ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) بھارتی لیجنڈ گلوکارہ آشا بھوسلے نے پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کو بہترین گلوکار قرار دے دیا۔ بھارتی فلمی گیتوں کو اپنی آواز میں پرونے والی گلوکارہ آشا بھوسلے دنیا بھر میں مشہور ہیں جب کہ 70 کی دہائی میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی گلوکارہ نے اب تک کئی فلموں گیتوں کو اپنی آواز سے زندہ کردیا ہے جو اب تک مداحوں کے کانوں میں رس گھولتے ہیں تاہم لیجنڈری اداکارہ خود پاکستانی کلوگار کی آواز کے سحر میں مبتلا ہیں۔
گلوکارہ آشا بھوسلے نے پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کو موجودہ دور کا بہترین گلوکار قرار دے دیا جب کہ ان کا کہنا تھا کہ راحت فتح علی خان اچھے گلوکار ہیں جنہیں میں خود بھی شوق سے سنتی ہوں کیوں کہ ان کی گائیکی اور آواز سروں کے عین مطابق ہے لہٰذا یہ موجودہ دور کے پروفیشنل گلوکار ہیں جنہوں نے میوزک کو باقاعدہ سیکھا ہے۔
ایمز ٹی وی (لا ہو ر)لاہور والے آج بیمار اور جانوروں کا گوشت کھانے سے بچ گئے۔ لاہور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چھاپہ مار کر رائیونڈ سے لایا جانے والا تیس من سے زائد مضرصحت گوشت قبضے میں لے لیا۔ گوشت شہر کے مختلف علاقوں اور ہوٹلوں میں سپلائی کیا جانا تھا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ای ایم ای سوسائٹی کے قریب ناکہ لگا کر رائیونڈ سے کار اور منی ٹرک کے ذریعے لایا جانا والا مضرصحت گوشت ضبط کر لیا۔ فوڈ اتھارٹی نے مضرصحت گوشت کے نمونے لیبارٹری بھجوا دیے ہیں جبکہ گاڑیوں کے ڈرائیوروں طارق اور اکبر کو بھی حراست میں لے لیا۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق جہاں سے یہ گوشت لایا گیا تھا اور جن ہوٹلوں پر سپلائی کیا جانا تھا وہاں بھی آج ہی کارروائی کی جائے گی۔ مضرصحت گوشت لاہور کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرنے کے لیے لایا جا رہا تھا۔
ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے اپنی بیمار والدہ کی خواہش پر شادی کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد سلومیاں رواں سال کے آخر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
بالی ووڈ کے صف اول کے اداکار سلمان خان اداکاری کے ساتھ اپنے معاشقوں کے حوالے سے بھی شہرت رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اب تک ان کے کئی اداکاراؤں کے ساتھ معاشقے کی خبریں عام ہوئیں جس میں سنگیتا بجلانی ، ایشوریارائے اور کترینہ کیف سرفہرست ہیں جب کہ کئی معاشقوں کے باوجود سلو میاں فلم نگری کے اب تک کنوارے اداکار ہیں جن کی شادی کا انتظار تمام مداحوں کو بے چینی سے ہے تاہم اب سلو میاں نے شادی کا فیصلہ کرلیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے اپنی بیمار والدہ کی خواہش پر شادی کا فیصلہ کیا او وہ رواں سال کے آخرمیں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے جب کہ شادی کے لیے لڑکی کی تلاش کا کام ابھی تاحال باقی ہے لیکن شادی کے فیصلے کے ساتھ ہی دبنگ خان کی رومانیہ کی ماڈل گرل لولیا وینتر کے ساتھ منگنی کی افواہیں بھی گردش کرنا شروع ہوگئی ہیں۔ واضح رہے کہ رومانیہ کی ماڈل گرل لولیا وینتر گزشتہ دنوں سلمان خان کے ساتھ دہلی میں دیکھی گئی تھیں۔
