Tuesday, 19 November 2024
 
ایمز ٹی وی (تجارت) وسط اشیا کے لیے پاکستان ٹریڈ کارواں کا آغازجمعہ کو الماتے قازقستان میں روڈ شو سے کردیا گیا جو اتوار 15 مئی تک جاری رہے گا، اس موقع پر 45 پاکستانی کمپنیوں نے ٹیکسٹائل، ایگرو فوڈز، ہربل، فارما سوٹیکلز اور دستکاریوں کی نمائش کی، نمائش میں قازق چیمبرز کے اراکین اور کاروباری افرادکی بڑی تعداد نے شرکت کی، ٹی ڈی اے پی نے اعلیٰ معیار کے ہوم ٹیکسٹائل، گارمنٹس اور اسپورٹس ویئر کا جامع اسٹال تیار کیا جہاں چن ون، گل احمد، سفائر اور الکرم جیسے برانڈز فراہم کیے گئے۔
افتتاح کے موقع پر اکیم دفتر کی طرف سے ارسین نسیکانوف، نیشنل چیمبر آف انٹرپرینیورز کے تیمور اور صدر ٹیکسٹائل انڈسٹری آف قازقستان خدووا نے قازق حکومت کی نمائندگی کی۔ اس موقع پر صدر الماتے چیمبر آف کامرس مختار،ہیڈ آف فارن آفس الماتے ارسلان بھی موجود تھے، پاکستانی سفیر سالک شیخ، سی ای او ایس ایم منیر اور سیکریٹری ٹی ڈی اے پی رابعہ جویری آغا بھی موجود تھیں۔
ایونٹ کے دوران 300 قازق کمپنیوں نے پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ بی ٹو بی سیشن میں حصہ لیا، کمپنیاں بشمول ٹرنک کے زیڈ، ڈیسٹ ٹیکسٹائل فرم کاز سینٹر نے ٹیکسٹائل، لیدر اور اسپورٹس میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ عوام کی طرف سے مرحبا کمپنی کی ہربل مصنوعات میں دلچسپی ظاہر کی گئی اور پہلے روز ہی فروخت میں تیزی دیکھی گئی۔
ٹی ڈی اے پی نے اردو سے روسی زبان میں ترجمہ کیے گئے ڈراموں کی بھی میڈیا اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں نمائش کی، ہفتہ کو مئی کو الماتے کے میگا مال کے اوپن ایمفی تھیٹر میں فیشن شو منعقد ہو گا، سینئر ڈیزائنرز جیسے وردا سلیم ، عامر عدنان، عائشہ ابراہیم اور الکرم اس فیشن شو میں اپنے ملبوسات اور ڈیزائنز کی نمائش کریں گے۔

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) ہالی وڈ کے نامور اداکار بین ایفلک کی نئی ایکشن تھرلر فلم’دی اکاؤنٹنٹ‘کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے،اس تھرلر ڈرامہ فلم کو رواں سال 14اکتوبر کو وارنر بروس پکچرز کے تحت نمائش کیلئے پیش کر دیا جائیگا۔ ہدایتکارگیون او کونر کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ایک ایسے اکاؤنٹنٹ کے گِرد گھوم رہی ہے، جو جرائم پیشہ افراد کے اکاؤنٹس کی دیکھ بھال کرتا ہے اور ایک دن خود بھی بڑی مشکل میں پھنس جاتا ہے۔

مارک ولیئمز اورہاول ٹیلر کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں معروف ہالی وڈ اداکار بین ایفلک مرکزی کردار میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں، جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں اینا کینڈرک ، جے کے سائمنز، جان برنتھل،جیفری ٹیمبر اور جان لیتھگو اہم کرداروں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

 

ایمزٹی وی (انٹرنیشنل)  امریکہ کی ریاست نیوجرسی میں اسمتھ خاندان نے بیالیس کروڑ چھیانوے لاکھ ڈالرز کی لاٹری جیت لی تفصیلات کے مطابق نیوجرسی کےاسمتھ خاندادن نےگزشتہ ہفتے چھ ڈالرز کے دولاٹری ٹکٹ خریدے تھے.پاور بال جیک پاٹ لاٹری کی قرعہ انداز ی میں اسمتھ خاندان نے بیالیس کروڑ چھیانوے لاکھ ڈالرزکاانعام جیت لیاہے جیک پاٹ کی حالیہ رقم امریکی تاریخ کی نویں بڑی انعامی رقم ہے جوقسط وار جیتنے والےشخص کو دی جاتی ہے تاہم اسمتھ خاندان نے لاٹری کی رقم ایک ساتھ حاصل کرنے کافیصلہ کیاہے۔یکمشت ادائیگی کی مد میں اسمتھ خاندان کو اٹھائیس کروڑ چالیس لاکھ ڈالرز ملیں گے پریس کانفرنس کرتے ہوئے انعام یافتہ آرتھرکاکہناتھاکہ انہیں یقین نہیں آیاکہ وہ انعام جیت چکی ہیں وہ ہمیشہ سے ہی اپنے خاندان اور کمیونٹی کےلیے کچھ کرنا چاہتی تھیں انہوں نےانعام کی رقم کو کمیونٹی کی فلاح وبہبود کیلئے خرچ کرنے کااعلان کیا۔

