ایمزٹی وی (انٹرنیشنل) تارکین وطن کے معاہدے کے بعد یورپی یونین ترکی سے آنکھیں پھیرنے لگا ، یورپی یونین نے یورپ میں فری ویزے کی سہولت کے لیے انسداد دہشت گردی قوانین میں تبدیلی کا مطالبہ کر دیا ، ترکی نے اینٹی ٹیرر ازم قوانین میں تبدیلی کو ناممکن قرار دے دیا ترکی اور یورپی یونین کے درمیان ویزا فری یورپ معاہدہ کی امیدیں دم توڑ رہی ہے ۔ دو ماہ پہلے یوپی یونین نے تارکین وطن کے بحران سے نمٹنے کے لیے ترکی سے معاہدہ کیا کہ پناہ گزینوں کو واپس لینے کی صورت میں ترکی کے شہریوں کو ویزے کے بغیر یورپ کے سفر کی سہولت دی جائے گی ۔ ترکی کی طرف سے معاہدے پر عمل در آمد اور بیشتر شرائط پوری کرنے کے بعد یورپی یونین نے انقرہ سے انسداد دہشت گردی قوانین میں تبدیلی کا مطالبہ کر دیا ہے دوسری طرف ترکی کا کہنا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے حالیہ لہر کے بعد اینٹی ٹیرر ازم قوانین میں تبدیلی ناممکن ہو گی ۔ اس سے پہلے ترک صدر طیب اردگان نے دھمکی دی تھی کہ اگر یورپی یونین نے معاہدے کی پاسداری نہ کی تو تارکین وطن پر دوبارہ یورپ کے دروازے کھول دیئے جائیں گے۔
ایمز ٹی وی(ٹیکنالوجی) شدید ہارٹ اٹیک کے شکار ہونے افراد کی زندگی داو¿ پر لگ جاتی ہے اور ان کے دل میں قدرے مہنگا ڈیفبلیٹر لگایا جاتا ہے تاکہ دل کی بے ترتیب دھڑکن کو درست اور بحال رکھا جاسکے لیکن اب تھری ڈی ورچول ٹیسٹ کے ذریعے دل کی نگرانی ممکن ہے۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے ماہرین نے ایک تھری ڈی ورچوئل ( مجازی) ٹیسٹ بنایا ہے جو کسی مریض کی اچانک موت کی پیش گوئی کرسکتا ہے۔ اسے ورچوئل ہارٹ اردمیا رسک پریڈکٹر یا وی اے آر پی کا نام دیا گیا ہے۔
ماہرین نے دل کے ڈاکٹروں کی مدد سے قلب کی تھری ڈی ماڈلنگ کا ایک سافٹ ویئر بنایا ہے جو دل کےدورے میں اس کے ٹشو کو نقصان پہنچانے کے بعد بھی دل کا تھری ڈی نقشہ تیار کرتا ہے۔ امراضِ قلب کے ماہر عام طور پر مریض کے دل کے خون پمپ کرنے کی قوت کو ناپتے ہیں جسے”ایجیکشن فریکش“ کہتے ہیں اس کمی بیشی کی بنیاد پر ڈاکٹر ڈی فبریلیٹردل کے اندر نصب کرتے ہیں۔ لیکن بعض ماہرین کے نزدیک یہ عمل درست نہیں ہے۔
ماہرین کا کہنا ہےکہ اس کی بجائے وہ متاثرہ مریض کے دل کا مکمل اور ڈیجیٹل نقشہ بناتے ہیں اور اسے کمپیوٹر سیمولیشن میں لے جاکر ہوبہ ہو کسی دل کی طرح چلاتے ہیں۔ انہوں نے 41 اصل مریضوں کے دل کی نقل بناکر اسے کمپیوٹر پر چلایا تو ان میں سے بعض کے دل میں گڑبڑ پیدا ہوئی جب کہ کچھ صحت مند رہےاس میں دلچسپ بات یہ ہے کہ تھری ڈی ماڈلنگ سے ان کی پیشگوئی کی جاچکی تھی۔
نیچر کمیونیکیشنز میں شائع اس رپورٹ کے مطابق کمپیوٹر ماڈل نے 4 سے 5 گنا بہتر پیش گوئی کی جو درست ثابت ہوئی۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ایک جانب تو اس سے لوگوں کی جانیں بچانا ممکن ہوگا تو دوسری جانب متاثرہ دل کے بہتر بنانے کی راہ ہموار ہوگی۔