ایمزٹی وی (تعلیم)تحریک انصاف کے رہنما اوررکن قومی اسمبلی اسدعمر نے کہاہے کہ پمز کو شہید ذوالفقارعلی بھٹو یونیورسٹی سے علیحدہ کر انے میں بھرپورکردار اداکروں گا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پمز نان گزیٹڈ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن اورجوائنٹ ایکشن کمیٹی پمزکے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین رانا حیات سے اس سلسلے میں بات کروں گا جبکہ نان گزیٹڈ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اطلاعات ملک تنویر نوشاہی نے کہاکہ صحت کے اتنے بڑے ادارے کو یونیورسٹی میں ضم کرنے سے ملازمین شدید پریشانی کا شکار ہیں ،جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین سید منظر عباس نقوی نے درپیش مسائل پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ ،اسد عمرنے تمام مطالبات حل کرنے میں اپنا کرداراداکرنے کی یقین دہانی کرائی۔اجلاس سے رضوان کیانی، ملک طاہر اعوان،آفتاب مغل،فخرعباس،پرویز پطرس ،آفتاب زمان اور ملک محمد رفیق ودیگر نے خطاب کیا۔
ایمز ٹی وی (کھیل) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز اور سیلفی کنگ احمد شہزاد نے کہا ہے کہ کیمپ کیلیے منتخب نہ ہونے پر مایوس نہیں ہوں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ میں اپنے کھیل پر بھر پور توجہ دیتا ہوں، کھیل میں نشیب و فراز آتے رہتے ہیں سلیکشن کمیٹی کی جانب سے کیمپ کےلئے منتخب نہ ہونے پر مایوسی ضرور ہوئی ہے لیکن انگلینڈ سے سیریز کے لیے ابھی ٹیم کا اعلان نہیں ہوا، احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ میں ملک و قوم کے لیے بہترین کارکردگی دکھانے کا خواہاں ہوں۔میری نگاہیں دورہ انگلینڈ پر مرکوز ہیں، بلے باز کا کہنا تھا کہ سیلفی بنانا میرا ذاتی عمل ہے، اگراس عمل سے کسی کو خوشی ملتی ہے تو اس سے دوسرے کو کیا تکلیف ہوتی ہے،میں نہیں جانتا کہ اس عمل پر کچھ لوگ کیوں برا مانتے ہیں۔
ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ اداکار رندیپ ہوڈا کا کہنا ہے کہ ان کی آنے والی فلم سربجیت پاکستان مخالف نہیں ہے، فلم صرف ایک مقتول قیدی کی زندگی پر بنائی گئی ہے. بالی ووڈ اداکار رندیپ ہوڈا کی نئی آنے والی فلم ریلیز ہونے سے قبل ہی بھارت اور پاکستان میں ان دنوں توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے تاہم حساس موضوع کی وجہ سے فلم کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہے کہ فلم سربجیت میں پاکستان کومنفی انداز میں دکھایا جائے گا، جبکہ رندیپ ہوڈا نے ان کی فلم کے حوالے سے کی جانے والی باتوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی فلم پاکستان مخالف نہیں ہے.
انہوں نے کہا کہ ان کی فلم میں پاکستان پر تنقید نہیں کی گئی ، اس میں قیدیوں پر ہونے والے مظالم کو دکھایا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ اگر آپ کسی کو اسکی قومیت کی وجہ سے سزا دیتے ہو نا کہ اس کے جرم کی وجہ سے چاہے وہ بھارت میں ہو یا پاکستان میں غلط ہے اور اس کی مخالفت کرنی چاہیے. بالی ووڈ اداکار کا کہناتھا کہ فلم میں ایک شخص کو دکھایا گیا ہے کہ کس طرح وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کا شکار بن جاتا ہے.
انہوں نے کہا کہ فلم پاکستان کی ایک جیل پر مبنی ہے، لیکن اس میں پاکستان مخالف کوئی بات نہیں ہے، اس میں صرف ایک ایسے شخص کو دکھایا گیا ہے کہ وہ کس طرح پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاسی کشیدگی کا شکار بنتا ہے. یاد رہے کہ سربجیت سنگھ بھارتی فوجی تھا جو پاکستان کے شہر لاہور کی کوٹ لکپت سزائے موت کا قیدی تھا،سربجیت سنگھ پر مئی 2013 میں جیل میں موجود دو قیدیوں کی جانب سے حملہ کیاگیا جس کے بعد سربجیت ہلاک ہوگیا تھا. ایشوریا رائے بچن اور رچاچڈا فلم میں رندیپ ہوڈا کے ہمراہ جلوہ گر ہیں.
