Tuesday, 19 November 2024

ایمز ٹی وی(ٹیکنالوجی)اس وقت کئی بہترین میسیجنگ ایپلی کیشنز دستیاب ہیں اور ہر کوئی اپنی پسند کی ایپ استعمال کرنا چاہتا ہے یہی وجہ ہے کہ ہم تمام دوستوں، رشتے داروں سے رابطے میں رہنے کے لیے سب ہی چیٹنگ ایپلی کیشنز انسٹال رکھتے ہیں لیکن آپ کو پتا ہونا چاہیے کہ درجنوں ایپلی کیشنز کے اس جھنجھٹ کو صرف ایک پروگرام سے ختم بھی کیا جا سکتا ہے۔ فرانز ایک ایسا پروگرام ہے جس کے ذریعے 14 میسیجنگ ایپلی کیشنز کو ایک ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس لسٹ میں واٹس ایپ، فیس بک میسینجر، ٹیلی گرام، اسکائپ، ہپ چیٹ، گوگل ہینگ آؤٹس اور گریپ و دیگر نامی گرامی ایپلی کیشنز شامل ہیں۔ یہی نہیں اس میں کسی بھی میسیجنگ سروس کے ایک سے زائد اکاؤنٹس بھی شامل کیے جا سکتے ہیں۔ فرانز پروگرام پرائیویسی کی مکمل ضمانت دیتا ہے کہ آپ کے پیغامات آپ تک محدود رہتے ہیں یہ پروگرام انہیں اپنے سرور پر محفوظ نہیں کرتا۔ اسے آپ اس کی ویب سائٹ سے ونڈوز کے علاوہ میک کے لیے بھی مفت ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

