ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) ڈاکٹر سید وحید الرحمن سمیت متعدد اساتذہ اور صحافیوں کے قاتلوں کو اب تک گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔ سندھ حکومت جامعہ کراچی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر وحید الرحمٰن کے قتل کی جی آئی ٹی اور اب تک ہونے والی تفتیش سے میڈیا کو آگاہ کرے اور ان کے ورثا ء کے سا تھ مالی امداد کے وعدوں پر بھی عمل درآمد کیا جائے۔ یہ بات کراچی پریس کلب میں جامعہ کراچی کے استاد اور سینئر صحافی سید وحید الرحمٰن ( یاسر رضوی ) کی پہلی برسی پر تعزیتی اجتماع کے دوران مقررین اور وہاں منظور کی گئی قراردادوں میں کہی گئی۔
ڈاکٹر وحیدالرحمٰن کراچی پریس کلب، اورکراچی یونین آف جرنلسٹس کے بھی فعال ممبران میں شامل تھے۔ اس موقع مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اب تک ڈاکٹر وحیدالرحمٰن کے ورثاء کی داد رسی نہیں کی جو قابل مذمت ہے ، پہلے مرحلے میں اساتذہ جامعہ کراچی کے شعبہ ابلاغ عامہ میں ہونے والے سیمسٹر امتحانات کا بائیکاٹ کریں گے جبکہ ٹیچر زسوسائٹی بھی مطالبات منظور نہ ہونے پر جلد احتجاج پر غور کرے گی ۔
اس موقع پر انجمن اساتذہ وفاقی اردو یونیورسٹی(عبدالحق کیمپس)، انجمن اساتذہ کراچی یونیورسٹی، کراچی یونین آف جرنلسٹس، کراچی یونین آف جرنلسٹس(دستوری)، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور کراچی پریس کلب نے مشترکہ طور پر منظور کی جانے والی قرارداد میں مطالبہ کیا ہے کہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے اس کیس کی تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچائیں۔ ڈاکٹر وحید الرحمٰن کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔
ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن( سینٹر ) کی سینٹرل کونسل کا اجلاس صدر پی ایم اےسینٹرل ڈاکٹر عزیز احمد لہڑی کی صدارت میں ایم پی اے ہوسٹل کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ پی ایم اےکراچی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے پی ایم ڈی سی کو ایک نااہل باڈی میں تبدیل کرنے کے عمل کا سخت نوٹس لیا گیا ۔
پی ایم اے نے اس ریگیولیٹری باڈی کو ہمیشہ ایک شفاف آزاد اور خودمختار ادارہ بنانے کے لئے جدوجہد کی۔ پی ایم اے نے ان تمام کرداروں کو موردِ الزام ٹھہرایا جنہوں نے پی ایم ڈی سی کو ایک متنازع ادارہ بنانے میں اپنا کردار ادا کیا اور اسکی تنظیم ِ نو کے عمل کو الجھا کے رکھ دیا ۔پی ایم اے نے مطالبہ کیا کہ پی ایم ڈی سی کو ایک مضبوط ریگیولیٹری باڈی بنانے کیلئے فوری طور پر اقدامات کئے جائیں۔ اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا کہ پی ایم اے اسلام آباد میں رواں ماہ ایک سیمینار منعقد کریگی جس میں تمام فریقین، پی ایم اے کی تمام برانچوں اور سول سوسائٹی کو مدعو کیا جائے گا۔
ایمزٹی وی (کراچی) کراچی کےعلاقےعزیزآباد کے شہدا قبرستان کے قریب قانون نافذ کرنے والے ادارے نےکارروائی کرتےہوئےقبرستان کے گورکن کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے عزیز آباد کے شہدا قبرستان کے قریب حساس اداروں نے کارروائی کرتےہوئے قبرستان کے گورکن کو حراست میں لے لیا ہے ۔گورکن کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ چندروزقبل بھی رینجرزنےقبرستان میں چھاپہ ماراتھاجہاں اسے رینجرز کے ہاتھ بھاری مقدار میں اسلحہ لگا تھا.
