ایمزٹی وی (اسپورٹس) پاکستان کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر کو انڈین پریمیئر لیگ میں قومی کھلاڑیوں کی کمی شدت سے محسوس ہونے لگی جس کا اظہار اسپیڈ اسٹار نے آئی پی ایل کی ایک یادگار تصویر کے ذریعے کیا۔شعیب اختر نے سماجی رابطوں کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر آئی پی ایل کے 2008ء میں ہونے والے پہلے ایڈیشن کی ایک یادگار تصویر شائع کی جس میں وہ دہلی ڈیرڈیولز کے خلاف شاندار پرفارمنس پر شاہ رخ خان سے خوشی سے گلے مل رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی پی ایل کے پہلے ایڈیشن میں کھیل کر بہت لطف آیا کیوںکہ اس میں پاکستانی کھلاڑی بھی شامل تھے ۔ شعیب اختر نے آئی پی ایل میں پاکستانی کھلاڑیوں کی غیر موجودگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بڑی عجیب بات ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں اپنا ٹیلنٹ دکھانے کا موقع میسر نہیں آ رہا۔
ایمزٹی وی(تعلیم)پاکستان کی نیشنل یونی ورسٹی آفس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے طلبہ نے پہلی فارمولا الیکٹرک کار تیار کر لی ہے جو امریکا میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی مقابلے میں حصہ لے گی۔ نسٹ یونی ورسٹی کے انجینئرنگ کے طالبعلموں کی جانب سے تیار کی گئی فارمولا الیکٹرک کار کی تقریب رونمائی کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں ہوئی، یہ فارمولہ کار برقی توانائی کی مدد سے 100 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر سکتی ہے جب کہ اسے مکمل طور پر پاکستان میں ڈیزائن کیا اور بنایا گیا ہے۔ کار بنانے والے طلبہ کی یہ ٹیم امریکا میں منعقد ہونے والے ایف ایس اے ای الیکٹرک کمپیٹیشن میں منتخب ہونے والی واحد ایشیائی ٹیم بھی ہے۔ پاکستانی طلبہ نے ایس اے ای انٹرنیشنل کے سخت معیار کو سامنے رکھ کر کار بنانے کو بڑی کامیابی قرار دیا، یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر کی یونیورسٹیز کے درمیان ہونے والے مقابلے میں یہ واحد ایشیائی ٹیم پاکستان کی نمائندگی کرے گی۔ اس کار کو بنانے کے لیے منصوبہ سازی، تحقیق اور پھر بنانے میں طلبہ کو 16 مہینے کا وقت لگا جب کہ اس منصوبے میں طلبہ کو ایک نجی بینک کا مالی تعاون بھی حاصل رہا۔
ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) بھارتی اداکار اوم پوری کا کہنا تھا کہ ان کی آنےوالی فلم کی کہانی دو دوستوں پر مبنی ہے، جن کا تعلق ہندوستان اور پاکستان سے ہے. تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے سُپراسٹار اوم پوری مستقبل میں پاکستان میں بننے والی فلم میں جلوہ گر ہونگے، جبکہ ابھی اداکار بھارت میں ایک فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، فلم دو دوستوں پر بنائی جارہی ہے.
اداکار اوم پوری بھوپال میں اسی فلم کی شوٹنگ کے دوران بھاگتے ہوئے زخمی ہوگئے، اداکار نے فلم کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ فلم بھارت میں بنائی جارہی ہے، فلم کا نام پاکستان اور لندن ہے، فلم دو دوستوں کی کہانی پر بنائی جارہی ہے دونوں کا تعلق بھارت اور پاکستان سے ہے. فلم کے ڈائریکٹر کا تعلق دبئی سے ہے. اوم پوری کے مداحوں کو بے صبری سے ان کی آنے والی فلم کا انتظار ہے،فلم بھارت اور پاکستان کے دوستوں پر بنائی جارہی ہے. یاد رہے اداکار اوم پوری کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جو دونوں سرحدوں کے پار اپنی دلچسپی رکھتے ہیں، اور پاک بھارت بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں.