ایمز ٹی وی(ٹیکنالوجی) فون بیٹری کو چارج کرنا اس وقت ایک اہم مسئلہ ہے جسے صرف لمبے عرصے تک بغیر چارج کیے چلنے والی بیٹری یا پھر وائرلیس چارجنگ کے ذریعے ہی ختم کیا جا سکتا ہے اسی لیے موبائل فون کے مو¿جد ایسی تکنیک پر کام کررہے ہیں جس کے ذریعے فون کہیں بھی موجود ہو اسے بغیر کسی تار کے چارج کیا جا سکے گا۔ اس وقت تقریباً دنیا کی نصف آبادی کے پاس اپنا ذاتی موبائل فون موجود ہے لیکن اس میں سے شاید ایک فیصد آبادی بھی مارٹن کوپر کو نہیں جانتی ہوگی۔ مارٹن کوپر ہی وہ شخص ہیں جن کو پہلی مرتبہ دستی فون بنانے کا خیال آیا تھا اور انہوں نے 1973 میں پہلا موبائل فون بنایا تھا۔ کوپر اس وقت 87 برس کے ہو چکے ہیں۔ کوپر نے 29 سال موٹرولا میں خدمات انجام دیں اور اسی دوران پہلا دستی فون ایجاد کیا۔ اس فون کا حجم اور وزن بہت زیادہ تھا، اس کے حجم کا زیادہ تر حصہ اس کی بیٹری نے گھیر رکھا تھا۔ اس کی بیٹری صرف 20 منٹ تک چل سکتی تھی لیکن اتنے بھاری فون کو لے کر 20 منٹ بات کرنا بھی ممکن نہ تھا۔ مارٹن کوپر کا کہنا ہے کہ موبائل فون کی ایجاد سے لے کر آج تک اس کا سب سے اہم مسئلہ بیٹری ہے۔ ہر فون کو بند ہونے سے بچانے کے لیے بار بار چارج کرنا پڑتا ہے جو کہ ایک تکلیف دہ عمل ہے۔ آج تو صرف فون کو چارج کرنے کی ضرورت پڑتی ہے اس لیے جب مستقبل میں انسان کا جسم مزید الیکٹرونک ڈیوائسز سے بھرا ہو گا جیسے کہ اسمارٹ واچ، اسمارٹ گلاسز اور حتیٰ کہ اسمارٹ کپڑوں کو بھی چارج کرنا پڑے گا تو یہ مسئلہ شدت اختیار کر جائے گا۔ ایسی صورت میں آپ یہ نہیں چاہیں گے کہ ہر ڈیوائس کو چارج کرتے پھریں۔ اس وقت کئی کمپنیاں اس کوشش میں ہیں کہ ڈیوائسز کو چارج کرنے کا متبادل طریقہ دریافت کیا جائے تاکہ تاروں کا یہ جھنجھٹ ختم ہو سکے۔ وائرلیس چارجنگ کے میدان میں ایک کمپنی ”وائی چارج“ پر کام کر رہی ہے جس کا خیال ہے کہ سیل فون تک توانائی لیزر ٹیکنالوجی کے ذریعے پہنچائی جائے، جب کہ ”یوبیم“ تکنیک پر کام کرنے والے آواز کی لہروں سے فون کو چارج کرنے کا طریقہ ایجاد کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن کوپر کو یقین ہے کہ ان کا طریقہ سب سے زیادہ کارآمد ثابت ہو گا جس میں فون کو ریڈیو فریکوئنسیز سے چارج کیا جائے گا۔ کوپر کے مطابق ان کی تکنیک ریڈیائی لہروں کو بیٹری چارج کرنے کے لیے درکار توانائی کے طور پر بدلے گی جسے وائرلیس ڈیوائس خصوصی ریسیور کی مدد سے حاصل کر کے بیٹری چارج کر دے گی۔ چاہے ڈیوائس سامنے رکھی ہو، جیب میں پڑی ہو یا کہیں بیگ میں موجود ہو وہ باا?سانی اس طریقے سے ضرورت پڑنے پر بغیر کسی تار کے بیٹری چارج کر سکے گی۔ اس طریقے کو قابل عمل بننے کے لیے ابھی بہت لمبا عرصہ درکار ہے کیونکہ ڈیوائسز میں ریسیور کی شمولیت ایک پہاڑ جیسا کام ہے جب کہ یہ چارجنگ کا طریقہ کار ابتدا میں صرف چھوٹی ڈیوائسز یعنی اسمارٹ فونز کے لیے کارآمد ہو گا۔ اگر 43 سال پہلے کوپر کا ایجاد کردہ فون اتنی ترقی کر سکتا ہے تو امید کی جا سکتی ہے کہ آنے والے وقت میں وائرلیس چارجنگ کا خواب بھی ضرور شرمندہ تعبیر ہو گا۔

ایمزٹی وی( کراچی) دبئی سے گرفتار سیاسی جماعت کےٹارگٹ کلر سعید بھرم نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملزم سعید بھرم نے مختلف علاقوں میں قتل کی 50 وارداتوں کا اعتراف کیا ہے جبکہ ملزم بھارت، ملائشیا اور دبئی میں سیاسی جماعت کے کارکنوں سے ملاقاتیں بھی کرتا رہا ہے۔ ٹارگٹ کلر سعید بھرم کے مطابق ملزم کے اجمل پہاری، قاضی منہاج، رئیس ماما سے قریبی تعلقات تھے۔ تفتیشی حکام کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش مختلف علاقوں میں زمینوں پر قبضہ سمیت سیاسی جماعت کے رہنما آفاق احمد کی گاڑی پر فائرنگ میں بھی ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم سعید بھرم سے را سے تعلقات کے حوالے سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے

 
 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) اداکاروہدایتکار معمر رانا زیرتکمیل فلم ’’سکندر‘‘ کی شوٹنگ کے دوسرے مرحلے کا آغاز کراچی میں کریں گے جس کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

