Tuesday, 19 November 2024

 

ایمز ٹی وی (کھیل) ریسلنگ کے دوران اکثر ریسلرز طاقت کے نشے میں اتنے پاگل ہو جاتے ہیں کہ وہ کھیل کو موت کے کھیل میں بدل دیتے ہیں۔ ان میں مشہور ریسلرز بھی شامل ہیں جنہوں نے اپنے حریف کو ایسا مارا کہ وہ زندگی کے بازی ہی ہار گیا۔

دی گریٹ کھالی
ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) میں دی گریٹ کھالی کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔ ایک میچ کے دوران کھلی نے اپنے حریف برائن اونگ کو فلائی جیکس لگائے جس پر وہ بے ہوش ہو گئے اور انہیں ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے لیکن خالی پر ان کے قتل کا الزام نہیں لگایا گیا۔ کھالی اے پی ڈبلیو کے بگنرز کمیپ کے دوران اپنے غصے پر قابو نہ پا سکے اور ایک شخص کی زندگی چھین لی جس پر انہیں لاکھوں ڈالرز کا جرمانہ ادا کرنا پڑا۔

ورن گینگن
گینگن نے 2009ء میں اپنے روم میٹ کو اٹھا کر زمین پر پھینک دیا جس پر وہ فوری دم توڑ گیا لیکن گینگن خوش قسمت رہا کہ مقتول کی فیملی نے ان پر کوئی الزام نہیں لگایا اور سزا سے بچ گئے۔ جوز گونزیلز جوز گونزیلز اپنے حریف ریسلر بروزربراڈی سے کسی بات پر الجھ پڑا اور اس دوران وہ اتنا طیش میں آیاکہ چھری سے حملہ کرکے اسے زخمی کر دیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

جوز گونزیلز

جوز گونزیلز اپنے حریف ریسلر بروزربراڈی سے کسی بات پر الجھ پڑا اور اس دوران وہ اتنا طیش میں آیا کہ چھری سے حملہ کرکے اسے زخمی کر دیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

جیمی سنوکا
جیمی سنوکا کو 1985ء میں اپنی گرل فرینڈ کو قتل کرنے کے الزام میں قید ہوئی لیکن الزامات ثابت نہ ہونے کے باعث انھیں رہا کر دیا گیا تھا۔ سنوکا کا موقف تھا کہ جب وہ ریسلنگ میچ کے بعد واپس ہوٹل کے کمرے میں آیا تو اس کی گرل فرینڈ زندہ تھی لیکن اچانک اسے کچھ ہوا اور وہ دم توڑ گئی۔

برائن مائیکل
ڈبلیو ڈبلیو ای کے ساتھ 2010ء میں منسلک ہونے والے ریسلر برائن مائیکل ریسلنگ کے رنگ میں تو کامیابی نہ حاصل کر سکے لیکن اپنی گرل فرینڈ کو قتل کرنے کے بعد شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔ برائن مائیکل نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنی دوست کو چھرا گھونپ کر قتل کیا تھا۔

ایکس بیکر
ایکس بیکر نے کسی ریسلر کو جان بوجھ کر نہیں مارا لیکن ان کے کچھ داو حریف کے لیے جان لیوا ثابت ہوئے۔ 1971ء میں لڑائی کے دوران ایک زوردار مکا ان کے حریف ٹوریس کے دل پر لگا اور وہ وہیں دم توڑ گیا۔ ایک سال بعد ہی بیکر کے مدمقابل رے گنکل اچانک رنگ میں گرے اور جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ایکیٹوشی سیٹو
جاپانی ریسلر مٹ سوہارو مساوا جب اپنے حریف ایکیٹوشی سیٹو کے سامنے آئے تو زیادہ دیر کھڑے نہ رہ سکے۔ سیٹو نے اچانک اسے اٹھا کر زمین پر دے مارا تو مساوا بے ہوش ہو گئے اور ہسپتال جاتے ہوئے دم توڑ دیا۔

 