ایمز ٹی وی (اٹک) ڈی جی اے این ایف میجر جنرل ناصر دلاور شاہ کا کہنا ہے کہ منشیات کے سدباب کے لئے بین الا قوامی تعاون نا گزیر ہے جب کہ محفوظ پاکستان کے حصول کے لیے دہشت گردوں کی طرح منشیات فروشوں کی سرکوبی بھی ضروری ہے۔
اٹک میں اے این ایف کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل ناصردلاو ر شاہ کا کہنا تھا کہ اے این ایف کا کردارسب سے زیادہ قابل ذکر ہے، عالمی سطح پر اے این ایف کی کوششوں کوسراہا گیا جوقابل فخر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ منشیات کے سدباب کے لئے بین الاقوامی تعاون نا گزیر ہے جب کہ محفوظ پاکستان کے حصول کے لیے دہشت گردوں کی طرح منشیات فروشوں کی سرکوبی بھی ضروری ہے۔
ڈی جی اے این ایف نے کہا کہ قوم 69 برسوں سے ایک امتحان سے گزر رہی ہے جب کہ 31 ملکی ادارے منشیات کی روک تھام کے لئے کام کر رہے ہیں، تعلیمی اداروں میں منشیات فراہم کرنے والے متعدد گروہ پکڑے ہیں، منشیات کی عفریت کا ملک سے خاتمہ کرنا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اے این ایف کے کورس کے لئے خصوصی سہولیات فراہم کیں جس پران کے شکر گزار ہیں۔
ایمزٹی وی (انٹرنیشنل) امریکی ماہرین کے مطابق یہ کشتی سمندری حدود میں داخل ہونے والی دشمن کی بناء آواز پیدا کیے چلنے والی آبدوزوں کو ڈھونڈ نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے،جو بغیر کسی عملے کے تین ماہ سے زائد عرصے تک سمندر میں رہ سکتی ہے تفصیلات کے مطابق یہ کشتی ایک سو بتیس فٹ لمبی ہے،’’اینٹی سب میرین وارفیر ‘‘ نامی یہ ڈرون کشتی ایک کلو میٹر تک سمندری حدود مٰیں داخل ہونے والی دشمن کی سب میرینز کاسراغ لگاسکتی ہے بحریہ ٹیکنالوجی کی اس نئی ایجاد کا ٹیسٹ پہلی مرتبہ 27 جنوری 2016 کو پرتگال میں کیا گیا،جہاں اس نے 50 کلو میٹر فی گھنٹہ کے حساب سے مسافت طے کی اور اپنے ہدف کو جا لیا تاہم کھلے پانی میں اس کا ٹیسٹ 7 اپریل 2016 کو کیلی فورنیا کے ساحل میں کیا گیا۔جہاں اس نے کامیابی کے ساتھ دیگر سب میرین کے ساتھ مل کر اپنا ہدف ہورا کیا “ڈیفنس ایڈوانس ریسرچ پروجیکٹ ایجینسی”(ڈارپا) کے ڈپٹی ڈائریکٹر واکر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تصور کریں بغیر کسی انسانی مدد کے ایک کشتی سمندری قوانین کی مکمل پاسداری کے ساتھ سطح سمندر اور پانی کے اندر موجود سب مرین کے ساتھ مل کر مہینوں تک بلا تعطل کام کرسکے گی،یہ بھت انہونا ہے نیوی کی ریسرچ ٹیم اور خلائی و بحری نظام برائے وارفئیر کمانڈ مشترکہ طور پر طویل فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت پر کام کریں گے،امید ہے 18 ماہ میں یہ تحقیق مکمل ہو جائے گی،اور یہ ڈرون کشتی طویل فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت پیدا کر لے گی یاد رہے اس پروجیکٹ پر کام 2010 سے شروع کیا گیا تھا جب ’’ڈیفنس ایڈوانس ریسرچ پروجیکٹ ایجینسی‘‘(ڈارپا) نے 132 فٹ لمبی کشتی بنانے کا اعلان کیا تھا جو بِناء کسی آواز کے چلنے والی سب میرین کا پتہ بھی چلا لیں گی کامیاب تجربے کے بعد کئی ممالک نے اس ڈرون کشتی کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی ہے،امید کی جارہی ہے دفاعی ٹیکنالوجی میں یہ ڈرون کشتی ایک سنگَ میل ثابت ہو گی جو خاموشی سے سمندری حدود میں گھسنے والی دشمن آبدوزوں کو بھی ڈھونڈ نکالنے میں کمال مہارت رکھتی ہے۔
ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) اداکار رؤف لالہ نے کہا بھارتی چینل پر کام کرکے احساس ہوا کہ ٹیلنٹ کبھی شکست نہیں کھاتا۔ دونوں ممالک کے درمیان فنکار ثقافتی تعلقات کی بحالی میں پل کا کا م سر انجام دے رہے ہیں۔ ٹینشن زدہ ماحول میں اصلاحی و بامقصد مزاحیہ ڈرامے وقت کی ضرورت بن چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فنکاروں کو مل جل کر تھیٹر کی بحالی کے لیے کوششیں کرنا ہوں گی۔ عید کے ڈرامے کے لیے ممبئی میں چینل کی مصروفیات چھوڑ کر آئیں گے۔ لوگوں کو معیاری تھیٹر کے ذر یعے اچھی تفریح فراہم کرنے کی کوشش کرتے رہیں گے۔ ممبئی کے واقعات کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فنکاروں کی اکثریت دونوں ملکوں کے درمیان امن چاہتے ہیں۔
ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ نرگس فخری اپنے محبوب اور یش راج فلمز کے بانی یش چوپڑا کے بیٹے اودے چوپڑا کی جانب سے شادی سے انکار پر بھارت چھوڑ کر امریکا چلی گئیں۔ امریکی ماڈل گرل نرگس فخری نے بھارتی فلم نگری میں کیرئیر کا آغاز 2011 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’روک اسٹار‘‘ سے کیا جس میں ان کی اداکاری کو سراہا گیا جب کہ اداکارہ نرگس فخری کے کئی معاشقے زبان زد عام رہے ہیں جس میں ان کا یش راج فلمز کے بانی کے بیٹے اودے چوپڑا سے معاشقہ سب سے زیادہ خبروں کی زینت بنا رہا ہے تاہم اب اپنے معاشقے میں ناکامی پر اداکارہ نے بھارت چھوڑ دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نرگس فخری نے اداکار اودے چوپڑا کی جانب سے شادی سے انکار پر دلبرداشتہ ہوکر بھارت چھوڑ دیا اور نیویارک چلی گئی ہیں جب کہ ان کے محبوب اودے کی جانب سے شادی سے انکار پر اداکارہ کو شدید ذہنی صدمہ پہنچا ہے جس کے بعد انہوں نے اپنی فلم ’’اظہر‘‘ کی تشہیری مہم میں بھی حصہ لینے سے انکار کردیا تھا تاہم اداکارہ گزشتہ دنوں خاموشی کے ساتھ نیویارک چلی گئی ہیں جس کے باعث ان کی کئی فلموں کی شوٹنگ بھی روک دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اداکارہ نرگس فخری اپنی فلموں’’ہاؤس فل تھری‘‘ اور ’’ڈشوم‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