معمر رانا کے مطابق مذکورہ فلم کے اسکرپٹ ، میوزک ، پروڈکشن سمیت ہر شعبے پر محنت کر رہا ہوں، فلم بینوں کو معیاری تفریح دینے کے ساتھ بین الاقوامی معیار کی فلم بنانا ہے۔ انھوں نے کہا کہ فلم کی زیادہ تر عکسبندی کراچی میں ہی کی جائے گی مگر کچھ کام دبئی میں بھی شوٹ ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ بطور ڈائریکٹر ڈبیو فلم کو ہر لحاظ سے یادگار بنانا چاہتا ہوں۔

ایمزٹی وی( کراچی) اندرون سندھ کا دورہ مکمل کرکے کراچی پہنچنے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مصطفی کمال نے ایک مرتبہ پھر اپنی توپوں کارخ ایم کیوایم کی طرف موڑتے ہوئے کہا کہ جن کارکنان نے ماضی میں الطاف حسین کے کہنے پر قتل و غارت کیا اب ایم کیوایم ان سے اظہار لا تعلقی کرچکی ہے لیکن متحدہ کو انہیں اپنا کارکن تسلیم کرنا ہوگا۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم میدان میں نکلیں ہیں اب ایم کیوایم کو دوڑ لگواتے رہیں گے جب کہ الطاف حسین کی ’’را‘‘ سے فنڈنگ کے معاملے پر اگر کسی عدالت نے بلایا تو ضرور پیش ہوں گے اور اس بات کے ثبوت بھی پیش کریں گے کہ کس طرح بد امنی پھیلانے کے لیے فنڈز لیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ’’را‘‘ متحدہ کے قائد کو 22 سال سے شہر کو تباہ کرنے کے لیے فنڈنگ کررہی ہے اور اس طرح الطاف حسین ہماری 2 نسلیں کھا چکے ہیں اب تیسری کے چکر میں ہیں۔

پاک سرزمین پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ اندرون سندھ کا دورہ کامیاب رہا، وطن پرستی کا پیغام ملک بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے، لوگوں کو جمہوریت صرف اسلام آباد، لاہور اور کوئٹہ میں نہیں بلکہ ملک کے کونے کونے میں چاہیے جب کہ آئندہ چند دنوں میں کراچی میں مرکزی دفتر کا افتتاح کریں گے۔ مصطفی کمال نے اس موقع پر حیدر گیلانی کی بازیابی پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اوران کی فیملی کو مبارک باد بھی دی

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیراعظم نواز شریف سے سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی جس میں پاناما لیکس کے اثرات سمیت کومبنگ آپریشن اور دیگرامورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس کے دوران ملکی سلامتی، کومبنگ آپریشن اور آپریشن ضرب عضب سمیت دیگر ملکی داخلی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم سے ملاقات میں پاناما لیکس کے اثرات پربھی بات کی، آرمی چیف نے کہا کہ ملکی سالمیت کے لیے ضروری ہے کہ پاناما لیکس کا مسئلہ جلد حل کیا جائے کیوں کہ اس کے اثرات ملکی سلامتی اور سیکیورٹی چیلنجزپر پڑرہے ہیں۔

ایمز ٹی وی(کراچی) میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی جانب سے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گہرے سمندر میں کارروائی کی گئی جس کے دوران 2 بھارتی لانچیں قبضے میں لیں جس میں 10 ماہی گیر سوار تھے۔

ترجمان میری ٹائم سیکیورٹی کا کہنا ہے کہ بھارتی ماہی گیروں کو کراچی منتقل کرنے کے لیے ٹیمیں روانہ ہوگئیں ہیں جب کہ گرفتار ماہی گیروں کو ڈاکس پولیس کے حوالے کیا جائےگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سے اب تک بھارتی ماہی گیروں کی جانب سے سمندری حدود کی خلاف ورزی کا یہ تیسرا واقعہ ہے

