ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل)جولیئن اسانژ نے سنہ 2012 میں لندن میں موجود ایکواڈور کے سفارت خانے میں سیاسی پناہ حاصل کی تھی وکی لیکس کی بانی جولیئن اسانژ گذشہ تقریباً چار سال سے ایکواڈور کے سفارت خانے میں رہ رہے ہیں اور اب انھیں بلی کے بچے کی صورت میں ایک نیا ساتھی مل گیا ہے۔ بلی کا یہ تحفہ ان کے بچوں کی جانب سے دیا گیا ہے۔ اس کا نام تاحال تجویز نہیں کیا گیا تاہم سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس کا اکاؤنٹ EmbassyCat@ کے نام سے موجود ہے۔جولیئن اسانژ نے سنہ 2012 میں لندن میں موجود ایکواڈور کے سفارت خانے میں سیاسی پناہ حاصل کی تھی تاکہ وہ سویڈن کے حوالے نہ کیے جا سکیں۔ سویڈن میں ان کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات کا سامنا ہے۔ انھیں خدشہ ہے کہ اگر وہ یہاں سے گئے تو انھیں امریکہ کے حوالے کر دیا جائے گا جہاں ان پر مقدمہ چل سکتا ہے۔جولیئن اسانژ اس وقت عالمی خبروں کا مرکز بنے تھے جب ان کی ویب سائٹ وکی لیکس نے دنیا بھر کی اہم شخصیات کی خفیہ دستاویزات افشا کی گئی تھیں، جن میں امریکہ کی اہم شخصیات بھی شامل تھیں۔ PA اس کا نام تاحال تجویز نہیں کیا گیا ’ایمبیسی کیٹ‘ اکاؤنٹ سے قبل بھی کئی پالتو جانوروں کے ٹوئٹر اکاؤنٹ موجود ہیں، جن میں امریکی محکمۂ خارجہ، برطانوی سیکریٹری خارجہ فلپ ہمنڈ کے پالتو جانوروں اور برطانوی دفتر خارجہ کی بلی پالمرسٹن شامل ہیں۔جولیئن اسانژ کی بلی کے اکاؤنٹ کی جانب سے ایک ٹویٹ پالمرسٹن کو بھیجا گیا جو شیکسپیئر کے ڈرامے ہینری ششم حصہ دوئم کا ایک مکالمہ تھا۔’چھوٹے جانور جب دانت نکالتے ہیں تو کوئی توجہ نہیں دیتا، لیکن عظیم آدمی کانپنے لگتے ہیں جب شیر دھاڑتا ہے۔‘پالمرسٹن جو ٹوئٹر پر DiploMog@ کے نام سے ہے، تاحال اس کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ PA جولین اسانژ کی بلی کے اکاؤنٹ سے ایک ٹویٹ پالمرسٹن کو بھیجا گیا
ایمز ٹی وی(انٹرنیشنل) بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی حالت سنبھل گئی۔ سشما سوراج کو نمونیا کا حملہ ہونے پر نئی دہلی کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ پیر کو ہسپتال کے سربراہ کے بیان کے مطابق 64سالہ وزیر خارجہ کی حالت سنبھل گئی ہے اور وہ خطرے سے باہر ہیں، آئندہ چند روز میں ان کو ہسپتال سے فارغ کیا جا سکتا ہے۔ ان کی صحت کی نگرانی سپشلسٹس ڈاکٹروں کی ٹیم کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر خارجہ کو بیرون ممالک سفر کے دوران سینے کا انفیکشن ہوا جو نمونیا میں بدل گیا۔ ان کو سانس لینے اور سینے میں تکلیف کی شکایت پر 25 اپریل کو ہسپتال داخل کرایا گیا تھا۔
ایمز ٹی وی (کھیل) نیشنل کرکٹ اکیڈمی سینٹرل کنٹریکٹ رکھنے والے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ میں ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سمیت متعدد کھلاڑی فٹنس معیار تک نہ پہنچ سکے۔ تفصیلات کے مطابق دورہ انگلینڈ سے قبل نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کا مرحلہ جاری ہے جس میں کھلاڑیوں کی فٹنس کا معیار 17 پوائنٹس رکھا گیا تھا جب کہ دیگر ممالک کھلاڑیوں کے لئے فٹنس کا معیار 20 پوائنٹس رکھتے ہیں۔ پی سی بی کی جانب سے فٹنس معیار میں نرمی برتنے کے باوجود ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سمیت عمراکمل، سعید اجمل، صہیب مقصود اور ذوالفقار بابرفٹنس معیارپر پورا نہ اترسکے۔ بلے بازصہیب مقصود ، مایہ ناز اسپنرسعید اجمل اورذوالفقاربابر 100 فیصد فٹنس نہ ہونے اور فٹنس مسائل کے باعث ٹیسٹ ہی مکمل نہ کرسکے جب کہ عمراکمل بھی مطلوبہ معیار پر پورا اترنے میں ناکام رہے اور انہوں نے 16 پوائنٹس حاصل کئے۔ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نومنتخب کپتان سرفراز احمد بھی اپنے گزشتہ معیار کو برقرار نہ رکھ سکے۔ فٹنس رپورٹ کے مطابق آل راؤنڈر فواد عالم اور وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان سب سے زیادہ فٹ کھلاڑی قرار دیئے گئے ہیں جنہوں نے 17 پوائنٹس حاصل کئے، سابق کپتان یونس خان نے بھی لیول 18 حاصل کیا۔ ذرائع کے مطابق یونس خان، انورعلی، شان مسعود، بابراعظم اورسمیع اسلم نے اپنی کارکردگی سے ٹرینرز کو متاثرکیا جب کہ انورعلی، شعیب ملک اور وہاب ریاض کی فٹنس پہلے سے بہترقرارپائی۔ قومی ون ڈے کرکٹ کے کپتان اظہرعلی، احمد شہزاد ، اسد شفیق، جنید خان، راحت علی اورعمران خان کی کارکردگی کو بھی اوسط درجہ قراردیا گیا۔
ایمزٹی وی (اسلام آباد)وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی یوسف رضا گیلانی کو ان کے بیٹے کی بازیابی پر مبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم نوازشریف نےسابق وزیراعظم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آپ کے بیٹے کی بازیابی ان کےلئے انتہائی مسرت کا باعث ہے۔ اللہ کرے وہ جلد از جلد خیریت سے گھر واپس آجائیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ آپ اور آپ کے اہلخانہ نے جس حوصلےاور صبر کےساتھ تین سال گزارے، اس پروہ انہیں خراج تحسین پیش کرتےہیں۔ وہ دعا کرتے ہیں کہ اللہ آپ کو اور آپ کے اہلخانہ کو اپنے حفظ وامان میں رکھے۔ دھر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے یوسف رضا گیلانی کو فون کیا اور بیٹے کی بازیابی پرمبارکباد دی۔ آرمی چیف نے کہا کہ وہ گیلانی خاندان کے حوصلے کی داد دیتے ہیں، جنہوں نےاتنےحوصلے اور استقامت کے ساتھ اتنا مشکل وقت گزارا
ایمز ٹی وی (ٹیکنالوجی) معروف بین الاقوامی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل چین میں آئی فون کے ٹریڈ مارک کا مقدمہ ہار گئی ہے۔
اس کا مطلب یہ ہوا کہ چین میں ہینڈ بیگ اور چمڑے کی دوسری مصنوعات بنانے والی کمپنی شنتونگ ٹیاندی آئی فون ٹریڈ مارک کا استعمال کرتی رہے گی۔ سرکاری اخبار لیگل ڈیلی کے مطابق بیجنگ میونسپل ہائی پیپل کورٹ نے شنتونگ کے حق میں فیصلہ سنایا ہے۔
خیال رہے کہ شنتونگ نے چین میں سنہ 2010 میں اپنی چمڑے کی مصنوعات کے لیے آئی فون نامی ٹریڈ مارک حاصل کیا تھا۔ جبکہ ایپل نے اس نام کا انتخاب سنہ 2002 میں الیکٹرانک مصنوعات کے لیے کیا تھا لیکن اسے سنہ 2013 تک منظوری نہیں مل سکی تھی۔
لیگل ڈیلی میں یہ رپورٹ اپریل کے اواخر میں شائع ہوئی تھی لیکن بعد میں اس کی زیادہ تشہیر ہوئی۔
شنتونگ آئی فون ٹریڈ مارک کے ساتھ ہینڈ بیگ، موبائل فون کے ڈبے اور چمڑے کی دوسری مصنوعات فروخت کرتی ہے۔
