ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل) امریکا میں اعلی پولیس افسر نے نسلی پرستی پر مبنی ای میل کرنے پر عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کے دوسرے بڑے شہر لاس اینجلس کے اعلی پولیس افسر نے سیاہ فام امریکیوں، مسلمانوں اور خواتین سے متعلق نسل پرستی پر مبنی ای میل کرنے اوراس پرعوام کی جانب سے شدید تنقید سامنے آنے پراپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ پولیس افسر ٹام اینجل نے اعتراف کیا کہ انہوں نے مسلماںوں، سیاہ فام امریکیوں اور خواتین سے متعلق متعصبانہ ای میل کیں جب کہ لاس اینجلس ٹائمس نے ٹام اینجل کی ای میل کی کاپیاں بھی حاصل کرلی ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ انہوں نے 7 جنوری 2012 کو ایک ای میل کی جس میں انہوں نے دہشت گردوں کی کارروائیوں کو مسلمانوں نے منسوب کیا۔ محکمہ پولیس کے ایک افسر میک ڈونل کا کہنا ہے کہ انہوں نے جب ٹام اینجل کی جانب سے کی گئی ای میل کا جائزہ لیا تو یہ نامناسب اور غیر پیشہ وارانہ تھیں جو محکمہ پولیس کے لئے تکلیف دہ تھیں جب کہ اینجل نے عوام کی جانب سے ردعمل آنے کے بعد اپنا استعفیٰ پیش کیا جسے منظور کرلیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ٹام اینجل نے لاس اینجلس کےقریبی شہر بربینک میں 2012 سے 2013 کے درمیان پولیس کے اعلی افسر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں اور انہوں نے ایک ایسے وقت میں عہدے سے استعفیٰ دیا ہے کہ جب سین فرانسسکو کے 3 پولیس افسران کو اس لئے عہدے سے فارغ کردیا گیا تھا کیوں کہ انہوں نے اپنے پیغام میں اقلیتوں کو جنگلی جانور اور وحشی قراردیا تھا۔
ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ اگر بھارتی فلموں میں اداکار ی کی پیشکش ہوئی تو عزت اور وقار کے ساتھ کام کرنا چاہوں گا،ہمارے پاس جتنے وسائل ہیں ہماری انڈسٹری میں اس لحاظ سے بہترین کام ہو رہا ہے۔
ایک انٹر ویو میں فیصل قریشی نے کہا کہ جب سے کیرئیر کا آغاز کیا ہے اس وقت سے عزت اور وقار کے ساتھ کام کیا ہے اور مستقبل میں بھی اسی پر کاربند رہوں گا۔ ایسا نہیں ہو سکتاکہ بھارت سے کسی پروجیکٹ کی پیشکش ہو تو اپنے کردار کی نوعیت دیکھے بغیر دوڑا چلا جاؤں۔ فیصل قریشی نے کہا کہ کوشش کرتا ہوں کہ ہر کردار میں منفرد نظر آؤں اور اس کے لیے بھرپور محنت کرتا ہوں۔
ایمز ٹی وی (کو ئٹہ)میاں محمد نواز شریف نے خضدار دادو ٹرانسمیشن لائن کا بھی افتتاح کیا دورے میں وزیر اعظم کو امن و امان کے حوالے سے بریفنگ بھی دی جائے گی وزیر اعظم ایک دوزہ دورے کے دوران کوئٹہ پہنچ گئے ۔ کوئٹہ پہنچنے پر انہوں نے گورنر ہائوس کوئٹہ میں سول سیکرٹریٹ کے نئے بلاک کا افتتاح کر دیا ۔ اس سے قبل کوئٹہ آمد پر ایئرپورٹ پر گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے استقبال کیا ، وزیر اعظم نے خضدار دادو ٹرانسمیشن لائن کا بھی افتتاح کیا ، کوئٹہ میں قائم یہ گرڈ سٹیشن 220 کے وی کا ہے ، وزیر اعظم کو کوئٹہ کے دورے میں شہر میں امن و امان کے حوالے سے بریفنگ بھی دی جائے گی ۔ اس کے علاوہ بلوچ قوم کے ناراض لوگوں کو قومی دھارے میں لانے کے حوالے سے بھی معلومات فراہم کی جائیں گی ۔ وزیر اعظم نے لورالائی سے ڈی جی خان ٹرانسمیشن لائن کا بھی افتتاح کیا ، وزیر اعظم اپنے دورے کے دوران گیس کے نئے منصوبوں کا بھی افتتاح کریں گے جن پر 84 کروڑ روپے لاگت آئے گی ۔
