Tuesday, 19 November 2024

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ میں چاہتی ہوں کہ لوگ مجھے میری پرفارمنس کے حوالے سے یادرکھیں ۔ میں صرف پرفارمنس سے بھرپور رول ہی کرنا چاہتی ہوں جس طرح ہالی وڈسٹارانجلینا جولی، جولیا رابرٹس اور بولی وڈ سٹارایشوریہ رائے کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں میرا نے کہا کہ مجھے ایک کمرشل میں کام ملا تواس وقت میری عمرصرف 9 برس تھی جس کے بعد مجھے ڈائریکٹر امان مرزا نے اپنی فلم ’’کانٹا‘‘ کیلئے منتخب کیا حالانکہ اس وقت میری عمر 11 سال تھی مگر اس کے باوجود امان مرزا نے میرے اندر کی آرٹسٹ کو پہچان لیا اور پہلی نظر میں دیکھنے کے بعد کہا کہ یہ لڑکی بہت بڑی سٹار بنے گی۔

انہوں نے کہا کہ شائقین فنکاروں سے بہت سی توقعات وابستہ کئے ہوتے ہیں لہٰذا میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ کہانی اور کردار سے انصاف کروں۔ میں نے فلموں میں بھی جتنے ڈائریکٹرزکے ساتھ کام کیا، ان کا شمار ہماری انڈسٹری کے بہترین ڈائریکٹرزمیں ہوتا ہے جن میں شمیم آرا، سیدنور، جاوید شیخ اور شہزاد رفیق سمیت بہت سے لوگ شامل ہیں۔

ایمزٹی وی (انٹرنیشنل) برطانیہ میں مسلم آبادی رکھنے والے شہروں کی سیکڑوں بسوں پر "سبحان اللہ" کے بینرز لگا دیے گئے برطانیہ میں چیریٹی اسلام ریلیف نامی تنظیم کی جانب سے لندن ، مانچسٹر، لیسٹر ، برمنگھم اور بریڈ فورڈ میں سیکڑوں بسوں پر سبحان اللہ کے پوسٹر لگائے گئے ہیں جن کا مقصد رمضان سے پہلے شامی مسلمانوں کی مدد کے لیے چندہ جمع کرنا ہے ۔ مہم باقاعدہ طور پر 23 مئی سے شروع ہو گی ۔ چیریٹی اسلام ریلیف نامی تنظیم دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کی مدد کر رہی ہے۔

ایمزٹی وی (اسلام اباد)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے آف شور کمپنیز پر تحقیقات شروع کردیں تاہم افسران کا کہنا ہے کہ دو ہزار دس سے پرانا انکم ٹیکس اور ویلتھ ٹیکس کا ڈیٹا قانونی طور پر جمع نہیں کرسکتے ۔ تفصیلات ے مطابق ایف بی آر آف شور کمپنیز کے مالکان کا ڈیٹا اور ٹیکس تفصیلات اکٹھا کر رہا ہے اور ان کے گزشتہ پانچ سال کے ٹیکس ریکارڈ کی جانچ پڑتال ہو رہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق قانون 2010سے پرانا ڈیٹا اکٹھا کرنے کا اختیار نہیں دیتا ، اب تک جن مالکان کا ڈیٹا جمع ہوا ہے وہ 9/11 سے بھی پہلے کے ہیں ۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو اس سلسلے میں گزشتہ پانچ سال کی ٹیکس تفصیلات اکٹھا کرے گا ۔ الیکشن کمیشن سے بھی ڈیٹا شیئر کیا جائے گا.

ایمزٹی وی (اسلام آباد)آرمی چیف سے امریکی سنٹرل کمانڈ کے سربراہ کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دو طرفہ دفاعی تعلقات اور افغانستان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ اور امریکی جنرل کی ملاقات میں ، باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ خاص طور پر افغانستان میں سیکورٹی صورتحال زیربحث رہی ۔ جنرل جوزف نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاک فوج کے کردار کو سراہا ۔ جنرل جوزف نے جی ایچ کیو میں یادگار شہداء پر پھول چڑھائے ۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ سیکرٹری وزارت دفاع سے بھی ملے ۔ ترجمان کے مطابق سیکرٹری دفاع نے ایف 16 کے معاملے پر پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ طیارے دہشتگردی کیخلاف جنگ کیلئے بہت ضروری ہیں ۔ انہوں نے کولیش سپورٹ فنڈ کا معاملے بھی اٹھایا۔

ایمزٹی وی (انٹرنیشنل) امریکی ریاست فلوریڈا میں برگر پر بحث اس قدر شدت اختیار کرگئی کہ چھوٹے بھائی نے طیش میں آکر بڑے بھائی کی جان ہی لے لی غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں ایک فون کال موصول ہوئی جس میں ایک شخص چلا کر اپنے بھائی کو قتل کرنے کا اعتراف کررہا تھا جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کےمطابق قاتل کا کہنا ہے کہ اس کا بھائی اور والدہ گھر سے باہر گئے ہوئے تھے تاہم واپسی پر بھائی نے چیز برگر پر اس کو تنگ کیا جس پر بحث ہوئی اور اس نے اپنے بھائی کو گولی ماردی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