چین میں پہلی بار آئی فونز کی فروخت سنہ 2009 میں شروع ہوئی سب سے پہلے سنہ 2012 میں ایپل نے چین میں ٹریڈ مارک کے حکام کے پاس اس کی شکایت کی لیکن وہاں ناکام ہونے پر اس نے بیجنگ کی ایک ذیلی عدالت میں مقدمہ دائر کیا۔ لیکن دونوں عدالتوں نے ایپل کے خلاف فیصلہ سنایا، جس کے بعد اس نے اعلیٰ عدالت میں اپیل کی۔ ہائی کورٹ نے کہا کہ شنتونگ کمپنی نے جب سنہ 2007 میں اس ٹریڈ مارک کے لیے درخواست دی تھی اس وقت ایپل کا یہ ٹریڈ مارک چین میں بہت معروف نہیں تھا۔ ایپل کا فون پہلی بار چین میں سنہ 2009 میں فروخت کے لیے پہنچا۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے جب ایپل کی حالیہ سہ ماہی میں آئی فونز کی اس کی آمدنی میں تقریبا 13 فی صد کی کمی آئی ہے جبکہ چین میں اس کی فروخت میں 26 فی صد کی کمی واقع ہوئی ہے۔
ایمز ٹی وی(ٹیکنالوجی) اکثر لوگ واٹس ایپ پر آئے پیغامات فوراً اس لیے نہیں پڑھتے کہ پیغام بھیجنے والے کو فوراً ریڈ ریسیپٹ کے ذریعے اس کی اطلاع مل جاتی ہے کہ ا±ن کا پیغام پڑھا جا چکا ہے۔ یقیناً آپ بھی جانتے ہوں گے کہ کسی پیغام پر نیلے رنگ کا ڈبل چیک لگ جائے تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ پیغام پڑھ لیا گیا ہے۔ اسی طرح واٹس ایپ آخری بار کب دیکھا گیا یہ وقت اور تاریخ بھی آپ کے تمام دوست دیکھ سکتے ہیں۔ ویسے تو آپ پرائیویسی سیٹنگز میں جا کر ان آپشنز کو غیر فعال کر سکتے ہیں کہ کسی کو ریڈ ریسیپٹ نہ جائے اور نہ ہی کوئی آپ کے آن لائن ہونے کا وقت دیکھ سکے لیکن اس طرح آپ بھی کسی کے آخری آن لائن ہونے کا وقت نہیں دیکھ سکیں گے اور نہ ہی آپ کے پیغامات پڑھے جانے کی اطلاع ملے گی۔
کیا آپ چاہتے ہیں کہ واٹس ایپ پر تمام پیغامات پڑھتے رہیں لیکن کسی کو خبر نہ ہو کہ آپ نے اپنا واٹس ایپ دیکھا ہے۔ اس کے لیے ”ایس ایچ ایچ نو لاسٹ سین اور ریڈ“ ایپلی کیشن درکار ہو گی۔ یہ ایپلی کیشن اینڈروئیڈ صارفین کے لیے مفت دستیاب ہے۔ گوگل پلے اسٹور پر اس کا نام لکھ کر تلاش کریں اور فوراً انسٹال کر لیں۔
جب بھی خفیہ رہتے ہوئے واٹس ایپ پیغامات پڑھنے کا موڈ ہو واٹس ایپ کی بجائے اس ایپلی کیشن کو کھول لیں۔ یاد رہے کہ اس میں آپ کو واٹس ایپ کے صرف نئے آنے والے پیغامات نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ اس میں صرف پیغامات پڑھے جا سکتے ہیں ان کا جواب نہیں دیا جا سکتا۔ جواب دینے کے لیے آپ کو واٹس ایپ ہی استعمال کرنا ہو گی۔ اس کے بعد جب واپس آن لائن جانے کا موڈ ہو تو اس ایپلی کیشن کو بند کر کے واٹس ایپ عام طریقے سے استعمال کریں۔
ایمزٹی وی (اسلام آباد)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہم نے ٹی او آرز وزیراعظم کو دے دئیے ہیں۔ ہم سیاسی لوگ ہیں، مسئلے کا سیاسی حل چاہتے ہیں۔ قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ہم جمہوریت کی مضبوطی کی کوشش کر رہے ہیں، جمہوریت میں ڈائیلاگ نہیں ہے تو پھر وہ جمہوریت نہیں ہے، یہ جتنی دیر کریں گے انہیں اتنا ہی نقصان ہو گا۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ون سائیڈڈ کوئی کارروائی نہیں مانی جاتی۔ وزیراعظم پارلمینٹ میں پانامہ لیکس کی وضاحت پیش کریں۔ خورشید شاہ نے کہا کہ جمہوریت کے اندر کچھ قوانین ہوتے ہیں جنہیں اپنایا نہ جائے تو آمریت اور جمہوریت میں کوئی فرق نہیں رہ جاتا۔