ایمز ٹی وی (سائنس ) آج کل لوگ گھر پر ہی بہترین کھانے بنا کر لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ مزیدار کھانے بنانے کے لیے نت نئی جدید مشینیں بھی سامنے آرہی ہیں اور اب ایسی ہی ایک میشن سام سنگ نے تیار کی ہے جو اسمارٹ اوون ہے جسے آپ اپنے اسمارٹ فون سے بھی کنٹرول کرسکتے ہیں۔ سام سنگ کا پیش کردہ یہ اسمارٹ اوون انٹرنیٹ کے ذریعے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ اسے کچن میں رکھنے کے بعد وائی فائی سے کنیکٹ کریں اور اسمارٹ فون میں موجود اس کی ایپلی کیشن سے اس کا مکمل نظام سنبھالیں۔ ایپلی کیشن کے ذریعے اسے نہ صرف آن آف کیا جا سکتا ہے بلکہ درجہ حرارت کو کم زیادہ بھی کیا جا سکتا ہے اور اگر غلطی سے اوون چلتا رہ جائے تو یہ باقاعدہ نوٹی فکیشن کے ذریعے اسمارٹ فون پر آگاہ بھی کرتا ہے جس کے بعد اسے فون ہی کے ذریعے کہیں بھی رہتے ہوئے بذریعہ انٹرنیٹ بند ہونے کا حکم دیا جا سکتا ہے۔ اس اوون کے ہوتے ہوئے کوئی کھانا جل بھی نہیں سکتا کیونکہ یہ پہلے مطلع کر دیتا ہے۔ یہی نہیں اس میں تقسیم ہو کر ایک سے دو اوون بننے کی سہولت بھی موجود ہے۔ مثلا اگر بیک وقت دو کھانوں کو مختلف درجہ حرارت پر گرم کرنا ہو تو اس کے اسمارٹ ڈیوائیڈر ڈیزائن کی مدد سے اسے دو حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ کھانے کی خوشبو اور ذائقے کو بھی ایک سے دوسرے حصے میں جانے نہیں دیتا۔ یہ اسمارٹ اوون دو مختلف ڈیزائنوں اور ماڈلز میں دستیاب ہے۔ اس طرح اس اوون کے ہوتے ہوئے خواتین گھر سے نکلنے کے بعد کم از کم اس تشویش میں نہیں رہیں گی کہ کہیں اوون چلتا تو نہیں رہ گیا۔
ایمزٹی وی (اسلام آباد) وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت حکومتی اتحادی مل بیٹھے اور اپوزیشن کے ٹی او آرز کو مسترد کر دیا۔ اپوزیشن سے مذاکرات اور متفقہ ٹی او آرز کا اختیار وزیرا عظم کو دے دیا گیا۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں مولانا فضل الرحمان، محمود خان اچکزئی، حاصل بزنجو، ساجد میر، اکرم درانی ، اعجاز الحق اور وفاقی وزراءشریک ہوئے۔ اتحادی جماعتوں کو اپوزیشن کے ٹی او آرز پر اعتماد میں لیا گیا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے ٹی او آرز پر تحفظات ہیں کیونکہ وہ آئین اور قانون سے مطابقت نہیں رکھتے۔ جمعیت علما اسلام کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے استعفے کی باتیں تحقیقات سے وابستہ ہیں۔ اپوزیشن تضادات کا شکار ہے اور عوام میں کنفیوژن پیدا کر رہی ہے۔ حکومت نے پاناما لیکس کے معاملے پر اتحادیوں کا سہارا لے لیا اور اب اپوزیشن کو مذاکرات کے ساتھ ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے
ایمز ٹی وی ( سائنس ) ڈرون ٹیکنالوجی نے کسانوں کی مشکل بھی آسان کردی ہے ۔
تفصیلات کےمطابق ڈرون ٹیکنالونی کو جنگوں میں استعمال کرنے کے بعد اب اسے انسانوں کی مدد کیلئے بھی استعمال کیا جانے لگا ہے ۔ چین میں ڈرونزکوچاول کی فصلوں کوسپرے کرنے کےلئے استعمال کیاجانے لگا۔۔ کسانوں کیلئے صرف چندمنٹوں میں ڈرون کی مددسے سیکڑوں ایکڑفصل پراسپرے کرنااب آسان ہوگیا ہے
ایمز ٹی وی (کھیل) پی سی بی نے دورہ انگلینڈ سے قبل لگائے جانے والے فٹنس کیمپ کے لئے شاہد آفریدی، عمر اکمل اور احمد شہزاد کو طلب کر لیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ سے قبل لگائے جانے والے فٹنس کیمپ کے لئے آل راؤنڈر شاہد آفریدی، مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل اور اوپنر احمد شہزاد کو بھی طلب کر لیا ہے۔ دورہ انگلینڈ کی تیاری کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ سے قبل کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا باقاعدہ سلسلہ 13 مئی سے 5 جون تک ایبٹ آباد میں شروع ہو گا جب کہ پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کل سے شروع ہوں گے۔ یاد رہے کہ قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے دورہ انگلینڈ کے لئے ایبٹ آباد میں لگنے والے تربیتی کیمپ کے لئے 35 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا تھا جس میں شاہد آفریدی، عمراکمل، احمد شہزاد اور فاسٹ بولر محمد عرفان کو ڈراپ کردیا گیا تھا جب کہ محمد حفیظ کی شرکت کو بھی فٹنس سے مشروط کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم رواں برس جولائی میں انگلینڈ کا دورہ کرے گی جہاں قومی ٹیم 4 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔
