Sunday, 17 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45
 
ایمز ٹی وی (پشاور) عمران خان کا کہنا ہے کہ میاں صاحب کو کرکٹ کا کپتان بننا چاہیے تھا غلطی سے سیاستدان بن گئے،ہماری جنریشن فیل ہوگئی کوئی بڑا لیڈر سامنے نہیں آیا ۔ پشاور یونیورسٹی میں لیڈرشپ کے موضوع پر لیکچر دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ بڑا لیڈر جھوٹا ، بزدل اور نانصاف نہیں ہوتا، اجتماعی سوچ بڑے لیڈر کا ویژن ہوتا ہے ۔ جب آپ دوسرے انسانوں کا سوچیں گے تو بڑا انسان بنیں گے۔ میاں صاحب کو کرکٹ کا کپتان بننا تھا غلطی سے سیاستدان بن گئے ۔ مشکل وقت میں اکثر اپنے ساتھ چھوڑ دیتے ہیں ، بیوی تک بدل جاتی ہے ۔ بڑے لوگوں کی نشانی ہے کہ وہ مشکل وقت کو سنبھالنا جانتے ہیں ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ بڑا انسان بننے کے لئے اپنے برے وقت کو ہینڈل کرنا ، ہار نہ ماننا اور غلطیوں سے سیکھنا ضروری ہے ۔ افسوس ہوتا ہے ہماری جنریشن میں کوئی بڑا لیڈر سامنے نہیں آسکا لیکن موجودہ جنریشن سے بہت امیدیں ہیں ، کوشش کریں گے کہ ان میں بڑے لیڈر سامنے آ سکیں ۔ قبل ازیں عمران خان تحریک انصاف کے رہنما فضل محمد کے والد کے انتقال پر تعزیت کے لئے چارسدہ بھی گئے جبکہ پشاور کے تاریخی مقام تحصیل گورگٹھڑی کا بھی دورہ کیا.

ایمزٹی وی(اسپورٹس) ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں پہلی معرکہ آرائی سے قبل گرین شرٹس آج لہو گرمائیں گے، دبئی سے آمد کے بعد سفر کی تھکان کھلاڑیوں پر حاوی رہی، اس لیے آرام کو ترجیح دی گئی، ہفتے کوروایتی حریف بھارت کا چیلنج درپیش ہوگا تفصیلات کے مطابق ٹیم مینجمنٹ کے مطابق آج بھرپورٹریننگ سیشن ہوگا،پی ایس ایل میں مختلف ٹیموں کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف کھیلنے والے اب مل بیٹھ کر قومی ٹیم کی حکمت عملی بنائیں گے، ایشیائی ایونٹ میں پاکستان اپنی مہم کا آغازہفتے کوروایتی حریف بھارت کیخلاف میچ سے کرے گا، بلو شرٹس نے افتتاحی مقابلے میں میزبان بنگلہ دیش کو 45رنز سے زیر کرتے ہوئے فاتحانہ آغاز کیا تھا اس اہم میچ سے قبل مقامی شائقین کا جوش و خروش بھی عروج پر پہنچ گیا ہے۔ ٹیم منیجرانتخاب عالم نے کہاکہ اظہر محمود کی آمد آج متوقع ہے، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ان کا تجربہ کھلاڑیوں کی کارکردگی بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا،انھوں نے کہا کہ بھارت سے میچ کیلیے کھلاڑیوں کوترغیب دینے کی ضرورت نہیں ہے،کئی پلیئرز پہلی بارانٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کھیلیں گے تاہم موجودہ ٹیم بلوشرٹس کوشکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

 
ایمز ٹی وی (راولپنڈی) سیالکوٹ میں فوجی چھاؤنی پر حملے کے مجرم کو اڈیالہ جیل میں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔
فوجی چھاؤنی پر حملے کے مجرم سعید خان کو علی الصبح راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں تختہ دار پر لٹکایا گیا۔ مجرم کی لاش کو تصدیق کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ مجرم سعید خان نے سیالکوٹ میں فوجی چھاؤنی پر گرینیڈ حملہ کیا تھا جس میں 5 اہلکار شہید ہو گئے تھے، سعید خان کو فوجی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔

ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل)بعض اوقات ایسے عجیب و غریب واقعات ہوتے ہیں کہ انہیں دیکھ کر بھی یقین نہیں آتا ہی ایسا ہی کچھ ہوا برطانیہ کے ایک ریسٹورنٹ میں جہاں فرائی کی گئی مچھلی کو جیسے ہی کھانے کے لیے گاہک نے کانٹا اس کی طرف کیا وہ زندہ ہوگئی جسے دیکھ کر لوگ حیرت زدہ رہ گئے برطانوی میڈیا کی جاری کردہ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ مصالحوں سے سجی فرائی مچھلی پلیٹ پر پڑی ہے اور گاہک اسے کھانے کے لیے بالکل تیار ہے اور جیسے ہی اس نے کانٹا ہاتھ میں پکڑ کر مچھلی کی طرف بڑھایا تو اس میں حرکت پیدا ہوگئی اور اس کے گلپھڑے سانس سے پھولنے لگے لیکن اسی دوران دوسرے شخص نے مچھلی کو زندہ دیکھ کر اس کے منہ میں پانی ڈالا جسے پی کر مچھلی  کی سانسیں جیسے بحال ہو گئی ہوں جب کہ اس سے بھی دلچسپ بات یہ تھی کہ مچھلی نے پانی پینے کے بعد منہ دوبارہ سختی سے بند کرلیا اس دلچسپ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر لوگوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے اور اب تک اسے ایک لاکھ 30 ہزار بار دیکھا جا چکا ہے تاہم اس فوٹیج میں یہ بات واضح نہیں ہورہی کہ مچھلی اتنی دیر تک پانی سے باہر رہی اور پھر اسے فرائی بھی کیا گیا تو وہ زندہ کیسے رہی۔

 

ایمزٹی وی(کراچی) ڈاکٹر عاصم کے خلاف کرپشن اور بدعنوانی سے متعلق 462 ارب روپے کا ریفرنس احتساب عدالت میں جمع کروادیا گیا۔ دائر ریفرنس میں ڈاکٹر عاصم سمیت 6 ملزموں کو نامزد کیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق کراچی نیب کے تفتیشی افسر نے سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف ریفرنس عدالت میں پیش کردیا ۔ تین ہزار سے زائد صفحات پر مشتمل نیب ریفرنس میں چھ ملزموں کو نامزد کیا گیا ہے کیس میں ڈاکٹر عاصم گرفتار‘ دو ضمانت پر اور تین ملزم مفرور ہیں۔ ریفرنس میں سابق ڈائریکٹر کے ڈی اے سید اطہر حسین ، مسعود حیدر ، عبدالحمید نامزد ہیں۔ ریفرنس میں سابق ڈائریکٹر کے ڈی ایل بی صفدر کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

ایمزٹی وی(بہاولپور) آرمی چیف جنرل راحیل شریف دو روزہ دورے پر بہاولپور پہنچ گئے۔ سپہ سالار چولستان میں جاری فوجی مشقوں کا معائنہ کریں گے۔ آرمی چیف جوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے رات وہیں قیام کریں گے واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف گزشتہ روز شوال گئے تھے جہاں انہیں آپریشن ضرب عضب پر بریفنگ دی گئی تھی۔ آرمی چیف کی زیرقیادت پاک فوج دشمنوں سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہے اور ملک بھر میں فوجی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے اکثر ایسی مشقوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

ایمزٹی وی(بزنس)آئی ایم ایف نے معاشی بحران کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی جاری کردہ تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال اقتصادی ترقی مایوس کن رہے گی۔ تیل کی قیمتوں میں گراوٹ اور تنازعات معیشت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوں گے رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ رواں سال اقتصادی سرگرمیوں میں تین اعشاریہ چار فیصد اضافے کی توقع ہے۔ دوسری جانب چین کی معیشت میں سست روی عالمی اقتصادی ترقی کے خدشات میں اضافہ کررہی ہے.

ایمزٹی وی (اسپورٹس) ایشیا کپ میں پہلے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کا آغاز ڈھاکا میں ہو گیا۔ افتتاحی میچ میں بھارت نے میزبان بنگلا دیش کو 45 رنز سے شکست دے دی تفصیلات کے مطابق ڈھاکا کے شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم میں بنگلا دیش کوٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ مہنگا پڑ گیا۔ بنگلا دیش کے چھے بلے باز نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکے اور بھارتی باولرز نے میزبان ٹیم کا سفر 121 رنز تک محدود کردیا۔ بنگلا دیش کے بلے باز صابر حسین 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ اشیش نہرا نے تین بنگالی بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی اس سے پہلے بھارت نے مقررہ بیس اووروں میں چھے وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے۔ اوپنر روہت شرما نے 83 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور مین آف دی میچ رہے۔ ایشیا کپ کا دوسرا میچ آج سری لنکا اور یو اے ای کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان اپنا پہلا ایشیا ٹی ٹوئنٹی میچ بھارت کے خلاف 29 فروری کو کھیلے گا۔