ایمزٹی وی (تعلیم) بحریہ یو نیورسٹی اسلام آباد کی ٹیم مشینی لوگ"Machinilog"نے مقامی طور پر بہترین روبوٹ ڈیزائن کرکے روبو کپ @ہوم 2016کے لئے کوا لیفائی کر لیا ۔ اس ٹیم میں انجینئرنگ کے پانچ طلبہ حسیب اسلم ( ٹیم لیڈ ر ) ، طاہر محمو د ، باسط اکرم ، اسامہ احمد ، حمزہ حکیم اور دو اسا تذہ ارسلا ن اختر اور عمار اجمل شامل ہیں ۔ اس موقع پر مشینی لوگ"Machinilog" کے ٹیم لیڈر حسیب اسلم کا کہنا تھا کہ '' روبو کپ @ہوم جیسے مقابلے میں شرکت بلا شبہ ہماری کامیابی کے سفر میں اہم سنگ میل ہے ۔ ہماری ٹیم کی ان تھک محنت اور ہمارے اساتذہ کی رہنما ئی کی بدولت ہم اس مقابلے کے لئے کوا لیفائی کرنے میں کامیاب ہو ئے ہیں ۔
ایمزٹی وی(پشاور) صوبائی الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کو حلقہ پی کے 8 میں جلسہ کرنے پر نوٹس جاری کردیا جب کہ مولانا فضل الرحمان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تنبیہ کی گئی ہے کہ حلقے میں جلسہ نہ کیا جائے ورنہ قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے حلقہ پی کے 8 میں آج تحریک انصاف کی جانب سے جلسے کے اعلان پر ریجنل الیکشن کمشنرنے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں بڑے جلسے کرنا انتخابی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ دوسری جانب صوبائی الیکشن کمیشن نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کوبھی حلقہ پی کے 8 میں جلسہ کرنے سے منع کرتے ہوئے نوٹس جاری کردیا، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگرمولانا فضل الرحمان نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی توان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن مشیر وزیراعظم انجینئرامیرمقام کو حلقے میں ترقیاتی کاموں کے اعلان پر نوٹس جاری کرچکا ہے جب کہ حلقہ پی کے 8 میں ضمنی انتخاب 12 مئی کو ہوگا۔
ایمز ٹی وی (کھیل) عالمی مدرز ڈے کے موقع پر کرکٹرز نے بھی اپنی مائوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر پاکستانی فاسٹ بولر محمد عرفان نے اسپتال میں زیر علاج اپنی والدہ کیلیے خاص طور پر دعاؤں کی درخواست کی۔ ہاشم آملا نے کہا کہ تمام ماؤں کو مدرز ڈے مبارک مگر حقیقت یہ ہے کہ ہردن آپ کا دن ہے۔ ہم آپ کے ہر چیز کے لیے مقروض ہیں۔ سچن ٹنڈولکر نے کہا کہ میری والدہ نے ہمیشہ مجھ پر اپنی محبت نچھاور کی، آپ کا شکریہ کہ ہمیشہ میرے ساتھ ہیں۔ اسٹیون اسمتھ نے اپنی والدہ کو مدرز ڈے کی مبارک دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ محبت کا بھی اظہار کیا۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد)سپریم کورٹ کی عمارت میں آگ لگنے کے باعث 2 کمرے اور ان میں رکھا فرنیچر مکمل طور پر جل گیا۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کی عمارت میں آج صبح اچانک لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے 2 کمروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث کمروں میں رکھا تمام فرنیچر اور دیگر سامان مکمل طور پر جل گیا۔ سپریم کورٹ کے سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے سپریم کورٹ کا تمام ریکارڈ محفوظ رہا کیونکہ آگ سپریم کورٹ بار کے کانفرنس روم اور لائبریری کے سامنے والے کمرے میں لگی ۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابوپالیا جب کہ سپریم کورٹ کے عملے کا کہنا ہے کہ آگ کی وجہ شارٹ سرکٹ معلوم ہوتی ہے۔ تحقیقات کے بعد سپریم کورٹ بار میں آگ لگنے کے واقعہ کی ذمہ داری چوہوں پر ڈال دی گئی جب کہ چوہوں کو پکڑنے کے لئے پاکستان ورکرز ڈپارٹمنٹ کا عملہ بھی طلب کر لیا گیا۔ اس کے علاوہ چوہوں کو پکڑنے کے لئے چوہے دان بھی منگوا لئے گئے۔
ایمزٹی وی (تعلیم) صوبائی حکومت نے دوسرے مرحلے میں راولپنڈی ضلع کے کالجز اور ہائرسکینڈری اسکولوں کو مرحلہ وار پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن (پیف) کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے. راولپنڈی کے 7 کالج اور 12ہا ئرسکینڈری aسکول پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ کے تحت چلائے جائیں گے ، صوبائی حکومت نے ناقص نتائج دینے والے پرائمری ،مڈل اورہائی اسکولوں کو مرحلہ وار پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے حوالے کردیا اب دوسرے مرحلہ میں صوبہ بھر کی طرح راولپنڈی میں بھی 7 کالج اور 12ہائرسکینڈری اسکول پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ کے تحت چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ان کالجز اور اسکولوں کو پی ای ایف کے حوالے کرنے کیلئے حکمت عملی طے کرلی گئی ہے جس کے مطابق 2016میں میٹرک اورایف اے کے سالانہ نتائج کو مدنظر رکھ کران کالجز اور اسکولوں کو پی ای ایف کے حوالے کردیا جائے گا ،حکومت کے اس اقدام پر اساتذہ تنظیمیں بے بس نظرآرہی ہیں اور احتجاج کی دھمکیوں تک ہی محدود ہوکررہ گئی ہیں۔