ایمز ٹی وی (سائنس ) مچھر ایک ایسی مخلوق ہے جسے کوئی انسان بھی پسندیدگی کی نظر سے نہیں دیکھتا۔ گھروں سے ان کا صفایا کرنے کیلئے مارکیٹ میں قسم قسم کے سپرے اور ادویات دستیاب ہیں۔ یہ مچھر ہی ہے جس کی بدولت دنیا بھر میں ہر سال لاکھوں انسان لقمہ اجل بن جاتے ہیں مگر یقین جانیے فطری نظام میں مچھروں کی موجودگی ناگزیر ہے۔ مچھر حیران کن، دلچسپ اور متنوع زندگی کے حامل ہوتے ہیں۔ حشرات پر تحقیق کرنے والے انسٹیٹیوٹ فار ڈویلپمنٹ سے وابستہ محققین کے کا کہنا ہے کہ ہمارے ایکوسسٹم یا فطری نظام میں مچھروں کے لیے جگہ موجود ہے۔ مچھر ہمارے ایکو سسٹم کا حصہ ہیں۔ اس لحاظ سے یوں کہنا مناسب ہے کہ ہم نہ تو ان کے ساتھ رہ سکتے ہیں اور نہ ہی ان کے بغیر ہمارا گزارا ہے۔ محققین اس کیلئے کچھ دلائل پیش کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پانی میں رہنے والا یہ کیڑا ایک طرف تو یک خلوی اینجائی کی خوراک ہے اور ساتھ ہی مچھلیوں کی پسندیدہ غذا بھی ہے۔ اس کے علاوہ پرندوں، چمگادڑوں اور مکڑیوں کے لیے بھی یہ خوراک کا سامان بنتا ہے
ایمز ٹی وی (کوئٹہ )وزیر اعظم نواز شریف کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔ بلوچستان کے وزیر اعلی نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ بلوچستان کابینہ کے ارکان اور اعلی حکام بھی استقبال کے لئے ائیرپورٹ پر موجود ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف قومی صحت پروگرام‘ ماس ٹرانزٹ گرین بس سروس‘ ڈیم اور دیگر منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔ صوبائی کابینہ اور قبائلی عمائدین سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
وزیراعظم شریف اپنے دورے کے دوران بلوچستان میں صحت کارڈ کی تقسیم کے علاوہ قلعہ عبداللہ کو گیس کی فراہمی سمیت مختلف منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔ ذرائع کے مطابق کوئٹہ ائیر پورٹ پر گورنرو زیر اعلی بلوچستان، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے علاوہ اعلیٰ سول اور فوجی حکام ان کا استقبال کریں گے۔
وزیر اعظم کو صوبے میں امن و امان سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی۔ وزیر اعظم کی کوئٹہ آمد کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے ہیں جبکہ زرغون روڈ پر واقع تمام سکول ایک دن کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔
ایمزٹی وی (اسلام آباد) اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سپارکو حکام کا کہنا تھا کہ بنگال سے سائیکلون بحیرہ عرب کی طرف منتقل ہوگیا ہے جس سے کراچی کا ساحل سمندر بڑھنے سے کراچی زیر آب آسکتاہے۔ شہر قائد کو بچانے کے لئے ضروری ہے کہ بند باندھا جائے یو انفرااسٹرکچر ہٹایا جائے۔
ایمزٹی وی (تعلیم) کراچی سمیت سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے دوران نقل کا راج جاری ہے عملے کی پرواہ کے بغیر امیدوار حل شدہ پرچے اور گائیڈوں کی مدد سے پرچہ حل کرنے میں مصروف ہیں ۔ تفصیلات کے مطا بق سکھر ، حیدرآباد ، لاڑکانہ ، گھوٹکی اور بدین سمیت متعدد شہروں میں نقل کا بازار گرم ہے۔ جبکہ دوسر جانب عملے نے بھی آنکھیں بند کرلیں ، انٹر کے امتحانات میں نقل روکنا انتظامیہ کا بھی امتحان بن گیا۔
ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) نیگٹیو اور پازیٹو سے کوئی فرق نہیں پڑتا ، فنکار پروجیکٹ میں اپنے کردار کی نوعیت دیکھ کر کام کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرتا ہے ۔ کامیڈی سے لطف اندوز ضرور ہوتی ہوں مگر ذاتی طور پر سنجیدہ رول پسند ہیں۔ ’’مالک‘‘ کی نمائش پر پابندی کوئی دانشمندانہ فیصلہ نہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ فلم اور ٹی وی ڈرامہ میں سوسائٹی کی اچھائیوں کے ساتھ مسائل کو سامنے لانا بھی ضروری ہے،پوری دنیا اس میڈیم کے ذریعے مثبت انداز سے کام لے رہی ہے ، ہمارے ہاں کوئی حقائق کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہی نہیں۔ صوفیہ مرزا نے کہا کہ عاشر عظیم نے اگر فلم ’’مالک‘‘ میں سوسائٹی کی خامیوں کو پردہ اسکرین پر دکھایا ہے تو یہ کوئی جرم نہیں کیا ۔
نئے فلم میکر پردہ اسکرین پر روٹین سے ہٹ کر کام کر رہے ہیں ، جنھیں باکس آفس پر پسند بھی کیا جارہا ہے ۔حکومتی غیر سنجیدہ اقدامات سے فلم انڈسٹری کی بحالی کے حوالے سے منفی اثرات مرتب ہوں گے ۔ایک سوال کے جواب میں صوفیہ مرزا نے کہا کہ اداکاری کے ساتھ کمپیئرنگ کر رہی ہوں جب کہ ایک فلم سائن کی ہوئی ہے جس کی شوٹنگ جلد ہی شروع ہوجائے گی ۔
ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ میں اپنے کردار میں ڈھل جانے کے حوالے سے شہرت رکھنے والی اداکارہ ودیا بالن بھی پاکستانی ڈراموں کو پسند کرتی ہیں یہی نہیں ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی ڈرامے ہراعتبار سے بہترین ہوتے ہیں۔
بالی ووڈ میں ڈرٹی گرل کے نام سے مشہور اداکارہ ودیا بالن نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز مقامی فلم نگری سے کیا لیکن بالی ووڈ میں 2003 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’پری نیتا‘‘ سے کیا جس کے بعد متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور فلم ’’ڈرٹی پکچر‘‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں جب کہ اپنے فلمی کیرئیر میں ادکارہ نے متعدد کرداروں کو بخوبی نبھا کرفلمی دنیا میں اپنی دھاک بٹھا دی ہے تاہم اب اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے والی اداکارہ پاکستانی ڈراموں کی مداح نکلی ہیں۔
بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ میں نے شوٹنگ کے بعد پاکستانی ڈرامے دیکھنے کی نئی عادت ڈالی ہے اور میں پاکستانی ڈرامے ’’کنکر‘‘،’’میرے ہرجائی‘‘ اور’’ایک محبت کے بعد‘‘ بڑی دلچسپی سے دیکھتی ہوں۔ پاکستانی ڈراموں کے سحر میں جکڑی ہوئی ودیا بالن کا کہنا تھا کہ پاکستانی ڈراموں کی کہانی، اقدار میک اپ اور اداکاری بہترین ہیں خاص طور پر خاتون اداکارائیں خوبصورت اور سلیقہ دار ہیں جن کی اداکاری انتہائی حقیقت پسندانہ ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن اپنی نئی آنے والی فلم ’’ٹی ای تھری این‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں وہ اداکار امیتابھ بچن اور نواز الدین صدیقی کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔
ایمزٹی (تعلیم)پنجاب یونیورسٹی میں کلینکل سائیکالوجی اور اپلائیڈ سائیکالوجی کے ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی طلبہ کے لئے پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ کی افتتاحی تقریب آج ایچ ای سی روم میں منعقد ہوگی ۔ تقریب میں برطانوی ماہر نفسیات ڈاکٹر صائمہ نورین بطور ریسورس پرسن فرائض انجام دیں گی۔