Monday, 18 November 2024

ایمزٹی وی(لاہور) پاکستان تحریک انصاف نے لاہور کے مال روڈ پر پنڈال سجانا شروع کردیا ہے۔ جلسے کی تیاری کے لئے ابتدائی انتظامات جاری ہیں جبکہ چیئرنگ کراس پر لگے بینرز عوام کو جلسے میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں۔

مال روڈ چیئرنگ کراس پر جلسے کے لیے تحریک انصاف کے کارکن بھرپورتیاریوں میں مصروف ہیں۔ جلسے کا اسٹیج پنجاب اسمبلی کے بالکل سامنے سجایا جائے گا۔

سڑک کے ایک جانب خواتین کا انکوڑر ہوگا جبکہ دوسری جانب کارکنوں کے لئے کرسیاں لگائی جائیں گی۔چیئرنگ کراس پر کپتان کی تصاویر والے بینرز بھی آویزاں کردیے گئے ہیں جلی کی بلا تعطل فراہمی کے لئے جنریٹرز بھی موجود ہیں جبکہ سڑک کے اطراف میں پول بھی نصب کئے گئے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ نے مال روڈ پر جلسے کی اجازت تو نہیں دی تاہم تحریک انصاف کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

ایمزٹی وی(اسپورٹس) پاکستان سپر لیگ میں شمولیت سے قبل ہی چھٹی ٹیم کی چھٹی کیلیے صدائیں بلند ہونے لگیں، صرف پشاور زلمی تجویز کے حق میں ہے، دیگر چاروں فرنچائزز کو تحفظات ہیں تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا اولین ایڈیشن رواں سال فروری میں یو اے ای کے میدانوں پر ہوا،اس میں 5 فرنچائزز اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز،پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز شریک ہوئیں۔ دوسرے ایڈیشن کی تیاری ابھی سے شروع کر دی گئی ہے، گذشتہ ایونٹ کے انعقاد کا فیصلہ تاخیر سے ہونے کی وجہ سے اسٹیڈیمز کی دستیابی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا ٹورنامنٹ کیلیے پی سی بی حکام امارات کا دورہ کرکے ابھی سے گراؤنڈز کی بکنگ پر پیش رفت شروع کر چکے ہیں، پی ایس ایل گورننگ کونسل کے چیئرمین نجم سیٹھی نے نئے ایڈیشن میں چھٹی فرنچائز کشمیر کے نام سے شامل کرنے کا عندیہ دیا تھا تاہم اس پلان کی مخالفت میں آوازیں اٹھنے لگی ہیں، مالکان کا کہنا ہے کہ سابقہ منصوبہ بندی کے تحت ٹیموں کی تعداد میں اضافہ 2018 کے ایونٹ میں کیا جانا چاہیے، پانچوں فرنچائزز کیساتھ طے پانے والے معاہدوں میں یہ بات واضح کی گئی تھی کہ مسلسل 2 ایونٹس کی کامیابی کے بعد ہی کسی نئی ٹیم کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا جائیگا ذرائع کے مطابق مالکان کی توقعات ہیں کہ پی سی بی اپنے وعدے کی پاسداری کریگا، ابھی تک صرف پشاور زلمی نے ہی چھٹی ٹیم کو شامل کرنے کی تجویز کو سراہا جبکہ دیگر چاروں نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے، ذرائع نے کہاکہ فرنچائزز کے خیال میں ایک اور ٹیم کے اضافے کا نتیجہ مجموعی آمدنی کے حصے میں مزید کٹوتی ہو گی،اس معاملے پر 3 مئی کو ہونیوالے پی سی بی گورننگ بورڈ کے اجلاس میں غور ہو گا، مئی کے پہلے ہفتے میں پی ایس ایل گورننگ کونسل کے عہدیداروں اور فرنچائز مالکان کی میٹنگ میں حتمی فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔

ایمزٹی وی (خیبرپختونخواہ)صوبائی حکومت نے گریڈ 17سے گریڈ19تک کے 22سرکاری افسران کے تبادلوں اورتقرریوں کے احکامات جاری کردیئے۔

تفصیلات کےمطابق اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا نے گریڈ 17 سے گریڈ 19 تک 22 افسران کی تقرریوں اور تبادلوں کے دو الگ الگ اعلامیے جاری کئے۔ تبدیل ہونے والوں میں ڈپٹی سیکرٹری ای اینڈ ایس ای ڈیپارٹمنٹ شاہد سہیل بھی شامل ہیں ایڈیشنل سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ قیصر عالم کو سپیشل سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی اضافی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے ۔ اے اے سی دیر بالا مسعود جان کی خدمات پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کر دی گئی گریڈ 18 کے آفیسر محمد نادررانا کی بحیثیت ڈائریکٹر ( ای ایس آر یو ) ای اینڈ ایس ای ڈیپارٹمنٹ تقرری کی گئی ہے اسسٹنٹ چیف پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ فہید اللہ کواے اے سی دیر بالا تعینات کر دیا گیا تبدیل ہونے والوں میں گریڈ 17 کے کئی افسران بھی شامل ہیں۔

