Tuesday, 19 November 2024

ایمزٹی وی (اسلام آباد)وزارت مذہبی امور میں سرکاری اسکیم کے تحت سال2016کے حج کیلئے قرعہ اندازی ہوئی۔ دو لاکھ اسی ہزار چھ سو سترہ درخواست دہندگان میں سے 71ہزار 686 خوش نصیب فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے منتخب ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قرعہ اندازی کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب میں وفاقی وزیر سردار یوسف کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی اور خیبرپختونخوا اسمبلی کی قرارداد کی وجہ سے سرکاری کوٹہ ساٹھ فیصد کیا تھا جس کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد دوبارہ پچاس فیصد کردیا ہے۔
وفاقی وزیر سردار یوسف کا کہنا تھا کہ پانچ سال کے دوران حج کرنے والوں اور محرم کے بغیر خواتین کی درخواستیں مسترد کی جائینگی تاہم قریبی عزیزوں کے گروپ سے رہ جانے والے افراد پندرہ دن کے اندر اپنی درخواستیں وزارت مذہبی امور کو دے سکتے ہیں۔
حج قرعہ اندازی کے نتائج وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ پر جاری کیے جائیں گے۔ درخواست گزاروں کو ایس ایم ایس کے ذریعے بھی قرعہ اندازی کے نتائج سے آگاہ کیا جائے گا۔

ایمز ٹی وی(گلگت بلتستان)کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا تھوئی پاور پراجکٹ کی تعمیر کا کام تاحال پایہ تکمیل کو نہ پہنچ سکااس اہم منصوبے کو محکمہ برقیات نے جون 2014کو پایہ تکمیل تک پہچانا تھا مگر اب تک اس منصوبے کا 70 فی صد کام بھی مکمل نہیں ہوا اس اہم منصوبے کی تعمیر پر شروع میں 20کروڑ کا لاگت لگایا گیا مگر بعض مہربان آفسران نے اس منصوبے کی اب تک لاگت چالیس کروڑ تک لے گئے ہیں اس طرح حکومت کے خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا گیا اس کے باوجود بھی یہ منصوبہ مکمل نہیں ہوسکا اور اب صورت حال یہ ہے کہ اس منصوبے پر کام نہ ہونے کے برابرہے کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا یہ منصوبہ التوا کا شکار ہے اور اس منصوبے کو جون2014میں مکمل ہونا تھا مگر تاحال اس کا پاور ہاوس تعمیر نہ ہوسکا اور نہ ہی چینل مکمل ہوا ہے جبکہ اس پاور ہاوس کے لئے خریدی گئی مشینری برانداس کے مقام پر کھلے اسمان تلے رکھا گیا ہے جہاں پر یہ مشینری زنگ الود ہورہی ہے اوریہ مشینری پاور ہاوس سے کئی کلو میٹر دور رکھا گیا محکمہ برقیات کے حکام عدم دلچسپی سے تاحال یہ منصوبہ مکمل نہ ہوسکا اس وقت علاقے کی پوری ابادی بجلی کی طویل ترین لوڈشیڈنگ کی لپٹ میں ہے کروڑوں کی لاگت سے تعمیر ہونے والے تھوئی پاور پراجکیٹ کی تعمیر التوا کا شکار ہے کام کی تاخیر کی اصل وجہ محکمہ برقیات کے اعلی حکام کی عدم دلچسپی ہے جس باعث جون2014میں مکمل ہونے والا1.5میگاواٹ پاور پراجکٹ کا 70 فی صد کام مکمل نہیں ہوا ہے اگر محکمہ برقیات کے حکام کی اس طرح اس منصوبے پر عدم دلچسپی رہی تو اس اہم منصوبے کو مکمل کرنے میں مزید کئی سال لگ سکتے ہیں تعجب کی بات یہ ہے کہ کروڑوں کا یہ منصوبہ نے جون 2014میں مکمل ہونا تھا مگر تاحال یہ اہم منصوبہ التوا کا شکار ہے اس منصوبے پر کروڑوں روپے خرچ ہونے کے باوجود اس اہم منصوبے کی پایہ تکیمل تک نہ پہنچانا محکمہ برقیات کے حکام کے اوپر ایک سوالیہ نشان ہے۔