ایمز ٹی وی (پشاور) میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ بنوں کے جلسے میں اکرم خان درانی نے بہت فنکاریاں دکھائیں، میاں صاحب جب حکم کریں میں بنی گالہ کی اینٹ سے اینٹ بجا دوں گا اور خیبرپختونخوا کی حکومت بھی گرا سکتا ہوں لیکن مجھے یہ تو بتائیں کہ آپ یہ حکومت کیسے گرائیں گے، کیا رشوت کے ذریعے ہمارے اسمبلی ارکان کو خریدا جائے گا، یہ کیسے اسلام کے عالم ہیں جو لوگوں کے ضمیروں کا سودا کرکے حکومت گرانے کی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کے نام پر سیاست کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے، اور میں چاہتا ہوں کہ میرے ارکان اسمبلی کی قیمت لگاؤ تاکہ ہمیں بھی کچرا صاف کرنے کا موقع ملے۔

چیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے ہوتے ہوئے کسی کو یہودی کا ایجنٹ بننے کی کوئی ضرورت نہیں، جو ظلم آپ پاکستان کے ساتھ کررہے ہیں اتنا تو کوئی یہودی بھی نہیں کرے گا جب کہ فضل الرحمان نے پرویز مشرف، آصف زرداری اور نوازشریف سمیت سب کی حکومتوں کا ساتھ دیا اور خدانخواستہ پاکستان کا وزیراعظم یہودی بن جائے تو مولانا اس کا بھی ساتھ دیں گے اور فتویٰ دیں گے کہ یہودی کے نیچے حکومت کرنا جائز ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں صاحب غلط جگہ نیا خیبرپختونخوا ڈھونڈ رہے ہیں، کیوں کہ سڑکیں اور پل بنانے سے قومیں نہیں بنتی بلکہ لوگوں پر سرمایہ کاری کرکے انہیں روزگار اور تعلیم دیں اور ان کی خدمت کریں کیوں کہ یہی آگے جاکر قوم بنائیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ 20 سال سے پورے پاکستان میں جا کر کہتا تھا کہ میاں صاحب نے کرپشن سے پیسہ بنایا اور نشاندہی کی کہ ان کے بچوں کے نام جائیدادیں ہیں جس پر لوگ کہتے تھے کہ میاں صاحب تو معصوم ہیں لیکن اب جب پاناما لیکس میں نام آیا تو بجائے جواب دینے کے خود کو معصوم پیش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے پی ٹی آئی کے علاوہ پوری اپوزیشن اور حکومتی اداروں کو اپنے قابو میں کرلیا تھا لیکن اللہ نے ان کے خلاف سوموٹو ایکشن لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کا لیڈر کرپٹ ہو تو وہ قوم کو تباہ کردیتا ہے کیوں کہ جب لیڈر خود چور ہو تو ملکی اداروں کو کیسے آزاد ہونے دے گا، اسے انصاف سے ڈر لگتا ہے، وہ عدلیہ، پولیس، نیب کو کبھی چلنے نہیں دے گا جب کہ ہم نے خیبرپختونخوا پولیس سے سیاست ختم کردی اور وہ اب پورے ملک میں مثالی پولیس بن چکی ہے۔

چیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ پاکستان تقسیم ہوچکا ہے، ایک طرف عوام جو کرپشن سے آزادی چاہتی ہے اور دوسری طرف مولانا فضل الرحمان جیسے لوگ ہیں جو کرپشن بچانا چاہتے ہیں لیکن میاں صاحب آپ اپنے امپائر بھی کھڑے کردو لیکن شکست آپ کی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے صرف 4 حلقے کھلوانے کا کہا تھا اور 3 وکٹیں ہم گراچکے ہیں جب کہ چوتھی وکٹ بھی جلد گرنے والی ہے کیوں کہ خواجہ آصف کے حلقے سے 30 ہزار جعلی ووٹ نکلیں

 
 

