمائندگی کی تھی نے 1988ء میں جب کہ دو روسی گلوکار خواتین نے یہ مقابلہ 2003ء میں جیتا تھا۔ اس میں شریک ہونے والوں کے لیے لازم تھا کہ وہ اپنی مادری زبان میں گیت گائیں لیکن 1990ء کے دہائی میں اس شرط کو ختم کر دیا گیا تھا اور اس میں شرکت کرنے والے زیادہ تر اب انگریزی زبان میں گیت گاتے ہیں۔
Eurovision 2016 | Rankings
Country | Position |
---|---|
Ukraine | 1st |
Australia | 2nd |
Russia | 3rd |
Bulgaria | 4th |
Sweden | 5th |
France | 6th |
Armenia | 7th |
Poland | 8th |
Lithuania | 9th |
Belgium | 10th |
The Netherlands | 11th |
Malta | 12th |
Austria | 13th |
Israel | 14th |
Latvia | 15th |
Italy | 16th |
Azerbaijan | 17th |
Serbia | 18th |
Hungary | 19th |
Georgia | 20th |
Cyprus | 21st |
Spain | 22nd |
Croatia | 23rd |
United Kingdom | 24th |
Czech Republic | 25th |
Germany | 26th |
ایمزٹی وی (اسلام آباد)وزیر اعظم کی لیگل ٹیم نے پاناما لیکس کی انکوائری کے لئے ضوابط کار (ٹرمز آف ریفرنسز ) میں تبدیلی اور قانون سازی کے معاملے پر اپنا ہوم ورک مکمل کرلیا، حزب اختلاف کے ساتھ مذاکرات کر کے نئے ضوابط کار پر متفق ہو کرانکوائری کمیشن قائم کرنے کے لیے چیف جسٹس کو دوبارہ خط لکھنے کے علاوہ خصوصی قانون کے تحت خصوصی انکوائری کمیشن بھی بنایا جاسکتا ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ لیگل ٹیم نے آئین اور مروجہ قوانین کے اندر رہتے ہوئے پانامہ لیکس میں شامل پاکستانیوں، تارکین وطن اور پاکستانی نژاد افراد کے بارے میں انکوائری کے معاملے پر حزب اختلاف کے اتفاق رائے سے نئے ٹی او آرز کے ساتھ چیف جسٹس کو انکوائری کمیشن ایکٹ مجریہ 1956 کے تحت دوبارہ خط لکھنے یا خصوصی قانون کے تحت خصوصی کمیشن بنانے سے اتفاق کیا ہے اور اس ضمن میں آج وزیر اعظم کو بریفنگ دے جائے گی۔
ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) امریکہ کے تند مزاج ٹینس کھلاڑی جان مکینرو اور ان کے سویڈش حریف سٹار بیون بورگ پر بننے والی فلم میں مکینرو کا کردار اداکار شیا لابیوف ادا کریں گے۔ اتوار کو فرانس میں کانز فلم فیسٹیول کے موقع پر فلم کے پروڈیوسرز نے کہا ہے کہ فلم ’بورگ/میکنرو‘ 70 اور 80 کے عشرے کے دوران دونوں کھلاڑیوں کے درمیان ٹینس کورٹ اور اس کے باہر برپا زبردست لڑائی پر مبنی ہوگی۔ جان مکینرو نے اپنے زبردست جارحانہ رویے سے ٹینس کے کھیل کو نئی جہتیں بخشیں اور وہ میدان پر ایک راک سٹار جیسا ماحول پیدا کر تے تھے۔
کانز فلم فیسٹیول میں صحافیوں سے بات چیت میں لابیوف نے اس بات کا اعتراف کیا کہ جب تک انہیں اس کردار کے لیے منتخب نہیں کیا گیا تھا اس وقت تک انھیں ٹینس میں ذرا سی بھی دلچسپی نہیں تھی لیکن اب انہوں نے اس بارے میں سیکھنا شروع کر دیا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ وہ لیفٹی نہیں ہیں جبکہ جان مکینرو بائیں ہاتھ سے کھیلتے تھے۔
تاہم لابیوف کا کہنا تھا کہ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان پیار اور نفرت کا جو رشتہ تھا وہ انہیں بہت پسند ہے۔ ’ان دونوں میں کافی کچھ چلتا رہتا تھا۔‘ انھوں نے کہا: ’تقریباً 30 ہزار لوگ سٹیڈیم میں اور لاکھوں انہیں ٹی وی پر دیکھ رہے ہوتے تھے، اور بس یہ دو افراد۔ اس میں کچھ تو رومانٹک تھا۔‘
اس فلم میں بیون بورگ کا کردار آئس لینڈ سے تعلق رکھنے والے اداکار سویرر گڈنیسن ادا کر رہے ہیں۔ اپنے دور کے دو معروف ٹینس کھلاڑیوں کی زندگی پر مبنی یہ فلم موسم بہار میں سويڈن، لندن، موناکو اور نیویارک میں فلمبند کی جائےگی۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد) پاناما لیکس کے معاملے پراسپیکرسردار ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج شام 5 بجے ہورہا ہے جس میں وزیراعظم نوازشریف اس سلسلے میں وضاحت کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق پاناما ليكس كے معاملے پر ہونے والے اسمبلی كے اجلاس ميں شركت کے لئے حكومت اور اپوزيشن نے اپنی اپنی حكمت عملی تيار كرلی ہے، حكومت كی طرف سے اپنائی گئی حكمت عملی کے مطابق وزيراعظم نواز شريف قومی اسمبلی ميں آمد پر اپوزيشن كی طرف سے پوچھے گئے سوالات سے پہلے پاليسی بيان ديں گے جس ميں وہ ایوان کو بتائيں گے كہ ان كا كسی بھی آف شور كمپنی ميں نام نہيں ہے اور ان كے بچوں پر پاكستان كے قوانين كا اطلاق نہيں ہوتا اس ليے انہيں اپنا بزنس كا مكمل حق حاصل ہے، پاليسی بيان كے بعد وزيراعظم اپوزيشن كی جانب سے پوچھے گئے ضمنی سوالات كے جوابات بھی ديں گے۔