ایمزٹی وی(اسپورٹس) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے امپائرز پینل کا اعلان کر دیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق ایونٹ میں پہلی مرتبہ2خواتین امپائرز بھی میگا ایونٹ کے میچز سپر وائز کریں گی تفصیلات کے مطابق بھارت میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کےلیے آئی سی سی نے 24 امپائرز اور7 ریفریز پر مشتمل پینل کا اعلان کیا ہے جس میں پاکستانی امپائر علیم ڈار سمیت 2 خواتین بھی شامل ہیں نیوزی لینڈ کی کیتھلین کراس ویمنز ورلڈ ٹی 20میں 16 مارچ کو پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ سپر وائز کرکے تاریخ رقم کریں گی،جبکہ آسٹریلیا کی کلیرپولوکس 18 مارچ کو موہالی میں ہونے نیوزی لینڈ اور آئرلینڈ کے میچ میں امپائرنگ کریں گے۔
ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) لندن کی سرد اور خوبصورت شام میں روشنیوں سے جگمگاتا اور رنگوں سے سجا ’برٹ ایوارڈز‘ کافیسٹیول اس بار برطانوی گلوکارہ ایڈل نے چار ایوارڈز جیت کر اپنے نام کر لیا۔ لندن کے ’اوٹو ایرنا‘ میں برطانیہ کے ’گریمی ایوارڈز‘ کہلائے جانے والے ’برٹ ایوارڈز‘ میں ایڈل نے بہترین برٹش البم، بہترین گانا، بہترین برٹش خاتون سولو آرٹسٹ کے ایوارڈز جیتے۔
جسٹن بیبر نے انٹرنشنل سولو آرٹسٹ کا ایوارڈ جیتا، جبکہ برطانوی سنگر جیمز بے کو برٹش میل سولو آرٹسٹ کا ایوارڈ دیا گیا۔ ’ڈیلی میل‘، ’دی ٹیلگراف‘،’سی این این‘ اور دیگر عالمی میڈیا نے’ برٹ ایوارڈز‘ کو نمایاں کوریج دی۔ برطانوی بینڈ ’کولڈپلے‘ کو بہترین برٹش گروپ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔کیٹ فش اینڈ دا بوٹل مین نے’ برٹش بریک تھرو ایوارڈ‘ حاصل کیا۔
’ون ڈائریکشن‘ نے عمدہ پرفارمنس پر بہترین برطانوی ویڈیو کی ٹرافی اپنے نام کی۔ ان کا انتخاب سوشل میڈیا پرووٹنگ کے ذریعے کیا گیا۔ نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ لارڈی نے آنجہانی برطانوی سنگر اور میوزک کمپوزر ڈیوڈ بووی کے مشہور گانے گا کر جذباتی انداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔ ڈیوڈ بووے کو بعد ازمرگ ’آئیکون ایوارڈ‘ دیا گیا۔ موسیقی کی دنیا کے مشہور ستاروں کی شاندار پرفارمنس سے تقریب میں چارچاند لگا دئیے۔