Tuesday, 19 November 2024

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ)سلمان خان کی گرل فرینڈ لولیا کو بالی ووڈ س±پراسٹار کی والدہ اور ان کی ہبن کے ہمراہ ممبئی ائیرپورٹ سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا گیا، کہاجارہا ہے کہ سلمان خان کی گرل فرینڈ ان کی والدہ اور بہن کے ہمراہ چندی گڑھ سے چھٹیاں گزارنے کے بعد ممبئی آئے ہیں.

تفصیلات کے مطابق سلمان خان کی میڈیا میں شادی کی افواہیں گردش کرتی رہتی ہیں. ایشوریا سے لیکر کترینہ کیف تک تمام کےساتھ سلمان کی شادی کی افواہیں ماضی میں گردش کرتی رہی ہیں، لیکن دبنگ خان کی جانب سے بار بار ان کی شادی کی افواہوں کی تردید کی گئی ہے لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ حالیہ افواہوں کو وہ بہت جلد بدلنے والے ہیں.

ممبئی ائیرپورٹ سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا گیا کہ معروف رومانوی ماڈل اور اداکارہ نے سلمان خان کی والدہ کا ہاتھ پکڑا ہوا تھا اور حال میں ہی دبنگ خان اور لولیا کی تصاویر منظر عام پر آئی ہیں جس میں دونوں کو ایک ساتھ دیکھا گیا ہے. سوشل میڈیا پر دونوں کی تصاویر آنے کے بعد قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ دونوں بہت جلد شادی کرنے والے ہیں.

معروف بھارتی اخبار کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سلمان خان نے لولیا سے سال2016 میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ فیصلہ دبنگ خان نے اپنی والدہ کی خوائش کا احترام کرتے ہوئے کیا ہے.بھارتی اداکارہ پریٹی زنٹا اپنے شوہر کے ہمراہ تاج محل پہنچ گئیں

ایمزٹی وی (اسلام آباد)چیرمین رضاربانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں ایف 16 طیاروں کی خریداری پر پالیسی بیان دیتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کا کہنا تھا امریکا یہ بات تسلیم کرتا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی فروخت ضروری ہے اور امریکی کانگریس نے طیارے فروخت کرنے کی منظوری دے دی لیکن دفاعی کمیٹی میں رکاوٹیں ہیں اور اسی وجہ سے 3 ماہ سے امریکا سے تعلقات تعطل کا شکار ہیں تاہم امریکا میں پاکستانی سفیر اس معاملے پر کانگریس سے رابطے میں ہیں۔ سرتاج عزیزکا مزید کہنا تھا مئی سے 3 جون تک واشنگٹن میں پاک امریکا دفاعی گروپ کی میٹنگ ہے جس میں ایف 16 طیاروں کی فراہمی کا معاملہ زیربحث آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی لابی نے کوشش کی پاکستان کوایف 16 طیارے نہ مل سکیں اور اگر امریکا، بھارت تعلقات ایسے ہی بڑھتے رہے تو ہمارے پاس بھی اسلحہ کی دوڑ میں شامل ہونے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہے گا۔ جب کہ دوسری جانب چیرمین سینیٹ رضا ربانی نے بھی امریکی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دی گئی دعوت پر نظرثانی کا اعلان کردیا۔

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) معروف بالی ووڈ ادکارہ پریٹی زنٹا اپنے نئے نویلے دولہا اور سسرال والوں کے ہمراہ تاج محل پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل کنگز الیون پنجاب کی فرنچائزر منیجر پریٹی زنٹا نے اپنے شوہر اور ان کے اہل خانہ کے ہمراہ شدید گرمی کے باوجود تاج محل کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے اپنے سسرال والوں کو تاج محل کی اہمیت کے حوالے سے بتایا کہ یہ مقام بادشاہ شاہ جہاں اور ان کی اہلیہ کی محبت کی وجہ سے مشہور ہے، اس مقام پر ہر سال دنیا بھر سے ہزاروں لوگ آتے ہیں یہ مقام دنیا بھر میں محبت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

واضح رہے پریٹی زنٹا سے اس دورے کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شائع کی ہیں جس میں ان کے شوہر اور ا±ن کے اہل خانہ کو دیکھا جاسکتا ہے۔

گزشتہ ماہ فروری میں پریٹی زنٹا معروف امریکی شہری گینی کے ساتھ ازدواجی بندھن میں بندھ گئی تھی، وطن واپسی پر وہ اپنی شادی کے حوالے سے ایک بڑی تقریب کرنے جارہی ہیں جس میں بالی ووڈ اداکاروں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔