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) اداکار فواد خان نے کہا ہے کہ ہمیں بھارتی ایکٹر زکو پاکستان لانے کے لیے یہاں کام پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ فواد خان نے کہا کہ میں سدھارتھ ملہوترا کو پاکستان آنے کے لیے کہہ چکا ہوں حتیٰ کہ سونم کپور نے مجھ سے کہا کہ وہ پاکستان کا دورہ کرنا چاہتی ہیں ۔فواد خان نے اس کےساتھ ساتھ اس بات کا بھی اظہار کیا کہ ایسا اس وقت تک ممکن نہیں جب تک پروفیشنل مواقع پیدا نہیں کیے جاتے۔

ایمزٹی وی (انٹرنیشنل) اٹلی کے دارالحکومت روم میں بنیادی حقوق کیلئے آوازاٹھانے والوں پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج اور واٹر کینن کا استعمال کیا گیا تفصیلات کے مطابق اٹلی کے دارالحکومت روم میں سینکڑوں افراد نے حکومت کی ہاوسنگ پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا، عوام نے گھروں سے بے دخل کیے جانے پر احتجاجی ریلی نکالی حکومت نے ریلی کومرکزی اسکوائر جانےسے روکنے کی کوشش کی جس پرمظاہرین اورپولیس مڈھ بھیڑ ہوگئی. پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج اور واٹر کینن کااستعمال کیا یاد رہے رواں ماہ 7 مئی کو بھی مظاہرین نے حکومت پالیسیوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی تھی جس پر پولیس کی جانب سے سینکڑوں مظاہرین پر آنسوگیس کا استعمال کیا تھا.

ایمز ٹی وی (تجارت) نیکسٹ جنریشن موبائل سروس کے لیے اسپیکٹرم کی نیلامی 13جون کو منعقد ہوگی۔ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے نیلامی کا شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق اسپیکٹرم کی نیلامی کے لیے مشاورت کا عمل 17مئی تک مکمل کرلیا جائے گا۔

قواعدوضوابط میں کسی ترمیم کی ضرورت پڑنے پر یہ ترمیم 22مئی تک کرلی جائے گی، نیلامی میں حصہ لینے والی پارٹیوں کو معلومات کی فراہمی اور نیلامی کے عمل سے متعلق ان کے سوالات، وضاحت اور تشریح کے لیے خصوصی سیشن 24مئی کو منعقد ہو گا، خواہشمند پارٹیاں نیلامی میں حصہ لینے کی درخواست اور قبل از نیلامی ڈپازٹ یکم جون کی شام 4بجے تک جمع کراسکیں گے، پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی درخواستوں کا جائزہ لے کر اہل قرار پانے والی پارٹیوں کے ناموں کا اعلان 6جون کو کرے گی۔
نیلامی کے عمل سے متعلق حساس اور خفیہ معلومات 9جون کو نیلامی میں حصہ لینے والی اہل پارٹیوں کو فراہم کی جائیں گی جن کے مدد سے وہ نیلامی کے عمل میں حصہ لے سکیں گے، ضرورت پڑنے پر آزمائشی نیلامی 11جون کو کی جائے گی جس کے بعد 13جون کو حتمی نیلامی کا عمل مکمل کیا جائے گا اور اسی روز کامیاب ہونے والی پارٹی کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) اداکارہ وماڈل ساشا آغا کو فلموں میں مرکزی کرداروں کے ساتھ بھارتی میوزک کمپنی کی جانب سے البم ریکارڈ کرنے کی پیشکش ہونے لگی۔ساشاآغا کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ میری والدہ نے جس طرح سے بالی وڈ میں ایکٹنگ اورمیوزک کے شعبے میں انٹری دی تھی ، وہ بہت کم لوگوں کے حصے میں آتا ہے۔ ان کی فلم نے زبردست کامیابی حاصل کی تھی اور ان کی آوازکے چرچے بھی ہر طرف ہونے لگے تھے۔

انھوں نے کہاکہ اس وقت میں دونئی فلموں میں کام کررہی ہوں جن کی شوٹنگ کی وجہ سے گزشتہ دنوں ممبئی سے باہر تھی۔ جہاں تک بات پاکستان میں کام کی ہے تواچھا کرداراورکہانی جونہی مجھے آفرہوگی توپہلی ترجیح پاکستانی فلم ہی ہوگی۔ میں توایک آرٹسٹ ہوں اورسب لوگ جانتے ہیں کہ آرٹسٹ اوراس کا فن کبھی بھی سرحدوں کے محتاج نہیں ہوتے۔ ان کے چاہنے والے ہر جگہ ہوتے ہیں ۔ انھوں نے مزید کہا کہ اچھے کردارکی تو ہر فنکار کو تلاش ہوتی ہے ،مجھے بھی منفرد کردار کی تلاش ہے کیونکہ منفرد کردارایک اچھے فنکارکی زندگی بنا نے کے ساتھ اس کولوگوں کے دلوں پرراج کرنے کا ہنربھی سیکھاتا ہے۔