ایمزٹی وی( سندھ )جسٹس آف پاکستان انورظہیرجمالی ایک ہفتے کے ترکی کے دورے کے بعد کراچی پہنچ گئے جہاں وہ ایک دن قیام کے بعد اسلام آباد کے لئے روانہ ہوں گے۔ چیف جسٹس آف پاکستان کی کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالتوں کی کارکردگی کے حوالے سے اجلاس میں شرکت بھی متوقع ہے۔

واضح رہے کہ ایک ہفتے قبل وزیراعظم نواز شریف نے اپوزیشن کے مطالبے پر پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کو خط لکھا تھا تاہم وہ اگلے ہی روزرکھا ہے۔ سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ موجودہ ملکی حالات میں چیف جسٹس آف پاکستان بہت اہم شخصیت ہیں، وہ کمیشن کی تشکیل اور اس کی سربراہی کے لئے جو بھی فیصلہ کرتے ہیں اس کا موجودہ حالات پر گہرا اثر پڑے گا۔

ایمزٹی وی(سندھ) رحیم یار خان کے علاقے خان ویلا کی بستی ظفر آباد میں شادی کی تقریب میں زہریلے چاول کھانے سے خواتین اور بچوں سمیت 40 افراد کی حالت غیر ہوگئی جنہیں فوری طورپرشیخ زید اسپتال منتقل کیا گیا۔ شیخ زید کے طبی عملے کے مطابق 10 افراد کی حالت تشویشناک ہے تاہم انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل لیہ میں بھی بچے کی پیدائش کی خوشی میں زہریلی مٹھائی کھانے سے ایک ہی خاندان کے 8 بھائیوں سمیت 30 افراد جاں بحق اور درجنوں کی حالت خراب ہو گئی تھی۔

ایمزٹی وی( لاہور )وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت گورنر ہاؤس لاہور میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں گورنر پنجاب رفیق رجوانہ، وزیراعلیٰ شہباز شریف اور وفاقی و صوبائی وزراء نے شرکت کی، اجلاس میں پنجاب میں عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور ترقیاتی پراجیکٹس کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے حقیقی معنوں میں اقتدار مقامی سطح پر منتقل کرنے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کا اگلا مرحلہ مئی میں مکمل ہو جائے گا اور تعلیم، صحت اور پینے کا صاف پانی عوام کو پہنچائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقی کے لئے میگا پراجیکٹس ضروری ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولیات کی فراہمی بھی ضروری ہے، عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی پر بھرپور توجہ دیں گے اور مسائل حل کئے جائیں گے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ عوامی مسائل ان کے حلقوں میں ہی حل کئے جائیں اور منتخب نمائندے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی پر بھرپور توجہ دیں۔ انھوں نے کہا کہ بجلی، گیس اور انفرا انسٹرکچر کے پروجیکٹس 2018 تک مکمل ہو جائیں گے۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مارکی ٹونر کا ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان ان دہشت گردوں سے لڑ رہا ہے جو تمام پاکستانیوں کےلئے خطرہ ہیں، ایف سولہ طیاروں نے دہشت گردی کے خلاف آپریشنز میں حصہ لیا اور امریکا کی فوجی امداد پاکستان اور خطے کی سلامتی اور استحکام کے لئے مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایف سولہ طیارے پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم ہتھیار ثابت ہو سکتے ہیں تاہم کچھ اراکین کانگریس نے فنڈنگ کے معاملے پر اعتراض اٹھایا جس کی وجہ سے اسلام آباد حکومت کی فوجی امداد التواء کا شکار ہو گئی۔ پاکستان اپنے ہمسائیوں سے بھی وسیع ڈائیلاگ کی طرف بڑھ رہا ہے یاد رہے کہ بھارت کے منفی پروپیگنڈے کی وجہ سے امریکی سینیٹ نے پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی خریداری کے 70 کروڑ ڈالر خود ادا کرنے کا بل منظور کیا ہے جس کے بعد پاکستان کو امریکا سے ملنے والے 8 ایف سولہ طیاروں کی فروخت کا معاہدہ ایک بار پھر کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔ دوسری جانب امریکا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کی مد میں پاکستان کو ملنے والی فوجی امداد کی قسط بھی روک لی ہے پاکستان اور امریکا کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے مطابق ایف سولہ طیاروں کی 70 کروڑ ڈالر کی اس ڈیل میں 43 کروڑ ڈالر امریکا جب کہ 27 کروڑ ڈالر پاکستان کو ادا کرنا تھے لیکن اب اگر پاکستان یہ طیارے لینا چاہتا ہے تو تمام رقم اسے خود ادا کرنا ہو گی سینٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی کے سامنے امریکی نمائندہ خصوصی برائے پاکستان و افغانستان رچرڈ اولسن نے اوباما انتظامیہ کے فیصلے کا بھرپور دفاع کرتے ہوئے ایف سولہ طیاروں کی پاکستان کو فروخت کو نہایت ضروری قرار دیا لیکن امریکی سینیٹ کمیٹی کے چئیرمین بضد رہے کہ یہ طیارے بھارت کے خلاف استعمال ہوسکتے ہیں لہذا امریکا پاکستان کی مدد نہیں کر سکتا جس کے بعد امریکی انتظامیہ کو فیصلہ واپس لینا پڑا۔

