Tuesday, 19 November 2024

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی نے اداکار شاہ رخ خان کو اپنی نئی فلم میں مرکزی کرداروں کی پیشکش کردی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی ایک نئی فلم بنانے جارہے ہیں اور اس کے لیے انھوں نے سپراسٹار شاہ رخ خان اور اداکارہ دیپکا پڈوکون کو مرکزی کردار نبھانے کی پیشکش کی ہے ذرائع کا کہناہے دونوں اداکاروں نے اس پیشکش پر سوچنے کے لیے وقت مانگ لیا ہے ۔بتایا جارہاہے کہ فلم کو اگلے برس کے آخر میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

 
ایمز ٹی وی (کھیل) انگلش پریمیر لیگ میں کھیلے گئے میچ میں سڈر لینڈ نے ایورٹن کو تین صفر سے ہرا دیا ہے ۔ سڈر لینڈ اور ایورٹن کی ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا ، سڈر لینڈ نے میچ کے آغاز سے ہی شاندار کھیل پیش کیا اور حریف ٹیم کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا ۔ انہوں نے کھیل کے اٹھتیس ویں منٹ میں پہلا گول اسکور کر کے برتری حاصل کر لی اس کے بعد سڈر لینڈ نے یکے بعد دیگرے مزید دو مرتبہ گیند کا جال کا راستہ دکھا کر مقابلے میں تینس گولز کی برتری حاصل کر لی ۔ ایورٹن میچ کے اختتام تک کوئی بھی گول اسکور نہ کر سکی ۔ فاتح ٹیم کی جانب سے لامائن دو گولز داغ کر نمایاں رہے

ایمزٹی وی (انٹرنیشنل) چلی کے دارالحکومت سان تیاگو میں حکومت کی جانب سے تعلیمی اصلاحات پر عمل درآمد نہ ہونے پر طلباء تنظیموں کی جانب سے شدید احتجاج کیاگیا تفصیلات کےمطابق طلبا تنظمیوں نے بدھ کے روز چلی کے دارالحکومت سان تیاگو میں صدر کی جانب سے تعلیمی اصلاحات پر عمل درآمد نہ ہونے پر احتجاج کیا، صدر نے غریب طلباء کے لیے مراعات، نئے اسکول اور ہر طالب علم کے لیے یونیورسٹی سطح کی تعلیم مفت کرنے کا وعدہ کیا تھا چلی کی طلباء تنظمیوں کےاحتجاج کےدوران میٹرواسٹیشن عارضی طور پر بند کردیا گیا، ناخوش طلباکومنتشرکرنےکیلئے پولیس نے آنسوگیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا، پولیس نےمتعدد طلباء کو احتجاج کرنے کے باعث گرفتار کرلیا گذشتہ سال کانگریس نے تعلیمی اصلاحات کی پہلی سیریز کی منظوری دے دی تھی اور سرکاری اسکولوں کی منتخب داخلوں کی پالیسیوں کو ہٹا دیا تھا مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے متعارف کی گئی اصلاحات کافی نہیں ہیں، حکومت تمام طالب علموں کو اعلیٰ تعلیم مفت فراہم کرے یاد رہے طلباء کی جانب سے چلی کے تعلیمی نظام کو تبدیل کرنے کے لیے 2011 سے اب تک سینکڑوں احتجاج کئے گئے ہیں، ان مظاہروں میں کئی طلبا جان کی بازی ہار چکے ہیں.

ایمزٹی وی(بلوچستان)کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کے وکلاء سانحہ 12 مئی پر یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ وکلا نے عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا اور بازوئوں پر سیاہ پٹیاں بھی باندھیں۔ تفصیلات کے مطابق وکلاء کی جانب سے بلوچستان ہائیکورٹ، سیشن کورٹ کچہری سمیت صوبے بھر میں عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا گیا، اس دوران کوئی وکیل عدالتی کاروائی کا حصہ نہیں بنا۔ ہاتھوں پر سیاہ پٹیاں باندھیں اور بار رومز پر سیاۃ پرچم لہرائے گئے۔ وکلاء کا کہنا ہے کہ سانحہ 12 مئی عدلیہ کی تاریخ کا سیاہ باب ہے جسے بھلانا نامکمن ہے۔

وکلاء کا سانحہ بارہ مئی کے خلاف عدالتی بائیکاٹ سائلین کے لئے پریشانی کا باعث بنا۔ عدالتوں میں زیرالتواٰ مقدمات کی سماعت نہ ہونے کے باعث دوردراز علاوں سے آئے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان اپنی نئی آنے والی فلم ’’سلطان‘‘ میں پہلوانی کے ساتھ ساتھ ٹریکٹر چلاتے نظرآئیں گے۔ بالی ووڈاسٹار سلمان خان اپنی نئی آنے والی فلم ’’سلطان‘‘ میں پہلوان کا کردار نبھارہے ہیں جس کے لیے انہوں نے اپنے وزن میں اضافے کے ساتھ ساتھ مارشل آرٹ اور پہلوانی بھی سیکھی ہے تاہم اب ایک بار پھر سلو میاں اپنے کردار میں ڈھلنے کے لیے فلم میں منفرد کام کرتے نظر آئیں گے۔