جبکہ دوسری جانب اپوزیشن پاناما لیکس کے معاملے پرسب سے پہلے وزیراعظم کے خاندان کے احتساب کا مطالبہ کرے گی۔ اس موقع پر اپوزيشن نے وزيراعظم كی اسمبلی آمد پراحتجاج نہ كرنے كا فيصلہ كيا ہے،اجلاس ميں اپوزيشن كی جانب سے سب سے پہلے اپوزيشن ليڈرخورشید شاہ تقريركريں گے،تحریک انصاف کے رہنما رہنما شاہ محمود قريشی كا كہنا ہے كہ وزير اعظم كی آمد پر تحریک انصاف احتجاج نہیں کرے گی لیکن ان سے جوابات کا مطالبہ ضرور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے قبل ایوان میں اپوزیشن اراکین اظہار خیال کریں گے جس کے بعد وزیراعظم پاناما لیکس کے معاملے پراپوزیشن کے تحفظات پر بات کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ متفقہ ٹی اوآرز کے لئے حکومت مذاکراتی کمیٹی کا اعلان کرسکتی ہے یا اسپیکر کو بھی کہا جا سکتا ہے کہ وہ متفقہ ٹی اوآرز کے لئے حکومتی اور اپوزیشن ارکان پر مشتمل کمیٹی بنا دیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم اجلاس میں اعلان کریں گے کہ ان کے بچے جوڈیشل کمیشن کے سامنے پیش ہوں گے اور حکومت جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لئے اپوزیشن کو بات چیت کی آفر بھی دے گی۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ وزیراعظم پاناما لیکس پرایوان کواعتماد میں لینے کے ساتھ ساتھ اپوزیشن کے سوالوں سے متعلق کچھ حقائق بھی سامنے لائیں گے۔
ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان اپنے ساتھی اداکار سنجے دت کی جیل سے رہائی کے بعد گرینڈ پارٹی کرنے کا ارادہ رکھتے تھے لیکن جیل سے رہائی کے بعد دبنگ خان نے پارٹی تو کیا سنجے دت سے ملنا بھی گوارا نہیں کیا اور اب سلو میاں نے سنجو بابا کو تقریبات میں نظر انداز کرنا شروع کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان اور سنجے دت کے درمیان اس سرد جنگ کی وجہ سنجو بابا کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے رنبیرکپور کو قرار دیا جا رہا ہے۔
ایمزٹی وی(ملتان) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کرنا چاہتے اور اسی لیے حکومت ٹی او آرز کیلئے اپوزیشن جماعتوں سے جلد مذاکرات کرے تا کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات کو بجٹ سے پہلے ہی منطقی انجام تک پہنچایا جا سکے ۔
ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر خان ترین کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کے اہل خانہ کی آف شور کمپنیوں کے حوالے سے پی ٹی ائی کا موقف واضح ہے جس پر پارٹی قیادت بھی ڈٹی ہوئی ہے اور اسی لیے حکومت فوری طور پر اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت سے ٹی او آرز بنائے تا کہ تحقیات شروع کی جا سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کرنا چاہتی لیکن حکومت کے ٹی او آرز انتہائی پیچیدہ ہیں جن کی تحقیقا ت کرنا مشکل ہے جس کی تائید چیف جسٹس نے بھی کر دی ہے ۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ پشاور کی ہار پارٹی کوتائی کا نتیجہ ہے جس کا جائزہ لے رہے ہیں ۔ تاہم حکومت بجٹ میں اصلاحات سے نئے ٹیکس دینے والوں کو شامل کر کے ریونیو میں مزید اضافہ کرے
ایمزٹی وی(خیبرپختونخوا) وفاق کو پولیو ویکسین ہی نہیں، صوبوں کو سیکورٹی بھی دینا پڑے گی۔ خیبرپختونخوا حکومت نے پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کے لیے وفاق سے مدد مانگ لی ہے صوبائی حکومت نے پولیو مہم کے دوران سکیورٹی کے لیے وفاق کو خط بھی لکھ دیا۔
ایمزٹی وی (تعلیم )پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے بی ایڈ کے سالانہ امتحانات کیلئے داخلہ فارم و فیس جمع کرانے کا شیڈول جاری کردیا ہے ۔ سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ چھ جون جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ13جون ہے ۔ بی ایڈ اینول 2016کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