Tuesday, 19 November 2024

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) صدر اوباما رواں ماہ امریکی ایٹمی حملوں کا نشانہ بننے والے جاپانی شہر ہیرو شیما کا دورہ کریں گے۔ صدر اوباما دور صدارت میں ہیرو شیما کا دورہ کرنے والے پہلے امریکی صدر ہوں گےصدر اوباما رواں ماہ امریکی ایٹمی حملوں کا نشانہ بننے والے جاپانی شہر ہیرو شیما کا دورہ کریں گے۔ صدر اوباما دور صدارت میں ہیرو شیما کا دورہ کرنے والے پہلے امریکی صدر ہوں گے ہیرو شیما پر دوسری جنگ عظیم کے دوران امریکہ نے دنیا کا پہلا ایٹمی بم گرایا تھا وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ اوباما دورے سے جوہری ہتھیاروں کے بغیر دنیا میں امن اور سلامتی کو فروغ دینے کے عزم کو اجاگر کرنے کی کوشش کریں گے۔ اوباما کے مشیر بین رہوڈز نے اس امکان کی تردید کی ہے کہ اوباما ہیرو شیما اور ناگا ساکی پر بم گرائے جانے پر معذرت کریں گے۔

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) سوشل میڈیا پردھوم مچانے والے سریلے رکشہ ڈرائیور ماسٹراسلم المعروف بانکے میاں نے بھارت کی نامورگلوکارہ لتا منگیشکرکی خواہش پوری کرتے ہوئے ایک بار پھر سرسنگیت سے ناطہ جوڑ لیا۔

اپنی سریلی آواز کے ذریعے سوشل میڈیا سے شہرت حاصل کرنے والے کراچی کے رہائشی اور رکشہ ڈرائیور ماسٹراسلم المعروف بانکے میاں نے بھارت کی نامورگلوکارہ لتا منگیشکرکی خواہش پوری کردی اور ڈرائیوری چھوڑ کر ایک بار پھر سرسنگیت سے ناطہ جوڑ لیا ہے۔

ماسٹر اسلم گلوکار بننا چاہتے تھے لیکن حالات کے ہاتھوں رکشہ چلانے پر مجبور تھے، گزشتہ مہینے ماسٹر اسلم نے رکشہ میں بیٹھے بٹھائے ایک گیت گنگنایا جس نے سوشل میڈیا پر بے حد پذیرائی حاصل کی یہاں تک کہ یہ گیت فیس بک کے ذریعے بھارت کی معروف گلوکارہ لتا منگیشکر تک بھی جا پہنچا جسے انہوں نے سن کر ماسٹر اسلم کی آواز کی تعریف کرتے ہوئے ان سے سر سنگیت سے ناطہ جوڑنے کی خواہش ظاہر کی۔

لتا منگیشکر کی تعریف پر ماسٹر اسلم نے پروفیشنل گلوکار بننے کی ٹھان لی ہے اور اس کے لیے وہ باقاعدہ سر سنگیت کی تعلیم بھی حاصل کررہے ہیں۔

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) بدھ کو شروع ہونے والے کینز فلم فیسٹیول کے لیے فرانس میں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق فرانسیسی وزیر داخلہ برنارڈ کزینویو کے مطابق فرانس پہلے ہی سیکیورٹی خطرات کا شکار ہے۔ فیسٹیول میں 45 ہزار لوگوں کی آمد متوقع ہے جن کی سیکیورٹی کے لیے 400 سیکیورٹی اہلکار، سینکڑوں پولیس اہلکار اور خصوصی دستے تعینات کیے جارہے ہیں۔

فرانس گزشتہ سال نومبر سے ایمرجنسی کی حالت میں ہے جب داعش نے پیرس کے بٹاکلان کنسرٹ ہال، کیفے اور اسٹیڈیم پر حملہ کر کے 130 لوگوں کی جان لے لی تھی۔وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ تمام سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ وہ خود لے رہے ہیں۔ جتنے سیکیورٹی خطرات اب ہیں اس سے پہلے کبھی نہیں تھے۔ آپ کو ایک ایسے دشمن سے خطرہ ہے جو کسی بھی وقت حملہ کر سکتا ہے۔

11111

واضح رہے کہ فرانس میں جاری ایمرجنسی کو طول دینے کا اعلان کیا جا چکا ہے جس کا مقصد یورو 2016 فٹبال ٹورنامنٹ تک سیکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھنا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ اگلے ماہ شروع ہونے جارہا ہے۔ ماضی میں بھی اس سے قبل 1978 میں ایک فلم فیسٹیول میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے اسٹیج کے نیچے سے ایک بم برآمد کیا گیا تھا۔ انہترواں کینز فلم فیسٹیول بدھ کو شروع ہوگا جس کے افتتاحی سیشن میں ووڈی ایلن کی فلم ’کیفے سوسائٹی‘ پیش کی جائے گی۔

 