saloo

میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان اپنی نئی آنے والی فلم’’سلطان‘‘ میں پہلوانی کے ساتھ کھیتوں میں ٹریکٹر کے ذریعے ہل چلاتے نظرآئیں گے جس کی شوٹنگ گزشتہ دنوں بھارتی پنجاب میں کی گئی ہے جب کہ فلم کے ڈائریکٹر عباس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم کی شوٹنگ کے اختتام کے اعلان کرتے ہوئے سلمان خان کی ٹریکٹر چلاتی تصویر شیئر کی ہے۔ واضح رہے کہ فلم ’’سلطان‘‘ رواں سال عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) معروف اداکارہ و ماڈل ثروت گیلانی نے کہا ہے کہ پروڈیوسرز اور اساتذہ مل کر ایسے ایجوکیشنل ٹی وی پروگرامز بنائیں جن سے بچوں کی تفریح کے ساتھ ساتھ اصلاح بھی ہوسکے۔اینمیٹڈ فلم ’’تین بہادر‘‘ شرمین عبید چنائے کی بہترین کاوش تھی،جسے باکس آفس پر سراہا گیا۔

اسپیشل بچوں کی فنڈ ریزنگ کے لیے ہرسال پندرہ روز اسٹیج شو کرتی ہوں جس سے حاصل ہونے والی آمدنی اسپیشل بچوں کے اسپورٹس کمپلیکس کو دی جاتی ہے۔ بچوں کے حوالے سے کم لوگ سوچ رہے ہیں ،مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ کام ہی نہیں ہورہا ۔ بچے ہمارا مستقبل ہیں اور ان کی بہتر تربیت ہم سب کی ذمے داری ہے،میڈیا پاورفل میڈیم جو اس بارے میں اہم اور مثبت رول ادا کرسکتا ہے ۔ٹی وی، فلم اور تھیٹر سمیت ہر سطح پر بچوں کے لیے کچھ نہ کچھ ہوتا رہنا چاہیے۔

اسپیشل بچوں کی فلاح وبہبود کے حوالے سے حکومتی سپورٹ اتنی زیادہ نہیں ، مگر الحمداللہ ہم اپنے ٹاسک کو اپنی مدد آپ کے تحت پورے کرنے کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں ۔

 

 
ایمز ٹی وی (کھیل) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر شرجیل خان کو بھتے کے لئے دھمکی آمیز فون موصول ہونے لگے ہیں۔
شرجیل خان نے سوشل میڈیا پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ کچھ لوگ گزشتہ کئی روز سے دھمکی آمیز فون کر کے بھتہ مانگ رہے ہیں، جو لوگ دھمکی آمیر فون کر رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ انھوں نے میری ویڈیوز بنا رکھی ہیں، اگر بھتہ نہ دیا تو وہ تمام ویڈیوز سوشل میڈیا پر جاری کر دی جائیں گی۔
شرجیل خان نے کہا ہے دھمکی آمیز ٹیلی فون کرنے والے میرا نام خراب کرنا چاہتے ہیں، عوام سے اپیل کی کہ ان سے متعلق سوشل میڈیا پر آنے والی کسی بھی ویڈیو کو مصدقہ نہ سمجھا جائے۔ دوسری جانب پی سی بی نے شرجیل خان کو دھمکی آمیز فون موصول ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے اپنے اینٹی کرپشن یونٹ کو قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر سے رابطہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

ایمزٹی وی (انٹرنیشنل)  لندن کے نومنتخب میئر صادق خان کا کہنا ہے کہ وہ محض مسلم رہنما نہیں بلکہ لندن کے تمام شہریوں کی ترجمانی کرتے ہیں تفصیلات کے مطابق میڈیا بریفنگ میں لندن کے45 سالہ میئر صادق خان کا کہناتھا کہ مجھے واضح کرنے دیں  کہ میں مسلم رہنما نہیں، میں لندن کا میئر ہوں اس شہر کےلوگوں کی ترجمانی کرتا ہوں پاکستانی ٹرک ڈرائیور صادق خان کا کہنا تھا کہ لندن کے انتخابات نے یہ ثابت کر دیا کہ ایک مسلمان بھی اس شہرکا میئر بن سکتا ہے ، انہوں نے کہا کہ مغربی اقداراسلام کے ساتھ ہم آہنگ ہیں انہوں نے ریپبلکن امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر ایک بار بھر ان کے مسلمان مخالف بیان پر تنقید کی، جس میں ٹرمپ نے مسلمانوں کے امریکہ داخلے پر پابندی کی بات کی تھی صادق خان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو اسلام کے بارے میں علم نہیں ہے برطانیہ کی حزب اختلاف لیبر پارٹی کے رکن صادق خان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اسلام کے بارے میں جاہل تھا اور انہتاپسندوں میں کھیل رہا تھا ڈونلڈٹرمپ نے مسلمانوں کے خلاف پابندی کی تجویز پیرس حملوں اور کیلیفونیا حملوں کے بعد دی تھی، اس بیان کے بعد ٹرمپ کوانسانی حقوق کی تنظیموں، ڈیموکریٹک پارٹی اور سیاسی حریفوں کی جانب سے تنقید کا سامنا تھا انہوں نے ٹرمپ کی پالیسی کو امریکی اقدار کے خلاف قرار دیا تھا صادق خان نے 23 جون کو ہونے والے ریفرنڈم میں برطانیہ کی یورپی یونین میں رہنے کی حمایت کا اعلان کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ کی رکننیت لندن کی خوشحالی کے لیے بہت اہم ہے انہوں نے کہا کہ یورپی یونین میں رہنا لندن کے لیے بہت اہم ہے پانچ لاکھ ملازمتیں براہ راست یورپی یونین سے منسلک ہے حالیہ مردم شماری کے مطابق لندن میں 12.4 فیصد آبادی مسلمان،48.4 عیسائی،1.8فیصد یہودی 20.7 ایسی آبادی ہے جو لادینی ہے برطانوی دارالحکومت کی مسلم کمیونٹی ایک سے زیادہ نسلی، سماجی پس منظر کے ساتھ اعتدال پسند اور انتہائی مختلف ہے۔