ایمز ٹی وی(ٹیکنالوجی)اومان اور پاکستان کے درمیان پہلی بار 20Tbps سمبرین کیبل نیٹ ورک پر کام شروع کیا جائے گا۔
ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی اومان ٹیل اور ملٹی نیٹ پاکستان نے دونوں ممالک کے درمیان 20Tbps سبمرین کیبل نیٹ ورک پر کام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جب کہ اس نیٹ ورک کے ذریعے سب سے پہلے کراچی کو بارکا سے منسلک کیا جائے گا اور اس سے صارفین سستے داموں تیز رفتار انٹرنیٹ سروس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
اس کیبل نیٹ ورک کو ”سلک روٹ گیٹ وے ون“ کا نام دیا گیا ہے، اس کیبل سسٹم کی لمبائی لگ بھگ 900 کلو میٹر ہو گی جس میں د±ہری فائبر کیبل استعمال کی جائے گی اور ایک کیبل کی گنجائش 10Tbps ہو گی اس طرح پاکستان کو 20Tbps یعنی 200Gbps بینڈوڈتھ کا حامل سبمرین کیبل نیٹ ورک حاصل ہو جائے گا۔اس منصوبے پر 24 ملین ڈالر کی لاگت آئے گی جب کہ اسے ڈیڑھ سال کے عرصے میں مکمل کیا جائے گا۔ دونوں کمپنیز اس کیبل کے تحفظ اور ترقی کے لیے ایک ترک کمپنی ایکسٹیرا کی خدمات حاصل کریں گی۔
اس منصوبے کی تکمیل پر پاکستان کو اضافی 200Gbps کی بینڈوڈتھ حاصل ہونے سے ملک میں انٹرنیٹ کی فراہمی میں انتہائی بہتری آئے گی جب کہ مستقبل میں مکمل ہونے والے اس منصوبے میں پاکستان کو اس سے زیادہ بینڈوڈتھ بھی حاصل ہونے کی توقع ہے۔
اس سے قبل پاکستان کو بین الاقوامی کیبلز جیسے کہ ٹی ڈبلیو ون سے 1.28Tbps جب کہ Sea-Me-We سے بھی 1.28Tbps اور I-ME-WE کے کیبل نیٹ ورکس سے 3.86Tbps کی بینڈوڈتھ حاصل ہوتی ہے لیکناس نئے نیٹ ورک سے حاصل ہونے والی بینڈوڈتھ سے ملک میں موجود انٹرنیٹ کمپنیز کی اجارہ داری کم ہو گی اور صارفین کو مزید سستے داموں تیز رفتار انٹرنیٹ حاصل ہو گا۔

ایمز ٹی وی (ٹیکنالوجی )وڈیو اسٹریمنگ کے حوالے سے کئی ویب سائٹس موجود ہیں لیکن گوگل کی ویب سائٹ یوٹیوب کو ٹکر دینا کافی مشکل کام ہے لیکن اب معروف ای کامرس کمپنی جو ویڈیوز ویب سائٹ لانے جا رہی ہے اس کے منفرد فیچرز کی اطلاع نے یوٹیوب کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

اس نئی ویب سائٹ پر صارفین اپنی ویڈیوز اپ لوڈ کر کے اس سے کمائی بھی کر سکیں گے۔ صارفین یہ طے کر سکیں گے کہ ان کی ویڈیوز جو چاہے مفت ڈاو¿ن لوڈ کر لے یا کرائے پر لے سکے۔ اس کے علاوہ ویڈیوز کی فروخت بھی ممکن ہو گی۔ ویب سائٹ کی شرط صرف یہ ہو گی کہ ویڈیوز اعلیٰ معیار یعنی ایچ ڈی کوالٹی کی ہوں۔

صارفین اپنی ویڈیوز کے حوالے سے دیگر معلومات بھی جان سکیں گے مثلاً کتنے دورانیے تک ان کی ویڈیوز دیکھی گئیں، کس وڈیو سے کتنی کمائی ہوئی، کمائی کی مکمل تفصیلات اور سبسکرائبرز کی تعداد۔ اس کے علاوہ مختلف ڈیجیٹل میڈیا کمپنیز سے بھی بات طے کی جا رہی ہے تاکہ وہ اس ویب سائٹ پر موجود وڈیوز اپنے صارفین کو دکھا سکیں۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد) وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پشاور سے لیگی امیدوارکی کامیابی عوام دوست پالیسیوں پر کھلے اعتماد کا اظہار ہے جب کہ نیا خیبر پختونخوا بنانے کا کھوکھلا نعرہ لگانے والوں کو عوام نے رد کردیا۔ زرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے پشاورمیں ضمنی الیکشن میں کامیاب ارباب وسیم حیات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پشاورکے باشعورعوام نے منفی سیاست کومسترد کردیا، (ن) لیگی امیدوارکی کامیابی عوام دوست پالیسیوں پرکھلے اعتماد کا اظہارہے جب کہ عوام نے ترقی کے ایجنڈے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواکوترقی یافتہ اورپرامن صوبہ بنا کردم لیں گے، امید ہے ارباب وسیم عوام کی ترقی وخوشحالی کے لئے کام کریں گے،نیاخیبرپختونخوا بنانے کا کھوکھلا نعرہ لگانے والوں کوعوام نے رد کردیا۔ واضح رہے کہ غیرحتمی وغیرسرکاری نتائج کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کی نشست پی کے 8 پرووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد مسلم لیگ (ن) کے امیدوارارباب وسیم نے میدان مارلیا۔