ایمزٹی وی(تعلیم)چیئرمین فیڈرل بورڈ ڈاکٹر اکرام علی ملک اور کنٹرولر امتحانات طارق محمود چوہدری نے گزشتہ روز انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحا نات کیلئے قائم کئے گئے امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے الودود انسٹیٹیوٹ آف پروفیشنل اسٹڈیز، مین مری روڈ، بھارہ کہو، اسلام آباد اور پنجاب کالج بھارہ کہو ، مین مری روڈ، 17 میل کے مراکز کا معا ئنہ کیا۔ اور تمام امور کو تسلی بخش قرار دیا۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) فرانس کے مختلف شہروں میں حکومت کی جانب سے متنازع بل کی منظوری کی کوششوں کے بعد ملک بھر میں شدید مظاہرے کیے گئے،فرانس میں ملازمت سے متعلقہ اصلاحات کے متنازع بل کے خلاف احتجاج کرنے والے شہریوں اور پویس میں شدید جھڑپیں ہوئیں ہیں فرانس کے مختلف شہروں میں حکومت کی جانب سے متنازع بل کی منظوری کی کوششوں کے بعد ملک بھر میں شدید مظاہرے کیے گئے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دارالحکومت پیرس میں پولیس نے پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کرنے والوں پر ربڑ کی گولیاں چلائی ہیں ۔ متعدد شہروں میں پولیس نے مظاہرین کے خلاف آنسو گیس کا استعمال کیا ہے ، بل کی وجہ سے حکومت کو مختلف یونینز اور اپنی پارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے مخالفت کا سامنا ہے۔

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ اداکار شاہد کپور پاکستان کے لیجنڈری کرکٹر و سابق کپتان وسیم اکرم کے مداح نکلے ۔ اداکار نے حال ہی میں مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر پرستاروں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ وہ پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم کے بہت بڑے پرستار ہیں ۔

001

واضح رہے اس سے قبل بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی بھی ایک بیان میں کہہ چکے ہیں کہ وہ وسیم اکرم کے خلاف کھیلنے سے گھبراتے ہیں ۔شاہد کپور نے پرستاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ انھیں ہم وطن کرکٹ کے کھلاڑیوں میں سچن ٹنڈولکر ، ایم ایس دھونی اور ویرات کوہلی کا انداز بے حد پسند ہے، تاہم انکے پسندیدہ کھلاڑی وسیم اکرم ہی ہیں ۔

002

خیال رہے اداکار شاہد کپور آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”اڑتا پنجاب“کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، اڑتا پنجاب میں طویل عرصے کے بعد شاہد کپوراور کرینہ کپور ایک ساتھ بڑی سکرین پر نظر آئیں گے، شاہد کپور کی اڑتا پنجاب 17جون کے روز سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

 

ایمز ٹی وی (تجارت) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے رواں مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ (جولائی تا اپریل) کے دوران 16ارب 3کروڑ 43 لاکھ 90ہزار ڈالر وطن بھجوائے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں بھجوائے گئے 15ارب 23کروڑ 50لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 5.25 فیصد زیادہ ہیں جبکہ اپریل 2016 کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت 1ارب 65کروڑ 68لاکھ 50 ہزار ڈالر رہی جو مارچ 2016کے مقابلے میں 3.17فیصد کم اور اپریل 2015کے مقابلے میں 1.02 فیصد زیادہ ہیں۔ اگرچہ اپریل میں ترسیلات زر سال بہ سال زیادہ رہیں تاہم روایتی طور پر اہم ملکوں بشمول سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور امریکا سے ترسیلات زر میں کم ہونا اور دیگر ملکوں سے اضافہ رجحان میں تبدیلی کو ظاہر کر رہا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعدادشمار کے مطابق اپریل 2016 میں سعودی عرب سے رقوم کی آمد سال بہ سال 51کروڑ 96لاکھ 50 ہزار ڈالر سے گھٹ کر 48کروڑ 87 لاکھ 80 ہزار ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 39کروڑ 84لاکھ 10ہزار ڈالر سے کم ہوکر 34کروڑ 59لاکھ 90ہزار ڈالر، امریکا سے 21کروڑ 44لاکھ 50 ہزار ڈالر سے گھٹ کر18کروڑ 98لاکھ 40ہزار ڈالر، برطانیہ 18کروڑ 69لاکھ 60 ہزار ڈالر سے بڑھ کر 22کروڑ 18لاکھ 80ہزار ڈالر، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں (بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) سے 19کروڑ 31لاکھ 30ہزار ڈالر سے معمولی بڑھ کر 19کروڑ 95لاکھ 30 ہزار ڈالر، یورپی یونین کے ملکوں سے رقوم کی آمد 2کروڑ 70لاکھ ڈالر کے مقابلے میں3کروڑ 98 لاکھ 50ہزار ڈالر اور ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے آنے والی مجموعی ترسیلات زر 10کروڑ 4لاکھ 90ہزار ڈالر سے بڑھ کر 17کروڑ 9لاکھ 80 ہزار ڈالر رہیں۔