ایمز ٹی وی (آزا د کشمیر)یوم مئی کے موقع پربھمبر،کوٹلی سمیت آزادکشمیر بھر میں ضلعی دفاتر کے باہر لیڈی ہیلتھ ورکرز کا 6ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر شدید احتجاج ،بھمبر میں ڈی ایچ او آفس سے سینکڑوں لیڈی ہیلتھ ورکرز نے ریلی نکالی ،جس نے مختلف بازاروں کا چکر لگایا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی، کوٹلی میں بھی مظاہرہ ڈی ایچ او آفس سے شروع ہو ا اور پورے شہر کا چکر لگانے کے بعدواپس ڈی ایچ او آفس میں اختتام پذیرہوا،لیڈی ہیلتھ ورکرزاپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کر رہی تھیں، مقررین نے کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کوچھ ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی،مطالبات پورے نہ کئے گئے تو تمام لیڈی ہیلتھ ورکرز پولیو ڈے اور مدر اینڈ چائلڈ ویک کا بائیکاٹ کریں گی ، حکومت اپنے اعلانات پر فوری عمل درآمد کرائے اور قوم کی بیٹیوں کو سڑکوں پر دھکے کھانے پر مجبور نہ کرے ، پورے آزاد کشمیر کی 3368 لیڈی ہیلتھ ورکرز تا حال تنخواہوں اور مراعات سے محروم ہیں ۔
ایمز ٹی وی (کھیل) بھارت میں میچ فکسرز کیلیے عبرتناک سزائیں تجویز ہوگئیں، پارلیمنٹ میں پیش بل منظور ہونے پرکرپٹ کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی اور انھیں 10 برس کیلیے جیل میں ڈال دیا جائے گا جب کہ عمر اور جنس کے بارے میں جھوٹ بولنے والوں کو 6 ماہ جیل کی ہوا کھانا پڑے گی۔ تفصیلات کے مطابق بی سی سی آئی کے سیکریٹری اور ممبر پارلیمنٹ انوراگ ٹھاکر نے چند روز قبل لوک سبھا میں پرائیویٹ ممبر بلز پیش کیے تھے جس میں اسپورٹس ایتھک کمیشن کے قیام کی تجویز پیش کی گئی تھی۔ انوراگ ٹھاکر نے ان بلز کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اسپورٹس شائقین کا کھیلوں پر اعتماد برقرار رکھنے کیلیے احتساب کا نظام ضروری ہے۔ اس وقت ملک میں ایسا کوئی بھی قانون موجود نہیں جس سے میچ فکسنگ کی روک تھام کی جاسکے۔ اس لیے یہ بلز متعارف کرائے گئے ہیں، اس وقت اگر کوئی پلیئر فکسنگ میں پکڑا بھی جائے تو اس کے خلاف بھارتی پینل کوڈ کے تحت بددیانتی اور دھوکا دہی کا مقدمہ بنتا ہے یا زیادہ سے زیادہ ان پر کرپشن ایکٹ لاگو ہوتا ہے جس سے یہ باآسانی چھوٹ جاتے ہیں، اس لیے نئے بلز میں خاص طور پر میچ فکسرز پر تاحیات پابندی عائد کرنے کے ساتھ انھیں دس برس کیلیے جیل میں ڈالنے کی بھی سزا تجویز کی گئی ہے۔ اگر یہ بل پاس ہوگیا تو اس سے نہ صرف میچ فکسرز بلکہ عمر اور جنس کے حوالے سے جھوٹ بولنے والے کھلاڑیوں کو 6 ماہ کیلیے جیل کی ہوا کھانے کے ساتھ ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا جاسکے گا۔ انوراگ ٹھاکر نے نیشنل اسپورٹس ایتھک کمیشن کے بارے میں بتایا کہ اس میں ججز اور معروف اسپورٹس شخصیات شامل ہوں گی، یہ کمیشن فکسنگ، ڈوپنگ، خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے اور کھیلوں سے متعلق دوسرے تنازعات کے بارے میں ٹرائل کرے گا، اس سلسلے میں اسپورٹس ایسوسی ایشنز کی معاونت سے قواعد و ضوابط بھی مرتب کیے جائیں گے، اسی کے تحت پلیئرز، کوچز یا اسپورٹس فیڈریشنز کے آفیشلز کے خلاف بھی کارروائی ممکن ہوگی۔
ایمزٹی وی(تعلیم) سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے تحت تین روزہ سندھ حینان یونیورسٹیز فورم کا آغاز ہوگیا۔افتتاحی سیشن کی صدارت چیئرمین سینٹ رضاربانی نے کی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جامعات کی خودمختاری میں مداخلت بند کرنا ہوگی اور تعلیمی اداروں کو پابندیوں سے آزاد کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کی جامعات کے درمیان معاہدے سے تعلیم اورثقافت کو فروخ ملے گا۔ پاکستان میں تعلیم اداروں کی پابندیوں سے آزادی ناگزیر ہے۔ یونیورسٹیز فورم میں سندھ اور چین کے صوبے حینان کی یونیورسٹیز کے وفود نے شرکت کررہے ہیں جہاں دونوں ممالک کے درمیان مختلف تعلیمی معاہدوں کو حتمی شکل دی جائےگی جبکہ تقریب میں گورنر سندھ اور صوبائی وزیر تعلیم کی جانب سے شرکت نہ کرنے پر ناراضگی کا اظہار بھی کیا۔
