ایمزٹی وی(پشاور)خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے آٹھ کے ضمنی انتخاب میں کانٹے کے مقابلے کے بعد مسلم لیگ نواز اپنی نشست بچانے میں کامیاب ہو گئی۔ مسلم لیگ نواز کے ایم پی اے ارباب اکبر حیات کی وفات کے باعث خالی ہونے والی نشست پر ان کے بھتیجے ارباب وسیم نے کامیابی حاصل کی تو مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا۔ کامیابی پرخوش ارباب وسیم نے حلقے کے عوام کے اعتماد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا وہ حلقے کے عوام کی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے۔ پی کے آٹھ کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی نے دوسری، پی ٹی آئی نے تیسری اور جے یو آئی (ف) کے امیدوار نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔
ایمزٹی وی (کوئٹہ) پبلک سروس کمیشن بلوچستان کے سابق چئیرمین اشرف مگسی کو احتساب عدالت نے جوڈیشل کر کے جیل بھیجوانے کے احکامات جاری کر دئیے۔
کوئٹہ کی احتساب عدالت میں سابق چئیرمین بلوچستان پبلک سروس کمیشن اشرف مگسی کو نیب کی جانب سے پیش کیا گیا۔ اس دوران عدالت میں نیب کے وکیل کی جانب سے مزید ریمانڈ کی درخواست نہیں کی گئی جس پر عدالت نے اشرف مگسی کو جوڈیشل کر کے جیل بھیجوانے کے احکامات جاری کر دئیے جس کے بعد سابق چئیرمین پبلک سروس کمیشن اشرف مگسی کو جیل حکام کے حوالے کر کے جیل منتقل کر دیا گیا۔
اشرف مگسی نے دوران ملازمت اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اپنی بیوی، دو بیٹیوں، بیٹے اور سالے سمیت جعلی ڈگریوں پر کئی افراد کو لاکھوں روپے کے عوض سرکاری ملازمتوں پر فائز کیا تھا جس پر نیب نے کارروائی کرتے ہوئے اشرف مگسی کو حراست میں لے لیا تھا۔
ایمز ٹی وی (تجارت) پاکستان میں بجلی کی قلت پیداوار میں کمی کا نہیں بلکہ پاور پلانٹس کو اصل گنجائش کے مقابلے میں کم پیداوارپر چلانے کا نتیجہ ہے، حکومت فرنس آئل سے کم لاگت کی بجلی پیدا کرنے کے بجائے درآمدی ری گیسیفائڈ مائع قدرتی گیس (آر ایل این جی) کے ذریعے مہنگی بجلی پیدا کررہی ہے۔ پاور انڈسٹری کے ذرائع کے مطابق مارچ میں بجلی کی 41.43 فیصد اوسط پیداواری گنجائش استعمال کی گئی جس کی وجہ سے بجلی کی قلت 5ہزار میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے، وفاقی وزارت پانی و بجلی کی ناقص حکمت عملی کا بوجھ قومی خزانے اور عوام کو اٹھانا پڑرہا ہے، بجلی کی پیداوار سے متعلق غلط پالیسی کی وجہ سے صارفین کو 4سے 5ارب روپے کے ماہانہ خسارے کا سامنا ہے۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق بجلی کی پیداوار کے لیے حکومت کی ناقص حکمت عملی اور غلط ترجیحات کا خمیازہ عوام کوسخت موسم گرما میں لوڈشیڈنگ کی شکل میں بھگتنا پڑرہا ہے۔ بجلی کی طلب ورسد میں فرق 5ہزار میگاواٹ تک پہنچنے کے باوجود حکومت بجلی گھروں کو ان کی اصل پیداواری گنجائش کے مطابق نہیں چلا رہی جس کی وجہ سے بجلی کے بحران میں ہرگزرتے روز شدت پیدا ہو رہی ہے۔ پاور سیکٹر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کے بحران اور قلت کی وجہ پاور پلانٹس کو کم پیداواری گنجائش پر چلانا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق مارچ 2016کے دوران پاور پلانٹس کو 41.43فیصد پیداواری گنجائش پر چلایا گیا، پاور پلانٹس کی مکمل پیداواری گنجائش بروئے کار نہ لائے جانے سے متعلق اعدادوشمار نے حکومت کے ان تمام دعوؤں کو غلط قرار دے دیا ہے ۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد)نیوی وار کالج لاہورکے 45 ویں پی این اسٹاف کورس کے کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا۔ کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئےچیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ کا کہنا ہے کہ ہمارے پڑوس میں ایک حاکمانہ اور جابرانہ سوچ مستحکم ہورہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملکی خودمختاری اور قومی سلامتی کو لاحق خطرات نظراندازنہیں کرسکتے ہیں۔ نیول چیف کا کہنا تھا کہ آفیسرز فیصلہ سازی کے عمل میں مثبت کردارادا کریں جب کہ ناقابل تسخیر دفاع کو یقینی بنانے کے لئے دستیاب وسائل سے بھرپورفائدہ اٹھانا چاہیئے۔ اس موقع پر پاک بحریہ، پاک آرمی اورایئر فورس کے علاوہ دوست ممالک کے آفیسرزکو واراسٹڈیزمیں ماسٹرزڈگریاں تفویض کی گئیں۔