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) ایکشن اور سسپنس سے بھرپور ویڈیو گیم ڈوم کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ گیم کی کہانی اجنبی سیارے کی مخلوق کے گرد گھومتی ہے جسے روکنے کیلئے انسانی روبوٹس میدان میں اترتے ہیں۔ شاندار گرافکس اور بہترین ساونڈ سے سجی ویڈیو گیم کے ٹریلرکو شائقین نے بے حد پسند کیا ہے۔ سنگل اور ملٹی پلئیر ویڈیو گیم اس ماہ کی تیرہ تاریخ کو منظر عام پر آئے گی۔ شائقین ڈوم کو مارکیٹ میں موجود تینوں پلیٹ فارمز پر کھیل سکیں گے۔

ایمزٹی وی(اسپورٹس) غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان 7 مئی کو امریکی شہر لاس ویگاس میں میکسیکن باکسر کنیلو الورز کے خلاف رنگ میں اتریں گے۔ لاس ویگاس میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عامرخان نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلمانوں پر امریکا میں پابندی اور میکسکن بارڈر پر دیوار کھڑی کرنے کے بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر منتخب ہوئے تو یہ امریکا میں یہ ہم دونوں باکسروں کی آخری لڑائی ہوگی جس کے بعد امریکا کے کسی بھی شہر میں کبھی رنگ میں نہیں اتریں گے واضح رہےامریکا میں اوہائیو کے گورنر جان کیسک کی جانب سے صدارتی امیدوار کی دوڑ سے دستبردارہونے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ رپبلکن پارٹی کے واحد صدارتی امیدواربن گئے ہیں۔

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) فلم اسٹار بابرہ شریف نے شوبز میں واپسی کے حوالے سے تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ابھی کسی فلم میں کام نہیں کر رہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میرے پاس فلموں کی درجنوں آفرز آ رہی ہیں مگر میرا کام کا اپنا اسٹائل ہے، اداکارہ کا کہنا تھا کہ واپسی کے لیے کسی اچھے پروجیکٹ کا انتظار کروں گی ۔ انھوں نے کہا کہ میں نہیں کہتی کہ میں شوبز چھوڑ چکی ہوں میری کچھ مصروفیات ہیں جن کی وجہ سے شوبز سے کنارہ کش ہوں ۔ انھوں نے کہاکہ میں اب اس بات کی بھی خواہش رکھتی ہوں کہ کسی خاص کردار میں نظر آؤں۔ زیادہ تر اپنا وقت گھر میں گزارتی ہوں ۔ کئی دوستوں سے ملاقاتیں رہتی ہیں اگر کوئی بھی پروجیکٹ کیا تو وہ یقینا منفرد ہو گا۔

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ فلم جگا جاسوس گزشتہ ایک سال سے تکمیل کے مراحل میں ہے لیکن ہر بار کترینہ کیف اور رنبیر کپور کے تنازع کے باعث التوا کا شکار ہوجاتی ہے لیکن اس بار فلم کی شوٹنگ میں اداکارہ کے وزن میں کمی آڑے آگئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ ہدایت کارانوراگ باسو کی نئی آنے والی فلم “جگا جاسوس” کی شوٹنگ کا سفرتو گزشتہ سال ہی شروع ہو چکا تھا تاہم فلم شروع سے ہی مسائل سے دوچار ہے، ایک جانب اداکاررنبیرکپوراور کترینہ کے درمیان دوریوں نے فلم کو خاصا نقصان پہنچایا توکبھی دیگرمسائل نے پیچھا نہ چھوڑا اوراب اداکارہ کترینہ کیف کے وزن میں خاطر خواہ کمی فلم کے لیے رکاوٹ بن گئی ہے۔ فلم کی شوٹنگ کے آغاز کے وقت اور اب اداکارہ کے وزن میں خاصا فرق ہے جس کے باعث فلم کی منظر نگاری میں بہت فرق آرہا ہے اور اب اس مسئلے کا حل نکالنے کے لیے فلمائے گئے مناظر کو دوبارہ فلمایا جارہا ہے جو خاصا مشکل کام ہے اورفلم کے ہدایت کاراداکارہ کے وزن میں مزید کمی سے بالکل بھی خوش نہیں ہیں۔

