ایمزٹی وی(کراچی):سابق صدراورآل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف کو ایک مرتبہ پھر حالت بگڑنے پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
کراچی میں سابق صدرپرویزمشرف کی ایک پھرحالت بگڑ گئی، پی این ایس شفا کے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے پرویزمشرف کا گھرپرمعائنہ کیا، جس کے بعد انہیں فوری اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اسپتال میں ان کا علاج شروع کردیا گیا ہے جب کہ ڈاکٹروں کی ہدایت پران کے چند ٹیسٹ بھی کئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ چند روز قبل بھی پرویز مشرف کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی تھی جس کے بعد انھیں پی این ایس شفاء منتقل کیا گیا اور علاج و معالجے کے بعد انھیں گھر جانے کی اجازت دی گئی تھی۔
ایمزٹی وی(کراچی):ایک بار پھر ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے۔ کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ہل ٹاپ کے قریب لوٹ مار میں مصروف دو ملزموں کو شہریوں نے پکڑ لیا پھر کیا تھا شہری جمع ہوتے گئے اور ڈاکوؤں کی چھترول کرتے رہے۔ پھر پولیس کو واقعے کی اطلاع ہوئی تو وہ بھی کارروائی ڈالنے پہنچ گئی اور ملزموں کو بڑی مشکل سے بچا کر تھانے لے گئی
ایمزٹی وی (اسپورٹس) پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی ٹرافی اپنے نام کرلی۔تفصیلات کے مطابق دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 175 رنز کا ہدف دیا جو اسلام آباد نے 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا اندرے رسل کو میچ میں 3 وکٹیں حاصل کرنے پر بیسٹ بولر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا جب کہ مین آف دی میچ کا ایوارڈ ڈیون اسمتھ کو 73 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر دیا گیا دوسری جانب لاہور قلندرز کے عمر اکمل نے پی ایس ایل میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کے بنیاد پر انہیں 3 ایوارڈز سے نوازا گیا، عمر اکمل کو لیڈنگ رنز اسکورر کا ایوارڈ اور بہترین بیٹسمین کے ساتھ بہترین فیلڈنگ کا ایوارڈ بھی دیا گیا جب کہ بہترین بولر کا ایوارڈ اسلام آباد کے اندرے رسل کے نام رہا انہوں نے ایونٹ میں 16 وکٹیں حاصل کیں، رسل کو بہترین کیچ کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ کراچی کنگز کے روی بوپارا کو ایونٹ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔
ایمز ٹی وی(کراچی):محمودآباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم مارا گیا ۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کر کے 13 ملزمان کو حراست میں لے لیا ۔سپر ہائی وے پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا ۔
ذرائع کے مطابق لیاری کے علاقے علی محمد محلہ میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا ۔ چھاپے کے دوران گینگ وار کے مطلوب ملزم گلاب عرف گلابو کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے گذشتہ ماہ بغدادی میں مسلم لیگ ن کے رہنما میر اشفاق کے بھائی میر اشتیاق کو قتل کیا تھا۔
محمودآباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں لیاری گینگ وار کا کارندہ علی بٹ مارا گیا۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ علی بٹ پولیس کو اغوا برائے تاوان ، پولیس اور رینجرز پر حملوں میں مطلوب تھا ۔
سپر ہائی وے پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا ۔ فائرنگ کے واقعے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا تاہم 2 فرار ہو گئے ۔
اس سے قبل فیروز آباد میں پولیس نے کارروائی کرکے شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ عزیز آباد میں کالے جادو کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والے ملزم کو پولیس نے اس وقت دھرلیا جب وہ بینک سے رقم لے نکلنے والے ایک شخص کو جھانسا دینے کی کوشش کررہا تھا ۔
دوسری جانب لیاقت آباد سپر مارکیٹ میں پولیس نے اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے والے افراد کو لوٹنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ جوہر موڑ کے قریب شہریوں نے مبینہ طور پر لوٹ مار میں ملوث دو ملزمان کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔
ایمزٹی وی(ٹیکنالوجی)دنیا میں انٹر نیٹ صارفین کی تعداد 2015 کے آخر میں 3.2 ارب تک جا پہنچی، تاہم اب بھی 4.1 ارب لوگ انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم ہیں فیس بک کی ایک اسپانسر شدہ تحقیقاتی رپورٹ State of Connectivity میں بتایا گیا کہ گزشتہ سال بڑھتی ہوئی عالمی آمدنی اور سستے ڈیٹا پیکجز کی وجہ سے انٹرنیٹ کے 20 کروڑ نئے صارف سامنے آئے رپورٹ کے مطابق، دنیا کی باقی آبادی تک انٹرنیٹ اور اس کے معاشی فوائد پہنچانے کی لیے مدد درکار ہے شہری علاقے انٹرنیٹ سے جڑے جبکہ دیہی کٹے ہوئے ہیں۔آپ کے پاس جتنا کم پیسہ ہو گا اتنا ہی آپ کے آن لائن آنے کے امکانات کم ہوں گے رپورٹ میں کہا گیا کہ انٹرنیٹ تک رسائی بڑھانا ایک بڑا چیلنج ہے،جس کے لیے اسٹیک ہولڈز کا تعاون، سرمایہ کاری اور جدت طرازی ضروری ہے اگر موجودہ صورتحال میں بہتری نہ آئی تو 2020 تک تین ارب سے ذاَئد لوگ انٹرنیٹ سے محروم ہی رہیں گے۔
ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل)امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے فلسطین کے مقبوضہ عرب علاقوں میں اسرائیل کی جانب سے تعمیر کی جانے والی یہودی بستیوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے صہیونی توسیع پسندی کی ایک بار پھر سخت مخالف کر دی، امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس پر زور دیا ہے کہ وہ مغربی کنارے اور یروشلم میں فلسطینیوں اور اسرائیلی شہریوں کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی میں کمی کیلیے کردار ادا کریں امریکی محکمہ خارجہ کے ایک ترجمان کے مطابق جان کیری نے دورہ اردن کے دوران فلسطینی صدر سے ملاقات کی، ترجمان جان کربی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران امریکی وزیر خارجہ نے اپنے اس موقف کو دہرایا کہ خطے میں قیام امن کیلیے اشتعال انگیز اور تشدد پر ابھارنے والے بیانات سے گریز ضروری ہے، دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں یروشلم میں واقع مسلمانوں اور یہودیوں کیلیے یکساں مقدس مقامات سے متعلق فلسطینیوں کے خدشات اور وہاں جاری کشیدگی پر بھی تبادلہ خیال کیا، جان کیری نے کہا کہ فلسطین میں یہودی بستیوں کے حوالے سے ان کے ملک کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، امریکا اسرائیل کی طرف سے قائم کی جانے والی کالونیوں کو غیر قانونی سمجھتا ہے اس موقع پر صدر عباس نے مشرق وسطیٰ میں قیام امن کی خاطر عالمی امن کانفرنس بلانے کی فرانسیسی تجویز بھی جان کیری کے سامنے رکھی اور کہا کہ فلسطین سمیت عرب ممالک اس تجویز سے اتفاق کرتے ہیں، امریکی وزیر خارجہ نے صدر عباس کو یقین دلایا کہ ان کا ملک مسئلہ فلسطین کے 2 ریاستی حل اور اسرائیل کو 1967کی جنگ سے پہلے والی پوزیشن پر واپس لانے کے لیے سیاسی اور سفارتی کوشش جاری رکھے گا۔