Sunday, 17 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45

 ایمزٹی وی(بزنس) محکمہ شہری ہوابازی کے سیکریٹری عرفان الٰہی نے کہا ہے کہ حکومت نے پاکستان ایئر ویز کی تشکیل کیلئے 100 ارب روپے مختص کر دیے ہیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ نئی ایئرلائن کے آغاز کی تیاریاں اختتامی مراحل میں ہیں، اس فضائی کمپنی میں پی آئی اے کا کوئی عمل دخل نہیں ہو گا، یہ الگ ایئرلائن ہو گی، البتہ پی آئی اے ملازمین اس نئی ایئرلائن میں ملازمت کے لیے درخواستیں دینے کے اہل ہیں۔

ایمز ٹی وی (سائنس اینڈ ٹیکنالوجی) روبوٹ جدید ٹیکنالوجی کی ایک حیرت انگیز اورجدت کی اعلیٰ ترین مثال ہے اوراسی لیے سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ آنے والے وقتوں میں ہوسکتا ہے کہ انسان روبوٹ کا غلام ہو اسی روبوٹ کو ایک جدید شکل میں امریکی کمپنی سامنے لے آئی ہے جو ہر تکلیف اور رکاوٹ کا سامنے کرتے ہوئے اپنے ٹارگٹ کو حاصل کرسکتا ہے۔

جدید ٹیکنالوجی پرحکمرانی کرنے والے گوگل کی کمپنی بوسٹن ڈائنا میکس نے نئے اورجدید ترین روبوٹ کو تخلیق کرتے ہوئے اس کی ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں روبوٹ انسان کی طرح کام کرتا نظرآرہا ہے جب کہ وہ اپنے راستے میں آنے والی ہر مشکل کو اپنے سینسرز کی مدد سے جانچ کر آگے کی طرف بڑھتا ہے اور اپنا ٹارگٹ حاصل کرلیتا ہے۔

 

سائنس دانوں کو کہنا ہے کہ یہ نیا اٹلس روبوٹ ہر رکاوٹ کا سامنا کرتے ہوئے آگے بڑھتا جاتا ہے ج بکہ اس میں ایک بڑی خوبی یہ ہے کہ جب یہ گر جاتا ہے تو کچھ لمحے گرے رہنے کے بعد ایک بار پھر اٹھ کر کھڑا ہو جاتا ہے اور پھر اپنے ٹارگٹ کی جانب چلنا شروع کردیتا ہے، روبوٹ گرنے کے بعد دوبارہ کھڑا ہونے کے لیے اور اپنے توازن کو قائم رکھنے کے لیے جسم اور ٹانگوں میں لگے سینسرزکا استعمال کرتا ہے جب کہ مشکلات سے بچنے کے لیے ایل آئی ڈی آر اور اسٹیریو سینسرز کا استعمال کرتا ہے۔

اس روبوٹ کا قد 5 فٹ 9انچ  اور وزن 82 کلوگرام ہے جب کہ اسے بجلی سے چارج کیا جاتا ہے اور اس کے حرکت ہائیدرولک سسٹم کے تحت ہوتی ہے۔ روبوٹ کو عمارتوں کے اندر اور باہر استعمال کیا جا سکتا ہے جب کہ اسے فوجیوں کا بھاری سامان اٹھانے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

 

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) بھارتی وزیردفاع منوہرپاریکرنے کہاہے کہ بھارت سیاچن کوخالی نہیں کرے گا،ایسی صورت میں پاکستان یہاں قبضہ کرلے گا اورمزید جانیں جائیں گی۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق لوک سبھامیں وقفہ سوالات کے دوران وزیردفاع منوہر پریکرکا کہنا تھاکہ اگر ہم نے سیاچن کا مقام چھوڑا تو دشمن اس پر قبضہ کر لے گا اور جنگی نقطہ نظر سے اس اہم محاذ کو خالی کرنے کی صورت میں مزید جانیں جا سکتی ہیں،ہمیں معلوم ہے کہ ہمیں اسکی قیمت ادا کرنی پڑسکتی ہے ،یہ پوزیشن اسٹریٹجک نقطہ نظر سے بہت اہم ہے، ہم 1984 کے سیاچن تنازع کے تجربے سے واقف ہیں،سیاچن پراپنی پوزیشن برقرار رکھیں گے۔

 