 

 
ایمز ٹی وی (تجارت) ملک میں کارپوریٹ انکم ٹیکس سے قومی خزانے میں جمع ہونے والی 80 فیصد رقم صرف 1 فیصد کمپنیوں سے حاصل ہوتی ہے ۔ ٹیکس ماہرین کے مطابق ٹیکس کے دائرہ کار میں ہول سیل و ریٹیل سیکٹر اور زرعی شعبے کو لانے کی بجائے حکومت یا تو کارپوریٹ سیکٹر پر یا عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ بڑھائے چلی جا رہی ہے ۔ حیران کن بات یہ ہے کہ انکم ٹیکس جمع کرانے والوں میں لگ بھگ 80 فیصد افراد کمپنیوں کے ہی ملازمین ہیں ، بھری بھرکم فیس لینے والے ڈاکٹر، وکلا اور انجینیئرز بھی ٹیکس کی گرفت میں نہیں ہیں ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹیکس آمدن کو بڑھانے کے لیے ضروری ہے کہ حکومت معیشت کے دیگر شعبوں کو دستاویز کرتے ہوئے ان پر ٹیکس عائد کرے ۔

ایمزٹی وی (انٹرنیشنل) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے واشنگٹن میں نیوز بریفنگ کے دوران دہشتگردوں کو پاکستان اور افغانستان کے لیے خطرہ قرار دیا جان کربی کا کہنا تھا کہ امریکہ کے پاکستان کے ساتھ سنجیدہ نوعیت کے تعلقات ہیں جان کربی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے دونوں ممالک کے درمیان محفوظ پناہ گاہیں قائم کی ہوئی ہیں،دہشت گردوں کا پیچھا کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون کررہے ہیں، دہشت گرد افغانستان اور پاکستان کی عوام کے دشمن ہیں امریکہ کے ساتھ پاکستان کے دوطرفہ تعلقات حال ہی میں تناؤ کا شکار ہوئے ہیں،امریکی حکومت کی جانب سے فروری میں اعلان کیاگیا تھا کہ وہ پاکستان کوآٹھ F-16 طیاروں کے ساتھ ساتھ لاک ہیڈ مارٹن کارپوریشن کے بنائے ہوئے جدید ریڈاراوردیگرفوجی سامان فراہم کرےگا، یہ معاہدہ 699 ملین ڈالر میں طے پایا تھا کانگریس کی طیاروں کی خریداری پر مالی معاونت کرنے پر اعتراض کیا گیا تھا جس کے بعد امریکہ نے پاکستان کو طیاروں کی مکمل رقم دینے کا کہا تھا یاد رہے سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین ری پبلکن سینیٹر باب کورکر نے کہا تھا کہ وہ اپنی اثرورسوخ کا استعمال کرکے پاکستان کو امریکی فنڈز کی فراہمی روکیں گے جس سے پاکستان کو پیغام ملے گا کہ اسے دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں مزید کام کرنےکی ضرورت ہے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کا کہنا تھا کہ طورخم بارڈر کو آمدورفت کے لیے کھلا دیکھنا چاہتے ہیں واضح رہےطورخم بارڈر کو پاکستان اور افغانستان کی فورسسز کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث بندکردیاگیا تھا، پاکستان کی جانب سےسرحد پر غیر قانونی نقل وحرکت کو روکنے کے لیے خاردار باڑ لگانے پر افغانستان نے مخالفت کی تھی.

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) نامور ویڈیو گیم پر مبنی ہالی ووڈ کی ایکشن سے بھرپورنئی فینٹسی تھرل فلم ’اسیسنز کریڈ‘ کا پہلا سنسنی خیز ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ ہدایتکار جسٹن کرزل کی فلم کی کہانی ایک ایسے نوجوان کے گِرد گھوم رہی ہے۔ جسے مختلف تجربات کے بعد ایک انوکھی جنگ کیلئے تیار کیا جاتا ہے۔ یہ جانباز نوجوان ایک انوکھی دنیا میں بھیجا جاتا ہے جہاں اسے کئی صدیوں قدیم ادھوری جنگ کو اپنی بہادری سے انجام کو پہنچانا ہوتا ہے۔

ماہر نشانے باز اور ہتھیاروں کو مہارت سے استعمال کرنیوالا یہ جانباز جنگجو غیر معمولی صلاحیتوں کی بنا پر نہ صرف اپنے آبائو اجداد کی بدی کیخلاف جنگ کو جاری رکھنے کا فیصلہ کرتا ہے، بلکہ اپنے مشن کو بھی مکمل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ جین جولیئن اور پیٹرک کرولی کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں ہالی وڈ اداکار مائیکل فیسبینڈر مرکزی کردار میں جلوہ گر ہونگے۔ ان کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ماریئن کاٹی لارڈ، جیریمی آئرنز، برینڈن گریسن، مائیکل ولیئمز، کارلوس بارڈیم اور کارلوم ٹرنر شامل ہیں۔