ایمزٹی وی (کھیل) اسابق بھارتی بیٹسمین سچن ٹنڈولکر نے بولرز سے ہمدردی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جدید کرکٹ بیٹ سے گیند کو بائونڈری کی راہ دکھانا بہت آسان ہوگیا ہے۔ ٹنڈولکر نے کہا کہ گذشتہ دو تین برس کے دوران کرکٹ بیٹ بہت تبدیل ہوگئے ہیں، ان سے بائونڈریز کو کلیئر کرنا بھی آسان ہوچکا ہے، مجھے بولرز سے پوری ہمدردی ہے جو کہ گیند کے ساتھ کچھ نہیں کرسکتے۔ واضح رہے کہ ٹنڈولکر کو بھارت کی جانب سے 2 دہائیوں تک کرکٹ کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے، اس دوران انھوں نے سب سے زیادہ ٹیسٹ اور ون ڈے رنز کے ساتھ ساتھ سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔ لٹل ماسٹر کے لقب سے مشہور ٹنڈولکر آج کل آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کے مینٹور ہیں۔
ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کہتے ہیں جوکماتا ہوں اپنی ذات پر بالکل خرچ نہیں کرتا۔میرے ساتھ صرف سات دن رہ کر دیکھ لیں آپ کو اندازہ ہوجائے گا کہ میرا طرز زندگی فقیرانہ ہے۔
انھوں نے یہ بات ایک انٹرویو میں کہی۔شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ میں اپنی کامیابی کا جشن نہیں مناتا اور اس پر اتراتا ہوں۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہر باپ کی طرح مجھے اپنے بچوں سے بہت پیار ہے اور اپنے لیے کچھ خریدوں یا نہ نہ خریدوں ،بچوں کے منہ سے نکلی ہوئی ہر بات پوری کرتا ہوں۔
ایمزٹی وی ( کراچی )سی آئی ڈی پولیس نے اپریل 2016 میں گرفتار کئے گئے بھارتی جاسوس کو ریمانڈ کے لئے مقامی عدالت میں پیش کیا جہاں پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم سے مزید تحقیقات کے لئے اسے 14 روزہ ریمانڈ پرتحویل میں دیا جائے جس پرعدالت نے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزم کو 11 مئی تک پولیس کے حوالے کردیا۔
دوسری جانب ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے بنائی گئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ ملزم صدام جتوئی کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کیماڑی سے گرفتار کیا جب کہ دوران تفتیش ملزم نے بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کا ایجنٹ ہونے کا اعتراف کیا۔ رپورٹ کے مطابق صدام جتوئی نے ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی اور اس نے کراچی کے حساس مقامات کیماڑی، فشری، کوسٹ گارڈ، ڈالمیا، کارساز، فیصل اور مہران بیس کی تصاویر بھارتی خفیہ ایجنسی کو ارسال کیں۔ جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش خفیہ اداروں کے اہلکاروں سے دوستی کا بھی اعتراف کیا
ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ سپر سٹار سنجے دت کا جیل میں گزارے گئے دنوں پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جیل میں رہنا میرے لئے بہت مشکل تھا کیونکہ وہاں میں اپنے بچوں کو بہت یاد کرتا تھا۔ میں جب اپنی بیوی سے بچوں کے بارے میں بات کرتا تو وہ کہتی میں انھیں آپ سے ملوانے لے آتی ہوں لیکن میں نے اسے سختی سے منع کیا کہ بچوں کو جیل میں کبھی لے کر نہ آنا۔
سنجے دت نے بتایا کہ میں اپنے بچوں کو نہیں دکھانا چاہتا تھا کہ ان کا باپ جیل میں کس طرح کی زندگی گزار رہا ہے۔ سنجے دت نے کہا کہ میں نے جیل کی زندگی میں ایک بات سیکھی ہے کہ اپنا کام کرو اور امید نہ کرو۔ سنجو بابا نے بتایا کہ انہوں نے جیل میں قران پاک اور دیگر مذاہب کی کتابوں کا مطالعہ بھی کیا۔ انہوں نے نوجوانوں کو نصحیت کرتے ہوئے کہا کہ اپنی زندگی گزاریں، اپنے کام اور خاندان سے محبت کریں کیونکہ یہ سب کچھ منشیات سے بہت بڑھ کر ہے۔
جیل کی زندگی پر بات کرتے سنجے دت نے کہا کہ پونے جیل میں مکھیوں کی بھرمار ہوتی تھی اور اسی وجہ سے کئی بار کھانے میں بھی مکھی ملتی تھی اسی لیے میں دال سے مکھی نکال کر پی جاتا تھا لہٰذا اب بیوی گھر میں دال بناتی ہے تو شکایت نہیں کر سکتا۔