ایمز ٹی وی (تجارت) امریکی سفیری ڈیوڈ ہیل نے وزیر تجارت خرم دستگیر سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر گفتگو ہوئی۔ امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ تجارتی اور معاشی تعلقات کو وسعت دینا چاہتا ہے۔ پاکستان سے سرمایا کاری کے معاہدے پر غور کر رہے ہیں۔ پاکستان کے زراعت کے شعبے میں ابھی زیادہ مواقع ہیں۔ اس موقع پر وزیر تجارت خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشتگردی اور توانائی بحران سے نکلنے میں کافی حد تک کامیاب حاصل کی ہیں۔ تجارت میں وسعت دینے کی خاطر دونوں ممالک کے درمیان کئی مواقع موجود ہیں۔
ایمز ٹی وی (تجارت) پاکستان نے آئی ایم ایف کو خسارے میں چلنے والے اداروں کی جلد نجکاری کی یقین دہانی کرادی ہے جب کہ عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان کے لئے 51 کروڑ ڈالر قرض کی قسط منظور کر لی ۔ آئی ایم ایف اورپاکستان کے درمیان دبئی میں ہونے والے 11 ویں جائزے کے مذاکرات ہوئے جس میں پاکستان کی طرف سے وزیرخزانہ اسحاق ڈاراورآئی ایم ایف کی طرف سے ہیرالڈ فنگر نے وفد کی سربراہی کی۔ مذاکرات کے بعد وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ آئی ایم سے ہونے والے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں، ہم نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کردی ہیں اورعالمی مالیاتی ادارہ پاکستان کوجون کے آخر تک 51 کروڑ ڈالرکی قسط ادا کر دے گا۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے اختتام تک ٹیکس اہداف حاصل کر لیں گے، رواں مالی سال جی ڈی پی میں 5 فیصد اضافے کی توقع ہے جب کہ خسارے میں چلنے والے اداروں کی جلد نجکاری کردی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ رواں سال ٹیکس وصولیوں کے اہداف کے حصول میں کامیاب ہوں گے، امسال 21 سو ارب روپے کے ٹیکسز وصول کر چکے ہیں جب کہ 4.5 فیصد کا شرح نمو کا ہدف بھی حاصل کر لیں گے۔ رواں مالی سال ٹیکس اہداف میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، اگلے مالی سال کے بجٹ میں جی ڈی پی کا نمو 6 فیصد تک رکھیں گے، انرجی، گیس کے مسائل حل ہوئے تو شرح نمو7 فیصد تک جاسکتی ہے، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں مزید اہداف حاصل کریں گے۔
ایمزٹی وی (اسلام آباد) سپریم کورٹ نے پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے حکومت کی جانب سے لکھے گئے خط کا جواب دے دیا جب کہ چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ ٹرمز آف ریفرنس کے حتمی فیصلے تک جوڈیشل کمیشن تشکیل نہیں دیا جاسکتا۔ زرائع کے مطابق پاناما لیکس کی تحقیقات سے متعلق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے حکومتی خط کا جواب وزارت قانون کو ارسال کردیا گیا۔ چیف جسٹس کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ٹرمز آف ریفرنس کے حتمی فیصلے تک پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن تشکیل نہیں دیا جاسکتا،بادی النظرمیں کمیشن کی کارروائی میں کئی سال لگ سکتے ہیں کیوں کہ حکومتی ٹی او آرز وسیع ہیں جس میں کمپنیوں کی فہرست اور شخصیات کے نام نہیں دیئے گئے۔ چیف جسٹس نے جوابی خط میں واضح کیا ہے کہ انکوائری کمیشن ایکٹ 1956 کا دائرہ کار محدود ہے جب کہ حکومتی خط میں آف شور کمپنیاں رکھنے والے خاندانوں، شخصیات اور کمپنیوں کا ذکر نہیں کیا گیا اس لئے کمیشن کی تشکیل کے لئے باقاعدہ قانون سازی کی جائے۔