ایمز ٹی وی (ٹیکنالوجی)ہم کیسے گیمز کھیلتے یا ٹی وی دیکھتے ہیں اس دنیا کو ورچوئل ریئلٹی یا مجازی حقیقت بالکل بدلنے جا رہی ہے۔ ورچوئل ریئلٹی ہیڈ سیٹ کے ذریعے گیم کھیلتے ہوئے آپ خود کو گیم کا حصہ سمجھتے ہیں یعنی صارف خود کو اس ماحول کے اندر محسوس کرتا ہے اسی طرح ورچوئل ریئلٹی کے ذریعے کوئی ٹی وی پروگرام دیکھتے ہوئے یوں گمان ہوگا کہ گویا ہم درحقیقت پروگرام کے اندر ناظرین میں بیٹھے ہیں۔

ورچوئل ریئلٹی ہیڈ سیٹ میں اسمارٹ فون نصب ہوتا ہے اور اسے آنکھوں کے سامنے پہننا پڑتا ہے۔ ٹیکنالوجی کی دنیا میں یہ ایجاد آنے والے دنوں میں تہلکہ مچانے جا رہی ہے۔ گوگل کے مقابلے میں دیگر کمپنیز کی ورچوئل ریئلٹی ڈیوائسز کی بات کی جائے تو وہ کافی مہنگے داموں دستیاب ہیں اس کے علاوہ ان میں چند مخصوص ماڈلز کے فون ہی نصب ہو سکتے ہیں جب کہ گوگل کارڈ بورڈ کی قیمت لگ بھگ 3 ہزار پاکستانی روپے کے برابر ہے اور اس میں آپ اپنا اسمارٹ فون لگا کر ایک نئی دنیا میں قدم رکھ سکتے ہیں۔ گوگل کارڈ بورڈ تشہیری مقاصد کے لیے پہلے بھی دستیاب تھا لیکن اب گوگل نے خود باقاعدہ یورپ میں اس کی فروخت کا آغاز کر دیا ہے۔

ایمزٹی وی (تعلیم)وحید الرحمن (یاسر رضوی)کی شہادت کو ایک برس سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے شہید کے خاندان کی کفالت نہ ہونے کے باعث جامعہ کراچی کے شعبہ ابلاغ عامہ کے اساتذہ سراپا اجتجاج۔ تفصیلات کے مطابق کراچی یونیورسٹی ٹیچر سوسائٹی شعبہ ابلاغ عامہ جامعہ کراچی کے اساتذہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر وحید الرحمن (یاسر رضوی)کی شہادت کو ایک برس سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے شہید کے خاندان کی کفالت کے لیے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا۔ اس حوالے سے گزشتہ روز جامعہ کراچی میں اجلاس ہوا۔اس موقع پراساتذہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے وعدوں کے باوجود شہید کے خاندان کو کوئی امدادی چیک بھی نہیں دیا ،کراچی یونیورسٹی ٹیچر سوسائٹی کے ہونے والے جنرل باڈی اجلاس میں یہ بات اٹھائی گئی تاہم اجلاس میں بھی کوئی حتمی لائحہ عمل سامنے نہیں آیا جس کے باعث اساتذہ شعبہ ابلاغ عامہ جامعہ کراچی اس بات کا اعلان کرنے پر مجبور ہیں کہ اگر 18 مئی تک شہید کے خاندان کی مالی کفالت نہ کی گئی تو19 مئی سے شروع ہونے والے شعبے کے سیمسٹر امتحانات کا مکمل بائیکاٹ کریں گے ۔

ایمزٹی وی (تعلیم)محکمہ تعلیم سندھ نے اساتذہ کی بایو میٹرک حاضری کی رپورٹ تیار کرلی۔ذرائع کے مطابق صوبہ سند ھ میں اس وقت 5939 اساتذہ غیر حاضر نکلے ہیں جبکہ محکمہ تعلیم کی جانب سے 1085 اساتذہ کو مفرور قرار دے دیا گیا اور ان اساتذہ کی تنخواہیں بھی روک لی گئی ہیں۔