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) شام میں گزشتہ 5 برسوں سے جاری خانہ جنگی میں پہلی بار جنگ بندی پر عمل درآمد شروع ہو گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام میں کارروائیاں نہ کرنے کے حوالے سے امریکا اور روس کے درمیان معاہدے کے بعد 5 سالہ خانہ جنگی میں پہلی مرتبہ جنگ بندی پر عمل درآمد شروع ہو گیا ہے تاہم جنگ بندی کا اطلاق النصرہ فرنٹ اور داعش کے لئے نہیں ہو گا۔ 

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بھی شام میں جنگ بندی کی حمایت کر دی ہے۔ شامی حکومت اور مخالف دھڑوں کے درمیان امن مذاکرات 7 مارچ کو دوبارہ شروع ہوں گے جب کہ سعودی عرب نے داعش کے خلاف کارروائی کے لئے لڑاکا طیارے ترکی بھیج دیئے ہیں۔واضح رہے کہ چند روز قبل ہی امریکا اور روس نے شام میں خانہ جنگی پر اتفاق کیا تھا جس کا پاکستان سمیت دنیا بھر کے ممالک نے خیر مقدم کیا تھا۔

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) پاکستانی ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری کی بدولت بہت جلد نام کمانے والی اداکارہ ماورہ حسین چھوٹی اسکرین پر کامیابیاں سمیٹتی رہی ہیں اور اب بالی ووڈ نگری میں قدم رکھنے کے بعد وہاں بھی انہوں نے اپنی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ایک کے بعد ایک بھارتی فلم سائن کرلی ہے۔ 

 

ماورہ نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز گزشتہ ماہ ریلیز ہونے والی فلم’’صنم تیری قسم‘‘ سے کیا جب کہ فلم باکس آفس پر کوئی خاطر خواہ کامیابی تو حاصل نہ کرسکی لیکن ماورہ کی اداکاری فلم نگری کے ہدایت کاروں کو بھا گئی جس کے بعد انہیں ایک اور فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔

 

اداکارہ ماورہ حسین کو ہدایت کارڈیوڈ دھون نے فلم’’جڑواں‘‘ کے سیکوئل میں کام کرنے کی پیشکش کی جسے انہوں نے قبول کرلیا اور اسی سلسلے میں وہ اگلے ہفتے بھارت روانہ ہوں گی جب کہ فلم میں ان کے مدمقابل نوجوان اداکار ورن دھون ہوں گے تاہم فلم کی مکمل کاسٹ کا اعلان جلد ہی متوقع ہے۔ واضح  رہے کہ ہدایت کار ڈیوڈ دھون کی 1997 میں ریلیز ہونے والی  فلم’’جڑواں‘‘ میں سلمان خان اور کرشمہ کپور نے مرکزی کردارادا کیا تھا۔

 

ایمز ٹی وی (ہیلتھ ڈیسک) کوئٹہ میں سال 2016ء کا پہلا پولیو کیس رواں ہفتے ہی سامنے آیا ہے۔ تاہم، اب اس کیس کے حوالے سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ اس کا وائرس کراچی کے علاقے گڈاپ سے کوئٹہ منتقل ہوا۔ صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے کو آر ڈی نیٹر ڈاکٹر سیف الرحمٰن کا کہناہے کہ ”کوئٹہ کے علاقے سمنگلی روڈ کے پولیو سے متاثرہ بچے میں پائے جانے والے پولیو وائرس کا تعلق کراچی کے علاقے گڈاپ سے ہے۔“ انہوں نے کہا کہ ماہرین کی تحقیق اور جنیاتی تسلسل سے یہ ثابت ہوا ہے کہ ڈھائی سالہ محمد اکرم میں موجود پولیو وائرس کوئٹہ میں پائے جانے والے وائرس سے مختلف ہے۔

ڈاکٹر سیف الرحمٰن کا کہنا تھا کہ قلعہ عبداللہ سے لئے گئے گندے پانی کے نمونوں میں پایا جانے والا پولیو وائرس اور محمد اکرم میں موجود وائرس دونوں مختلف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قلعہ عبداللہ کے گندے پانے میں پولیو وائرس افغانستان کے علاقے ہلمند سے منتقل ہوا ہے اور یہ ہلمند سے ہی قلعہ عبداللہ، چمن اور صوبے کے دیگر علاقوں میں منتقل ہوا۔ ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ چونکہ بلوچستان کراچی اور قندھار کے وسط میں واقع ہے اس لیے بلوچستان میں اس وائرس کا زیادہ پایا جانا ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وائرس کسی طرح کراچی کے علاقے گڈاپ سے لایا گیا تھا جو اس بچے، محمد اکرم میں منتقل ہوا۔

 