ایمز ٹی وی (اسپیشل رپورٹ) ایک تازہ مطالعاتی جائزے کے مطابق انگریزی بولنے والی دنیا کی اعلیٰ یونیورسٹیوں کے فارغ التحصیل گریجویٹ طلبہ کے مقابلے میں انگلش یونیورسٹیوں کے گریجویٹس ہاتھوں میں ناصرف ڈگری بلکہ سر پر قرضےکا ایک بڑا پہاڑ لے کر باہر نکلتے ہیں۔ سٹن ٹرسٹ کی طرف سے شائع ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق انگلینڈ کی جامعات سے فارغ التحصیل گریجویٹ طلبہ امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی یونیورسٹیوں کے گریجویٹ ساتھیوں کے مقابلے زیادہ بڑے مقروض ہیں۔
اس رپورٹ کو 'قرض کی ڈگری' کا نام دیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ انگریزی بولنے والی دنیا کے کسی بھی ملک کے گریجویٹ طلبہ پر اوسط قرضہ تقریباً 15,000ہزار پاؤنڈ سے 29,000 ہزار پاونڈ کے درمیان ہے۔اس کے برعکس رپورٹ سے پتا چلتا ہے کہ برطانوی طالب علم جنھوں نے پچھلے سال حکومت کی سالانہ فیس 9,000 پاؤنڈ کے تحت انگلش یونیورسٹیوں سے ڈگری حاصل کی ہے، ان پر اوسط قرضہ 44,000 ہزار ہاؤنڈ واجب الادا ہے۔
ایجوکیشن چیریٹی کا کہنا ہے کہ انگلینڈ میں تین سالہ ڈگری کورس کے مقابلے میں امریکی یونیورسٹیوں کے گریجویٹس 23,000 ہزار پاؤنڈ کے تعلیمی قرضے کے ساتھ اپنا چار سالہ ڈگری کورس مکمل کرتے ہیں۔ برطانوی جامعات کے گریجویٹس کے مقابلے میں امریکہ کی سرکاری یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل ایک عام امریکی گریجویٹ کا اوسط قرضہ 29,000 ہزار ڈالر ہے۔ اسی طرح نجی جامعات کے گریجویٹس پر اوسط قرضہ 32,000 ہزار ڈالر واجب الادا ہے۔
پچھلے سال وہ گریجویٹ طلبہ جنھوں نے کینیڈین جامعات کو خیر باد کہا ہے وہ اوسط 15,000 ہزار کینیڈین ڈالر کے مقروض ہیں۔ علاوہ ازیں آسٹریلیا کی یونیورسٹیوں کے گریجویٹس کا اوسط قرضہ 39,700 ہزار آسٹریلین ڈالر ہے جبکہ نیوزی لینڈ سے پچھلے سال فارغ التحصیل ہونے والے گریجویٹس کے اوپر 50,000 ہزار نیوزی لینڈ ڈالر کا اوسط قرضہ ہے۔ برطانوی یونیورسٹیوں کے گریجویٹس میں انتہائی غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والے طالب علم جب ڈگری مکمل کرتے ہیں تو ان کے سر پر 50,000 ہزار سے بھی زیادہ کا قرض ہوتا ہے۔
رپورٹ میں نشاندھی کی گئی ہے کہ برطانیہ کے اندر اسکاٹ لینڈ کے طلبہ کے لیے ایک مختلف فیس کا نظام ہے جیسا کہ ویلز سے تعلق رکھنے والے طالب علموں کو انگلینڈ کی یونیورسٹی میں 9 ہزار پاؤنڈ سالانہ ٹیوشن فیس کے بجائے 4,000 ہزار پاؤنڈ کی ٹیوشن فیس کی پیشکش کی جاتی ہے۔ رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ گریجویٹ طلبہ کے درمیان قرض کی اوسط میں واضح فرق کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ آئیوی لیگ سمیت امریکہ کی بہت سی یونیورسٹیوں میں طلبہ کے لیے بڑے پیمانے پر وظائف دستیاب ہیں۔
سر پیٹر لیمپل جو سٹن ٹرسٹ کے چیرمین ہیں انھوں نے رپورٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قرض کی یہ سطح انگریزی بولنے والی دنیا کے مقابلے میں زیادہ بلند ہے جبکہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے مقابلے میں قرضے کی اوسط دوگنی ہے جہاں طلبہ انگلینڈ کی طرح تین سالہ کورس کے بجائے چار سالہ ڈگری پروگرام کا مطالعہ کرتے ہیں۔