ایمز ٹی وی(ٹیکنالوجی) امریکی کمپنی نے ایسا اسمارٹ اے سی تیار کیا ہے جس کا سائز اور وزن انتہائی کم ہے جب کہ اسے باآسانی کسی بھی کھڑکی میں لگایا جا سکتا ہے اور اس کا درجہ حرارت اسمارٹ فون سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔
اس دور میں جب سب ہی کچھ اسمارٹ ہوتا جا رہا ہے جہاں اسمارٹ فونز تو عام تھے ہی لیکن اب اسمارٹ کافی میکرز آ گئے، اسمارٹ فریج آ گئے، اسمارٹ ٹی وی آ گئے مگرایئر کنڈیشنر کو اسمارٹ کرنے کا کام ذرا سست رفتاری کا شکار تھا۔ امریکی کمپنی نے اس کا بیٹرا ضرور ا±ٹھایا تھا لیکن ان کا بنایا ہوا اسمارٹ اے سی زیادہ توجہ حاصل نہ کر پایا۔
جدید نوریا اے سی عام ونڈو اے سی سے کہیں درجے خوبصورت اور استعمال میں آسان ہے۔ یہ عام اے سی کی طرح بھاری بھرکم بھی نہیں۔ سب سے بڑھ کر اس کی انسٹالیشن ایک منٹ کی متقاضی ہے جو گھر کا کوئی بھی فرد خود کر سکتا ہے۔ یہ آپ کے کمرے کی دیوار کا زیادہ حصہ بھی نہیں گھیرتا۔
نوریا اے سی ٹھنڈک کو کمرے کے کونے کونے میں پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ وہ اسمارٹ اے سی ہی کیا جو اسمارٹ فون سے کنٹرول نہ ہو۔ اس لیے نوریا کو اس کی ایپلی کیشن کے ذریعے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے بلکہ اسے خود کار طریقے سے آن کرنے کے لیے وقت شیڈول بھی کیا جا سکتا ہے۔ اس کے ٹیمپریچر کو کنٹرول کرنے کے لیے اس پر ناب بھی موجود ہے۔ اس اے سی کی دلچسپ بات یہ ہے کہ جب گرمیوں کے دن ختم ہو جائیں اور اے سی کی ضرورت نہ رہے تو آپ اسے باآسانی نکال کر الماری میں بھی رکھ سکتے ہیں۔
ایمزٹی وی(پشاور)خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقے پی کے 8 میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقے پی کے 8 پشاور میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔ حلقے میں رجسٹرڈ ایک لاکھ 36 ہزار 500 ووٹرز کے لئے 98 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جس میں سے 47 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ پی کے 8 کے ضمنی انتخاب کے دوران 4 ہزار پولیس اہلکار بھی تعینات کئے گئے ہیں جب کہ الیکشن کمیشن کے مطابق آر اوز اور ڈی آر اوز کی درخواستوں پر حلقے کے 24 پولنگ اسٹیشنز میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، فوجی جوان پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر تعینات رہیں گے۔ پی کے 8 کے ضمنی الیکشن کے لئے مجموعی طور پر 15 امیدوار میدان میں ہیں تاہم (ن) لیگ، تحریک انصاف اور جے یو آئی (ف) کے امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔ واضح رہے کہ پی کے 8 کی نشست مسلم لیگ (ن) کے ارباب اکبر حیات کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔
ایمز ٹی وی (کراچی) سپرہائی وے پر قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کر کے 2 ملزمان گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم جماعت سے ہے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزموں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ جہاں ملزمان سے حاليہ ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے تفتيش کی جائے گی۔ دوسری جانب ملیر اور سہراب گوٹھ الاصف اسکوائر پر فائرنگ کے واقعات میں 2 خواتین زخمی ہوگئیں۔
ایمز ٹی وی((کراچی )لانڈھی نمبر چار میں متحدہ قومی موومنٹ اور مہاجر قومی موومنٹ کے کارکنان آمنے سامنے آگئے۔ ایم کیو ایم کے رہنما آصف حسنین کارکنان کی بڑی تعداد کے ساتھ لانڈھی تھانے پہنچے تو مہاجر قومی موومنٹ کے کارکنان سے ٹکراؤ ہو گیا۔ علاقہ گولیوں کی گھن گرج سے گونج اٹھا۔ دونوں تنظیموں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔ ایس ایس پی کورنگی کے مطابق دونوں تنظیموں نے واقعے پر درخواستیں
جمع کرا دی ہیں۔ قانون کے مطابق شر پسند عناصر کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔ متحدہ، مہاجر قومی موومنٹ اور پولیس کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد مظاہرین منتشر ہو گئے۔
ایمز ٹی وی(ٹیکنالوجی) کروڑوں صارفین کی پسندیدہ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کا ڈیسک ٹاپ ورڑن متعارف کروا دیا گیا ہے جسے آپ ونڈوز کے علاوہ میک سسٹم پر بھی انسٹال کر سکتے ہیں۔
اس سے پہلے واٹس ایپ ویب کی سہولت موجود تھی لیکن یہ پہلی بار ہوا کہ واٹس ایپ کا ڈیسک ٹاپ پروگرام بنایا گیا ہے جسے صارفین واٹس ایپ کی ویب سائٹ سے مفت ڈاو¿ن لوڈ کر سکتے ہیں۔ اس طرح واٹس ایپ کو استعمال کرنا مزید آسان ہو جائے گا کیونکہ کمپیوٹر پر کوئی بھی پروگرام فون کے مقابلے میں زیادہ آسانی سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ اس پروگرام کے باوجود آپ کے پاس واٹس ایپ فون پرانسٹال ہونا ضروری ہے۔ فون پرموصول ہونے والے واٹس ایپ کے تمام پیغامات اور نوٹی فکیشنز آپ اس پروگرام میں دیکھ سکیں گے اور ان کے جوابات بھی دے سکیں گے۔ اس میں کی بورڈ شارٹ کٹس بھی کام کریں گے۔ واٹس ایپ کے تازہ ترین ورڑن میں تمام صارفین واٹس ایپ ٹیکسٹ فارمیٹنگ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
ایمز ٹی وی(کراچی) صولت مرزا کے قریب ساتھی مہناج قاضی عرف اسد کی جے آئی ٹی رپورٹ مکمل کر لی گئی۔ دنیا نیوز نے جے آئی ٹی رپورٹ کی کاپی حاصل کر لی ۔ 1991 میں مہناج قاضی عرف اسد نے ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کی ۔ مہناج قاضی عرف اسد نے اعتراف کرتے ہوئے کہا نارتھ ناظم آباد میں ٹارگٹ کلنگ کی 3 ٹیمیں کام کرتی تھیں۔ ایم کیو ایم کے محمد انور کے کہنے پر ٹارگٹ کلنگ کی ٹیم بنائی گئی۔