ایمز ٹی وی (کراچی) سندھ رینجرزکی کمانڈکانفرنس میں کراچی آپریشن کے دوران دہشت گردوں اورٹارگٹ کلرزکا بلاامتیاز تعاقب جاری رکھنےکاعزم ظاہرکیاگیا۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں سندھ رینجرزکےہیڈکوارٹرمیں کمانڈ کانفرنس کاانعقادکیا گیا،
جس میں سیکٹرکمانڈرزاورونگ کمانڈرز شریک ہوئے،ترجمان کےمطابق کانفرنس میں کراچی آپریشن کاجائزہ لیا گیا جبکہ آپریشن جاری رکھتے ہوئے دہشت گردوں اور ٹارگٹ کلرز کے بلاامتیازتعاقب کےعزم کااظہارکیاگیا،ترجمان کےمطابق عوام کے تعاون سےآپریشن کامیابی سےہمکنار ہورہاہے قانون۔اورانصاف کےتقاضےپورےکئےجائیں گے
ایمز ٹی وی (کراچی) چیف جسٹس پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی کا کہنا ہے کہ ملک میں ایک دوسرے پر الزمات لگانے کاکلچر پنپ رہا ہے۔ مسائل کے حل کے لیے سب سے پہلے ملکی آبادی پر توجہ دینا ہو گی۔ ہمیں اپنے عدالتی نظام کو جلد از جلد اردو میں منتقل کرنا ہو گا۔
ملک میں عدالتیں اپنا کردار ادا کریں تو معاشرہ سدھر سکتا ہے۔ عدالتی اور قانونی نظام کو قومی زبان میں رائج کیا جائے ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے مقامی ہوٹل میں جوڈیشل ایجوکیشن کی تقریب میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی کا کہنا تھا کہ ملک میں رائج قانون اور جو ڈیشل نظام میں بہت سی خامیاں ہیں۔ قانونی مسائل کو دور کرنے کے لیے طویل المدتی منصوبے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے قومی زبان کو کبھی اہمیت نہیں دی گئی تاہم اب کچھ جج صاحبان قومی زبان میں فیصلے دے رہے ہیں۔ جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا کہ انٹر کے بعد قانون کی ڈگری پانچ سال پر محیط ہونی چاہیے۔ ملک میں عدالتیں اپنا کردار ادا کریں تو معاشرہ سدھر سکتا ہے ۔ عدالتی اور قانونی نظام کو قومی زبان میں رائج کیا جائے
ایمزٹی وی (تعلیم)سپریم کورٹ نے ڈاؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی سرچ کمیٹی کے خلاف دائر درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردیا ہے ۔[ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی سرچ کمیٹی کیخلاف رانا قمر و دیگر کی جانب سے دائر کردہ درخواست کی سماعت کی۔ سماعت کے موقع عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ کمیٹی پر سیاسی ہونے کا اعتراض کرکے مرضی کی کمیٹی تشکیل نہیں دی جاسکتی ہے جبکہ اقبال درانی گریڈ 20 کے ڈی ایم ڈی افسر ہیں وہ کیسے سیاسی ہو گئے ہیں۔ درخواست گزار رانا قمر اور دیگر نے موقف اختیار کیا تھا کہ ڈاؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی سرچ کمیٹی کے ممبران سیاسی بنیادوں پرمقرر کیے گئے اوران میں سے زیادہ تر وائس چانسلر کے عہدے سے متعلق انٹرویو کے اہل نہیں۔
ایمز ٹی وی (کھیل) بھارتی اسٹار بیٹسمین ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ روایتی حریفوں کے میچز میں کھلاڑیوں پر اضافی دباؤ ہوتا ہے لیکن فیلڈ مسابقت سے قطع نظرہم ایک دوسرے کی بے حد عزت کرتے ہیں۔ بھارتی ٹیسٹ کپتان اسٹار بلے باز ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچوں میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں پر اضافی دباؤ ہوتا ہے لیکن ہم میچ کے بعد گراؤنڈ سے باہر ایک دوسرے کی بے حد عزت اور قدر کرتے ہیں ۔ ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ پاکستان کیخلاف اپنے چند ابتدائی میچزمیں کچھ بے آرامی محسوس کرتا رہا تھا لیکن بعد میں یہ بوجھ بھی اتر گیا۔
ایمز ٹی وی (کو ئٹہ)بلوچستان کے مشیر خزانہ خالد لانگو نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔
تفصیلات کےمطابق بلوچستان کی حکومت کو ایک اور جھٹکا لگ گیا ہے ۔مشیر خزانہ خالد لانگو نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔
دوسری طرف سیکرٹری خزانہ کے گھر سے نیب کے چھاپہ کے دوران ملنے والے کروڑوں روپوں کے بعد حکومت نے سیکرٹری خزانہ کو معطل کردیا ہے اور سیکرٹری داخلہ اکبر درانی کو محکمہ خزانہ کا اضافی چارج دے دیا ہے ۔