ایمز ٹی وی (کھیل) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نومنتخب کوچ مکی آرتھر پی سی بی سے ماہانہ18 لاکھ روپے کا چیک سال میں 30 دن کی چھٹیاں اور ٹریول الائونس بھی حاصل کریں گے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ مکی آرتھر کو کوچنگ کے عوض 18 لاکھ روپے تنخواہ دی جائے گی انھیں سال میں 30 دن کی چھٹیاں اور ٹریول الائونس بھی دیا جائے گا۔ پی سی بی نے گذشتہ روز سابق جنوبی افریقی فرسٹ کلاس کرکٹر مکی آرتھر کو قومی ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داری سونپی ہے، آرتھر نے پاکستان میں قیام پر آمادگی ظاہر کر دی ہے،اورفی الحال وہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں رہائش پذیر ہوں گے۔ البتہ اگر بعد میں چاہا تو انھیں کوئی گھر کرائے پر لے کر دے دیا جائے گا، ان کو سال میں 30 چھٹیاں ملیں گی، یہ انہی پر منحصر ہوگا کہ وہ کتنی بار اپنے آبائی وطن جاتے ہیں، پی سی بی انھیں ٹریول الائونس بھی دینے کا پابند ہوگا۔ واضح رہے کہ سابق کوچ وقاریونس کو ماہانہ 15 لاکھ روپے ملتے تھے، بعض دیگر الائونسز ملا کر یہ رقم اور زیادہ ہوجاتی تھی، وقار یونس ہر سیریز کے بعد اپنے سسرال آسٹریلیا چلے جاتے تھے جس پر انھیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔
ایمز ٹی وی (کھیل) سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ کیریئر بچانے کے لیے کسی جھوٹ کا سہارا نہیں لیا جب کہ مزید 2 سال تک کرکٹ کھیلنا جاری رکھوں گا۔ اصغرعلی شاہ کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ 2011 میں میرے ساتھ کیا کیا گیا اوراب 2016 میں کیا ہوا جب کہ اب وہ چاہے پاکستان کی طرف سے ہو یا پھر لیگز کھیلوں۔ انھوں نے خود کو بوڑھا کہنے کے حوالے سے کہا کہ شاید عبدالقادر نے آئینے میں اپنے آپ کو دیکھ کر یہ بات کہی ہو،اسٹار کھلاڑی نے کہاکہ بھارت میں منعقدہ آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے دوران کھلاڑیوںمیں کوئی اختلاف نہیں تھا،ڈریسنگ روم کا ماحول بھی بہتر رہا، میں ایونٹ سے پہلے ہی ریٹائر ہونا چاہتا تھا لیکن 2 اہم سیریز سامنے آنے کی وجہ سے کیریئر کو جاری رکھا، آل رائونڈر نے دورئہ انگلینڈ کے لیے نوجوان کرکٹرز کے انتخاب کو خوش آئند قرار دیا۔
ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) معروف کامیڈین شکیل صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی شہر کا ہمارے اوپر قرض ہے اس کی روشنیاں واپس آرہی ہیں ہمیں بھی اپنا کام کرنا پڑے گا، عیدالفطر پر ڈرامہ ’’عید لیکیس‘‘ پیش کیا جائے گا۔ جس میں میرے ساتھ کامیڈین روف لالہ ،پرویز صدیقی، روفی انعم، زاکر مستانہ ، نعیمہ گرج ، مسکان بیگ، ولی شیخ ِ، شاہدہ مرتضی کردار ادا کرینگے ، اس ڈرامے کے پروڈیوسر ارمان صدیقی، شاہ جہا ں مرزا ہیں ڈرامے کو رؤف لالہ نے تحریر کیا ہے اس کھیل کی ہدایات یونس میمن کی ہیں۔
یہ بات انھوں نے کراچی پریس کلب میں پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی،انھوں نے کہا کراچی میں ماضی جیساتھیٹر بحال کریں گے اس موقع پر کامیڈین روف لالہ، ولی شیخ ِ، یونس میمن، شاہ جہاں مرزا بھی موجود تھے، شکیل صدیقی نے کہا کہ ہم کراچی کے عوام کو بہترین تفریح فراہم کرنے کا عزم رکھتے ہیں، انھوں نے کہا بھارت میں کتنی بھی مصروفیات کیوں نہ ہوں جب بھی کراچی میں ڈرامے کے لیے کہا جاتا ہے میں اپنی تمام مصروفیات ملتوی کرکے کراچی پہنچ جاتا ہوں۔
ایمزٹی وی (انٹرنیشنل) پاکستان نے افغان حکومت اورطالبان کو اہم ترین پیغام میں واضح کردیا ہے کہ دونوں فریقین نے فوری طور پرمذاکراتی عمل شروع نہیں کیا تو پاکستان افغان مفاہمتی عمل سے مکمل طور پر الگ ہوجائے گا ۔
افغان حکومت اورطالبان واضح پالیسی کو طے کریں کہ مذاکرات چاہتے ہیں یا نہیں تاکہ رابطہ کار کمیٹی اپنی آئندہ کی پالسیی کا تعین کرسکے ۔اگر مذاکرات عمل کا آغاز نہ کیا گیا تو خطے میں پائیدار امن کی کوششوں کومتاثرکرنے ذمے داری ان پرہی عائد ہوگی۔اس پیغام میں کہاگیا ہے کہ افغان حکومت اور طالبان پہلے مذاکرات شروع اور بعد میں ایک دوسرے کیخلاف جنگ کرنے کے بیانات سامنے کی پالیسیوں کے سبب مذاکراتی عمل میں عارضی طور پر روکاوٹ آئی ہے۔
اس پالیسی پر نظر ثانی کریں ۔پالیسیوں کی تبدیلی کے سبب مذاکراتی عمل آگے نہیں بڑھ سکتاہے۔اس معاملے پر حتمی پالیسی کو طے کرلیں۔ دونوں فریقین مثبت پالسیی طے کریں گے تومذاکرات آگے بڑھیں گے ۔اس پیغام سے دونوں فریقین کو پس پردہ طور پر آگاہ کردیا گیا ہے ۔