ایمز ٹی وی( ٹیکنالوجی) جرمنی کے آئی فون سیکیورٹی ماہرین نے ایسی ایپ تیار کی ہے جو آئی فون میں سیکیورٹی خطرات کی نشاندہی کر سکتی ہے اور اس کے ذریعے یہ بھی جانا جا سکتا ہے کہ ماضی میں کہیں ا?پ کا آئی فون ہیک یا جیل بریک تو نہیں ہوا۔
ایپل آئی فون کو دیگر اسمارٹ فونز کے مقابلے میں زیادہ محفوظ تصور کیا جاتا ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ یہ کبھی بھی ہیک نہیں ہو سکتا۔ پچھلے ہی دنوں آئی فون صارفین کو ایک جعلی پیغام کے ذریعے نشانہ بنا کر ان کا ذاتی ڈیٹا چوری کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ دراصل زیادہ تر صارفین آئی فون میں موجود سیکیورٹی سیٹنگز سے واقف ہی نہیں ہوتے اس لیے وہ انہیں صحیح طور پر استعمال نہیں کر پاتے جس کے نتیجے میں آئی فون ہیک کرنا ہیکرز کے لیے آسان ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ہمارے ہاں فون کو جیل بریک کرنے کا بھی عام رجحان پایا جاتا ہے۔
آئی فون کے جیل بریک ہو جانے کے بعد ایپل کی تصدیق شدہ ایپلی کیشنز کے علاوہ بھی جو چاہیں ایپلی کیشن انسٹال کی جا سکتی ہیں اس طرح غیرضروری اور ناقابل بھروسا ایپلی کیشنز انسٹال کرنے کا عمل بھی آئی فون کی سیکیورٹی کو نقصان پہنچاتا ہے۔ اگر کسی کا آئی فون ہیک ہو جائے تو ضروری نہیں کہ اسے اسکرین پر اس کی کوئی اطلاع ملے گی بلکہ اکثر لوگوں کا فون ہیک ہو چکا ہوتا ہے اور انہیں اس بات کی خبر ہی نہیں ہوتی۔
جب آپ آئی فون خریدیں تو پہلے اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ جیل بریک تو نہیں ہے۔ اس کے علاوہ اس بات کی بھی تصدیق ضروری ہے کہ آئی فون ماضی میں کبھی ہیک تو نہیں ہوا۔ عام صارفین کے لیے ان دونوں باتوں کو جانچنا آسان نہیں تھا لیکن اب یہ کام باآسانی ”سسٹم اینڈ سیکیورٹی انفو“ ایپلی کیشن کے ذریعے کیا جا سکتا ہے۔
یہ ایپ آئی فون کی سیکیورٹی کے حوالے سے مکمل جائزہ لینے کے بعد رپورٹ پیش کرتی ہے جس میں نہ صرف فون میں دریافت ہونے والے سیکیورٹی خطرات کی نشاندہی کی جاتی ہے بلکہ آئی فون کی جیل بریک صورت حال کے بارے میں بھی واضح بتایا جاتا ہے۔ یاد رہے کہ آئی فون کو حالیہ ایس ایم ایس فراڈ کا نشانہ بنانے کے بعد ہی جرمنی سے تعلق رکھنے والے آئی فون سیکیورٹی ماہرین نے اس ایپلی کیشن کو پیش کیا ہے۔
ایمزٹی وی(تعلیم) راولپنڈی کے ناظم راجہ رمیض حسن کی زیرصدارت اصغر مال کالج میں قومی پری بجٹ پر اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےانجمن طلبا اسلام کے ترجمان وقار علی کا کہنا تھا کہ انجمن طلبا اسلام نے ہائر ایجو کیشن کمیشن کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تعلیمی بجٹ جی ڈی پی کا 5فیصد کرنے کامطالبہ کیا ہے جبکہ 22مئی کوقومی پری بجٹ کانفرنس کابھی اعلان کیا ہے۔ جس میں تعلیمی مسائل پر روشنی ڈالنے کے لئے ماہرین تعلیم ،اساتذہ اور طالبعلم رہنما ملک بھر سے شرکت کریں گے۔