ایمز ٹی وی (سائنس ) چین نے ساونڈنگ راکٹ (کن پینگ ون بی) خلا میں بھیج دیا۔ تفصیلات کے مطابق چین کے نیشنل سپیس سائنس سنٹر نے جنوبی صوبے ہینن کے شہر ڈانزو کے لانچنگ پیڈ سے جدیدترین راکٹ خلا میں کامیابی سے بھیج دیا ہے۔ راکٹ کے ہیڈ میں جدید کنٹرول سسٹم نصب ہے۔ چین نے دعویٰ کیا ہے کہ راکٹ کی رینج اب تک بھیجے گئے راکٹس سے سو کلومیٹر زیادہ ہے۔ راکٹ نئے تجرباتی آلات سے لیس ہے۔ چین نے ساﺅنڈنگ راکٹ نہایت کم لاگت سے تیار کیا ہے۔ اسے سائنسی آلات کی ترسیل کے مقاصد کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ چین نے اس سے قبل کن پینگ ون راکٹ 2013ءمیں خلا میں بھیجا تھا
ایمزٹی وی (کھیل) آسٹریلیا کے سابق کپتان ای این چیپل نے طویل طرز کی کرکٹ کو بچانے کا سادہ فارمولا پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیسٹ کو بچانا ہے تو فرسٹ کلاس کا قرض چکانا ہوگا، اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ بہترین کھلاڑی صرف ٹوئنٹی 20 تک محدود ہوکر نہ رہ جائیں۔ تفصیلات کے مطابق ای این چیپل کہتے ہیں کہ ٹوئنٹی 20 کرکٹ کی حد سے زیادہ مقبولیت کی وجہ سے ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ کو شدید خطرات لاحق ہیں 5 روزہ طرز کی صورتحال زیادہ خراب ہے، اسی لیے حال ہی میں نائٹ ٹیسٹ کرکٹ پر زیادہ بات کی جارہی ہے، کرکٹ آسٹریلیا نے اس سلسلے میں پہلا قدم اٹھاتے ہوئے اپنے کھلاڑیوں کے معاوضوں میں اضافہ کیا ہے تاکہ انٹرنیشنل کرکٹ بدستور کھلاڑیوں کی پہلی ترجیح رہے، طویل طرز کی کرکٹ کی مقبولیت میں کمی کی بڑی وجہ یکطرفہ مقابلے ہیں، ایسے ممالک جن کو پانچ روزہ میچز میں جدوجہد کا سامنا ہے، انھیں اپنی فرسٹ کلاس کرکٹ پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے، ہمارے سامنے ویسٹ انڈیز کی مثال موجود ہے۔ جس کے پاس باصلاحیت پلیئرز تو موجود ہیں مگر وہ ٹیسٹ فارمیٹ کی ضروریات پر پورا نہیں اترتے، فرسٹ کلاس میچز ہی کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارتے ہیں، جن ممالک میں فرسٹ کلاس اسٹرکچر بہتر ہے وہاں کی ٹیمیں ٹیسٹ کرکٹ میں بھی بہتر ہیں، ویسٹ انڈیز کے سابق اسٹار گیری سوبرز نے سائوتھ آسٹریلیا کی جانب سے شیفلڈ شیلڈ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے بعد کہا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ سے باہر انھیں پہلی بار سخت مقابلوں کا تجربہ ہوا ہے، آسٹریلیا کے کرکٹرز اکثر کہتے ہیں کہ انھیں ٹیسٹ کرکٹ سے زیادہ شیفلڈ شیلڈ میچز مشکل دکھائی دیتے ہیں، جن ٹیموں کو ٹیسٹ فارمیٹ میں دشواری کا سامنا ہے انھیں فرسٹ کلاس کرکٹ پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے اور اس بات کو بھی یقینی بنانا ہوگا کہ ان کے بہترین پلیئرز صرف ٹوئنٹی 20 تک ہی محدود ہوکر نہ رہ جائیں۔
ایمز ٹی وی (آزاد کشمیر)مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے صدر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ کروڑوں روپے لگا کر کشمیر کونسل کے ٹکٹ خریدے جارہے ہیں ایسے لوگ عوام کی کیا خدمت کرینگے وزیراعظم میاں نواز شریف نے وعدہ کیا ہے کہ مظفرآباد کے عوام کی خوشحالی کیلئے تعمیر وترقی کے بڑے منصوبے شروع کریں گے اربوں روپے کے منصوبوں کی تعمیر سے مظفرآباد میں خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا عوام مسلم لیگ کے نامزد امیدواروں کو ووٹ ڈالیں انکے مسائل کے حل کی ذمہ داری میں لیتا ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے دارالحکومت کے علاقہ رنجاٹہ محلہ چک میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا بعدازاں بھمبر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ بھمبر کی تین سیٹیں ہیں ن لیگ کو یہ تینوں نشستیں چاہئیں ایک سیاستدان ناچ ڈانس کے ذریعے ووٹ مانگتا ہے لیکن کرپٹ ٹولے کو شکست دیں گے ، میرے اور طارق فاروق کے درمیان کو ئی اختلاف نہیں۔