ایمزٹی وی(اسپورٹس) ایشین سرکل اسٹائل کبڈی کپ کا فائنل آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا پی اوایف واہ کینٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل میچ رات ساڑھے 8 بجے شروع ہوگا جس کے لئے دنگل سج چکا ہے۔ کھیل کو پرجوش بنانے کے لئے روایتی ڈھول تاشے بھی موجود ہوں گے جب کہ پہلوانوں کی سیکیورٹی کے لئے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ سیکرٹری کبڈی فیڈریشن چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ ورلڈ کبڈی فیڈریشن کے صدرفائنل میچ میں مہمان خصوصی ہوں گے اورکوشش کررہے ہیں کہ ایشین سرکل اسٹائل کبڈی کے کامیاب انعقاد کے بعد ورلڈکپ کی میزبانی بھی پاکستان کے حصے میں آئے اس سے قبل جمعرات کو کھیلے گئے میچز میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 18 کے مقابلے میں 41 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی جب کہ بھارت نے ایران کو 30 کے مقابلے میں 43 پوائنٹس سے چت کیا۔ افغانستان نے سری لنکا کو 25 کے مقابلے میں 57 پوائنٹس سے شکست دی۔

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) ایک دادا کو اپنی اس پوتی کی تلاش ہے جس کو آٹھ سال پہلے اغوا کیا گیا تھا۔ امیتابھ بچن، نواز الدین صدیقی اور ودیا بالن کی جاندار اداکاری پر مبنی بالی ووڈ فلم " تین " کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ ایک دادا کو سچ کی تلاش ہے، ایک پولیس آفیسر انصاف چاہتی ہے اور ایک پادری کو اپنی غلطی سدھار نے کا موقع چاہیے۔ الجھنوں سے بھری ایک اغوا کیس کی کہانی پر مبنی فلم " تین " کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن، نواز الدین صدیق اور ودیا بالن فلم میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔فلم دس جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

ایمز ٹی وی (تجارت) بالی ووڈ اسٹار شاہد کپور، کرینہ کپور اور عالیہ بھٹ کی نئی آنے والی فلم ’’اڑتا پنجاب‘‘ کی موسیقی کے حقوق 18 کروڑ میں فروخت کردیئے گئے جس کے بعد فلم نے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ بالی ووڈ میں فلم کے میوزک کے مالکانہ حقوق بھی خاصی اہمیت رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ فلم کی کمائی کا کچھ حصہ موسیقی کے ذریعے بھی حاصل کیا جاتا ہے اسی لیے فلموں کی موسیقی کے مالکانہ حقوق بھی بڑے مہنگے فروخت کیے جاتے ہیں تاہم اب شاہد کپور کی فلم ’’اڑتا پنجاب‘‘ کے میوزک رائٹس کے لیے سب سے بڑی ڈیل نے سب کو حیران کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اسٹار شاہد کپور، کرینہ کپورخان اورعالیہ بھٹ کی نئی آنے والی فلم ’’اڑتا پنجاب‘‘ کی موسیقی کے مالکانہ حقوق 18 کروڑ میں فروخت کرکے سلمان خان کی فلم ’’پریم رتن دھن پایو‘‘ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جب کہ فلم کے میوزک رائٹس کی ڈیل کو اب تک کی بالی ووڈ کی سب سے بڑی میوزک ڈیل قرار دیا ہے۔ سلمان خان کی فلم ’’پریم رتن دھن پایو‘‘ کی موسیقی کے مالکانہ حقوق 17 کروڑ میں فروخت کیے گئے تھے۔ واضح رہے کہ اداکار شاہد کپور کی فلم ’’اڑتا پنجاب‘‘ رواں سال 17 جون کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

ایمز ٹی وی (تجارت) پاناما لیکس کا پنڈورا باکس کیا کھلا ہر طرف سے چہ مگویاں شروع ہو گئیں۔ کہیں سے استعفے کے مطالبے اور کہیں سے دما دم مست قلندر کی صدائیں آنے لگیں۔ ان حالات میں کاروبار کو تو جیسے بریکیں ہی لگ گئی ہیں۔ اپوزیشن کا دھوم دھڑکا تو اپنی جگہ، حکومت بھی اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کے لئے سرگرم ہو گئی ہے۔ ایسے میں کاروباری طبقہ کہتا ہے کہ جب ادارے موجود ہیں تو سڑکوں اور پنڈالوں میں ہنگامے کیوں کئے جا رہے ہیں۔ کاروباری طبقہ اس امر پر بھی متفق ہے کہ کرپشن کے خلاف کوئی نرم گوشہ اختیار نہ کیا جائے لیکن اس کا مطالبہ ہے کہ کرپشن کے خلاف لڑائی متعلقہ پلیٹ فارم پر لڑی جائے تو ہی مثبت نتائج نکلیں گے۔