ایمزٹی وی(بزنس) ٹیکس اصلاحات کمیشن (ٹی آرسی) نے انڈر انوائسنگ روکنے کیلئے مختلف  اشیا کی کم ازکم درآمدی ویلیو مقرر اور ہر قسم کی فکس ٹیکس ریجیم ختم کرنے کی سفارش کردی ہے ٹیکس اصلاحات کمیشن (ٹی آرسی)نے اپنی جاری کردہ حتمی رپورٹ میں یہ بھی تجویز کیا ہے کہ ایف بی آر ٹیکس ایمنسٹی اسکیمیں متعارف نہ کرائے کیونکہ ان سے ٹیکس چوری کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے، ایف بی آر کی تمام فکس ٹیکس ریجیم ختم کی جائیں کیونکہ یہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس(ویٹ)کے قانون کی روح کے خلاف ہیں، معیشت کے تمام شعبوں کے لیے یکساں ٹیکس ریجیم متعارف کرائی جائے اور کسی کے ساتھ فرق نہ کیا جائے، کمرشل امپورٹرز کے لیے ویلیو ایڈیشن میکنزم بھی ختم کیا جائے رپورٹ میں کہاگیاکہ بجلی کے تمام کمرشل صارفین سے انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس لیا جائے اوران کے کنزیومر نمبرز کو این ٹی این اور سیلز ٹیکس رجسٹریشن نمبر قرار اور ان کے لیے ٹیکس گوشوارے جمع کرانا لازمی کیا جائے، گوشوارے فائل نہ کرنے پر کنکشن منقطع کر دیے جائیں۔ رپورٹ میں تجویز دی گئی کہ انڈر انوائسنگ روکنے کے لیے مختلف کٹیگریز کی اشیا کے لیے کم ازکم درآمدی ویلیومقرر کی جائے جو مخصوص مدت کے لیے ہو جس کے بعد اس پر نظر ثانی کی جائے مگر یہ صوابدیدی اختیارات کے بجائے شواہد پر مبنی ڈیٹا اور سائنٹیفک طریقے سے حاصل کردہ معلومات کی بنیاد پرہو۔

ایمزٹی وی (بزنس) بینک دولت پاکستان کے ڈپٹی گورنر سعید احمد کی سربراہی میں قائم اپیکس کمیٹی برائے اسٹوڈنٹ لون اسکیم کا اجلاس  ہوا جس میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے مستحق طلبہ کے لیے سود سے پاک 10کروڑ 92 لاکھ 20 ہزار روپے کی منظوری دی گئی جو تعلیمی سیشن 2013-14اور 2014-15 کے لیے سرکاری جامعات کے مختلف شعبوں میں انڈرگریجویشن، گریجویشن اور پی ایچ ڈی کی سطح کے 729 طلبہ کو دی جائے گی یاد رہے کہ اسٹوڈنٹ لون اسکیم کا اعلان مالی سال 2002کے وفاقی بجٹ میں کیا گیا تھا ۔ جس کا مقصد ناکافی وسائل رکھنے والے لائق طلبہ کو مالی امداد کی فراہمی تھی۔ یہ قرضے پہلی قسط کی ادائیگی کی تاریخ سے زیادہ سے زیادہ 10 سال کی مدت کے لیے دیے جاتے ہیں اور پہلے روزگار کی تاریخ کے 6ماہ بعد یا تعلیم مکمل ہونے کی تاریخ کے 1سال بعد ماہانہ اقساط میں قابل واپسی ہیں۔

ایمز ٹی وی (اسپیشل رپورٹ) پاکستان میں افغان پناہ گزینوں کے کیمپ میں لڑکیوں کو تعلیم دینے والی ایک غیر معمولی استانی عقیلہ آصفی کو 'دنیا کے بہترین ٹیچر کے انعام' کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ 49 سالہ افغانی استانی عقیلہ آصفی کی خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے وار کی فاؤنڈیشن کی جانب سے انھیں تعلیم کے سب سے بڑے اعزاز 'گلوبل ٹیچر پرائز 2016' کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

 

معروف برطانوی سائنس دان اسٹیفن ہاکنگ نے اس سال کے بہترین ٹیچر کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کیا ہے۔ اس فہرست میں دنیا کے پانچ براعظموں سے  10 قابل اساتذہ کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے ۔ نوبل طرز کے عالمی انعام کے لیے نامزد امیدواروں میں ہائی ٹیک لیبارٹری کے استاد سے لے کر پناہ گزین کیمپ کی ایک استانی عقیلہ آصفی کا نام بھی شامل ہے ۔ جنھوں نے انتہائی قدامت پسند افغانی کمیونٹی میں خواتین کی تعلیم کی طرف رویوں کو تبدیل کرنے میں بنیادی کردار ادا کیا ہے ۔