ایمزٹی وی(کھیل) سوئٹزر لینڈ کے اسٹینلاس وارینکا نے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی روم میں ٹائٹل کے حصول کی جنگ جاری ہے۔ دوسرے راؤنڈ کے میچ میں فورتھ سیڈ سوئٹز رلینڈ کے اسٹینلاس وارینکا نے فرانس کے بینوٹ پیئر کو تین سیٹ کے مقابلے کے بعد زیر کیا۔ فرانسیسی کھلاڑی نے پہلا سیٹ 7-5 سے جیت کر برتری حاصل کی ایک سیٹ کے خسارے میں جانے کے بعد سوئس کھلاڑی نے بھرپور کم بیک کیا اور باآسانی 2-6 اور 1-6 سے میچ اپنے نام کرلیا اس سے قبل پہلے راؤنڈ کے میچ میں اسپین کے ڈیوڈ فیرر نے اٹلی کے فیلیپو ولاندری کے خلاف 3 سیٹ کے مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کی۔

ایمز ٹی وی (کھیل) قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ارکان نے اوپننگ بلے باز احمد شہزاد کو دورہ انگلینڈ کے لئے لگائے گئے تربیتی کیمپ میں لینے کی مخالفت کردی۔ اوپننگ بلے باز احمد شہزاد نے پی سی بی کو خط کے ذریعے مستقبل میں ڈسپلن کی خلاف ورزی نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے تاہم سلیکٹرز کا موقف ہے ڈراپ کیے گئے ٹیسٹ کرکٹر کو دوبارہ کیمپ میں بلانے سے غلط مثال قائم ہوگی، اوپننگ بلے باز احمد شہزاد کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر باہر رکھا گیا اس لئے انہیں کیمپ کا حصہ نہیں بنایا جاسکتا۔ دوسری جانب پی سی بی حکام احمد شہزاد کے بارے میں نرم گوشہ رکھتے ہیں لیکن انہوں نے ابھی تک سلیکشن کمیٹی کو احمد شہزاد کو کیمپ میں بلانے کے حوالے سے کوئی ہدایت نہیں دی۔

 

ایمز ٹی وی (کھیل) چیک ری پبلک میں قدیم طرز کے جنگی مقابلے منعقد ہوئے ، مقابلوں میں روسی ٹیم نے میدان ما ر لیا ۔ یہ کسی تاریخی فلم کا منظر نہیں بلکہ چیک ریپبلک کا درالحکومت پراگ ہے جہاں قدیم طرز کی جنگی مقابلوں کی عالمی چمپئین شپ ہو رہی ہیں ۔ چمپئین شپ میں 35 ملکوں کے 700 کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔ ان مقابلوں میں کھلاڑیوں نے تلوار بازی کے جوہر دکھائے اور اپنی صلاحیتوں کا خوب استعمال کیا ۔ روس کی ٹیم نے حریفوں کو شکست سے دوچار کرتے ہوئے فتح اپنے نام کی ، یہ مقابلے گزشتہ سات سال سے منعقد کئے جا رہے ہیں

ایمزٹی وی (تعلیم)شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز سکرنڈ کے سینیٹ کا پہلا اجلاس منعقد کی اگیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ جامعات کا قیام اور ان کی ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور خصوصاً مختلف شعبوں کیلئے مخصوص جامعات کے قیام سے ان شعبوں کے فروغ میں نمایاں مدد ملے گی جن میں ویٹرنری اور قانون کے شعبوں کی جامعات کا قیام شامل ہے۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ اعلیٰ تعلیم کسی بھی معاشرے کی تعمیر و ترقی میں بنیادی حیثیت کی حامل ہوتی ہے کیونکہ مختلف شعبوں کے ماہرین نہ صرف ان شعبوں کی ترقی کے لئے کام کرتے ہیں بلکہ ان کے باعث ملک کے سماجی و معاشی شعبوں کو بھی فائدہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی ، سماجی ، ماحولیاتی اور سیکیورٹی حوالوں سے مسائل کے حل میں جامعات سے فارغ التحصیل پروفیشنلز اور ماہرین نمایاں کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دور درازعلاقہ میں واقع ہونے کے باعث یونیورسٹی کو اعلیٰ تعلیم یافتہ فیکلٹی کے حصول ، فنڈز کی فراہمی اور سیکیورٹی کے حوالے سے مسائل کا سامنا ہے ، جن کے حل کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔ اس موقع پر گورنر سندھ کے مشیر برائے اعلیٰ تعلیم سید وجاہت علی اور وائس چانسلر ڈاکٹر کے بی میر بحر بھی موجود تھے۔