ایمزٹی وی (تعلیم)جامعہ کراچہ نے بی کام سال اول (ریگولر)کے نتائج کا اعلان کردیا۔ جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق بی کام سال اول (ریگولر) سالانہ امتحانات برائے 2015 ء میں کل 11685 طلباوطالبات شریک ہوئے ،2164 طلبہ کو کامیاب قراردیا گیا جبکہ 9521 طلبہ ناکام قرارپائے ۔کامیاب طلبہ کا تناسب 18.52فیصد رہا۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع کپواڑہ کے علاقے لولاب میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔
قابض فوجیوں نے نوجوان کو لولاب میں کانٹھ پورہ کے مقام پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا، علاقے میں گزشتہ شام جیسے ہی فوجی کارروائی شروع ہوئی تو لوگوں نے زبردست مظاہرے کیے اور بھارتی مظالم کیخلاف زبردست نعرے بازی کی، جس کی وجہ سے انتظامیہ آپریشن ختم کرنے پر مجبور ہو گئی، نوجوان کی گولیوں سے چھلنی اور خون میں لت پت لاش اگلی صبح آپریشن کے مقام سے چند میٹردور برآمد ہوئی، جیسے ہی نوجوان کے قتل کی خبر پھیلی تولوگ سڑکوں پر نکل آئے اور مظاہرے شروع کر دیے، قابض انتظامیہ نے بڑی تعداد میں سیکیورٹی اہلکار تعینات کر دیے کٹھ پتلی انتظامیہ نے سید علی گیلانی سمیت تمام حریت رہنماؤں کو جمعے کے روز بھی گھروں اور تھانوں میں نظر بند کیے رکھا جس کا مقصد مظاہروں کو روکنا تھا، بھارتی پولیس نے سری نگر کے علاقے حیدر پورہ میں تحریک حریت جموںوکشمیر کے دفتر کا بھی محاصرہ کیا اور کسی کو بھی باہر آنے کی اجازت نہیں دی دریں اثنا سری نگر کے سید آباد، سوئیہ ٹینگ، لسجن، پادشاہی باغ، کے پی باغ، مہجور نگراور دیگر علاقوں میں ہزاروں لوگوں نے بھارت مخالف مظاہرے کیے۔ بھارتی پولیس نے مظاہرین کیخلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جنیوا میں اقوام متحدہ کے امن فاؤنڈیشن کمیشن نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلیے بھارت اور پاکستان کے درمیان کسی بھی مذاکراتی عمل میں سیاسی اہمیت اور مقامی حالات کا احترام انتہائی ضروری ہے۔ اقوام متحدہ میں کینیا کے مستقل نمائندے مچاریا کماؤ نے کشمیر کے مسئلہ پر کمیشن کے سہ رخی اپروچ کا خاکہ پیش کرتے ہوئے ’’سیاسی اہمیت‘‘ کا حوالہ دیا اورکہا کہ ہمیں ان مقامی حالات کا احترام کرنا ہو گا جو مذاکرات پر اثر انداز ہوتے ہیں، انھوں نے تنازع کشمیر سے نمٹنے میں ادا کیے جانے والے کمیشن کے ممکنہ کردار کو محدود کرتے ہوئے اس حوالے سے کمیشن کی کسی بھی براہ راست مداخلت کو خارج از امکان قرار دے دیا۔

 

  • ایمزٹی وی(تعلیم) محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کے مارکیٹنگ مینجمنٹ کے طلبہ کی جانب سے گزشتہ روز یونیورسٹی کیمپس میں ایک گرینڈ مارکیٹنگ میلہ کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کی آٹھ مشہور برانڈپراڈکٹس تیار کرنے والی کمپنیوں کے اسٹالز لگائے گئے ۔ میلے میں طلبہ کے کھیل اور تفریح کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں حصہ لینے والوں کو انعامات بھی دئیے گئے ۔واضح رہے کہ ایم اے جناح یونیورسٹی میں منعقد ہونے والا یہ چوتھا مارکیٹنگ میلہ تھا۔یونیورسٹی میں اس قسم کے میلوں کا انعقاد کا مقصد مارکیٹنگ کے مضمون کے طلبہ کو اس بات کا تجربہ کرانا تھا کہ جب وہ اپنی تعلیم مکمل کرکے عملی زندگی میں قدم رکھیں اور کسی مشہور برانڈ تیار کرنے والے ادارہ میں ملازمت اختیار کریں تو انہیں اس بات کا احساس ہو کہ اس کی بہتر مارکیٹنگ کے لئے کس طرح کام کیا جاتا ہے اور وہ خود اپنا موثر کردار ادا کرنے کے لئے کیا کچھ کرسکتے ہیں.