ایمزٹی وی (باغ) پاکستان پیپلز پارٹی آج باغ میں سیاسی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کرے گی ۔ اس حوالے سے پارٹی کارکنوں نے جلسے کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے ۔ پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت کی جانب سے جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے کوششیں جاری ہیں ۔ پارٹی کارکنوں کی جانب سے بھرپور مطالبے کے بعد اس بات کا قوی امکان ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی جلسے سے خطاب کریں گے ۔

 

ایمز ٹی وی (تجارت) اطالوی مصور ماریزیو کی طرف سے بنائی گئی ہٹلر کی مورتی نیویارک کی نیلامی میں 17.2 ملین ڈالر میں فروخت کردی گئی ب

تفصیلات کے مطابق اطالوی مصور نے ہٹلرکی ایک مورتی بنائی ہے جس میں ہٹلر کو گھٹنوں پر بیٹھا دکھایا گیا ہے، ماریزو کی بنائی گئی مورتی نیلامی میں =17.2 ملین ڈالر میں فروخت ہوئی.

نیویارک میں کرسٹی کی جانب سے منعقد کی گئی نیلامی کی تقریب میں ہٹلر کی موم سے بنائی گئی مورتی کی قیمت 10 سے 15 ملین ڈالر متوقع تھی. اس سے پہلے ماریزیو اطالوی مصورکی جانب سے بنائے گئے شاہکار کی قیمت 7.9 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی.

اطالوی مصور کی بنائی گئی مورتی میں ہٹلر کو سرمئی رنگ کا سوٹ پہنے ہوئے ایک بچے کی صورت میں دکھایا گیا ہے جواپنے گھٹنوں پر بیٹھا ہوا ہے. اٹلی سے تعلق رکھنے والے مصور کے اس شاہکار کا کام 2001 میں مکمل ہوا تھا.

ایمزٹی وی (انٹرنیشنل)پینٹاگون کا کہنا ہے اتحادی ممالک کے فضائی حملے میں عراق کے صوبہ انبار کا داعش کا فوجی امیر ابو وہاب ہلاک ہو گیا ہے پینٹاگون کے ترجمان پیٹر کُک نے ورجنیا کے شہر آرلنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران ابو وہاب کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ تین ساتھیوں سمیت چھ مئی کو الرطبہ کے قریب فضائی حملے میں ہلاک ہوا۔ انہوں نے کہا ابو وہاب القاعدہ کا سابق رکن تھا۔ وہ ایک گاڑی میں سفر کر رہا تھا جب فضائی حملے کی زد میں آ کر ہلاک ہوا۔ ترجمان نے اسکے ساتھ ہلاک ہوئے تین ساتھیوں کے بارے میں نہیں بتایا۔

ایمزٹی وی (تعلیم)آزادکشمیر یونیورسٹی میں 95.3ملین مالیت کے گرلز ہاسٹل کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا صدرریاست سردار محمد یعقوب خان ،وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر خواجہ فاروق احمدنے فیتہ کاٹ کر باقاعدہ سنگ بنیاد رکھا۔ ،ہاسٹل کی تعمیر سے ڈیڑھ سو سے زائد طالبات کو رہائش کی سہولیات میسر آئیں گی۔

ایمزٹی وی (انٹرنیشنل) ایران نے درمیانے درجے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو 2 ہزار کلو میٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے مقامی میڈیا کے مطابق عسکری حکام کا کہنا ہے کہ درمیانی رینج کا یہ میزائل 2 ہزار کلومیٹر کے فاصلے پر مار کرسکتا ہے اور تجربے میں اس نے انتہائی کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایران کے بریگیدڈیئر جنرل علی عبدولاہی نے بتایا کہ اس میزائل کی درست ہدف تک رسائی کے کئی تجربات 2 ہفتے قبل کیے گئے تھے جس کی حد 2 ہزار کلو میٹر رکھی گئی اور میزائل نے کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا ادھر اس تجربے پر امریکی اور یورپی ممالک کے ترجمان نے اپنا ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے میزائلوں کے حالیہ ٹیسٹ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہیں کیونکہ یہ قوانین ایران کو ایٹمی ہتھیاروں لے جانے والے میزائلوں کی تیاری سے روکتے ہیں دوسری جانب ایران نے نیو کلیئر وار ہیڈ لانے جانے والے میزائل کے تجربے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہ ہی ایران نیوکلیائی ہتھیار رکھتا ہے اور نہ ہی اس کے میزائل ایٹمی وارہ ہیڈ لے جانے کے اہل ہیں واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں امریکا اور دیگر عالمی طاقتوں نے ایران پر ایٹمی معاملات سے وابستہ بعض پابندیاں اٹھالی تھیں لیکن تازہ میزائل ٹیسٹ کے بعد امریکا نے ایران پر مزید پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل مارچ میں ایران نے 2 بیلسٹک میزائل فائر کیے تھے جس پر عالمی رد عمل سامنے آیا تھا۔