ایمزٹی وی(ٹیکنالوجی) ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہر چیز کا سائز کم ہوتا جا رہا ہے لیکن کارکردگی بڑھتی جا رہی ہے۔ بڑے بڑے لیپ ٹاپ تو آپ نے ضرور دیکھے ہوں گے جن کو کہیں لے جانے کے لیے بیگ کی ضرورت پڑتی ہے لیکن اب پیش ہے ایسا ننھا لیپ ٹاپ جسے آپ باآسانی اپنی جیب میں رکھ سکتے ہیں۔
چینی کمپنی کا تیار کردہ ”جی پی ڈی وِن“ دنیا کا پہلا ہینڈ ہیلڈ لیپ ٹاپ ہے اس میں ونڈوز ٹین آپریٹنگ سسٹم موجود ہے جب کہ یہ مکمل پی سی گیمنگ کنسول پر مبنی ہے، اس ننھے لیپ ٹاپ کا ڈسپلے ایچ ڈی ہے جب کہ اس میں اسپیکر اور مائیک بھی موجود ہے۔
گیمز کھیلنے کے شوقین افراد کے لیے اس میں جوائے اسٹک، ڈی پیڈ اور دیگر تمام کنٹرولز پہلے سے ہی موجود ہیں۔ اس کے ڈسپلے کو اعلیٰ معیار کے ساتھ ٹی وی سے منسلک کرنے کے لیے اس میں ایچ ڈی ایم آئی جب کہ ڈیٹا ٹرانسفر کرنے کے لیے مائیکرو یو ایس بی کی سہولت بھی موجود ہے۔
اس کے ہارڈویئر کی بات کریں تو اس میں 4GB ریم، 64GB روم جب کہ گوریلا گلاس تھری اسکرین ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اس میں بہترین بیٹری بھی نصب کی گئی ہے تاکہ آپ دیر تک اس سے لطف اندوز ہو سکیں۔

ایمز ٹی وی (کھیل) کرکٹرز نے فٹنس ٹیسٹ میں ٹرینر کے جانبدارانہ رویے کی شکایت کردی، ان کا کہنا تھا کہ اظہر علی ،وہاب ریاض اور سرفراز احمد سمیت چند کھلاڑیوں سے نرمی برتی گئی، دیگر کو سخت ٹریننگ کرائی جارہی ہے، عمرے کی ادائیگی کے بعد کپتان مصباح الحق نے بھی رپورٹ کردی، ماہر نفسیات نے لیکچر میں پلیئرز کو دباؤ برداشت کرنے کا سبق پڑھایا۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا سلسلہ اتوار سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں شروع ہوااور 12 مئی تک جاری رہے گا، گذشتہ روز احمد شہزاد، سعید اجمل، عمر اکمل اور وہاب ریاض سمیت کئی کھلاڑیوں کے پانچوں ٹیسٹ سیشنز مکمل ہوگئے، منگل کو بیشترکی فٹنس جانچ مکمل ہوجائے گی، اگلے مرحلے میں جونیئرز پر توجہ دیتے ہوئے ڈیٹا مرتب کرلیا جائے گا، عمرے کی ادئیگی کے بعد قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے بھی رپورٹ کردی ہے،ذرائع کے مطابق این سی اے میں سیشنز کے دوران کئی کھلاڑی فٹنس ٹیسٹ لینے والی ٹیم اور ٹرینر گرانٹ لیوڈن کے رویے سے ناخوش دکھائی دیے۔ انھوں نے عملے کی شکایت کرتے ہوئے کہاکہ قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی، فاسٹ بولر وہاب ریاض اور ٹی 20 قائد سرفراز احمد سمیت چند پلیئرز سے نرمی برتی جبکہ دیگر سے سختی کے ساتھ پیش آیا گیا، شدید گرمی میں سخت ٹریننگ کرائی جارہی ہے۔ دوسری جانب ماہر نفسیات اسد رضوی نے فٹنس کیمپ میں شریک کرکٹرز کو لیکچر دیا، انھوں نے کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل مقابلوں کے دوران دباؤ میں بہتر پرفارم کرنے کا سبق پڑھایا، اسد رضوی نے کہا کہ اعصاب قابو میں رکھتے ہوئے مشکل حالات میں بہتر صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے سے ہی کامیابی حاصل ہوسکتی ہے، لیکچر میں موجود کرکٹرز نے ان سے سوالات بھی کیے۔