گلوبل ٹیچر پرائز ایک ملین ڈالر کا انعام ہے۔جو ہر سال ایسے قابل استاد کو دیا جاتا ہے جنھوں نے اپنی غیر معمولی خدمات کے ساتھ ٹیچنگ کے پیشے میں نمایاں حصہ ڈالا ہے ۔ گلوبل ٹیچر پرائز کے مطابق عقیلہ پاکستان میں میانوالی کے ایک پسماندہ علاقے کوٹ چاندنہ میں پناہ گزینوں کے کیمپ کی ایک استاد ہیں ،جہاں تقریبا ایک ہزار سے زائد لڑکیاں زیر تعلیم ہیں ۔عقیلہ آصفی نے افغانستان میں ایک استاد کی تربیت حاصل کی تھی لیکن، خانہ جنگی کےزمانے میں ان کے خاندان کو مجبورا افغانستان سے پاکستان ہجرت کرنی پڑی ۔

 

دو عشرے قبل جب وہ ہجرت کر کے صوبہ پنجاب کے ضلع میانوالی میں منتقل ہوئی تو وہاں مقامی آبادی کے لیے اسکول کی سہولت نہیں تھی ۔خاص طور پر رویات پسند افغانی گھرانوں میں لڑکیوں کی تعلیم کا تصور موجود نہیں تھا ۔ عقیلہ نے ایک  ادھار کے خیمے میں لڑکیوں کے لیے تدریس کا آغازکیا اور قدامت پسندانہ رویوں پر قابو پانے کے لیے سخت محنت کی ۔انھوں نے شروع شروع میں 20 خاندانوں کو لڑکیوں کی تعلیم کے لیے آمادہ کیا۔

 ابتدائی دنوں میں انھوں نے اپنی توجہ غیر متنازعہ موضوعات مثلا ذاتی حفظان صحت ،گھر کے انتظام کی مہارت اور مذہبی تعلیم پر رکھی اور اپنی کمیونٹی کا اعتماد حاصل کیا۔ جس کے بعد انھوں نے اسکول میں داری زبان ،ریاضی ،جغرافیہ اور تاریخ کے مضامین متعارف کرائے ۔ عقیلہ کہتی ہیں کہ اسوقت اسکول کے وسائل اتنے نہیں تھے کہ کلاس کے لیے تختہ سیاہ خریدا جاسکے لہذا وہ کپٹرے کے ٹکٹروں پر ہاتھ کی سلائی سے مضامین لکھا کرتی تھیں ۔جسے اسباق پڑھانے کے لیے خیمے کی دیواروں پر لٹکایا جاتا تھا ۔

انھوں نے جب پہلی بار اسکول شروع کیا تو طلبہ دھول کے فرش کو سلیٹ کے طور پر استعمال کرتے تھے ۔ تاہم آج ان کے اسکول کی عمارت ہے اور اسکول کے طلبہ کے پاس اپنی کتابیں ،قلم اور کاپیاں ہیں جبکہ آج اس کیمپ میں 9 اسکول ہیں جہاں لگ بھگ پندرہ سو طلبہ زیر تعلیم ہیں ۔ 2015میں عقیلہ آصفی کو اقوام متحدہ کی جانب سے نینسن رفیوجی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔

 

عالمی ٹیچنگ کا انعام جیتنے کی دوڑ میں عقیلہ آصفی کے ساتھ  بھارت سے نوجوان استانی رابن چوراسیا اور فلسطینی استانی ھنا ال ھروب کا نام بھی شامل ہے ۔ علاوہ ازیں دو امریکی اساتذہ ،برطانیہ ،کینیا ،انڈونیشیا ،فن لینڈ اور آسٹریلیا سے ایک ایک بہترین استاد کو فائنلسٹ کے طور پر منتخب کیا گیا ہے ۔ٹاپ فائنلسٹ میں سے فاتح استاد کے نام کا اعلان دبئی میں 13مارچ کو گلوبل ایجوکشن اینڈ اسکلز فورم کی تقریب میں کیا جائے گا ۔

گلوبل ٹیچر پرائز دبئی کی ایک غیر سرکاری تنظیم وارکی فاونڈیشن کی جانب سے دیا جاتا ہے ۔جس کے سرپرست متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المکتوم ہیں ۔