 
ایمز ٹی وی (تجارت) ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالرؤف عالم نے کہا ہے کہ ملک میں پانی کی کمی اور ضیاع تشویشناک حد تک بڑھ گیا ہے جو زراعت و صنعت کے لیے بڑا خطرہ ہے، یورپ کے صنعتی ممالک میں کم از کم 3 ماہ کے پانی کا ذخیرہ کیا جاتا ہے جبکہ زرعی ملک پاکستان میں صرف 30 دن کا پانی ذخیرہ کیا جا سکتا ہے جسے کم از کم 1 ہزار دن تک بڑھانے کی ضرورت ہے، دنیا کا بہترین نہری نظام ہونے کے باوجود 50 فیصد تک پانی ضائع ہو رہا ہے جو ناقابل قبول ہے، پاکستان سے سالانہ 145 ملین ایکڑ فٹ پانی گزرتا ہے ۔
جس کا بڑا حصہ ضائع ہو جاتا ہے، 1947 میں پانی کی فی کس دستیابی 5600 مکعب میٹر تھی جو اب 1000 مکعب میٹر تک گر گئی ہے، 10سال میں ملکی آبادی 25 کروڑ جبکہ پانی کی طلب اور رسد میں 1ارب مکعب میٹر کا فرق ہو گا اس لیے پانی کو جلد از جلد ملکی سلامتی کا معاملہ قرار دیا جائے۔ کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اگر پانی کی طلب اور رسد کے مابین فرق بڑھتا رہا تو پاکستان جلد ریگستان بن جائے گا جس کے لیے ہمیں پانی کے معاملے پر اختلافات ختم کرنا ہوں گے اور پانی بچانے کیلیے اقدامات کرنا ہوں گے جب کہ عوام خصوصاً کاشت کاروں میں آگہی بڑھانا ہو گی۔
ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر جوہر علی راکی نے کہا کہ متنازع ڈیموں پر بحث میں وقت ضائع کرنے کے بجائے غیر متنازع منصوبوں پر توجہ دی جائے، گلگت بلتستان کے علاقے بونجی میں کالاباغ اور دیامر بھاشاڈیم کی مجموعی استعداد سے زیادہ بجلی بنانے کا پوٹینشل موجود ہے، یہ منصوبے دریا کے بہاؤ پر بنیں گے اس لیے سستے بھی ہوں گے، عطا آباد میں بننے والی قدرتی جھیل، ست پارہ جھیل اور سیکڑوں آبشاروں پر چھوٹے منصوبے لگانے سے پاکستان نہ صرف توانائی میں خود کفیل ہو سکتا ہے بلکہ بجلی برآمد کر کے اربوں ڈالر بھی کما سکتا ہے۔

ایمزٹی وی (انٹرنیشنل) جماعت اسلامی کے رہنما مطیع الرحمن کی پھانسی کے خلاف بنگلہ دیش میں ہڑتال، مطیع الرحمن کوجنگی جرائم کا مرتکب ہونے پر پھانسی دی گئی تھی تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کی اپیل پر بنگلہ دیش کے مختلف شہروں میں ہڑتال اور احتجاج کیا جارہا ہے، ہڑتال چوبیس گھنٹے جاری رہےگی.ہڑتال کے موقع پر سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں دو دن قبل مطیع الرحمن کو 1971 میں جنگی جرائم میں ملوث ہونے پر پھانسی دی گئی تھی، 2010 میں بنائے جانے والے ٹریبونل کے تحت جماعت اسلامی کے رہنماؤں سمیت متعدد افراد کو جنگی جرائم کے الزام میں پھانسی دی جاچکی ہے جماعت اسلامی کے رہنما مطیع الرحمن بنگلہ دیش کی کابینہ میں وزیر رہ چکے تھے یاد رہے 1974 کے سہہ فریقی معاہدے کی پاکستان اور بھارت نے توثیق کی تھی جبکہ بنگلہ دیش کی جانب سے معاہدے کی توثیق نہیں کی گئی تھی.